قرآن میں گستاخ رسول ﷺ کی سزا -1

قرآن کی پہلی دلیل :
اللہ تعالیٰ اپنی آخری کتاب قرآن مجید میں اپنے حبیب حضرت محمد کر یم ﷺ کے گستاخ کی سزا کا اعلان فرما رہے ہیں اس بات میں شک کی کوئی گنجائش نہیں کہ وہ لوگ جو اللہ اور اس کے رسول کو ایذا ( تکلیف) پہنچاتے ہیں ، اللہ نے ان پر دنیا اور آخرت میں لعنت کر دی ہے اور ان کے لیے رسوا کن عذاب بھی تیار کر دیا ہے۔(الاحزاب 5)
اس سے اگلی آیت میں اللہ تعالیٰ نے معصوم مومن عورتوں اور مومن مردوں پر الزام لگانے والوں کا تذکرہ کیا ہے۔ اسے بھی ”ایذا“ قرار دیا ہے مگر اس ایذا کو صرف اثماً مبیناً واضح گناہ قرار دیا ہے۔
اس سے اگلی آیت میں اللہ نے اپنے نبی کو مخاطب کر کے فرمایا کہ وہ اپنی بیویوں ، بیٹیوں اور مومن عورتوں کو حکم دے دیں کہ وہ پردے میں ملبوس ہو کر نکلیں تاکہ وہ اوباشوں کی ایذا سے محفوظ رہیں ۔
اس سے اگلی آیت میں انتباہ کیا کہ ایسی حرکتیں کرنے والے منافق اگر باز نہ آئے تو ہم آپ ﷺ کو غلبہ دیں گے اور دلوں میں کوڑھ رکھنے والے اور توہین آمیز خبریں پھیلانے والے مدینہ میں رہ نہ سکیں گے، کچھ قتل ہوں گے
اور کچھ جلا وطن ہوں گے۔اس کے بعد اگلی آیت میں اللہ تعالیٰ نے واضح فیصلہ فرما دیا۔ توہین رسالت کرنے والوں کے بارے میں قرآن کا دو ٹوک اور واضح فیصلہ یوں ہے ان پر ہر جانب سے لعنتیں برسیں گی یہ جہاں ملیں گے پکڑے جائیں گے اور قتل ہو کر ٹکڑے ٹکڑے کر دیے جائیں گے (الاحزاب 61)
اللہ تعالیٰ نے لعنت صرف ان لوگوں پر کی ہے جو اللہ اور اس کے رسول ﷺ کو ایذا دیں ۔ مومنوں اور مومنات کو ایذا دینے پر لعنت نہیں کی، وہاں صرف بہتان اور واضح گناہ کی بات کی ثابت ہوا اللہ اور رسول ﷺ کی توہین کا
معاملہ نا قابل برداشت ہے، چنانچہ سورة احزاب کی مندرجہ بالا آیت کا آغاز کیا تو ” ملعونین“ کے لفظ سے کیا یعنی وہی ملعونین جو اللہ اور اس کے رسول ﷺ کو ایذا دیں ان کی سزا یہ ہے کہ جہاں بھی بھاگ جائیں وہیں سے پکڑے جائیں اور قتل کیے جائیں تو ٹکڑے ٹکڑے کیے جائیں ۔
اب اس سے اگلی آیت ملاحظہ ہووہ لوگ جو پہلے گزر چکے، ان میں بھی اللہ کا قانون یہی تھا اور تم ہر گز ہر گز اللہ کے طریق کار میں کوئی تبدیلی نہیں پا گے۔“ (الاحزاب 62)
جی ہاں ! توہین رسالت کی سزا موت ایسا قانون ہے۔ اللہ کا ایسا طریق کار ہے کہ اس میں کوئی تبدیلی نہیں ۔چنانچہ کوئی حکومت توہین رسالت کے قانون میں تبدیلی کرنے کی مجاز نہیں ۔پہلے لوگوں میں لا محالہ یہودی اور عیسائی ہیں ۔ دونوں کے لیے تورات شریعت کی الہامی کتاب ہے بائبل سوسائٹی انار کلی لاہور کی چھپی ہوئی بائبل کی چند آیات بھی ہم یہاں لکھتے ہیں ، تورات یا بائبل کا یہ باب ” استثنا“ ہے۔ صفحہ 183 ہے، ملاحظہ ہوں آیات شریعت کی جو بات وہ تجھ کو سکھلائیں اور جیسا فیصلہ تجھ کو بتلائیں اسی کے مطابق کرنا اور جو کچھ فتویٰ وہ دیں اس سے داہنے یا بائیں نہ مڑنا، اور اگر کوئی شخص گستاخی سے پیش آئے کہ اس کاہن کی بات جو خداوند تیرے خدا کے حضور خدمت کے لیے کھڑا رہتا ہے یا اس قاضی کا کہا نہ سنے تو وہ شخص مار ڈالا جائے اور تو اسرائیل میں سے ایسی برائی کو دور کر دینا اور سب لوگ سن کر ڈر جائیں اور پھر گستاخی سے پیش نہیں آئیں گے۔یاد رہے ! بائبل میں بنو اسرائیل کے انبیاءکو کاہن بھی کہا گیا ہے جیسے عزرا کاہن یعنی عزیرعلیہ السلام ۔ثابت ہوا کہ انبیاءکی توہین کا جرم جیسا کہ قرآن نے بتلایا پہلی قوموں میں بھی قتل ہے۔ نیز بائبل واضح کر رہی ہے کہ گستاخ رسول کو قتل کرنے کا نتیجہ یہ نکلے گا کہ قتل کی سزا کے ڈر سے کوئی گستاخ توہین نبی کا ارتکاب نہیں کرے گا۔
لفظ ایذا کی عملی تفسیر
آئیے ! اب دیکھتے ہیں کہ قرآن نے صاحب قرآن حضرت محمد کریم ﷺ کے لیے ”ایذا“ کے جس لفظ کا ذکر فرمایا اس کی شرح اللہ کے رسول حضرت محمد کریم ﷺ نے کس طرح کی۔ اس کی عملی تفسیر اللہ کے رسول ﷺ سے یوں ثابت ہے کہ کعب بن اشرف جو ایک یہودی سردار تھا، وہ اللہ کے رسول ﷺ کی توہین کیا کرتا تھا۔توہین آمیز اشعار کہتا تھا اور دیگر بہت ساری توہین آمیز حرکتیں کیا کرتا تھا۔ ملاحظہ ہوں ، صحیح بخاری میں اللہ کے رسول ﷺ کے الفاظ۔ آپ ﷺ نے صحابہ سے مخاطب ہو کر فرمایا کون ہے جو کعب بن اشرف یہودی سے نبٹے کیونکہ اس نے اللہ اور اس کے رسول ﷺ کو ” ایذا“ دی ہے۔“ (بخاری)
یاد رہے ! قرآن نے واضح کیا ہے کہ جس نے رسول کی اطاعت کی اس نے اللہ کی اطاعت کی ۔اسی طرح حضور ﷺ نے فرمایا جس نے میری نا فرمانی کی اس نے اللہ کی نافرمانی کی۔چنانچہ کعب بن اشرف نے جب اللہ کے رسول کو ایذا دی تو اللہ کو ایذا دی چنانچہ اللہ کے رسول ﷺ نے اپنی ایذا کو اللہ اور رسول ﷺ کی ”ایذا“ قرار دیا۔یہ بین الاقوامی قانون ہے کہ کسی سفیر کی توہین کی جائے تو وہ اس ملک اور اس ملک کے حکمران کی توہین سمجھی جاتی ہے کہ جس ملک کا یہ سفیر ہے ۔جب دنیا میں یہ قانون چلتا ہے تو اللہ کا قانون تو کہیں اعلیٰ و اولیٰ اور بلند و بالا ہے اور وہ یہ ہے کہ حضرت محمد کریم ﷺ اللہ کے رسول یعنی سفیر ہیں ۔ اللہ کے رسول ﷺ کی توہین اللہ کی توہین ہے۔اب کیا ہوا محمد بن مسلمہ رضی اللہ عنہ اٹھے اور رات کے اندھیرے میں کعب بن اشرف کو باہر بلا کر اس کے ٹکڑے کر دیے۔
امام ابن قیم الجوزی رحمہ اللہ نے اپنی مشہور زمانہ کتاب ” زاد المعاد“ میں ” ایذا“ کی شرح کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہودیوں کا ایک گروہ اس بات پر قتل کر دیا گیا کہ انھوں نے اللہ کے رسول ﷺ کو گالی دی اور آپ ﷺ کو ”ایذا“ یعنی تکلیف پہنچائی، چنانچہ ایسا شخص جو توہین کا ارتکاب کرے، وہ مسلمان ہو یا ذمی یا ایسے ملک میں رہتا ہو جس ملک کے ساتھ معاہدہ ہو اس کے بارے میں فیصلہ یہی ہے کہ اسے قتل کر دیا جائے۔

Advertisements
1 comment
  1. بی بی ۔ دھیان سے لکھا کیجئے ۔ آیت 57 ہے ۔ آپ نے 5 لکھی ہے

اپنی رائے دیجئے

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

اردو سائبر اسپیس

Promotion of Urdu Language and Literature

سائنس کی دُنیا

اُردو زبان کی پہلی باقاعدہ سائنس ویب سائٹ

~~~ اردو سائنس بلاگ ~~~ حیرت سراے خاک

سائنس، تاریخ، اور جغرافیہ کی معلوماتی تحقیق پر مبنی اردو تحاریر....!! قمر کا بلاگ

BOOK CENTRE

BOOK CENTRE 32 HAIDER ROAD SADDAR RAWALPINDI PAKISTAN. Tel 92-51-5565234 Email aftabqureshi1972@gmail.com www.bookcentreorg.wordpress.com, www.bookcentrepk.wordpress.com

اردوادبی مجلّہ اجرا، کراچی

Selected global and regional literatures with the world's most popular writers' works

Best Urdu Books

Free Online Islamic Books | Islamic Books in Urdu | Best Urdu Books | Free Urdu Books | Urdu PDF Books | Download Islamic Books | Dars e Nizami Books | besturdubooks.net

ISLAMIC BOOKS HUB

Free Authentic Islamic books and Video library in English, Urdu, Arabic, Bangla Read online, free PDF books Download , Audio books, Islamic software, audio video lectures and Articles Naat and nasheed

عربی کا معلم

وَهٰذَا لِسَانٌ عَرَبِيٌّ مُّبِينٌ

International Islamic Library Online (IILO)

Donate Your Books at: Deenefitrat313@gmail.com ..... (Mobile: + 9 2 3 3 2 9 4 2 5 3 6 5)

Taleem-ul-Quran

Khulasa-e-Quran | Best Quran Summary

Al Waqia Magazine

امت مسلمہ کی بیداری اور دجالی و فتنہ کے دور سے آگاہی

TowardsHuda

The Messenger of Allaah sallAllaahu 3Alayhi wa sallam said: "Whoever directs someone to a good, then he will have the reward equal to the doer of the action". [Saheeh Muslim]

آہنگِ ادب

نوجوان قلم کاروں کی آواز

آئینہ...

توڑ دینے سے چہرے کی بدنمائی تو نہیں جاتی

بے لاگ :- -: Be Laag

ایک مختلف زاویہ۔ از جاوید گوندل

اردو ہے جس کا نام

اردو زبان کی ترویج کے لیے متفرق مضامین

آن لائن قرآن پاک

اقرا باسم ربك الذي خلق

پروفیسر عقیل کا بلاگ

Please visit my new website www.aqilkhan.org

AhleSunnah Library

Authentic Islamic Resources

ISLAMIC BOOKS LIBRARY

Authentic Site for Authentic Islamic Knowledge

منہج اہل السنة

اہل سنت والجماعۃ کا منہج

waqashashmispoetry

Sad , Romantic Urdu Ghazals, & Nazam

!! والله أعلم بالصواب

hai pengembara! apakah kamu tahu ada apa saja di depanmu itu?

Life Is Fragile

I don’t deserve what I want. I don’t want what I have deserve.

I Think So

What I observe, experience, feel, think, understand and misunderstand

Amna Art Studio

Maker of art and artsy things, art teacher, and loud thinker

mindandbeyond

if we know we grow

Muhammad Altaf Gohar | Google SEO Consultant, Pakistani Urdu/English Blogger, Web Developer, Writer & Researcher

افکار تازہ ہمیشہ بہتے پانی کیطرح پاکیزہ اور آئینہ کیطرح شفاف ہوتے ہیں

بے قرار

جانے کب ۔ ۔ ۔

سعد کا بلاگ

موت ہے اک سخت تر جس کا غلامی ہے نام

دائرہ فکر... ابنِ اقبال

بلاگ نئے ایڈریس پر منتقل ہو چکا ہے http://emraaniqbal.comے

Kaleidoscope

Urban desi mom's blog about everything interesting around.

I am woman, hear me roar

This blog contains the feminist point of view on anything and everything.

تلمیذ

Just another WordPress.com site

سمارا کا بلاگ

کچھ لکھنے کی کوشش

Guldaan

Islam, Pakistan and Politics

کائنات بشیر کا بلاگ

کہنے کو بہت کچھ تھا اگر کہنے پہ آتے ۔۔۔ اپنی تو یہ عادت ہے کہ ہم کچھ نہیں کہتے

Muhammad Saleem

Pakistani blogger living in Shantou/China

Writer Meets World

Using words to conquer life.

MAHA S. KAMAL

INTERNATIONAL RELATIONS | POLITICS| POLICY | WRITING

Musings of a Prospective Shrink

sugar spice and everything nice

Aiman Amjad

think, discuss, review and express...

Pressure Cooker

Where I brew the stew to feed inner monsters...

%d bloggers like this: