کیا کسی مسلم گستاخِ رسولﷺ کی توبہ قبول ہوگی یانہیں ہوگی-2

علماء حنابلہ
شاتم رسول کے تعلق سے امام احمد سے منقول مشہور قول یہی ہے کہ اس کی توبہ قبول نہیں کی جائے گی۔
علامہ سبکی اس بارے میں امام احمد سے قول نقل کرتے ہیں : اباعبداللہ یقول کل من شتم النبی ﷺ اوتنقصہ مسلما کان اوکافرا فعلیہ القتل واری ان یقتل ولایستتاب ابوعبداللہ(امام احمد کی یہ کنیت ہے)کہتے ہیں کہ ہروہ شخص جو رسول پاک کو برابھلاکہے یاان کی شان میں تنقیص کرے تووہ چاہے مسلمان ہویاکافر اس کو قتل کردیاجائے اوراس سے توبہ کامطالبہ نہ کیاجائے(السیف المسلول 23)
 ابن تیمیہ مشہور حنبلی فقییہ ہیں بعض لوگ نے انہیں مجتہد بھی قرار دیتے ہیں ۔ان کی بھی اس موضوع پر مشہور کتاب ہے جس کا نام ہے الصارم المسلول علی من سب الرسول اس میں وہ شاتم رسول کے مسلمان ہونے کی صورت میں اس کے توبہ قبول کرنے یانہ کرنے کے متعلق وضاحت کرتے ہوئے لکھتے ہیں ۔وقبول توبة من سب النبی ﷺ وقد ذکرنا ان المشہور عن مالک واحمد انہ لایستتاب ولاتسقط القتل عنہ توبتہ ،وھو قول اللیث بن سعد،وقد ذکر القاضی عیاض انہ المشہور من قول السلف وجمہورالعلماء وھواحد الوجہین لاصحاب الشافعی وحکی عن مالک واحمد انہ تقبل توبتہ وھوقول ابی حنیفة واصحابہ وھوالمشہور من مذہب الشافعی بنائً علی قبول توبہ المرتداوررسول اللہ کوبرابھلاکہنے کی توبہ کے متعلق(بات مسلمان کی چل رہی ہے ماقبل سے)اورہم قبل ازیں ذکر کرچکے ہیں کہ اس سلسلے میں امام مالک اورامام احمد کا مشہور قول یہ ہے کہ اس سے توبہ کامطالبہ نہیں کیاجائے گا۔اورنہ اس کے توبہ کرنے سے اس سے قتل کی سزاساقط ہوگی۔اوریہی قول امام لیث بن سعد کاہے۔اورقاضی عیاض نے ذکر کیاہے کہ سلف اورجمہورعلماء سے بھی منقول مشہور قول یہی ہے اورفقہائے شوافع کا ایک قول یہی ہے۔(اس کے برخلاف)امام احمد اورمالک سے ایک قول یہ بھی نقل کیاگیاہے کہ شاتم رسول کی توبہ قبول کی جائے گی اوروہی امام ابوحنیفہ اوران کے اصحاب کا قول ہے اورفقہ شافعی میں مشہور قول یہی ہے اوراس کی بنیاد مرتد کے توبہ قبول کرنے پر ہے (الصارم المسلول 57) 
امام ابن تیمیہ نے مختصر طورپر بتادیاہے کہ اس سلسلے میں کس کا کیامسلک ہے۔امام مالک اورامام احمد بن حنبل کا مشہور قول توبہ قبول کرنے کااورشاتم رسول کے قتل کرنے کاہے۔اسی کے ساتھ دونوں سے ایک قول توبہ قبول کرنے کابھی ہے۔امام شافعی کامشہور قول توبہ قبول کرنے کا ہے لیکن ایک قول یہ ہے کہ توبہ قبول نہیں کیاجائے گااوراسے قتل کردیاجائے گا۔امام ابوحنیفہ سے اس بارے میں صرف ایک قول منقول ہے کہ توبہ قبول کیاجائے گا۔ایک وضاحت یہاں ضروری ہے وہ کردوں کہ بسااوقات کوئی فقیہہ اورعالم ذکر کرتاہے کہ اس بارے میں جمہور کاقول یہی ہے تواس کی تحقیق کرنی چاہئے کیونکہ ہرایک نے اپنی معلومات کے مطابق لکھاہے ۔ جہاں ایک طرف قاضی عیاض اپنی مشہور تالیف(الشفافی تعریف حقوق المصطفے)میں توبہ قبول کرنے کے قول کا جمہور علماء کا قول نقل کرتے ہیں وہیں امام نووی جو ابن تیمیہ سے متقدم ہیں وہ توبہ قبول کرنے اورتوبہ کی صورت میں شاتم رسول کو قتل نہ کرنے 
کوجمہور علماء کا قول بیان کرتے ہیں ۔ دیکھئے روضة الطالبین(10/332)خود ایک دوسرے مقام جہاں قاضی عیاض نے اس بارے میں کہ حضور کے قبر اطہر میں وہ مٹی جورسول پاک کے  جسدمبارک سے متصل ہے اسے ہرچیز سے افضل قراردینے پر علماء کا اجماع نقل کیاہے اس کو ابن تیمیہ غلط بتاتے ہوئے لکھتے ہیں ۔واما التربة التی دفن فیہ النبی ﷺ فلااعلم احدا من الناس قال انھاافضل من المسجد الحرام اوالمسجد النبوی اوالمسجد الاقصیٰ الالقاضی عیاض فذکر ذلک اجماعا وھوقول لم یسبق الیہ احد فی ماعلمناہ ولاحجة علیہ اورنبی کریم ﷺ کے قبر کی مٹی تومیں نہیں جانتاکہ کسی نے کہاکہ وہ مسجد حرام سے یامسجد نبویسے یامسجد اقصیٰ سے افضل ہے۔ اس کا ذکر صرف قاضی عیاض نے کیاہے اوراس پر اجماع بتایاہے حالانکہ یہ ایساقول ہے جوان سے پہلے کسی نے نہیں کہا۔اورنہ اس پر کوئی دلیل قائم ہے۔ (فتح الملہم جلد) 
یہ ایک مثال ہم نے ذکر کی ہے تواب ابن تیمیہ یاکوئی دوسرے عالم کسی مسئلہ پر اجماع وغیرہ ذکر کریں تواس پر جلد بازی نہیں کرنی چاہئے بلکہ دیگر فقہاء کی آراء بھی تلاش کرنی چاہئے کہ وہ بھی اس کی تائید کرتے ہیں یانہیں ۔
Advertisements

اپنی رائے دیجئے

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

اردو سائبر اسپیس

Promotion of Urdu Language and Literature

سائنس کی دُنیا

اُردو زبان کی پہلی باقاعدہ سائنس ویب سائٹ

~~~ اردو سائنس بلاگ ~~~ حیرت سراے خاک

سائنس، تاریخ، اور جغرافیہ کی معلوماتی تحقیق پر مبنی اردو تحاریر....!! قمر کا بلاگ

BOOK CENTRE

BOOK CENTRE 32 HAIDER ROAD SADDAR RAWALPINDI PAKISTAN. Tel 92-51-5565234 Email aftabqureshi1972@gmail.com www.bookcentreorg.wordpress.com, www.bookcentrepk.wordpress.com

اردوادبی مجلّہ اجرا، کراچی

Selected global and regional literatures with the world's most popular writers' works

Best Urdu Books

Worlds Largest Free Online Islamic Books | Islamic Books in Urdu | Best Urdu Books | Free Urdu Books | Urdu PDF Books | Download Islamic Books | besturdubooks.net

ISLAMIC BOOKS HUB

Free Authentic Islamic books and Video library in English, Urdu, Arabic, Bangla Read online, free PDF books Download , Audio books, Islamic software, audio video lectures and Articles Naat and nasheed

عربی کا معلم

وَهٰذَا لِسَانٌ عَرَبِيٌّ مُّبِينٌ

International Islamic Library Online (IILO)

Donate Your Books at: Deenefitrat313@gmail.com ..... (Mobile: + 9 2 3 3 2 9 4 2 5 3 6 5)

Taleem-ul-Quran

Khulasa-e-Quran | Best Quran Summary

Al Waqia Magazine

امت مسلمہ کی بیداری اور دجالی و فتنہ کے دور سے آگاہی

TowardsHuda

The Messenger of Allaah sallAllaahu 3Alayhi wa sallam said: "Whoever directs someone to a good, then he will have the reward equal to the doer of the action". [Saheeh Muslim]

آہنگِ ادب

نوجوان قلم کاروں کی آواز

آئینہ...

توڑ دینے سے چہرے کی بدنمائی تو نہیں جاتی

بے لاگ :- -: Be Laag

ایک مختلف زاویہ۔ از جاوید گوندل

اردو ہے جس کا نام

اردو زبان کی ترویج کے لیے متفرق مضامین

آن لائن قرآن پاک

اقرا باسم ربك الذي خلق

پروفیسر عقیل کا بلاگ

Please visit my new website www.aqilkhan.org

AhleSunnah Library

Authentic Islamic Resources

ISLAMIC BOOKS LIBRARY

Authentic Site for Authentic Islamic Knowledge

منہج اہل السنة

اہل سنت والجماعۃ کا منہج

waqashashmispoetry

Sad , Romantic Urdu Ghazals, & Nazam

!! والله أعلم بالصواب

hai pengembara! apakah kamu tahu ada apa saja di depanmu itu?

Life Is Fragile

I don’t deserve what I want. I don’t want what I have deserve.

I Think So

What I observe, experience, feel, think, understand and misunderstand

Amna Art Studio

Maker of art and artsy things, art teacher, and loud thinker

mindandbeyond

if we know we grow

Muhammad Altaf Gohar | Google SEO Consultant, Pakistani Urdu/English Blogger, Web Developer, Writer & Researcher

افکار تازہ ہمیشہ بہتے پانی کیطرح پاکیزہ اور آئینہ کیطرح شفاف ہوتے ہیں

بے قرار

جانے کب ۔ ۔ ۔

سعد کا بلاگ

موت ہے اک سخت تر جس کا غلامی ہے نام

دائرہ فکر... ابنِ اقبال

بلاگ نئے ایڈریس پر منتقل ہو چکا ہے http://emraaniqbal.comے

Kaleidoscope

Urban desi mom's blog about everything interesting around.

تلمیذ

Just another WordPress.com site

سمارا کا بلاگ

کچھ لکھنے کی کوشش

Guldaan

Islam, Pakistan and Politics

کائنات بشیر کا بلاگ

کہنے کو بہت کچھ تھا اگر کہنے پہ آتے ۔۔۔ اپنی تو یہ عادت ہے کہ ہم کچھ نہیں کہتے

Muhammad Saleem

Pakistani blogger living in Shantou/China

Writer Meets World

Using words to conquer life.

Musings of a Prospective Shrink

sugar spice and everything nice

Aiman Amjad

think, discuss, review and express...

Pressure Cooker

Where I brew the stew to feed inner monsters...

My Blog

Just another WordPress.com site

%d bloggers like this: