شاہ احمد رضا خان بَریلوی-2

سلسلہ تعلیم
رسم بسم اللہ خوانی کے بعد اعلیٰ حضرت کی تعلیم کا سلسلہ جاری ہوگیا آپ نے اپنی 4 برس کی ننھی سی عمر میں حب کہ عموما دو سرے بچے اس عمر میں اپنے وجود سے بھی بے خبر رہتے ہیں قرآن مجید ناظرہ ختم کرلیا۔ 6 سال کی عمر میں ماہ مبارک ربیع الاول شریف کی تقریب میں منبر پر رونق افروز ہوکر بہت بڑے مجمع کی موجودگی میں ذکر میلاد شریف پڑھا۔ اردو فارسی کی کتابیں پڑھنے کےبعد حضرت مرزا غلام قادر بیگ الیہالرحمہ سے میزان منشعب وغیرہ کی تعلیم حاصل کی پھر آپ نے اپنے والج ماجد تاج العلماء سند المحققین حضرت مولانا نقی علی خان ؒ سے مندرجئہ ذیل 21 علوم پڑھے:
علم قرآن علم تفسیر علم حدیث اصول حدیث کتب فقہ حنفی
کتب فقہ شافعی کتب فقہ مالکی و کتب فقہ حنبلی اصول فقہ، 10۔جدل مہذب
11۔علم العقائد و الکلام (جو مذاہب باطلہ کی تردید کے لئے ایجاد ہوا) 12۔علم نجوم 13۔علم صرف 14۔علم معانی 15۔علم بیان
16۔علم بدیع 17۔علم منطق 18۔علم مناظرہ19۔علم فلسفہمدلسہ 20۔ابتدائی علم تکحیہ
21۔ابتدائی علم ہیئت22۔علم حساب تا جمع،تفریق،ضرب،تقسیم 23۔ابتدائی علم ہندسہ۔
13 برس 10مہینے 5دن کی عمر شریف مین 14 شعبان 1286 ھ مطابق 19 نومبر 1869 ء کو آپ فارغ التحصیل ہوئے اور دستار فضیلت سے نوازے گئے۔ اسی دن مسلئہ رضاعت سے متعلق ایک فتویٰ لکھ کر اپنے والد ماجد کی خدمت میں پیش کیا۔ جواب بالکل صحیح تھا۔ والد ماجد نے ذہن نقاد و طبع و قاد دیکھ کر اسی وقت سے فتویٰ نویسی کی جلیل الشان خدمت آپ کے سپرد کردی۔ آپ نے تعلیم و طریقت حضرت مرشد برحق استاذ العارفین مولانا سیّد آل رسول مارہروی ؒ سے حاصل کی۔ مرشد برحق کے وصال کے بعد بعض تعلیم طریقت نیز ابتدائی علم تکسیر و ابتدائی علم جفر و غیرہ
استاذالسالکین حضرت مولانا سیّد ابو الحسین احمد نوری مارہروی ؒ سے حاصل فرمایا۔ شرح چغمینی کا بعض حصہ حضرت مولانا عبد العلی رامپوری ؒ سے پڑھا پھر آپ نے کسی استاذ سےبغیر پڑھے محض خدا داد بصیرت نورانی سے حسب ذیل علوم و فنون میں دسترس حاصل کی اور ان کے شیخ و امام ہوئے ، قراءت، تجوید، تصوف، سلوک، علم اخلاق، اسماء الرجال، سیر، تواریخ، لغت، ادب، مع جملہ فنون، ارثما طیقی، جبرو مقابلہ، حساب ستیسنی، لوغارثمات یعنی لوگارثم، علم التوقیت، مناظرہ، علم الاکر، زیجات، مثلث کروی، مثلث مسطح، ہیئت جدیدہ یانی انگریزی فلسفہ، مربعات، منتہی علم جفر، علم زائرچہ، علم فرائض، نظم عربی، نظم فارسی، نظم ہندی، انشاء نثر عربی، انشاء نثر فارسی، انشاء نثر ہندی، خط نسخ، خط نستعلیق، منتہی علم حساب، منتہی علم ہیئت، منتہی علم ہندسہ، منتہی علم تکسیر، علم رسم خط قرآن مجید۔ حاصل کلام یہ ہے کہ مولانا کے اساتذہ کی فہرست تو بہت مختصر ہے لیکن مولانا نے بہت سے فنون میں کتابیں لکھیں حضرت مولانا ملک العلماء سیّد ظفر الدین بہاری ؒ نے 1327ھ مطابق 1909ء میں مولانا کی تصنیفات کی ایک فہرست بنام المجمل المعدعتالیفات المجدد مرتب فرمائی اور آخر میں ایک جدول پیش کی جس میں ان سبھی علوم و فنون کا نام ہے جن میں 1327ء تک مولانا کتابیں تصنیف کیں۔
بیعت و خلافت
 احمد رضا خانؒ 1294 ھ،1877 ء میں اپنے والد ماجد مولانا نقی علی خان ؒ کے ہمراہ حضرت شاہ آل رسول ؒ (1692ھ 1878 ء) کی خدمت میں حاضر ہوئے اور سلسلہ قادریہ میں بیعت سے مشرف ہو کر اجازت و خلافت سے بھی نوازے گئے۔ احمد رضا خانؒ ؒ نے اپنے دیوان میں اپنے مرشد طریقت کی شان میں ایک منقبت لکھی جس کا مطلع ہے:
خوشا دے کہ دہندش دلائے آل رسول خوشا مرے کہ کنندش فدائے آل رسول
 احمد رضا خانؒ کو جن سلاسل و طریقت میں اجازت و خلافت حاصل تھی۔ اس کی تفصیل خود موصوف نے اس طرح لکھی:
قادریہ برکاتیہ جدیدہ , قادریہ آبائیہ قدیمہ , قادرہ رزاقیہ , قادریہ منوریہ , چشتیہ نظامیہ قدیمہ , قادرہ اہدلیہ ,چشتیہ محبوبیہ جدیدہ , سہروردیہ فضیلہ , نقشبندیہ علائیہ صدیقیہ , نقشبندیہ علائیہ علویہ , بدیعیہ , علویہ منامیہ وغیرہا
مندرجہ بالا سلاسل میں اجازت کے علاوہ احمد رضا خانؒ کو مصافحات اربعہ کی سندات بھی ملیں جس کی تفصیل اعلٰحضرت نے اس طرح بیان فرمائی:
 مصا حفۃہ الحسنیہ ,مصاحفۃہ العمریہ , مصاحفۃہ،الخضریہ , مصافحۃہ المنانیہ
ان مصافحات و اجازت کے علاوہ مختلف اذکار اشغال و اعمال وغیرہ کی بھی آپ کو اجازت حاصل تھی جیسے :
خواص القرآن اسماء الٰہیہ،دلائل الخیرات حصن حصین،حزب البحر،صزب النصر،حرز الامیرین،حرزالیمانی دعاءمغنی،دعا حیدری،دعا عزارائیلی،دعا  سریانی،قصیدہ غوثیہ،قصیدہ بردہ وغیرہ وغیرہ۔
 اعلٰی حضرت علمی انساٰیکلوپیڈیا تھے:
اعلٰی حضرت نے علوم درسیہ کے علاوہ دیگر علوم و فنون میں تو خود آپکی طبع سلیم نے رہنمائی کی۔ ایسے تمام علوم وفنون کی تعداد 45 ہے جس کی تفصیل یہاں درج کی جاتی ہے۔
1۔علم قرآن2۔علم حدیث 3۔اصول حدیث 4۔فقہ جملہ مذاہب5۔اصول فقہ
6۔جدل                        7۔تفسیر 8۔عقائد9۔کلام10۔نحو11۔صرف12۔معانی 13۔بیان14۔بدیع15۔منطق16۔مناظرہ17۔فلسفہ 18۔تکسیر19۔ھیٰت20۔حساب21۔ہندسہ22۔قراۃ 23۔تجوید24۔تصوف25۔سلوک
26۔اخلاق                    27۔اسماءالرجال                            28۔سیر  29۔تاریخ                                     30۔نعت
31۔ادب                      32۔ارثماطیقی 33۔جبرومقابلہ 34۔حساب سینی                            35۔لوگارثمات36۔توقیت                   37۔مناظرہ
و مرایا                           38۔زیجات                                   39۔مثلث
کردی                             40۔مثلث
مسطح
41۔ہٰیت جدیدہ             42۔مربعات                                   43۔جفر                                       44۔زائرجہ                                    45۔اکر
 ان علوم کے علاوہ علم الفرئض،عروض و اقوافی،نجوم اوفاق فن تاریخ (اعداد) نظم ونثر فارسی،نثر و نظم ہندی، خط نسخ اورخط نستعلیق وغیرہ میں بھی کمال حاصل  کیا۔اس طرح احمد رضا خانؒ نے جن علوم و فنون پر دسترس حاصل کی ان کی تعداد 54 سے متجاوز ہے ہمارے خیال میں عالم اسلام میں مشکل ہی سے کوئی ایسا عالم نظر آئے گا جو اس قدر علوم و فنون پر دسترس لکھتا ہو۔پھر یہی نہیں کہ اعلٰی حضرت نے علوم کی تحصیل کی بلکہ ہر ایک علم و فن میں اپنی کوئی نا کوئی یادگار چھوڑ دی ہے جن علوم و فن کا ذکر کیا گیا ہے ان میں سے بعض کو احمد رضا خانؒ نے خود ترک فرما دیا اور بعض اپنایا اس ترک و قبول پر موصوف ؒ نے اس طرح روشنی ڈالی ہے:
میں نے اس وقت سے فلسفہ ترک کیا میں نے محسوس کیا کہ اس میں سوائے طمع کاری کے کچھ نہیں۔ اسکی ظلمت اور زنگ ایسا چھا جاتا ہے کہ دین سلب کر لیتا ہے اور اس ظلمت کی وجہ سے قیامت کا خوف ہلکا ہہو جاتا ہے اس لئے میں نے اپنی ذمہداریوں پر غور کیا اور ھیئت،ھندسہ،نجوم،لوگارثمات اور فنون ریاضی سے میرا شغف اس لئے نہیں کہ اس میں مجھے سبق حاصل ہو بلکہ یہ توجہ تو محض تفریح طبع کے لئے ہے۔اس کے علاوہ اس سے وقت کے تعین اور تعدیل میں مدد ملتی ہے جس سے مسلمانوں کو نماز روزے کے اوقات کے جانچ کے لئے فائدہ مجھے تین کاموں سے دلچسپی اور لگن عطا کی گئی ہے جن کی تفصیل یہ ہے:
دلچسپ مشاغل
1.سیّدالمرسلین ٰﷺ کی حمایت کرنا کیونکہ ہر ذلیل وہابی آپ کی شان میں توہین آمیز کلام سے زبان درازی کررہا ہے۔میرے لئے یہی کافی ہے کہ میرا رب اسے قبول فرمائے گا اور رب کی رحمت کے بارے میں میرا یہی ظن ہے،جیسا کہ اس نے خود فرمایاہے۔میں اپنے بندے سے اس کے حسن ظن کے مطابق فرماتا ہوں۔
2.اس کے علاوہ دیگر بدعتیوں کی بیخ کنی جو دین کے دعویدار ہیں حالانکہ وہ وہ مفسد محض ہیں۔
3.حسب استطاعت او واضح مذہب حنفی کے مطابق فتوٰی نویسی۔
7 comments
  1. یہ کیا ہیں اور ان سے دین اسلام کا کیا تعلق ہے ؟ مجھے اس کی آج تک سمجھ نہ آ سکی شاید مجھے کوئی اچھا استاذ میسّر نہ آیا ۔ یا میں بہت کّند ذہن ہوں ۔ آپ اس پر کچھ روشنی ڈالیں گی ؟

    قادریہ برکاتیہ جدیدہ , قادریہ آبائیہ قدیمہ , قادرہ رزاقیہ , قادریہ منوریہ , چشتیہ نظامیہ قدیمہ , قادرہ اہدلیہ ,چشتیہ محبوبیہ جدیدہ , سہروردیہ فضیلہ , نقشبندیہ علائیہ صدیقیہ , نقشبندیہ علائیہ علویہ , بدیعیہ , علویہ منامیہ وغیرہا

  2. یہ ایک بندے کی قبر ہے؟ میرا مطلب ہے اتنا رقبہ، اتنی شان و شوکت؟ یہ کیسے جسٹیفائی ہوتا ہے سب؟

  3. Rashid ul Qadiri said:

    اللہ تعالیٰ ارتقاء حیات کے مشن کو قائم و دائم رکھے۔ آمین

    • آمین کہنے سے پہلے میں یہ ضرور کہنا چاہوں گی کہ بدعات کے میں بھی خلاف ہوں
      اور آج کل بریلویوں کے یہاں بدعات کا انباار ہے خاص کر دعوت اسلامی میں

  4. saeed ahmad said:

    میں کیا رائے دے سکتا ہوں ، میں تو سنی ہوں ، میں تو بریلوی ہوں ہی نہیں۔ پھر مولوی رضا کا معاملہ قبر کا ہے،مجھے وہاں بھی نہ اختیار اور نہ مشاہدہ بلکہ یہ حجاب ہے۔ اگر قبر کا معاملہ اتنا آسان ہوتا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کسی قبر کا معاملہ اپنے کسی صحابی کو دکھاتے یا جو کافر تھے ان کے آباء کو دکھاتے۔ میرے لیے نبی کریم کی سچی احادیث ہی کافی ہیں۔ مولوی احمد رضا کے بارے میں جاننا عام آدمی کی ضرورت ہی نہیں۔ عام آدمی کی ضرورت دین کا علم حاصل کرنا جس سے وہ اپنی عبادت سنت طریقہ سے انجام دے سکے تاکہ قبولیت ہو۔ ہم نے اتنا سنا کہ جو عبادت طریقہ بنوت پر ہوتی ہے وہ قبول ہوتی ہے۔ بقیہ سے غرض نہیں۔ پھر دیوبند اور بریلی والے فرنگی کے جانے کے بعد بھی آپسمیں اسی طرح دست و گریبان ہیں کہ اب بھی انگریز کی حکومت ہے اور اس میں مسلمانوں کو آپس میں دست و گریبان رہنا چاہیے تاکہ اقتدار فرنگ کو کوئی خطرہ نہ ہو تو وہ حق بجانب ہیں کیونکہ روحانی طور پر تو اب بھی ابگریز کی ہی حکومت ہے۔

اپنی رائے دیجئے

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s

Pak Islamic Library

Authentic Islamic Books

اردو سائبر اسپیس

Promotion of Urdu Language and Literature

سائنس کی دُنیا

اُردو زبان کی پہلی باقاعدہ سائنس ویب سائٹ

~~~ اردو سائنس بلاگ ~~~ حیرت سراے خاک

سائنس، تاریخ، اور جغرافیہ کی معلوماتی تحقیق پر مبنی اردو تحاریر....!! قمر کا بلاگ

BOOK CENTRE

BOOK CENTRE 32 HAIDER ROAD SADDAR RAWALPINDI PAKISTAN. Tel 92-51-5565234 Email aftabqureshi1972@gmail.com www.bookcentreorg.wordpress.com, www.bookcentrepk.wordpress.com

اردوادبی مجلّہ اجرا، کراچی

Selected global and regional literatures with the world's most popular writers' works

Urdu Islamic Books

islamic books in urdu | Best Urdu Books | Free Urdu Books | Urdu PDF Books | Download Islamic Books | besturdubooks.wordpress.com

ISLAMIC BOOKS HUB

Free Authentic Islamic books and Video library in English, Urdu, Arabic, Bangla Read online, free PDF books Download , Audio books, Islamic software, audio video lectures and Articles Naat and nasheed

عربی کا معلم

وَهٰذَا لِسَانٌ عَرَبِيٌّ مُّبِينٌ

International Islamic Library Online (IILO)

Contact Us: Deenefitrat313@gmail.com ..... (Mobile: + 9 2 3 3 2 9 4 2 5 3 6 5)

Taleem-ul-Quran

Khulasa-e-Quran | Best Quran Summary

Al Waqia Magazine

امت مسلمہ کی بیداری اور دجالی و فتنہ کے دور سے آگاہی

TowardsHuda

The Messenger of Allaah sallAllaahu 3Alayhi wa sallam said: "Whoever directs someone to a good, then he will have the reward equal to the doer of the action". [Saheeh Muslim]

آہنگِ ادب

نوجوان قلم کاروں کی آواز

آئینہ...

توڑ دینے سے چہرے کی بدنمائی تو نہیں جاتی

بے لاگ :- -: Be Laag

ایک مختلف زاویہ۔ از جاوید گوندل

اردو ہے جس کا نام

اردو زبان کی ترویج کے لیے متفرق مضامین

آن لائن قرآن پاک

اقرا باسم ربك الذي خلق

پروفیسر عقیل کا بلاگ

Please visit my new website www.aqilkhan.org

AhleSunnah Library

Authentic Islamic Resources

ISLAMIC BOOKS LIBRARY

Authentic Site for Authentic Islamic Knowledge

منہج اہل السنة

اہل سنت والجماعۃ کا منہج

waqashashmispoetry

Sad , Romantic Urdu Ghazals, & Nazam

!! والله أعلم بالصواب

hai pengembara! apakah kamu tahu ada apa saja di depanmu itu?

Life Is Fragile

I don’t deserve what I want. I don’t want what I have deserve.

I Think So

What I observe, experience, feel, think, understand and misunderstand

creating happiness everyday

an artist's blog to document her creativity, and everyday aesthetics

mindandbeyond

if we know we grow

Muhammad Altaf Gohar | Google SEO Consultant, Pakistani Urdu/English Blogger, Web Developer, Writer & Researcher

افکار تازہ ہمیشہ بہتے پانی کیطرح پاکیزہ اور آئینہ کیطرح شفاف ہوتے ہیں

بے قرار

جانے کب ۔ ۔ ۔

سعد کا بلاگ

موت ہے اک سخت تر جس کا غلامی ہے نام

دائرہ فکر... ابنِ اقبال

بلاگ نئے ایڈریس پر منتقل ہو چکا ہے http://emraaniqbal.comے

Kaleidoscope

Urban desi mom's blog about everything interesting around.

I am woman, hear me roar

This blog contains the feminist point of view on anything and everything.

تلمیذ

Just another WordPress.com site

سمارا کا بلاگ

کچھ لکھنے کی کوشش

Guldaan

Islam, Pakistan and Politics

کائنات بشیر کا بلاگ

کہنے کو بہت کچھ تھا اگر کہنے پہ آتے ۔۔۔ اپنی تو یہ عادت ہے کہ ہم کچھ نہیں کہتے

Muhammad Saleem

Pakistani blogger living in Shantou/China

Writer Meets World

Using words to conquer life.

Musings of a Prospective Shrink

sugar spice and everything nice

Aiman Amjad

think, discuss, review and express...

%d bloggers like this: