والدین کے حقوق اور اولاد کے فرائض

https://i0.wp.com/abna.ir/a/uploads/205/4/205426_m.png
اسلام نے ایک طرف والدین کے حقوق متعین کیے ہیں تو ساتھ ہی اولاد کے فرائض بھی طے کردیے ہیں۔ قرآن کریم نے ماں باپ کے ساتھ بھلائی کرنے کا تاکید ی حکم دیا ہے، پھر ماں باپ میں بھی ماں کا حق، باپ سے زیادہ رکھا گیا ہے۔قرآن کریم ارشاد فرماتا ہے: اور ہم نے انسان کو اس کے ماں باپ کے بارے میں تاکید فرمائی۔(یعنی اپنے ماں باپ کا فرماں بردار بن کر رہے اور ان کے ساتھ نیک سلوک کرتا رہے)
یہ آیت اس امر کی طرف واضح اشارہ کرتی ہے کہ اگرچہ اولاد پر ماں باپ دونوں ہی کی اطاعت و خدمت گزاری لازم ہے، لیکن ماں کی خدمت کی اہمیت اس بنا پر زیادہ ہے کہ وہ اولاد کے لیے زیادہ تکلیفیں اٹھاتی ہے اور اس کی پیدائش کے وقت شدتیں برداشت کرتی ہے ۔
ایک شخص نے حضور اقدس ﷺ کی خدمت میں آکر دریافت کیا:یا رسول اﷲ! سب سے زیادہ میرے حسن سلوک کا مستحق کون ہے؟
اﷲ کے حبیب ﷺ نے ارشاد فرمایا:
تیری ماں۔ اس کے بعد پوچھا: پھر کون تو نبی رحمتﷺ نے ارشاد فرمایا: تیری ماں۔  اس پھر پوچھا تو ارشاد فرمایا: تیری ماں۔  تین دفعہ آپﷺ نے یہی جواب دیا اور چوتھی دفعہ پوچھنے پر ارشاد فرمایا: تیرا باپ!  (بخاری
ارشاد باری تعالیٰ ہے: اور تمہارے رب نے حکم فرمایا کہ اس کے سوا کسی کو نہ پوجو اور ماں باپ کے ساتھ اچھا سلوک کرو اور اگر تمہارے سامنے ان میں سے ایک یا دونوں بڑھاپے کو پہنچ جائیں تو ان کو اف تک نہ کہو اور نہ انہیں جھڑکو اور ان سے تعظیم کی بات کہو اور ان کے لیے عاجزی کا بازو بچھائو اور اور عرض کرو کہ اے میرے رب ! تو ان دونوں پر رحم کر، جیسا کہ ان دونوں نے مجھے بچپن میں پالا۔
یہ صرف اسلام ہے جس نے بوڑھے والدین کی خدمت گزاری  کا اتنا اہتمام فرمایا ہے۔
ارشاد رسول کریمﷺ ہے: بڑا بدبخت ہے وہ شخص جو اپنے والدین کا بڑھاپا پائے، پھر انہیں خوش کرکے ان کی دعائوں سے اپنے آپ کو جنت کا مستحق نہ بنالے۔
اسلام اولاد کو حکم دیتا ہے کہ اپنے والدین کے ساتھ نرمی و تواضع، خاکساری و انکساری سے پیش آئے، ان کے ساتھ احترام و محبت کا بر تائو کرے۔ اگر انہی کسی بات پر غصہ آجائے تو اسے برداشت کی عادت ڈالیں۔
والدین کے حق میں دعا ئے رحمت کرتے رہنے سے خود اپنے دل میں بھی ان کے لیے محبت و کشش کے جذبات بیدار ہو جائیں گے۔قرآن کریم کی طرح احادیث نبوی ﷺ
میں بھی حقوق والدین کی ادائیگی پر زور دیا گیا ہے۔
نبی پاکﷺ کا ارشاد ہے: پروردگار کی خوش نودی ماں باپ کی خوش نودی میں ہے اور پروردگار کی ناراضگی ماں باپ کی ناراضگی میں ہے۔  (ترمذی)
حضور اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا: جب اولاد اپنے والدین کی طرف نظرِ رحمت کرے تو اﷲ تعالیٰ اس کے لیے ہر نظر کے بدلے حج مبرور کا ثواب لکھ دیتا ہے۔
عرض کیا گیا: چاہے دن میں سو مرتبہ نظر کرے؟
رسول پاکﷺ نے ارشاد فرمایا: ہاں۔  (بیہقی)
والدین کے بارے میں اﷲ کے رسولﷺ نے اولاد کو مخاطب کرکے فرمایا: وہ دونوں تیری جنت و دوزخ ہیں۔  یعنی ان کو راضی رکھنے سے جنت ملے گی اور ناراض رکھنے سے دوزخ کے مستحق ہو گے ۔قرآن کریم و احادیث مبارکہ نے والدین کی خدمت گزاری و اطاعت شعاری کو جو اہمیت دی ہے، اس کی روشنی میں ہر مسلمان پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے والدین کا عمر کے ہر حصے میں عموماً اور ان کی ضعیفی میں خصوصاً مطیع و فرماں بردار رہے۔ ان کی خدمت کو موجب نجات جانے۔ ان کے جملہ حقوق سے انحراف نہ کرے۔ کبھی ان کی ضرورتوں سے بے نیازی نہ برتے، بلکہ خود اپنے آپ کو اور اپنے متعلقین کو بھی ان کے اکرام و احترام کا پابند بنائے۔ خصوصاً بڑھاپے میں اسی طرح ان کی خدمت بجالائے اور دوسروں کو بتائے جس طرح اس کے بچپن میں وہ اس کی پرورش اور ناز برداری کرتے رہے۔
معلوم ہوا کہ ماں باپ اولاد کے لیے شفقت اور رحم و محبت کا سایہ ہیں۔قرآن عظیم میں اﷲ جل جلا لہ نے اپنے حق کے ساتھ ان کا حق بیان فرمایا۔ ارشاد ہوا: حق مان میرا اور اپنے ماں باپ کا۔
اﷲ تعالیٰ ہمیں اپنے والدین کی خدمت کرنے اور ان کی نافرمانی سے بچنے کی توفیق عطا فرمائے۔
آمین
Advertisements

اپنی رائے دیجئے

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

اردو سائبر اسپیس

Promotion of Urdu Language and Literature

سائنس کی دُنیا

اُردو زبان کی پہلی باقاعدہ سائنس ویب سائٹ

~~~ اردو سائنس بلاگ ~~~ حیرت سراے خاک

سائنس، تاریخ، اور جغرافیہ کی معلوماتی تحقیق پر مبنی اردو تحاریر....!! قمر کا بلاگ

BOOK CENTRE

BOOK CENTRE 32 HAIDER ROAD SADDAR RAWALPINDI PAKISTAN. Tel 92-51-5565234 Email aftabqureshi1972@gmail.com www.bookcentreorg.wordpress.com, www.bookcentrepk.wordpress.com

اردوادبی مجلّہ اجرا، کراچی

Selected global and regional literatures with the world's most popular writers' works

Best Urdu Books

Worlds Largest Free Online Islamic Books | Islamic Books in Urdu | Best Urdu Books | Free Urdu Books | Urdu PDF Books | Download Islamic Books | besturdubooks.net

ISLAMIC BOOKS HUB

Free Authentic Islamic books and Video library in English, Urdu, Arabic, Bangla Read online, free PDF books Download , Audio books, Islamic software, audio video lectures and Articles Naat and nasheed

عربی کا معلم

وَهٰذَا لِسَانٌ عَرَبِيٌّ مُّبِينٌ

International Islamic Library Online (IILO)

Donate Your Books at: Deenefitrat313@gmail.com ..... (Mobile: + 9 2 3 3 2 9 4 2 5 3 6 5)

Taleem-ul-Quran

Khulasa-e-Quran | Best Quran Summary

Al Waqia Magazine

امت مسلمہ کی بیداری اور دجالی و فتنہ کے دور سے آگاہی

TowardsHuda

The Messenger of Allaah sallAllaahu 3Alayhi wa sallam said: "Whoever directs someone to a good, then he will have the reward equal to the doer of the action". [Saheeh Muslim]

آہنگِ ادب

نوجوان قلم کاروں کی آواز

آئینہ...

توڑ دینے سے چہرے کی بدنمائی تو نہیں جاتی

بے لاگ :- -: Be Laag

ایک مختلف زاویہ۔ از جاوید گوندل

اردو ہے جس کا نام

اردو زبان کی ترویج کے لیے متفرق مضامین

آن لائن قرآن پاک

اقرا باسم ربك الذي خلق

پروفیسر عقیل کا بلاگ

Please visit my new website www.aqilkhan.org

AhleSunnah Library

Authentic Islamic Resources

ISLAMIC BOOKS LIBRARY

Authentic Site for Authentic Islamic Knowledge

منہج اہل السنة

اہل سنت والجماعۃ کا منہج

waqashashmispoetry

Sad , Romantic Urdu Ghazals, & Nazam

!! والله أعلم بالصواب

hai pengembara! apakah kamu tahu ada apa saja di depanmu itu?

Life Is Fragile

I don’t deserve what I want. I don’t want what I have deserve.

I Think So

What I observe, experience, feel, think, understand and misunderstand

Amna Art Studio

Maker of art and artsy things, art teacher, and loud thinker

mindandbeyond

if we know we grow

Muhammad Altaf Gohar | Google SEO Consultant, Pakistani Urdu/English Blogger, Web Developer, Writer & Researcher

افکار تازہ ہمیشہ بہتے پانی کیطرح پاکیزہ اور آئینہ کیطرح شفاف ہوتے ہیں

بے قرار

جانے کب ۔ ۔ ۔

سعد کا بلاگ

موت ہے اک سخت تر جس کا غلامی ہے نام

دائرہ فکر... ابنِ اقبال

بلاگ نئے ایڈریس پر منتقل ہو چکا ہے http://emraaniqbal.comے

Kaleidoscope

Urban desi mom's blog about everything interesting around.

تلمیذ

Just another WordPress.com site

سمارا کا بلاگ

کچھ لکھنے کی کوشش

Guldaan

Islam, Pakistan and Politics

کائنات بشیر کا بلاگ

کہنے کو بہت کچھ تھا اگر کہنے پہ آتے ۔۔۔ اپنی تو یہ عادت ہے کہ ہم کچھ نہیں کہتے

Muhammad Saleem

Pakistani blogger living in Shantou/China

Writer Meets World

Using words to conquer life.

Musings of a Prospective Shrink

sugar spice and everything nice

Aiman Amjad

think, discuss, review and express...

Pressure Cooker

Where I brew the stew to feed inner monsters...

My Blog

Just another WordPress.com site

%d bloggers like this: