قادیانی اور ان کے عقائدکا مختصر حال


حضور اکرم ﷺآخری نبی ہیں آپ ا کے بعد قیامت تک کوئی نبی نہیں آئے گا آپ کے بعد جو شخص نبوت کا دعویٰ کرے وہ مرتد اور زندیق ہے۔مرزا غلام احمد قادیانی نے ۱۸۹۱ء میں مسیح موعود ہونے کا ۱۸۹۹ء میں ظلی بروزی نبی ہونے کا اور بالآخر ۱۹۰۱ء میں مستقل صاحب شریعت نبی ہونے کا دعویٰ کیا۔ مرزا اپنے ان جھوٹے دعوؤں کی بناء پر کافر ومرتد اور زندیق ٹھہرا اور اس کو نبی ماننے والے بھی کافر ومرتد اور زندیق ٹھہرے۔ مرزا کو ماننے والے دو طرح کے لوگ ہیں قادیانی گروپ ،لاہوری گروپ, قادیانی گروپ مرزا کو اس کے تمام دعوؤں میں سچامانتے ہیں لہذا جو لوگ اسلام سے برگشتہ ہوکر قادیانی ہوئے وہ مرتد کہلائیں گے اور جو پیدائشی قادیانی ہیں وہ زندیق کہلائیں گے۔
لاہوریوں اور قادیانیوں کا اصل جھگڑا حکیم نور الدین کے بعد مسئلہ خلافت پر ہوا قادیانی خاندان نے مرزا محمود کو خلافت سونپ کر اس کے ہاتھ پر بیعت کرلی جب کہ لاہوری گروپ محمد علی لاہوری کی خلافت کا خواہاں تھا ورنہ دونوں گروپ مرزا کو اپنے دعوؤں میں سچا مانتے ہیں۔ اگر لاہوری کہیں کہ ہم قادیانی کو نبی نہیں مانتے اول تو یہ بات خلاف حقیقت اور غلط ہے اور اگر یہ بات تسلیم بھی کر لی جائے تو وہ اس کو مجدد مہدی اور مامور من اللہ وغیرہ ضرور مانتے ہیں جب کہ جھوٹے مدعئی نبوت کو مسلمان سمجھنے سے آدمی کافر ومرتد ہوجاتا ہے لہذا قادیانی جماعت کے دونوں گروہ قادیانی اور لاہوری کافر ومرتد ہیں۔
Advertisements
8 comments
  1. Hasan said:

    دو سوال؛

    مسيحيوں کے نزديک حضرت عيسی آخری نبی ہيں، اسيطرح ديگر مذاہب کے آخری نبی بھی اکثروبيشتر آچکے ہيں- اسطرح مسلمان، دنيا کی بھاری اکثريت کے نزديک ختم نبوت کے منکراور مرتد زنديق ہيں اور اسکی جو بھی سزا ہے اسکے مستحق ہيں؟

    کيا کسی نبی کی توہين کی جاسکتی ہے؟ اگر ہاں تو امريکہ ميں ميں بنائی گئی فلم پہ کيا اعتراض ہے؟ آخر کو امريکہ اور دنيا کی بھاری اکثريت بانی اسلام کو جھوٹا نبی سمجھتی ہے-

    • حسان صاحب ۔ ۔ ۔ پہلے یہ بتاؤ کہ تمھارا کیا موقف ہے ختم نبوت کے بارے میں ؟؟؟

  2. آپ نے تو فیصلہ سنا دیا ۔ پہلے فیصلے کا مختصر جواز لکھنا چاہیئے تھا

    • فیصلہ میرا نہیں علماء کا ہے
      میں نے وہی بیان کیا جو علماء نے بیان کیا

  3. Syed Asif Ahmed said:

    Please gulam qadyani k naam se saath Ahmed na lagaya jaiy yeh Zandeeq he

    • جس کا جو نام ہے اسے اسی نام سے پکارا جاتا ہے
      آپ احمد کی بات کرتے ہیں لوگ تو محمد نام رکھ کر لوگوں کو گنراہ کرتے ہیں

اپنی رائے دیجئے

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

w

Connecting to %s

%d bloggers like this: