اولاد کے بارے میں احکامات

حضرت ثوبان ؓ سے روایت ہے کہ رسول الله نے فرمایا کہ سب سے افضل دینار وہ ہے جس کو آدمی اپنے اہل وعیال پر صرف کرے اور جس کو جہاد کی سواری میں صرف کرے اور جس کو الله کی راہ میں اپنے ساتھیوں پر صرف کرے۔
اس روایت کے ایک راوی ابو قلابہ کہتے ہیں کہ پہلے آپ نے اہل وعیال کا ذکر کیا اور فرمایا کہ اس شخص سے بڑا اجر کس کو ہو سکتا ہے جو اپنے صغیر السن بچوں پر صرف کرتا ہے اوراس کے ذریعہ ان کو دوسروں کی احتیاج سے مستغنی کر دیتا ہے ۔ ( ترمذی)
اولاد کو خوش حال چھوڑ جانا اخلاقی فرض ہے، اس لیے ترکہ میں ایک تہائی سے زیادہ کی وصیت جائز نہیں۔
حضرت سعدؓبن ابی وقاص دولت مند صحابی تھے ، ان کے صرف ایک لڑکی تھی، وہ ایک مرتبہ ایسے سخت بیمار پڑے کہ زندگی کی امید باقی نہ رہی ۔ رسول الله ان کی عیادت کے لیے تشریف لائے ، انہوں نے عرض کیا کہ یار سول الله ! میرے پاس دولت ہے اورمیری وارث تنہا ایک لڑکی ہے، میں چاہتا ہوں کہ دو تہائی مال کی وصیت کارخیر کے لیے کر جاؤں۔ فرمایا: نہیں! سعد نے عرض کیا: اچھا تو نصف کی وصیت کردوں؟
فرمایا، نہیں! صرف ایک تہائی کی وصیت کرو اورایک تہائی بھی بہت ہے ، اپنے بعد اپنے ورثا کو خوش حال چھوڑ جانا اس سے بہتر ہے کہ ان کو محتاج چھوڑ جاؤ اور وہ دوسروں کے سامنے ہاتھ پھیلاتے پھریں۔ ( بخاری ومسلم)
اولاد کی پرورش کے ساتھ ان کی تعلیم وتربیت کی ذمہ دار ی بھی والدین پر ہے ۔ کلام مجید نے اس کو ایک مختصر اور بلیغ جملہ میں ادا کیا ہے:
  اے ایمان والو! اپنے آپ کو اوراپنے اہل وعیال کو دوزخ کی آگ سے بچاؤ۔ (تحریم)
اس سے مقصود ان تمام برائیوں اور خرابیوں سے بچانا ہے جو آتش دوزخ کی مستحق بناتی ہیں، اس میں اخلاقی تعلیم وتربیت کے سارے پہلو آجاتے ہیں ، حدیثوں میں اس کی تصریح ہے کہ رسول الله نے فرمایا کہ آدمی کا اپنی اولاد کو ادب سکھانا، ایک صاع خیرات کرنے سے بہتر ہے ۔
دوسری روایت میں ہے کہ والد کا اولاد کے لیے سب سے بہتر عطیہ حسن ادب کی تعلیم ہے۔
اس تعلیم کا یہ نتیجہ ہے کہ وہ اولاد جو والدین کے لیے بلا اورمصیبت سمجھی جاتی تھی، وہ دل کا ٹکڑا اور آنکھوں کی ٹھنڈک بن گئی۔
 اے ہمارے پرورگار! ہماری بیویوں اور ہماری اولاد کو آنکھوں کی ٹھنڈک بنا۔  ( فرقان:6)
اس بار ے میں سب سے بڑا اسوہ خود رسول الله کا عمل ہے، اولاد سے آپ کی محبت کے واقعات حدیثوں میں محفوظ ہیں، آپ کی سب اولادیں آپ کی زندگی ہی میں وفات پاگئی تھیں، صرف حضرت فاطمہ زہرا ؓ رہ گئی تھیں، ان سے آپ کو غایت درجہ کی الفت تھی، ان کے متعلق آپ کارشاد ہے:
فاطمہؓ میرے جسم کا ٹکڑا ہے ، جو اس کو ناراض کرے گا وہ مجھ کو ناراض کرے گا۔
آپ کو حضرت فاطمہؓ سے اس درجہ محبت تھی کہ ایک مرتبہ حضرت علیؓ نے حضرت فاطمہؓ کی زندگی میں ابوجہل کی لڑکی سے شادی کا پیام دیا، آپ نے مخصوص خطبہ دیا اور فرمایا:
بنی ہشام علی سے اپنی بیٹی کا عقد کرنا چاہتے ہیں اورمجھ سے اجازت مانگتے ہیں، میں کبھی اس کی اجازت نہ دوں گا، کبھی نہ دوں گا، کبھی نہ دوں گا، البتہ علی ؓمیری بیٹی کو طلاق دے کر نکاح کرسکتے ہیں۔ فاطمہؓ میرے جسم کا ٹکڑا ہے، جس نے اس کو تکلیف پہنچائی اس نے مجھ کو تکلیف پہنچائی۔
دوسری روایتوں میں اس مخالفت کی وجہ یہ بیان فرمائی ہے کہ میں کسی حلال چیز کو حرام نہیں کرتا اورکسی حرام چیز کو حلال نہیں کرتا، لیکن خدا قسم ! خدا کے رسول کی بیٹی اوراس کے دشمن کی لڑکی ایک ساتھ جمع نہیں ہو سکتیں۔
حضرت فاطمہؓ جب آپ کی خدمت میں آتیں تو آپ ان کے استقبال کے لیے کھڑے ہو جاتے اورانہیں اپنے پہلو میں بٹھاتے، ان کی پیشانی کو
بوسہ دیتے ، جب سفر پر جاتے تو سب سے آخر میں حضرت فاطمہ
ؓ سے رخصت ہوتے اورجب واپس آتے تو سب سے پہلے حضرت فاطمہؓ سے ملتے ، ان کے صاحب زادوں حضرت حسن ؓوحسین ؓ ا سے آپ کی محبت کے واقعات اتنے مشہور ہیں کہ ان کو نقل کرنے کی ضرورت نہیں۔
 آپ کی صاحب زادی حضرت زینبؓ اپنے بعد ایک صغیر السن لڑکی چھوڑ گئی تھیں، اس کا نام امامہ تھا، رسول الله کو اس سے اتنی محبت تھی کہ کبھی کبھی مسجد میں ساتھ لاتے تھے اور گود میں لیے ہوئے نماز پڑھاتے تھے، ایک مرتبہ امامہ کو کندھے پر بٹھائے ہوئے مسجد میں تشریف لائے اوراسی حالت میں نماز پڑھائی ، جب رکوع میں جاتے تو اتار دیتے تھے اور جب کھڑے ہوتے تو پھر لے لیتے۔
Advertisements

اپنی رائے دیجئے

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

اردو سائبر اسپیس

Promotion of Urdu Language and Literature

سائنس کی دُنیا

اُردو زبان کی پہلی باقاعدہ سائنس ویب سائٹ

~~~ اردو سائنس بلاگ ~~~ حیرت سراے خاک

سائنس، تاریخ، اور جغرافیہ کی معلوماتی تحقیق پر مبنی اردو تحاریر....!! قمر کا بلاگ

BOOK CENTRE

BOOK CENTRE 32 HAIDER ROAD SADDAR RAWALPINDI PAKISTAN. Tel 92-51-5565234 Email aftabqureshi1972@gmail.com www.bookcentreorg.wordpress.com, www.bookcentrepk.wordpress.com

اردوادبی مجلّہ اجرا، کراچی

Selected global and regional literatures with the world's most popular writers' works

Best Urdu Books

Free Online Islamic Books | Islamic Books in Urdu | Best Urdu Books | Free Urdu Books | Urdu PDF Books | Download Islamic Books | Dars e Nizami Books | besturdubooks.net

ISLAMIC BOOKS HUB

Free Authentic Islamic books and Video library in English, Urdu, Arabic, Bangla Read online, free PDF books Download , Audio books, Islamic software, audio video lectures and Articles Naat and nasheed

عربی کا معلم

وَهٰذَا لِسَانٌ عَرَبِيٌّ مُّبِينٌ

International Islamic Library Online (IILO)

Donate Your Books at: Deenefitrat313@gmail.com ..... (Mobile: + 9 2 3 3 2 9 4 2 5 3 6 5)

Taleem-ul-Quran

Khulasa-e-Quran | Best Quran Summary

Al Waqia Magazine

امت مسلمہ کی بیداری اور دجالی و فتنہ کے دور سے آگاہی

TowardsHuda

The Messenger of Allaah sallAllaahu 3Alayhi wa sallam said: "Whoever directs someone to a good, then he will have the reward equal to the doer of the action". [Saheeh Muslim]

آہنگِ ادب

نوجوان قلم کاروں کی آواز

آئینہ...

توڑ دینے سے چہرے کی بدنمائی تو نہیں جاتی

بے لاگ :- -: Be Laag

ایک مختلف زاویہ۔ از جاوید گوندل

اردو ہے جس کا نام

اردو زبان کی ترویج کے لیے متفرق مضامین

آن لائن قرآن پاک

اقرا باسم ربك الذي خلق

پروفیسر عقیل کا بلاگ

Please visit my new website www.aqilkhan.org

AhleSunnah Library

Authentic Islamic Resources

ISLAMIC BOOKS LIBRARY

Authentic Site for Authentic Islamic Knowledge

منہج اہل السنة

اہل سنت والجماعۃ کا منہج

waqashashmispoetry

Sad , Romantic Urdu Ghazals, & Nazam

!! والله أعلم بالصواب

hai pengembara! apakah kamu tahu ada apa saja di depanmu itu?

Life Is Fragile

I don’t deserve what I want. I don’t want what I have deserve.

I Think So

What I observe, experience, feel, think, understand and misunderstand

Amna Art Studio

Maker of art and artsy things, art teacher, and loud thinker

mindandbeyond

if we know we grow

Muhammad Altaf Gohar | Google SEO Consultant, Pakistani Urdu/English Blogger, Web Developer, Writer & Researcher

افکار تازہ ہمیشہ بہتے پانی کیطرح پاکیزہ اور آئینہ کیطرح شفاف ہوتے ہیں

بے قرار

جانے کب ۔ ۔ ۔

سعد کا بلاگ

موت ہے اک سخت تر جس کا غلامی ہے نام

دائرہ فکر... ابنِ اقبال

بلاگ نئے ایڈریس پر منتقل ہو چکا ہے http://emraaniqbal.comے

Kaleidoscope

Urban desi mom's blog about everything interesting around.

I am woman, hear me roar

This blog contains the feminist point of view on anything and everything.

تلمیذ

Just another WordPress.com site

سمارا کا بلاگ

کچھ لکھنے کی کوشش

Guldaan

Islam, Pakistan and Politics

کائنات بشیر کا بلاگ

کہنے کو بہت کچھ تھا اگر کہنے پہ آتے ۔۔۔ اپنی تو یہ عادت ہے کہ ہم کچھ نہیں کہتے

Muhammad Saleem

Pakistani blogger living in Shantou/China

Writer Meets World

Using words to conquer life.

MAHA S. KAMAL

INTERNATIONAL RELATIONS | POLITICS| POLICY | WRITING

Musings of a Prospective Shrink

sugar spice and everything nice

Aiman Amjad

think, discuss, review and express...

Pressure Cooker

Where I brew the stew to feed inner monsters...

%d bloggers like this: