اصحاب كہف-3

”غار”ایك پناہ گاہ
”كہف”ایك معنى خیز لفظ ہے،اس سے انسان كى بالكل ابتدائی طرز زندگى كى طرف ذہن چلا جاتا ہے،وہ ماحول كہ جب راتیں تاریك اور سرد تھیں ۔ روشنى سے محروم انسان جانكاہ دروں میں زندگى بسر كرتے تھے۔ وہ زندگى جس میں مادى آسائش وں كا كوئی پتہ نہ تھا۔ جب نہ نرم بستر تھے نہ خوشحالی۔
اب جب اس طرف توجہ كہ جیسا تاریخ میں منقول ہے اصحاب كہف اس دور میں بادشاہ كے وزیر اور بہت بڑے اہل منصب تھے۔ انہوں نے بادشاہ اور اس كے مذہب كے خلاف قیام كیا۔ اس سے واضح ہو تا ہے كہ ناز و نعمت سے بھرى اس زندگى كو چھوڑنا اور اس پر نشینى كو ترجیح دینا كس قدر عزم،حوصلہ دلیرى اور جانثارى كا غماز ہے،اس سے ظاہر ہوتا ہے كہ ان كى روح كتنى عظیم تھی۔
یہتاریك غار،سرد اورخاموش ضرور تھى اور اس میں موذى جانوروں كا خطرہ بھى تھا لیكن یہاں نور و صفا اور توحید و معنویت كى ایك دنیا آباد تھی۔  رحمت الہى كے نور كى لكیروں نے اس كى دیواروں پر گویا نقش و نگار كردیا تھا اور لطف الہى كے آثار اس میں موجزن تھے۔ اس میں طرح طرح كے مضحكہ خیز بت نہیں تھے اورظالم بادشاہ كا ہاتھ وہاں نہیں پہنچ سكتا تھا۔ اس كى فضا نے جہل و جرم كے دم گھٹنے والے ماحول سے نجات عطا كردى تھى اور یہاں انسانى فكر پر كوئی پابندى نہ تھی،فكروآزادى اپنى پورى وسعتوں كے ساتھ موجود تھی۔
جى ہاں ان خدا پرست جوانمردوں نے اس دنیا كو ترك كردیا كہ جو اپنى وسعت كے باوجود ایك تكلیف دہ قید خانہ كى مانند تھى اور اس كو انتخاب كرلیا كہ جو اپنى تنگى و تاریكى كے باوجود وسیع تھی۔ باكل پاكباز یوسف علیہ السلام كى طرح كہ جنہوں نے عزیز مصر كى خوبصورت بیوى كے شدید اصرار كے باوجودد اس كى سركش ہوس كے سامنے سر نہ جھكایا اور تاریك وخوف ناك قید خانے میں جانا قبول كرلیا۔اللہ نے ان كى استقامت و پامردى میں اضافہ كردیا اور آخر كار انہوں نے بارگاہ خداوندى میں یہ حیران كن جملہ كہا:
”پروردگارایہ قید خانہ اپنى جانكاہ تنگى و تاریكى كے باوجود مجھے اس گناہ سے زیادہ محبوب ہے كہ جس كى طرف یہ عورتیں مجھے دعوت دیتى ہیں اور اگر تو ان كے وسوسوں كو مجھ سے دفع نہ كرے تو میں ان كے دام میں گرفتار ہوجائوں گا”۔( سورہ یوسف آیت 33)
اصحاب كہف كا اہم مقام
قران اصحاب كہف كى عجیب و غریب زندگى كى كچھ تفصیلات بیان كررہا ہے۔ان كى زندگى كى ایسى منظر كشى كى گئی ہے كہ گویا كوئی شخص كے سامنے بیٹھا ہے اور میں سوئے ہوئے افراد كو اپنى آنكھوں سے دیكھ رہا ہے۔
Advertisements
2 comments
  1. Sohail Akhtar said:

    Very nice

اپنی رائے دیجئے

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

w

Connecting to %s

%d bloggers like this: