اعتراضاتِ منکرینِ عذابِ قبر اور ان کا جائزہ-1

آج امّتِ مسلمہ ایک پُر فتن دور سے گزر رہی ہے جس میں طرح طرح کے فتنے سر اٹھا رہے ہیں اور سادہ لوح اور دینی علم سے دور مسلمانوں کو گمراہ
کر رہے ہیں ان فتنوں میں سے ایک بڑا عظیم فتنہ انکارِ عذابِ قبر ہے۔جس کے بارے میں حضور ﷺ نے فرمایا
:
امَ عائشہ ؓ نے حضور ﷺ سے عذابِ قبر کے متعلق دریافت کیا تو حضور ﷺ نے فرمایا:عذابِ قبر ہے(بخاری کتاب الجنائز جلد١)
مگر آج چند گروہ اس کا انکار کرتے ہیں اور یہ صرف احادیثِ رسول ﷺ کو نہ ماننے کی وجہ سے ہے۔
منکرینِ عذابِ قبر کے کئی قسم کے اعتراض ہوتے ہیں مگران کی بنیاد جن دلائل پر ہے ان دلائل کا جائزہ لیتے ہیں جو یہ گروہ انکار عذابِ قبرکے حق میں د یتے ہیں ۔
پہلی دلیل:
سب سے پہلے ان کی بات یہی ہوتی ہے کہ عذابِ قبر کا ہونا قرآن مجید سے ثابت نہیں ہے اورکہتے ہیں کہ قرآن مجید میں عذابِ قبر کی نفی بیان ہوئی ہے اور وہ قرآن کی اس آیت کا حوالہ دیتے ہیں:
ترجمہ:ہائے ہمیں کس نے ہماری خواب گاہوں سے اُٹھادیا (سورۂ یٰس آیت٥٢)
 اس آیت کے بارے میں کہتے ہیں کہ اگر قبر میں عذاب ہوتا تو کیا عذاب کی جگہ کو کوئی خواب گاہ کہتا ہے اس لئے اس آیت سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ لوگوں کو ان کی قبروں میں سلا دیا جائے گا اور وہ قیامت کے دن ان کو اُٹھایا جائے گا اور ایک اور اعتراض کرتے ہیں کہ اگر قبر میں ہی جنتی اور
دوزخی کا فیصلہ ہو جائے گا تو آخرت کا مقصد کیا ہے جس کو فیصلہ کا دن کہا گیا ہے۔
دلیل کاجواب:
سب سے پہلے ہم یہ غلط فہمی دور کر دیں کہ قرآن مجید سے عذابِ قبر ثابت نہیں ہے بلکہ قرآن مجید نے کئی مقامات پر عذابِ قبر کا تذکرہ کیا ہے۔
ترجمہ:اور فرعون والوں پر بری طرح کا عذاب الٹ پڑا (٤٥)آگ ہے جس کے سامنے یہ ہر صبح وشام لائے جاتے ہیں اور جس دن قیامت ہوگی فرمان ہو گا ال فرعون کوسخت ترین عذاب میں ڈالو(٤٦)(سورۂ المومن آیت۴۵۔۴۶)
 ترجمہ:اس شخص سے ذیادہ ظالم کون ہو گاجو (اللہ)پر جھوٹ تہمت لگائے یا یوں کہے کہ مجھ پر وحی آتی ہے حالانکہ اس کے پاس کسی بات کی وحی نہیں آئی اور جو شخص یوں کہے کہ جیٰسا کلام اللہ نے نازل کیا ہے اس طرح کا میں بھی لاتا ہوں اور اگرآپ ﷺ اس وقت دیکھیں کہ جب یہ ظالم لوگ  موت کی سختیوں میں ہوں گے اور فرشتے اپنے ہاتھ بڑھا رہے ہوں گے کہ ہاں اپنی جانیں نکالو آج تم کو ذلت کی سزا دی جائی گی۔(سورۂ الانعام آیت 93)
ترجمہ:اورجو اللہ کے ساتھ کسی اورمعبود کو نہیں پکارتے اور جس جان کو اللہ نے حرام کیاہے اُس کا خون نہیں کرتے ہاں مگر حق پر اور زنا نہیں کرتے اورجو شخص ایٰسے کام کرے گا تو اس کو سزا ملی گی (٦٨)قیامت کے دن ان کے عذاب کو دوگناہ کردیاجائے گا اور اس میں ہمیشہ ہمیشہ ذلیل ہوکر رہے گا(٦٩)(سورۂ الفرقا ن آیت 68-69 )
ترجمہ:جو لوگ اپنی پیٹھ کے بل اُلٹے پھر گئے اس کے بعدکہ ان پر ہدایت واضح ہو چکی یقیناان کے لئے مزین کردیا ہے اور انھیں ڈھیل دے رکھی ہے یہ اس لئے کہ انھوں نے ان لوگوں سے جنھوں نے اللہ کی نازل کردہ وحی کو برا سمجھا یہ کہا کہ ہم بھی عنقریب بعض کاموں میں تمہارا کہا مانیں گے اور اللہ ان کی پوشیدہ باتیں خوب جانتا ہے سو کیا حال ہوگا جب فرشتے ان کی جان قبض کرتے ہوں گے اور ان کے منہ اور ان کی پیٹھوں پر مارتے جاتے ہوں گے (سورۂ محمّد ﷺ آیت 24-27)
قرآ ن مجید میں یہ وہ مقامات ہیں جن سے عذابِ قبر ثابت ہوتا ہے ،اوراس میں ہرقسم کے لوگ ہیں کافر ومشرک منافق اور گناہگار ان سب کے بارے میں عذابِ قبر کی وعید ہے اس کے بعد( سورۂ یٰس)کے حوالے سے عذابِ قبرکی نفی کی جوکوشش کی ہے اس کے بارے میں ہم یہ بات کہتے ہیں کہ اس آیت سے عذابِ قبر کی نفی نہیں ہے اور یہی بات ابن کثیر نے اس آیت کی حوالے سے نقل کی ہے کہ اس سے قبر کے عذاب کا نہ ہونا ثابت نہیں ہوتا اس لئے کہ جس ہول وشدت کو اور جس تکلیف اور مصیبت کو یہ اب دیکھیں گے اس کی نسبت توقبر کے عذاب بے حد خفیف ہی تھے (تفسیر ابن کثیر) اب اس بات کو ایک مثال سے سمجھتے ہیں کہ اگر ایک شخص کو ایک کمرے میں بند کر دیا جائے اور صبح شام اس کو مارا پیٹا جائے اس کے چھ سال بعد اس کو ایک پنجرے میں ڈال دیا جائے جس میں وہ صرف بیٹھ سکتا ہو اور اس پنجرے کو اتنا گرم کردیا جائے کہ اس کی کھال اس سے جھلس جاتی ہو تو وہ شخص ضرور کہے گا کہ اس سے اچھا تو میں اس کمرے میں تھا ،پس اسی طرح جب مردے قبر سے نکلیں گے تو وہ بھی قیامت کے عذاب کو دیکھ کر قبر کو خواب گاہ کہیں گے ۔اور دوسری بات یہ ہے کہ قتادہکا ایک قول اس آیت کے حوالہ سے منقول ہے کہ پہلے نفخہ اور دسرے نفخہ کے درمیان یہ سو جائیں گے اس لئے اب اٹھ کر یوں کہیں گے ہائے ہمیں کس نے ہماری خواب گاہوں سے اُٹھادیا (تفسیر ابن کثیر،تفسیرِطبری)اب جو قرآن مجید میں بیان ہوا ہے اس سے بات واضح ہوجائے گی۔
ترجمہ:اور جب آپ کے رب نے اولادِ آدم کی پشت سے ان کی اولادِ کو نکالا اور ان سے ان کے متعلق اقرار لیاکیا میں تمہارا رب نہیں ہوں سب نے جواب دیا کیوں نہیں ہم سب گواہ بنتے ہیں تاکہ تم لوگ قیامت کے روز یوں نہ کہو کہ ہم تو اس سے محض بے خبرتھے۔(سورۂ اعراف آیت172)
ترجمہ:اے اولاد ِ آدم کیا میں نے تم سے قول وقرار نہ لیا تھا کہ تم شیطان کی تابعداری نہ کرنا وہ تو تمہارا کھلا دشمن ہے اور میری عبادت کرنا سیدھی راہ یہی ہے(یٰس60-61)
ان آیات میں اللہ نے اس وعدے ذکر کیا ہے جو اس نے تمام ارواح سے لیا ہے اور پھر قیامت میں ان نافرمان لوگوں کو وہ و عدہ یاد دلارہا ہے جو انھوں نے کیا تھا یہ بتائیے کہ اب دنیا میں کس کو یاد ہے کہ اس سے اللہ نے عالمِ ارواح میں وعدہ لیامگر قیامت کے دن ان کو اللہ اپنے سے کیا ہوا وعدہ یاد کرادے گا ۔اسی طرح انسان جب قبر سے اٹھے گا تو وہ اس عذابِ قبر کو بھول جائے گا جو اسے اس کی قبر میں ہوا، جیٰسے دنیا میں اللہ سے عالم ارواح میں کیا ہوا وعدہ(کہ وہ صرف اس کی عبادت کرے گا)بھول گیا ہے او ر قیامت میں اس کو یاد آجائے گا اوراس کو صرف قبر کی وہ نیند یاد رہی گی جو کچھ دیر کو آئیگی جیٰسا قتادہ کا قول ہے پس اب یہ بات ثابت ہو چکی کہ اس آیت (سورۂ یٰس )سے عذابِ قبرکی نفی نہیں ہوتی ہے۔اور جو دوسری
بات یہ کہتے ہیں کہ اگر جنت و جہنم قبر میں ہی معلوم ہو گئے تو آخرت کاکیا مطلب جس کو فیصلہ کاد ن کہاگیا ہے ۔تو اس کا جواب ہم ایک مثال سے دیتے ہیں کہ ایک شخص کسی جرم میں پکڑا جاتا ہے تو اس کو پولیٰس کسٹڈی (
custody)میں رکھا جاتا ہے اور وہ وہاں کی سختی اور مصیبت برداشت کرتا ہے مگر وہ اچھی طرح جانتا ہے کہ اس کے مقدمے کا فیصلہ اور اس کو سزا ملنی باقی ہے ۔اسی طرح قبر میں بھی مردے کو یہ بتایا جاتا ہے کہ تمہاری سزا اس قبر میں ہی ختم نہیں ہو گی بلکہ اصل سزا یہ جہنم ہے جو تمہیں روز دکھائی جاتی ہے اور جو تم کو روزِ قیامت فیصلہ کے بعد دی جائے گی جس کا تم انکار کرتے تھے۔ اور اسی طرح کی بات حدیث میں بھی بیان ہوئی ہے ۔مفہوم حدیث:ابن عمرنے کہ حضور ﷺ نے فرمایا کہ جب کوئی شخص مر جاتا ہے تو اس کی قیام گاہ اسے صبح و شام دکھائی جاتی ہے خواہ وہ جنتی ہویا دوزخی اسے بتایا جاتا ہے یہ تمہاری ہونے والی قیام گاہ ہے،جب تمھیں اللہ قیامت کے دن دوبارہ اُٹھائے گا۔(بخاری کتاب الجنائز جلد1)
Advertisements
2 comments
  1. Arif Ayub said:

    کیا خوب لکھا ہءے آپ نے مگر معزرت کے ساتھ کجھ غلط فیمی ہے۔۔

اپنی رائے دیجئے

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

اردو سائبر اسپیس

Promotion of Urdu Language and Literature

سائنس کی دُنیا

اُردو زبان کی پہلی باقاعدہ سائنس ویب سائٹ

~~~ اردو سائنس بلاگ ~~~ حیرت سراے خاک

سائنس، تاریخ، اور جغرافیہ کی معلوماتی تحقیق پر مبنی اردو تحاریر....!! قمر کا بلاگ

BOOK CENTRE

BOOK CENTRE 32 HAIDER ROAD SADDAR RAWALPINDI PAKISTAN. Tel 92-51-5565234 Email aftabqureshi1972@gmail.com www.bookcentreorg.wordpress.com, www.bookcentrepk.wordpress.com

اردوادبی مجلّہ اجرا، کراچی

Selected global and regional literatures with the world's most popular writers' works

Best Urdu Books

Worlds Largest Free Online Islamic Books | Islamic Books in Urdu | Best Urdu Books | Free Urdu Books | Urdu PDF Books | Download Islamic Books | besturdubooks.net

ISLAMIC BOOKS HUB

Free Authentic Islamic books and Video library in English, Urdu, Arabic, Bangla Read online, free PDF books Download , Audio books, Islamic software, audio video lectures and Articles Naat and nasheed

عربی کا معلم

وَهٰذَا لِسَانٌ عَرَبِيٌّ مُّبِينٌ

International Islamic Library Online (IILO)

Donate Your Books at: Deenefitrat313@gmail.com ..... (Mobile: + 9 2 3 3 2 9 4 2 5 3 6 5)

Taleem-ul-Quran

Khulasa-e-Quran | Best Quran Summary

Al Waqia Magazine

امت مسلمہ کی بیداری اور دجالی و فتنہ کے دور سے آگاہی

TowardsHuda

The Messenger of Allaah sallAllaahu 3Alayhi wa sallam said: "Whoever directs someone to a good, then he will have the reward equal to the doer of the action". [Saheeh Muslim]

آہنگِ ادب

نوجوان قلم کاروں کی آواز

آئینہ...

توڑ دینے سے چہرے کی بدنمائی تو نہیں جاتی

بے لاگ :- -: Be Laag

ایک مختلف زاویہ۔ از جاوید گوندل

اردو ہے جس کا نام

اردو زبان کی ترویج کے لیے متفرق مضامین

آن لائن قرآن پاک

اقرا باسم ربك الذي خلق

پروفیسر عقیل کا بلاگ

Please visit my new website www.aqilkhan.org

AhleSunnah Library

Authentic Islamic Resources

ISLAMIC BOOKS LIBRARY

Authentic Site for Authentic Islamic Knowledge

منہج اہل السنة

اہل سنت والجماعۃ کا منہج

waqashashmispoetry

Sad , Romantic Urdu Ghazals, & Nazam

!! والله أعلم بالصواب

hai pengembara! apakah kamu tahu ada apa saja di depanmu itu?

Life Is Fragile

I don’t deserve what I want. I don’t want what I have deserve.

I Think So

What I observe, experience, feel, think, understand and misunderstand

Amna Art Studio

Maker of art and artsy things, art teacher, and loud thinker

mindandbeyond

if we know we grow

Muhammad Altaf Gohar | Google SEO Consultant, Pakistani Urdu/English Blogger, Web Developer, Writer & Researcher

افکار تازہ ہمیشہ بہتے پانی کیطرح پاکیزہ اور آئینہ کیطرح شفاف ہوتے ہیں

بے قرار

جانے کب ۔ ۔ ۔

سعد کا بلاگ

موت ہے اک سخت تر جس کا غلامی ہے نام

دائرہ فکر... ابنِ اقبال

بلاگ نئے ایڈریس پر منتقل ہو چکا ہے http://emraaniqbal.comے

Kaleidoscope

Urban desi mom's blog about everything interesting around.

تلمیذ

Just another WordPress.com site

سمارا کا بلاگ

کچھ لکھنے کی کوشش

Guldaan

Islam, Pakistan and Politics

کائنات بشیر کا بلاگ

کہنے کو بہت کچھ تھا اگر کہنے پہ آتے ۔۔۔ اپنی تو یہ عادت ہے کہ ہم کچھ نہیں کہتے

Muhammad Saleem

Pakistani blogger living in Shantou/China

Writer Meets World

Using words to conquer life.

Musings of a Prospective Shrink

sugar spice and everything nice

Aiman Amjad

think, discuss, review and express...

Pressure Cooker

Where I brew the stew to feed inner monsters...

My Blog

Just another WordPress.com site

%d bloggers like this: