بائبل کوڈ

16ویں صدی عیسوی یا اس سے بھی قبل مذہبی اور صوفی منش افراد بائبل کا مطالعہ پیش گوئی کرنے کے لئے کرتے آئے ہیں۔خیال کیا جاتا ہے کہ بائبل کے ظاہری معنوں کے علاوہ اس میں خفیہ پیغامات بھی موجود ہیں۔
یہ خفیہ پیغامات مستقبل اور دنیا کے خاتمے کے بارے میں ہیں۔ ان تک رسائی ہر فرد کے بس کی بات نہیں۔ یہ رمز کسی کسی پر ہی آشکار ہوتے ہیں۔
ان خفیہ پیغامات کے مطالعے کو "بائبل کوڈ” کا نام دیا گیا ہے۔
بائبل زمانۂ قدیم سے پیش گوئیوں کے حوالے سے بھی معروف ہے۔کہا جاتا ہے کہ بائبل کی کئی پیش گوئیاں پوری ہوئی ہیں ۔ مثال کے طور پر "یرمیاہ نبی” کی پیش گوئی کہ یروشلم بابل کے لوگ فتح کریں گے۔ یسوع مسیح کی پیش گوئی ، یروشلم کو روم والے تباہ کردیں گے، وغیرہ۔
بائبل کے عہد نامہ جدید کا آخری باب”یوحنا عارف” کے مکاشفات پر مشتمل ہے۔ یہ مکاشفے دنیا کے خاتمے کے بارے میں ہیں۔ لیکن بائبل کوڈ ان سب سے الگ معاملہ ہے۔ آپ اسے توریت کوڈ بھی کہہ سکتے ہیں۔
یہ وہ خمسۂ موسوی ہے ،یعنی وہ پانچ کتابیں جو خداوند نے حضرت موسٰی علیہ السلام کو دی تھیں ۔ وہ اصل زبان جس میں خمسۂ موسوی یا عہد نامہ عتیق نازل ہوا تھا۔ کب کی
امتدادِ زمانہ کا شکار ہو کر ختم ہو چکی ہے لیکن موجودہ عبرانی میں خمسۂ موسوی کے نسخے موجود ہیں ۔ بائبل کوڈ انہی عبرانی نسخوں کے درمیان پوشیدہ مانا جاتا ہے۔
کچھ عرصہ قبل جب ایک ماہر ریاضی دان نے پوشیدہ بائبل کوڈ کو کمپیوٹر کی مدد سے حل کرنے کا دعویٰ کیا تو سائنس کی دنیا میں نئے مباحث کا آغاز ہو ا۔ ریاضی دان نے اسے شماریاتی سائنس Statistical Scienceکا نام دیا اور اس تکنیک کو (Equidistant Letter Sequence) ELS  کہا ۔ اس تکنیک کے استعمال سے حاصل کئے گئے
جوابات بہت ہی دلچسپ  تھے۔
نائن الیون تک کی پیش گوئیاں حرف بہ حرف درست نظر آئیں۔جب قیامت اور دنیا کے خاتمے کے بارے میں جاننے کی کوشش کی گئی یو بائبل کود سے حاصل ہونے والے جوابات بہت ہی حیرت ناک بلکہ خوفناک نظر آئے۔
مایا ، ہوپی انڈینز ۔۔۔۔ ناسٹر ڈیمس اور ای چنگ کی طرح بائبل کوڈ کے مصنفین بھی دینا کے خاتمے کی جس تاریخ پر آزادانہ طور پر پہنچے ، وہ ہے 21دسمبر2012۔
ہے نا اتفاق!
Advertisements

اپنی رائے دیجئے

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

w

Connecting to %s

%d bloggers like this: