سیّدہ فاطمہ بنتِ اسد بن ہاشم -2

سیّدہ کا خواب
سیّدہ فرماتی ہیں کہ میں یہ سن کر سوچ و بچار کرنے لگی۔را ت خواب میں دیکھا کہ شام کے پہاڑ رینگتے ہوئے آگے بڑھ رہے ہیں ۔ان کے اوپر لوہے کی چادریں تنی ہیں اور ان کے سینوں سے خوفناک قسم کی چیخنے کی آوازیں بلند ہو رہی ہیں اور وہ تیزی سے مکّہ کے
پہاڑوں کی طرف بڑھ رہے ہیں ۔ مکّہ کے پہاڑ بھی جوابا ًاسی طرح چیخ و پکار کی صورت میں خوفناک آوازیں بلند کر رہے ہیں جس طرح تیز دھار آلہ کی آواز ہو ۔کوہ ابو قبیس گھوڑے نگل رہا ہے ۔اس کی بلند چوٹی دائیں بائیں گر رہی ہے ۔لوگ اس وجہ سے گر رہے ہیں ۔ان کے ساتھ ہی چارتلواریں اور ایک لوہے کا انڈہ جس پر سونا چڑھا ہوا ہے گرے۔ ان میں سے سب سے پہلے جو مکّہ میں داخل ہوا اس کے ہاتھ سے تلوار پانی میں
گری اور ڈوب گئی ۔دوسری تلوار ہوا میں اڑی اور اڑتی ہی گئی ۔تیسری زمین پر گری اور ٹوٹ گئی ۔چوتھی میرے ہاتھ میں تنی رہی۔ وہ میرے ہاتھ میں رہی یہاں تک کہ وہ نوجوان کی صورت میں ڈھل گئی جو خوفناک شیر کی طرح بن گیا ۔وہ میرے ہاتھ سے نکلا اور پہاڑوں کی طرف چلا گیا اور ان کے پیچھے پیچھے رہا ۔ان کی چٹانوں کو توڑتا رہا ۔ لوگ یہ دیکھ کر ڈرتے رہے اور خوفزدہ ہو کر بھاگتے رہے ۔یہاں تک کہ حضرت محمد
تشریف لائے
۔انہوں نے اسے گردن سے پکڑ لیا ،جس سے وہ ایک مانوس اور پیار کرنے والے ہرن کی طرح رام ہو گیا ۔
میں خواب سے بیدار ہو گئی ۔مجھ پر تھکان اور خوف نے غلبہ کر لیا ۔میں نے اس کی تعبیر دریافت کی تو بتایا گیا ، آپ کے ہاں چار صاحبزادے اور ان کے بعد دو بیٹیاں پیدا ہو ں گی ۔بیٹوں میں ایک غرق ہو جائے گا ،دوسرا جنگ میں قتل ہو جائے گا ،تیسرے کو موت آئے گی ،ان کے بعد ایک باقی رہ جائے گا جو مخلوق خدا کا حضرت قرار پائے گا ۔وہ صاحب سیف ہو گا اور بہت بڑی فضیلت کا مالک ہو گا ۔نبیء مبعوث کی بہت احسن طریقہ سےاطاعت کرے گا ۔
سیّدہ فرماتی ہیں ، میں سوچتی رہی یہاں تک کہ تین لڑکے طالب،عقیل اور جعفر متولد ہوئے ۔پھر علی کے مقدس وجود کی امینہ بنی ۔یہاں تک کہ وہ مہینہ جس میں ان کی ولادت ہوئی میں نے خواب میں لوہے کا ایک ستون دیکھا جو میرے سر کے اوپر سے بلند ہوا ،پھر ہوا میں پھیل گیا اورآسمان تک پہنچ گیا ۔پھر میری طرف لوٹا ۔میں نے کہا یہ کیا ہے ؟
مجھے بتایا گیا کہ کافروں کا قتل کرنے والا،مدد کا وعدہ پورا کرنے والا ،ان کی جنگ بہت شدید ہو گی جس کے خوف سے لوگ ڈریں گے ۔وہ اللہ کے نبی کے لئے اللہ تعالیٰ کی مدد اور ان کے دشمنوں کے خلاف اللہ کی تائید ہے ۔اس کے بعد میرے ہاں علی تشریف لائے ۔
خصائل وخصائص
سیّدہ فاطمہ بنت اسد تاریخ اسلام میں انتہائی اہم حیثیت رکھتی تھیں ۔ذات واحد پر ایمان کامل اور تقویٰ و پر ہیز گاری کی زندگی بسر فرمائی ۔انبیائے ماسبق اور ان پر نازل ہونے والی کتب اور ہدایات پر یقین رکھتے ہوئے عمل پیرا تھیں ۔آپ کے شوہر نامدار ،سیّدنا ابوطالب عبدمناف بن عبدالمطلب ،وارث انبیاء ومرسلین تھے ۔سیّدہ فاطمہ بنت اسد مستجاب الدعواۃ تھیں اور آپ کے دہن اقدس سے نکلی ہر بات سریع الاثر اجابت رکھتی تھی ۔چار دیواری میں تمام زندگی گزار دینے کے باوجود آپ ایک مثالی خاتون تھیں ۔
انہوں نے اپنے شوہر اور اولاد اور سب سے بڑھ کر آنحضرت کا بے حد خیال رکھا ۔ہر محاذ پہ سیّدنا ابو طالب کا مکمل ساتھ دیا اور حضرت محمدمصطفٰی کی حفاظت و خدمت گزاری کی اور مادرانہ شفقت و محبت کا بے مثال مظا ہرہ فرمایا جس کے باعث آنحضرت آپ کے انتہائی ممنون و عقیدت مند رہے۔ام المومنین سیّدہ خدیجہ الکبریٰ کے بعد آپ دوسری خاتون ہیں جنہوں نے سرکار دوعالم کے دست اقدس پر بیعت فرمائی ۔
لِیْ خَمْسَۃ ٌ
سیّدہ فاطمہ بنت اسد کی نورانی آغوش میں پنجتن پاک کی پرورش ہوئی ۔سیّدنا محمدمصطفٰی ،سیّدنا علی المرتضٰی ،سیّدہ فاطمہ الزہرا،سیّدنا حسن مجتبیٰ اورسیّدنا حسین شہید کربلا ،آپ کی آغوش عاطفت میں پروان چڑھے۔یہ اعزاز کامل آپ کی انفرادیت ہے اور کوئی دوسری خاتون اس میں آپ کی شریک نہیں ۔آپ مہاجرین مدینہ میں سے ہیں ۔
سیرتِ فرزندہا از امہات
سیّدنامصطفٰی و مرتضٰی، آپ ہی کی تربیت کا ثمر تھے ۔آپ کے شوہرنامدار سیّدناابو طالب اسلام کے عظیم ترین محافظ اول اور ناصر رسول تھے۔سیّدہ فاطمہ بنت اسد نے حضور کی خدمت و محافظت میں حضرت ابو طالب کا ہاتھ بٹایا۔ سیّدنا محمدمصطفٰی اوائل عمری ہی میں آغوش مادری سے جدا ہو گئے تھے مگر سیّدہ فاطمہ بنت اسد کی صورت میں آپ کو ماں کی گود نصیب ہوئی ۔اسطرح آپ مامتا کے پیار سے محروم نہیں ہوئے۔
سیّدہ فاطمہ بنت اسد نے مسائل کی پرواہ کئے بغیر آپ کا بچپن ،لڑکپن اور جوانی میں ہر ممکن خیال رکھا۔اور اس بات کو یقینی بنایا کہ آپ کی خدمت میں بہترین چیز پیش کی جائے۔ نفیس ترین لباس پہنایا اور مرغوب ترین غذا کھلائی ۔جہاں شوہر نے بیرونی دشمنوں سے حفاظت فرمائی وہیں زوجہ
نے گھر میں پیار،اطمینان،غمگساری اور محافظت فرمائی۔ آپ ہی کے آنگن میں حضور
ذہنی سکون اور آرام و اطمینان کا احساس پاتے تھے ۔خطرات کے پیش نظر سیّدہ فاطمہ بنت اسد اپنی اولاد کو حضور کے بستر پر سلا دیتی تھیں ۔حضور کی حفاظت اور اسلام کی سربلندی کی خاطر کٹ مرنے کی طینت آپ ہی نے اولاد ابو طالب کو عطا فرمائی ۔اسی حفاظتِ پیغمبراسلام اور دین متین پر آپ نے اپنے ہزاروں جگر پارے نچھاور کر دیئے۔
محدثہ

سیّدہ فاطمہ بنت اسد نے حضور نبی کریمﷺ کی احادیث مبارکہ کا وسیع ذخیرہ اہل اسلام کو عطا فرمایا۔

Advertisements

اپنی رائے دیجئے

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

اردو سائبر اسپیس

Promotion of Urdu Language and Literature

سائنس کی دُنیا

اُردو زبان کی پہلی باقاعدہ سائنس ویب سائٹ

~~~ اردو سائنس بلاگ ~~~ حیرت سراے خاک

سائنس، تاریخ، اور جغرافیہ کی معلوماتی تحقیق پر مبنی اردو تحاریر....!! قمر کا بلاگ

BOOK CENTRE

BOOK CENTRE 32 HAIDER ROAD SADDAR RAWALPINDI PAKISTAN. Tel 92-51-5565234 Email aftabqureshi1972@gmail.com www.bookcentreorg.wordpress.com, www.bookcentrepk.wordpress.com

اردوادبی مجلّہ اجرا، کراچی

Selected global and regional literatures with the world's most popular writers' works

Best Urdu Books

Free Online Islamic Books | Islamic Books in Urdu | Best Urdu Books | Free Urdu Books | Urdu PDF Books | Download Islamic Books | Dars e Nizami Books | besturdubooks.net

ISLAMIC BOOKS HUB

Free Authentic Islamic books and Video library in English, Urdu, Arabic, Bangla Read online, free PDF books Download , Audio books, Islamic software, audio video lectures and Articles Naat and nasheed

عربی کا معلم

وَهٰذَا لِسَانٌ عَرَبِيٌّ مُّبِينٌ

International Islamic Library Online (IILO)

Donate Your Books at: Deenefitrat313@gmail.com ..... (Mobile: + 9 2 3 3 2 9 4 2 5 3 6 5)

Taleem-ul-Quran

Khulasa-e-Quran | Best Quran Summary

Al Waqia Magazine

امت مسلمہ کی بیداری اور دجالی و فتنہ کے دور سے آگاہی

TowardsHuda

The Messenger of Allaah sallAllaahu 3Alayhi wa sallam said: "Whoever directs someone to a good, then he will have the reward equal to the doer of the action". [Saheeh Muslim]

آہنگِ ادب

نوجوان قلم کاروں کی آواز

آئینہ...

توڑ دینے سے چہرے کی بدنمائی تو نہیں جاتی

بے لاگ :- -: Be Laag

ایک مختلف زاویہ۔ از جاوید گوندل

اردو ہے جس کا نام

اردو زبان کی ترویج کے لیے متفرق مضامین

آن لائن قرآن پاک

اقرا باسم ربك الذي خلق

پروفیسر عقیل کا بلاگ

Please visit my new website www.aqilkhan.org

AhleSunnah Library

Authentic Islamic Resources

ISLAMIC BOOKS LIBRARY

Authentic Site for Authentic Islamic Knowledge

منہج اہل السنة

اہل سنت والجماعۃ کا منہج

waqashashmispoetry

Sad , Romantic Urdu Ghazals, & Nazam

!! والله أعلم بالصواب

hai pengembara! apakah kamu tahu ada apa saja di depanmu itu?

Life Is Fragile

I don’t deserve what I want. I don’t want what I have deserve.

I Think So

What I observe, experience, feel, think, understand and misunderstand

Amna Art Studio

Maker of art and artsy things, art teacher, and loud thinker

mindandbeyond

if we know we grow

Muhammad Altaf Gohar | Google SEO Consultant, Pakistani Urdu/English Blogger, Web Developer, Writer & Researcher

افکار تازہ ہمیشہ بہتے پانی کیطرح پاکیزہ اور آئینہ کیطرح شفاف ہوتے ہیں

بے قرار

جانے کب ۔ ۔ ۔

سعد کا بلاگ

موت ہے اک سخت تر جس کا غلامی ہے نام

دائرہ فکر... ابنِ اقبال

بلاگ نئے ایڈریس پر منتقل ہو چکا ہے http://emraaniqbal.comے

Kaleidoscope

Urban desi mom's blog about everything interesting around.

I am woman, hear me roar

This blog contains the feminist point of view on anything and everything.

تلمیذ

Just another WordPress.com site

سمارا کا بلاگ

کچھ لکھنے کی کوشش

Guldaan

Islam, Pakistan and Politics

کائنات بشیر کا بلاگ

کہنے کو بہت کچھ تھا اگر کہنے پہ آتے ۔۔۔ اپنی تو یہ عادت ہے کہ ہم کچھ نہیں کہتے

Muhammad Saleem

Pakistani blogger living in Shantou/China

Writer Meets World

Using words to conquer life.

Musings of a Prospective Shrink

sugar spice and everything nice

Aiman Amjad

think, discuss, review and express...

Pressure Cooker

Where I brew the stew to feed inner monsters...

%d bloggers like this: