لال بیگ

کاکروچ جسے ہمارے ہاں لال بیگ کہا جاتا ہے‘ زمین پر بسنے والے قدیم ترین جانوروں میں سے ہے۔ 17 کروڑ برس پہلے جب کرہ ارض پر طویل قامت حیوانوں کا دور شروع ہوا جنہیں ہم ڈائینوساروں کے نام سے یاد کرتے ہیں تو یہ ننھا سا کیڑا انہیں خوش آمدید کہنے کیلئے موجود تھا۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس کی چھوٹی چھوٹی تیز آنکھیں 35 کروڑ سال سے کائنات کی تبدیلیوں کا مشاہدہ کررہی ہیں۔
آئیے ہم اس ننھے منے کیڑے کی زندگی پر ایک نظر ڈالیں۔
کاکروچ بلا کا سخت جان ہے‘ تپتے ہوئے صحرائوں سے لے کر انتہائی سرد اور برفانی علاقوں تک‘ ہرجگہ پایا جاتا ہے۔ کتابوں‘ کاپیوں‘ میزوں‘ کرسیوں اور گھریلو استعمال کی دوسری چیزوں میں اکثر چھپا رہتا ہے۔ یہاں تک کہ بعض اوقات ریڈیو کھولیں تو اندر سے نکل کر بھاگ جاتا ہے۔ یہ گھروں‘ کھلے میدانوں‘ نہری علاقوں اور جنگلوں وغیرہ میں رہتا ہے اور پرندوں اور جانوروں کی محفوظ شدہ خوراک پر ہاتھ صاف کرتا ہیں۔ کاکروچ کی سخت جانی کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ یہ ہر چیز کھاجاتا ہے۔ پودوں کی کونپلیں‘ جوتے‘ پرانی چیزوں پر لگی ہوئی پھپھوندی‘ کپڑوںپر مکھن اور گھی کے داغ‘ وارنش‘ کپڑے دھونے کا صابن‘ نرم لکڑی وغیرہ اس کی دل پسند خوراک ہیں۔ یہاں تک کہ یہ اپنی اتاری ہوئی کھال تک چٹ کر جاتاہے۔‘ بھوکا ہو تو اپنے انڈے تک کھانے سے نہیں چوکتا۔ کاکروچ ایک ماہ تک خوراک اور پانی کے بغیر زندہ
رہ سکتا ہے‘ دو ماہ تک صرف پانی پر گزارا کرسکتا ہے‘ پانچ ماہ تک اسے پانی کے بغیر صرف خشک خوراک ملتی رہے‘ تو بھی صحیح سالم رہتا ہے۔ ہمارے ہاں مکانوں‘  کانوں اور فصلوں کے علاوہ کاکروچ گاڑیوں میں بھی عام ملتا ہے۔ گاڑی کے ڈبوں میں نشستوں کے نیچے اور دراڑوں میں ان کے قبیلے کے قبیلے آباد ہوتے ہیں جو مسافروں کی پھینکی ہوئی گنڈیریوں‘ مونگ پھلی کے چھلکوں‘ کاغذ کے پرزوں اور روٹی کے ٹکڑوں پر گزارا کرتے ہیں۔
کاکروچ سے عموماً بدبو کی وجہ سے نفرت کی جاتی ہے۔ یہ بواس کے بچائو کا ایک ذریعہ ہے اور جسم کے بعض غدودوں سے نکلتی ہے۔ بہت سے کیڑے مکوڑے کھانے والے جانور محض بدبو کی وجہ سے کاکروچ کو نہیں کھاتے۔ مجموعی طور پر کاکروچ بہت صاف جانور ہے۔ باقاعدہ میک اپ کرتا ہے اور اپنے ہاتھ پائوں اور مونچھیں  غیرہ
صاف کرنے میں کئی گھنٹے صرف کردیتا ہے۔
عام طور پر یہ کہا جاتا ہے کہ کاکروچ ہیضہ اور ٹائیفائیڈ کے جراثیم پھیلاتا ہے۔ سائنسدانوں کی نظر میں یہ ایک بے بنیاد الزام ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ جنگلوں میں رہنے والے بعض کاکروچ جسامت میں چھوٹے پرندوں کے برابر ہوتے ہیں۔ ان کے جسم کی لمبائی اڑھائی سے تین فٹ ہوجاتی ہے۔
خطرے کے وقت کاکروچ اپنی پچھلی ٹانگوں سے دولتیاں جھاڑتا ہے اور دشمن کو بھگا دیتا ہے۔ دن بھر کاکروچ بل میں رہتا ہے۔ بالعموم رات کے وقت باہر نکلتا ہے۔ اندھیرے میں اپنے آپ کو بہت محفوظ سمجھتا ہے۔ اس کے سر پر تین عام آنکھیں اور دو مرکب آنکھیں ہوتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ یہ دور دور تک دیکھ سکتا ہے۔
ویسے اگر اسے اندھا کردیا جائے تو بھی کسی نہ کسی طرح روشنی کو پہچان لیتا ہے۔ مونچھیں اس کی رہنمائی کرتی ہیں اور روزمرہ کے افعال انجام دینے میں اسے بہت مدد
دیتی ہیں۔اوپر ہم نے کاکروچ کی سخت جانی کا ذکر کیا تھا اس ضمن میں یہ بتانا دلچسپی سے خالی نہ ہوگا کہ اگر اسے برف میں دبا دیا جائے تو برف پگھلنے پر بھاگ کھڑا ہوتا ہے۔ بعض اوقات اگر آپ اس پر پائوں رکھ دیں‘ تو بھی یہ نہیں مرتا اور جونہی پائوں اٹھایا جائے صحیح سلامت اپنے راستے پر چل دیتا ہے۔ ضرورت کے وقت یہ
اپنے جسم کو سکیڑ لیتا ہے۔ اس خاصیت کی وجہ سے کاکروچ اپنے جسم سے کہیں چھوٹے سوراخوں میں گھس جاتا ہے۔کاکروچ بہت تیزی سے اپنی نسل پھیلاتا ہے۔ مادہ 303 دنوں میں 180 انڈے دیتی ہے۔ بچے ایک ماہ میں جوان ہوجاتے ہیں اور دوبارہ نسل بڑھانے لگتے ہیں۔ اوسط عمر ایک سال ہے۔ایک مرتبہ روسی ماہرین حشرات الارض نے ایک کھوہ میں سے 475000 مردہ کاکروچ نکالے جو صرف ایک جوڑے کی اولاد تھے۔
Advertisements
2 comments
  1. بورک ایسڈ + آدھا کلو ابلے آلو + مرغی کے چھ کچے انڈے
    یہ تینوں مندرجہ بالا چیزیں اچھی طرح مکس کر کے ۔ اسکی گولیاں بنا لیں۔ (اگر انڈوں کی زیادتی کی وجہ سے گولیاں نہ بنیں تو پیسٹ سا پن جاتا ہے)۔ یہ گولیاں یا پیسٹ اچھی ان جگہوں پہ رکھیں جہاں کاکروچ کے بل یا آنے جانے کے راستے ہوں۔ کچن کے کیبنٹ کے اندر وغیرہ۔
    انشاءاللہ تین ماہ کے اندر کاکروچ مر مرا جائیں گے۔
    احتیاطَ۔۔۔۔ بچوں گولیاں یا پیسٹ بچوں کی پہنچ سے دور ہوں۔

    انڈؤں کی خوشبو پہ ۔ کاروچ آئیں گے۔ اور بورک ایسڈ ملے آلؤ کھانے سے انکے پیٹ پھٹ جائیں گے ۔ اور اںکے مردہ ساتھیوں کو زندہ کاکروچ کھائیں گے اور یوں یہ چین آخری کاکروچ کے ختم ہونے پہ بند ہوگا۔

    نوٹَ:۔ پالتو پرندوں ۔ اور جاوروں کی پہنچ سے یہ گولیاں دور ہوں ورنہ انکے مرنے کا خطرہ ہوگا۔

    نیز۔:۔ یہ تیر بہا نسخہ چینونٹیوں اور دیگر حشرات الرض کے لئیے بھی استمال کیا جاتا ہے۔

    • جاوید صاحب آپ کا میری اور ان تمام لوگون کی جانب سے شکریہ کہ اس مسئلہ کا حل بتا یا

اپنی رائے دیجئے

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

اردو سائبر اسپیس

Promotion of Urdu Language and Literature

سائنس کی دُنیا

اُردو زبان کی پہلی باقاعدہ سائنس ویب سائٹ

~~~ اردو سائنس بلاگ ~~~ حیرت سراے خاک

سائنس، تاریخ، اور جغرافیہ کی معلوماتی تحقیق پر مبنی اردو تحاریر....!! قمر کا بلاگ

BOOK CENTRE

BOOK CENTRE 32 HAIDER ROAD SADDAR RAWALPINDI PAKISTAN. Tel 92-51-5565234 Email aftabqureshi1972@gmail.com www.bookcentreorg.wordpress.com, www.bookcentrepk.wordpress.com

اردوادبی مجلّہ اجرا، کراچی

Selected global and regional literatures with the world's most popular writers' works

Best Urdu Books

Worlds Largest Free Online Islamic Books | Islamic Books in Urdu | Best Urdu Books | Free Urdu Books | Urdu PDF Books | Download Islamic Books | besturdubooks.net

ISLAMIC BOOKS HUB

Free Authentic Islamic books and Video library in English, Urdu, Arabic, Bangla Read online, free PDF books Download , Audio books, Islamic software, audio video lectures and Articles Naat and nasheed

عربی کا معلم

وَهٰذَا لِسَانٌ عَرَبِيٌّ مُّبِينٌ

International Islamic Library Online (IILO)

Donate Your Books at: Deenefitrat313@gmail.com ..... (Mobile: + 9 2 3 3 2 9 4 2 5 3 6 5)

Taleem-ul-Quran

Khulasa-e-Quran | Best Quran Summary

Al Waqia Magazine

امت مسلمہ کی بیداری اور دجالی و فتنہ کے دور سے آگاہی

TowardsHuda

The Messenger of Allaah sallAllaahu 3Alayhi wa sallam said: "Whoever directs someone to a good, then he will have the reward equal to the doer of the action". [Saheeh Muslim]

آہنگِ ادب

نوجوان قلم کاروں کی آواز

آئینہ...

توڑ دینے سے چہرے کی بدنمائی تو نہیں جاتی

بے لاگ :- -: Be Laag

ایک مختلف زاویہ۔ از جاوید گوندل

اردو ہے جس کا نام

اردو زبان کی ترویج کے لیے متفرق مضامین

آن لائن قرآن پاک

اقرا باسم ربك الذي خلق

پروفیسر عقیل کا بلاگ

Please visit my new website www.aqilkhan.org

AhleSunnah Library

Authentic Islamic Resources

ISLAMIC BOOKS LIBRARY

Authentic Site for Authentic Islamic Knowledge

منہج اہل السنة

اہل سنت والجماعۃ کا منہج

waqashashmispoetry

Sad , Romantic Urdu Ghazals, & Nazam

!! والله أعلم بالصواب

hai pengembara! apakah kamu tahu ada apa saja di depanmu itu?

Life Is Fragile

I don’t deserve what I want. I don’t want what I have deserve.

I Think So

What I observe, experience, feel, think, understand and misunderstand

Amna Art Studio

Maker of art and artsy things, art teacher, and loud thinker

mindandbeyond

if we know we grow

Muhammad Altaf Gohar | Google SEO Consultant, Pakistani Urdu/English Blogger, Web Developer, Writer & Researcher

افکار تازہ ہمیشہ بہتے پانی کیطرح پاکیزہ اور آئینہ کیطرح شفاف ہوتے ہیں

بے قرار

جانے کب ۔ ۔ ۔

سعد کا بلاگ

موت ہے اک سخت تر جس کا غلامی ہے نام

دائرہ فکر... ابنِ اقبال

بلاگ نئے ایڈریس پر منتقل ہو چکا ہے http://emraaniqbal.comے

Kaleidoscope

Urban desi mom's blog about everything interesting around.

تلمیذ

Just another WordPress.com site

سمارا کا بلاگ

کچھ لکھنے کی کوشش

Guldaan

Islam, Pakistan and Politics

کائنات بشیر کا بلاگ

کہنے کو بہت کچھ تھا اگر کہنے پہ آتے ۔۔۔ اپنی تو یہ عادت ہے کہ ہم کچھ نہیں کہتے

Muhammad Saleem

Pakistani blogger living in Shantou/China

Writer Meets World

Using words to conquer life.

Musings of a Prospective Shrink

sugar spice and everything nice

Aiman Amjad

think, discuss, review and express...

Pressure Cooker

Where I brew the stew to feed inner monsters...

My Blog

Just another WordPress.com site

%d bloggers like this: