ابو عبید قاسم بن سلامؒ

نام ونسب
ابو عبیدقاسمؒ دوسری صدی ہجری کے معروف فقیہ ، نحوی اور عالم قرآن تھے ۔ آپ کا نام قاسم، کنیت ابو عبید اور باپ کا نام سلام تھا۔ ابن ندیم نے اپنی معروف تصنیف  الفہرست میں اتنا اور اضافہ کیا ہے:  ’’قیل سلام بن مسکین بن زید‘‘ 
ولادت
ابو عبید ؒ قاسم ۱۵۴ ھ؍ ۷۷۰ء میں خراسان کے شہر ہرات میں پیدا ہوئے۔  ان کے والد رومی النسل اور ہرات کے کسی شخص کے غلام تھے ۔ قبیلہ اَزد سے ان کا تعلق تھا۔ عرصۂ دراز تک بغداد میں مقیم رہے۔ اسی بنا پر اَزدی اور بغدادی کی نسبتوں سے مشہور ہیں۔
تعلیم و تربیت
ابو عبیدؒ نے علم کی تلاش و جستجو میں متعدد مقامات کے سفر کئے۔ ابتدائی عمر ہی میں اُنہوں نے کوفہ اور بصرہ کا سفر کیا تاکہ خلافت ِاسلامیہ کے ابتدائی دور کے علما کی زیر نگرانی اَدب، فقہ ، حدیث اور دینی علوم کی تحصیل کریں۔ علامہ ابن سعد ؒکا بیان ہے:’’طلب للحدیث والفقہ‘‘’’یعنی حدیث و فقہ کی تلاش و جستجو کی۔‘‘
آپ نے علم کے حصول میں ابن معین کے ہمراہ مصر کا سفر اختیار کیا، طبقات ابن سعد میں ان کے بارے میں مکہ اور مدینہ جانے کا ذکر بھی ملتا ہے ۔
اساتذہ و شیوخ
ابو عبید ؒنے نحو، لغت، قراء ت اور حدیث کی تکمیل جن ائمہ فن اور اکابر فضلا سے کی تھی، ان میں سے بعض کے نام یہ ہیں:
ابن عربی، ؒابوبکر ؒبن عیاش، ابوزکریا کلابیؒ، ابو زید انصاریؒ، ابو عمرو شیبانیؒ، اسماعیل بن جعفرؒ، اصمعیؒ، جریر بن عبدالحمیدؒ، سفیان بن عینیہؒ، شجاع بن نصرؒ، صفوان بن عیسیٰؒ، عبدالرحمن بن مہدیؒ، عبداللہ بن مبارکؒ، یحییٰ بن سعید قطانؒ، یحییٰ بن صالح اور یزید بن ہارون ؒ وغیرہ ۔ اس زمانہ میں کوفہ اور بصریٰ نحو و لغت کے مرکز تھے۔ ابو عبید ؒ کو دونوں مراکز کے ائمہ فن سے کسب فیض کا موقع ملا۔
تلامذہ
ابو عبیدالقاسمؒ جیسے فاضل اور یکتاے زمانہ سے متعدد طلبا نے استفادہ کیا۔ مؤرخین نے ان کے کچھ شاگردوں کے نام بیان کیے ہیں:
ابوبکر بن ابی الدنیا، احمد بن یحییٰ بلاذری، احمد بن یوسف تغلبی، حسن بن مکرم، عباس دوری، عباس عنبری عبداللہ بن عبدالرحمن دارمی، علی بن عبدالعزیز بغوی، محمد بن اسحق صاغانی، محمد بن یحییٰ مروزی اور نصر بن داؤد۔
روایات
حافظ ابن حجر عسقلانیؒ فرماتے ہیں کہ ان کی روایتیں کتب ِحدیث میں میری نظر سے نہیں گزریں، البتہ ان کے اَقوال اکثر کتابوں میں نقل کئے گئے ہیں۔
امام بخاری ؒنے ’کتاب الادب‘ اور بعض دوسرے اَبواب و کتب میں، امام ابو داؤدؒ نے کتاب الزکوٰۃ میں اور امام ترمذی ؒنے قراء ت و نحو کے متعدد اَبواب میں ان کے اقوال نقل کئے ہیں۔
دینی علوم میں مہارت
ابو عبیدقاسمؒ مختلف علوم و فنون کے جامع اور گوناگوں اَوصاف اور کمالات سے متصف تھے۔  احمد ؒبن کامل فرماتے ہیں :
’’ابوعبیدؒ اپنے زمانہ میں ہر فن کے امام ، جملہ اسلامی علوم: قراء ت، تفسیر قرآن، فقہ ، حدیث اور عربیت کے ماہر و متبحر عالم اور روایات و اَخبار کے صحیح ناقل و راوی کی حیثیت سے مشہور و ممتاز تھے۔ ‘‘
عبداللہ بن جعفر کا بیان ہے کہ :
’’ ابو عبداللہ ؒبغداد کے ان مشہور علماے اسلام میں تھے جو کوفیوں کے نحوی مذہب کے قائل اور کوفیوں اور بصریوں سے نحو، لغت اور غریب الفاظ کے راوی،جملہ علوم میں یکتا و جامع، قراء ت کے عالم اور علم و اَدب کے تمام فنون میں کثیر التصانیف تھے۔ ‘‘
علامہ ابن کثیر ؒ مختلف علوم و فنون میں ان کی مہارت کا ان الفاظ میں تذکرہ کرتے ہیں:
أحد ائمۃ اللغۃ والفقہ والحدیث والقرآن والأخبار وأیام الناس
’’وہ لغت ، فقہ ، حدیث، قرآن اور اخبار و وقائع کے ماہر اور ائمہ فن میں تھے۔‘‘
علامہ موصوف میں تلاش و تحقیق کا خوب ذوق پایا جاتا تھا۔ اُنہوں نے اپنی کتاب ’غریب الحدیث ‘ کی تکمیل میں۴۰سال صرف کر دئیے۔ علمی تحقیق کے سلسلے میں اُنہیں اپنے معاصرین بلکہ اپنے سے کم تر  درجہ کے لوگوں سے بھی استفادہ میں کوئی عار نہیں تھا۔
ذیل میں ان کے علمی کمالات کا مختصر تعارف پیش کیا جاتا ہے :
قراء ت و تفسیر
ابو عبید قاسمؒ قرآنِ مجید اور اس کے متعلقہ علوم پر دسترس رکھتے تھے اور فن قراء ت میں تو وہ امامِ وقت تھے۔ ان کی معروف تصنیف ’کتاب القراء ت ‘ کا ذکر کرتے ہوئے صاحب کشف الظنون نے لکھا ہے کہ :
’’ لوگوں نے ابو عبیدؒ کو ممتاز قاری قرار دیا ہے۔ ‘‘
بعض مؤرخین نے ان کو أحد أئمۃ القرآنکے نام سے یاد کیا ہے ۔
 حدیث
ابو عبید ؒ کو جن علوم سے خاص تعلق اور اشتغال تھا، ان میں ایک فن حدیث بھی ہے۔ طلب حدیث میں موصوف کے شوق و دلچسپی کا مؤرخین اور علماے سیرت نے خصوصیت کے ساتھ ذکر کیا ہے ۔ اصحابِ فن نے المُحدِّث اور عالم بالحدیث کے الفاظ سے ان کا تذکرہ کیا ہے ۔ فن حدیث میں اُنہوں نے کئی کتابیں تصنیف کیں جو متاخرین علما کی توجہ کا مرکز رہیں۔
ابو عبیدؒ حدیثوں کے حافظ اور اس کی دقیق علتوں سے پوری طرح باخبر تھے ۔ امام ابو داؤدؒ نے اُنہیں ثقہ و مامون، دار قطنی، یحییٰ بن معین اور ابن ناصر الدین نے ثقہ اور حافظ، ابن حجر نے ثقہ اور فاضل قرار دیا ہے ۔
 فقہ
علامہ ابو عبید ؒ کا خاص فن فقہ ہے، اس موضوع پر ان کی متعدد تصانیف ہیں۔خطیب بغدادیؒ کہتے ہیں کہ فقہ میں ابو عبید ؒ کی نظر بڑی دقیق اور راسخ تھی۔ علامہ ذہبیؒ نے اُنہیں فقیہ و مجتہد اور عارف بالفقہ کے لقب سے موسوم کیا ہے ۔
 ادب و عربیت
ابو عبید قاسمؒ کو سب سے زیادہ لگائو ادب، لغت، نحو اور عربیت سے تھا۔ ان فنون میں ان کی کئی بلند پایہ کتابیں ہیں۔ علامہ ابن سعد ؒنے ان کو ادیب ، صاحب ِنحو و عربیت لکھا ہے ۔
علمی مقام و مرتبہ
محدث ابو عبید ؒ قاسم کے علم و فضل کے متعلق بے شمار اَقوال کتابوں میں مذکور ہیں۔ ان کے اساتذہ، تلامذہ، معاصرین اور سوانح نگار سب ان کے علمی کمالات کے مداح و معترف ہیں۔ اسحٰق ؒبن راہویہ فرماتے ہیں کہ:
’’ابو عبید ؒمجھ سے اور امام احمد ؒو امام شافعیؒ سے زیادہ صاحب ِعلم اور علم و ادب اور جامعیت و کمال میں ہم سب سے زیادہ ممتاز و فائق تھے ۔ ہم لوگ تو ان کے محتاج ہیں مگر وہ ہم سے مستغنی ہیں۔‘ ‘
 جبکہ امام احمد ؒ فرماتے ہیں :
’’ وہ ہمارے شیخ اور ان بزرگوں میں تھے جن کی خیر و برکت میں برابر اضافہ ہوتا ہے۔ ‘‘
ابن کثیر ؒ نے أحد أئمۃ الدنیا، حافظ ابن حجر ؒنے الإمام المشہور، امام ذہبی ؒنے العلامۃ العالماورالإمامالبحر جیسے اَلقاب کے ساتھ ان کا تذکرہ کیا ہے ۔
فقہی مسلک
ابو عبیدؒ خود فقیہ اور مجتہد تھے اور اپنے دور کے مذاہب ِفقہ میں کسی مذہب کے مقلد نہ تھے ۔ البتہ امام ابو حنیفہ ؒکے مقابلے میں امام مالک ؒ اور امام شافعیؒ کے مذہب سے زیادہ قریب تھے ۔ چنانچہ اپنی کتابوں میں ان بزرگوں کے مسالک کے شواہد، احادیث و روایات سے ان کی تطبیق اور نحوی و لغوی استدلال سے ان کو قوی ثابت کیا ہے جس سے ان مذاہب کی جانب ان کے رجحان کا پتہ چلتا ہے ۔
لیکن درحقیقت وہ کسی مسلک کے پابند نہ تھے،البتہ صاحب ِفقہ اور مجتہد ہونے کے باوجود امام مالکؒ اور امام شافعیؒ سے علمی وفقہی طور پر زیادہ قربت رکھتے تھے ۔
تصانیف       
ابو عبید قاسمؒ  علمی کمالات کے ساتھ مسلمہ مصنف اور اہل قلم بھی تھے۔ علامہ ابن کثیر ؒلکھتے ہیں کہ:
’’ ان کی تصانیف لوگوں میں مشہور اور مقبول تھیں۔‘‘
جاحظ جیسے بلند پایہ ادیب و انشا پرداز کو بھی ان کی تصانیف کی خوبیوں کا اعتراف ہے۔ وہ فرماتے ہیں کہ:
’’لم یکتب الناس أصح من کتبہ ولا أکثر فائدۃ‘‘’’ ان سے زیادہ صحیح، عمدہ اور مفید کتابیں لوگوں نے نہیں لکھیں۔‘‘
موصوف نے مختلف فنون پر کتابیں لکھیں۔ مؤرخین اور علماے سیر نے ان کو کثیر التصانیف اور صاحب مصنفاتِ کثیرہ لکھا ہے ۔ ابن ندیم نے ان کی بیس کتابوں کے نام لکھے ہیں اور یہ بھی لکھا ہے کہ ان کے علاوہ بھی فقہ میں متعدد کتابیں اُنہوں نے لکھیں۔
کتب ِفقہ
ذیل میں ان کی بعض کتابوں کا مختصر تذکرہ کیا جاتا ہے :
کتاب الاحداث                                                                                                 کتاب الحیض                               کتاب الحجروالتسلیم                                    کتاب أدبالقاضی                                           کتاب الناسخوالمنسوخ               کتاب الأیمان والنذور
کتب ِقراء ت و قرآن
کتاب فضائل القرآن               کتاب المقصور والممدود                           کتاب القراء ت                               کتاب معانی القرآن                                    
کتب ِحدیث
 کتابالطہارۃ   یا                     کتابالطھور                            غریب الحدیث
کتب انساب ، شعر و نحو
کتاب النسب                             کتاب الشعراء                                                          کتاب المذکر والمؤنث
امام موصوف کی ایک بلند پایہ تصنیف ’ کتاب الاموال ‘ ہے، یہ چھپ چکی ہے ۔ اور بہت سے اَجزا و اَبواب پر مشتمل ہے ۔ یہ کتاب اسلامی حکومتوں کے مالیاتی نظام سے متعلق تمام اُمور و مسائل پر جامع و حاوی ہے ۔ حدیث کے علاوہ فقہی اور اجتہادی حیثیت سے بھی اس کتاب کو معتبر سمجھا جاتا ہے ۔
خطیب بغداد ی کا بیان ہے کہ:
’’ یہ فقہ کی بہترین کتاب ہے۔‘‘
بعض اصحابِ سیر کے نزدیک ابو عبید قاسمؒ کی تصنیفات میں سب سے اہم اور بے نظیر کتاب غریبالمصنّف یاالمصنَّفالغریب ہے، اس میں اُنہوں نے پہلے انسان، پھر عرش اور اس کے بعد گھوڑوں اور اونٹوں اور دوسرے اَنواع و صفات کی خلقت کا یکے بعد دیگرے تذکرہ کیا ہے ۔
اس کتاب کو مصنف خود بھی بہت پسند کرتے تھے اور کہتے تھے کہ یہ میرے نزدیک دس ہزار دینار سے بہتر ہے ۔
وفات
معتصم باللہ کے عہد ِخلافت میں ۲۲۳ ھ میں مکہ معظمہ میں ۷۳ سال کی عمر میں انتقال کیا۔
 
Advertisements

اپنی رائے دیجئے

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

اردو سائبر اسپیس

Promotion of Urdu Language and Literature

سائنس کی دُنیا

اُردو زبان کی پہلی باقاعدہ سائنس ویب سائٹ

~~~ اردو سائنس بلاگ ~~~ حیرت سراے خاک

سائنس، تاریخ، اور جغرافیہ کی معلوماتی تحقیق پر مبنی اردو تحاریر....!! قمر کا بلاگ

BOOK CENTRE

BOOK CENTRE 32 HAIDER ROAD SADDAR RAWALPINDI PAKISTAN. Tel 92-51-5565234 Email aftabqureshi1972@gmail.com www.bookcentreorg.wordpress.com, www.bookcentrepk.wordpress.com

اردوادبی مجلّہ اجرا، کراچی

Selected global and regional literatures with the world's most popular writers' works

Best Urdu Books

Free Online Islamic Books | Islamic Books in Urdu | Best Urdu Books | Free Urdu Books | Urdu PDF Books | Download Islamic Books | Dars e Nizami Books | besturdubooks.net

ISLAMIC BOOKS HUB

Free Authentic Islamic books and Video library in English, Urdu, Arabic, Bangla Read online, free PDF books Download , Audio books, Islamic software, audio video lectures and Articles Naat and nasheed

عربی کا معلم

وَهٰذَا لِسَانٌ عَرَبِيٌّ مُّبِينٌ

International Islamic Library Online (IILO)

Donate Your Books at: Deenefitrat313@gmail.com ..... (Mobile: + 9 2 3 3 2 9 4 2 5 3 6 5)

Taleem-ul-Quran

Khulasa-e-Quran | Best Quran Summary

Al Waqia Magazine

امت مسلمہ کی بیداری اور دجالی و فتنہ کے دور سے آگاہی

TowardsHuda

The Messenger of Allaah sallAllaahu 3Alayhi wa sallam said: "Whoever directs someone to a good, then he will have the reward equal to the doer of the action". [Saheeh Muslim]

آہنگِ ادب

نوجوان قلم کاروں کی آواز

آئینہ...

توڑ دینے سے چہرے کی بدنمائی تو نہیں جاتی

بے لاگ :- -: Be Laag

ایک مختلف زاویہ۔ از جاوید گوندل

اردو ہے جس کا نام

اردو زبان کی ترویج کے لیے متفرق مضامین

آن لائن قرآن پاک

اقرا باسم ربك الذي خلق

پروفیسر عقیل کا بلاگ

Please visit my new website www.aqilkhan.org

AhleSunnah Library

Authentic Islamic Resources

ISLAMIC BOOKS LIBRARY

Authentic Site for Authentic Islamic Knowledge

منہج اہل السنة

اہل سنت والجماعۃ کا منہج

waqashashmispoetry

Sad , Romantic Urdu Ghazals, & Nazam

!! والله أعلم بالصواب

hai pengembara! apakah kamu tahu ada apa saja di depanmu itu?

Life Is Fragile

I don’t deserve what I want. I don’t want what I have deserve.

I Think So

What I observe, experience, feel, think, understand and misunderstand

Amna Art Studio

Maker of art and artsy things, art teacher, and loud thinker

mindandbeyond

if we know we grow

Muhammad Altaf Gohar | Google SEO Consultant, Pakistani Urdu/English Blogger, Web Developer, Writer & Researcher

افکار تازہ ہمیشہ بہتے پانی کیطرح پاکیزہ اور آئینہ کیطرح شفاف ہوتے ہیں

بے قرار

جانے کب ۔ ۔ ۔

سعد کا بلاگ

موت ہے اک سخت تر جس کا غلامی ہے نام

دائرہ فکر... ابنِ اقبال

بلاگ نئے ایڈریس پر منتقل ہو چکا ہے http://emraaniqbal.comے

Kaleidoscope

Urban desi mom's blog about everything interesting around.

I am woman, hear me roar

This blog contains the feminist point of view on anything and everything.

تلمیذ

Just another WordPress.com site

سمارا کا بلاگ

کچھ لکھنے کی کوشش

Guldaan

Islam, Pakistan and Politics

کائنات بشیر کا بلاگ

کہنے کو بہت کچھ تھا اگر کہنے پہ آتے ۔۔۔ اپنی تو یہ عادت ہے کہ ہم کچھ نہیں کہتے

Muhammad Saleem

Pakistani blogger living in Shantou/China

Writer Meets World

Using words to conquer life.

MAHA S. KAMAL

INTERNATIONAL RELATIONS | POLITICS| POLICY | WRITING

Musings of a Prospective Shrink

sugar spice and everything nice

Aiman Amjad

think, discuss, review and express...

Pressure Cooker

Where I brew the stew to feed inner monsters...

%d bloggers like this: