مکروہ : سترھواں حصہ

Add Pollگزشتہ سے پیوستہ

  سعید حرشی اب واقعہ مصیبت میں گھر چکا تھا سب قلعے فتح کرتے ہوئے بالآخر وہ قلعہ صیام تک تو آگیا لیکن یہاں گہری خندقوں ،کھڈوں کو عبور کرنا دشوار ہو رہا تھا کوئی اسے پار کرنے کی کوشش کرتا تو قلعہ سے تیروں کی بارش شروع ہو جاتی تھی۔وہ کھلے میدان میں خیمہ زن تھے جہاں آسمان پر چمکتے 2چاند ابن مقنع کی ہیبت ان پر طاری کئے دے رہےتھے۔کئی مہینے گزر گئے مگر وہ1انچ بھی آگے نہیں بڑھ پائے تھے اسے بھی و ہ جادو کا اثر قرار دینے لگے تھے۔رات کو سپاہی 1جگہ جمع ہوتے تو ابن مقنع کے جادو ہی کی باتیں کرتے یہ اور قصّے گھڑتے رہتے۔یہ سب صورتحال دیکھ کر سعید حرشی نے بڑی سیڑھیاں بنانے کا حکم دیا جن پر چڑھ کر وہ خندقیں عبور کر سکیں ۔مہینوں کے بعد ایسی سیڑھیاں بنی تو اتفاق سے وہ بھی چھوٹی پڑ گئیں۔یہ تجربہ ناکام ہوا اور اسے بھی ابن مقنع کی جادو گری کے کھاتے میں ڈال دیا گیا۔

اسی اثناء میں بارشیں بھی ہوئیں جس سے خندقوں میں پانی بھی بھر گیا۔اس دن قلعے میں ابن مقنع کی خدائی کے نعرے گونجنے لگے ۔ ابن مقنع کے وہ پیروکار جو شکوک و شبہات میں مبتلا ہو گئے تھے توبہ استغفار اور ابن مقنع سے معافی مانگنے لگے۔اور سجدے میں گر کر کہنے لگے رب کائنات تو ہمیشہ صحیح تھا کہ تونے وعدہ کیا تھا دشمن ذلیل و خوار ہوں گے اور قلعے میں داخل نہ ہو سکیں گے،تو نے ان کی ہر تدبیر کو ناکام بنا دیا تو بڑا ہی عظیم قدرت والا ہے ان پر بارش برسا کر ان کے حوصلے توڑ ہی ڈالے۔
یہ سب سن کر ابن مقنع بہت خوش ہوا اور کہا سجے سے سر اٹھا لو ، میں نے سب کی خطائیں معاف کیں سب کو بخش دیا اب اٹھواور جشن مناؤ۔کسی پر کوئی پابندی نہیں کوئی گناہگار نہیں ۔عنقریب میں مسلمانوں کو بیماری میں مبتلا کر دوں گا اور وبائیں بھیجوں گا جس سے فوج کے کئی لوگ لقمۂ اجل بن جائیں گے۔
اس رات قلعے میں ساری رات شیطان کا رقص جاری رہا۔ ابن مقنع جانتا تھا بارش ہوئی ہے تو بیماریاں بھی ضرور پھیلیں گی اور ہوا بھی یہی جیسے ہی بارش ختم ہوئی خندقوں میں موجود پانی سڑنے لگا ور اسلامی لشکر میں پیٹ کی خرابی اور بخار پھیل گیا ۔ ابن مقنع کے آدمی فصیل سے یہ سب دیکھ کر خوش ہو رہے تھے۔دوسری جانب اسلامی فوج کے سپاہیوں میں بے دلی اتنی پھیلی کے کھل کر کہنے لگے کہ یہ بارش اور بیماریاں ابن مقنع کے جادو کا اثر ہے۔اب ہم میں سے کوئی بھی زندہ نہیں بچے گا ۔فوج کے کئی عہدے دار سعید حرشی کے پاس پہنچے اور سارا ماجرا بیان کیا۔اور محاصرہ اٹھانے کی رائے پیش کی جس پر حرشی غصے میں ان پر برس پڑا اور کہا کہ مجھے بزدلی کا درس دینے کی ضرورت نہیں ،محاصرہ ہر صورت جاری رہے گا اللہ ہمارے ساتھ ہے۔عہدیدار مایوسی سے واپس چلے گئے تو حرشی نے سنجیدگی سے غور کیا اور پھر فیصلہ کیا کہ فوجوں کو پیچھے بلالیا جائے۔ ابن مقنع کے حامیوں نے جب دیکھا فوجیں پیچھے ہٹ رہی ہیں تو خوشی سے بےحال ہو کر ابن مقنع کو خوشخبری سنائی۔ ابن مقنع نے شیطانی آواز میں ہنستے ہوئے کہا کہ تمہارا خدا کبھی جھوٹ نہیں بولتا ابھی دیکھو کیا کچھ ہوتا ہے یہ محاصرہ جلد ختم ہو جائے گا ۔
سعید حرشی مسلسل خندقیں عبور کرنے کی ترکیبوں پر غور کر رہا تھا مگر کوئی راہ سوجھ نہیں رہی تھی۔اس کے ساتھ معاذ بن مسلم اب بھی موجود تھا جسے حرشی کی حکمت عملی اب بھلی لگ رہی تھی کہ تمام قلعے ابن مقنع کی افواج سے پاک ہیں ۔جس کے باعث قلعے والوں کو باہر سے کسی مدد کی امید نہیں رہی۔مگر تعجب اس بات پر تھا کہ آخر صیام قلعہ فتح ہوتا کیوں نہیں۔ ابن مقنع نے اتنا اناج بھر رکھا تھا کہ سال بھر بیٹھ کر آرام سے کھ سکتا تھا۔جہاں حرشی کا عزم تعریف کے قابل تھا تو وہیں ابن مقنع کی چالاکیاں بھی داد دینے لائق تھیں۔
آخر کار معاذ بن مسلم اور سعید حرشی اس فیصلہ پر پہنچے کہ قلعے کو بڑے بڑے پتھروں سے پاٹ دیا جائے اور پھر قلعے میں داخل ہوا جائےمگر چونکہ یہ کام بےحد مشکل تھا کیونکہ خندق بے انتہا گہری تھی کہ اسے پاٹنا مذاق ہی لگتا۔پر دونوں نے فیصلہ کیا فوج کو میدن میں پڑے رہنے سے بہتر ہے اس کام پر ہی لگایا جائے،یہ فضول سوچوں میں بیٹھے عجیب خیالات کا شکار ہوتے ہیں یہ شغل بھی رہے گا اور وقت بھی کٹے گا اس بہانے کبھی نہ کبھی خندق بھی بھر ہی جائے گی کہ واپس جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

جاری ہے

Advertisements
2 comments
  1. Aoa ! Ap se aik guzarish hai plz next episode zra jaldi likhye ga mujhe sab se zyada intezar isi ka rehta hai.. Shukriya

  2. کچھ انتطار بھی کیا کیجئے
    ہر چیز کا ایک وقت اچھا لگتا ہے
    دوسری تحریں بھی پڑھا کیجئے
    ورنہ اس کے بعد آپ نے یہاں نہیں آنا ہو گا
    اس لئے آپ کو پھنسا رکھا ہے جی!

اپنی رائے دیجئے

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

اردو سائبر اسپیس

Promotion of Urdu Language and Literature

سائنس کی دُنیا

اُردو زبان کی پہلی باقاعدہ سائنس ویب سائٹ

~~~ اردو سائنس بلاگ ~~~ حیرت سراے خاک

سائنس، تاریخ، اور جغرافیہ کی معلوماتی تحقیق پر مبنی اردو تحاریر....!! قمر کا بلاگ

BOOK CENTRE

BOOK CENTRE 32 HAIDER ROAD SADDAR RAWALPINDI PAKISTAN. Tel 92-51-5565234 Email aftabqureshi1972@gmail.com www.bookcentreorg.wordpress.com, www.bookcentrepk.wordpress.com

اردوادبی مجلّہ اجرا، کراچی

Selected global and regional literatures with the world's most popular writers' works

Best Urdu Books

Free Online Islamic Books | Islamic Books in Urdu | Best Urdu Books | Free Urdu Books | Urdu PDF Books | Download Islamic Books | Dars e Nizami Books | besturdubooks.net

ISLAMIC BOOKS HUB

Free Authentic Islamic books and Video library in English, Urdu, Arabic, Bangla Read online, free PDF books Download , Audio books, Islamic software, audio video lectures and Articles Naat and nasheed

عربی کا معلم

وَهٰذَا لِسَانٌ عَرَبِيٌّ مُّبِينٌ

International Islamic Library Online (IILO)

Donate Your Books at: Deenefitrat313@gmail.com ..... (Mobile: + 9 2 3 3 2 9 4 2 5 3 6 5)

Taleem-ul-Quran

Khulasa-e-Quran | Best Quran Summary

Al Waqia Magazine

امت مسلمہ کی بیداری اور دجالی و فتنہ کے دور سے آگاہی

TowardsHuda

The Messenger of Allaah sallAllaahu 3Alayhi wa sallam said: "Whoever directs someone to a good, then he will have the reward equal to the doer of the action". [Saheeh Muslim]

آہنگِ ادب

نوجوان قلم کاروں کی آواز

آئینہ...

توڑ دینے سے چہرے کی بدنمائی تو نہیں جاتی

بے لاگ :- -: Be Laag

ایک مختلف زاویہ۔ از جاوید گوندل

اردو ہے جس کا نام

اردو زبان کی ترویج کے لیے متفرق مضامین

آن لائن قرآن پاک

اقرا باسم ربك الذي خلق

پروفیسر عقیل کا بلاگ

Please visit my new website www.aqilkhan.org

AhleSunnah Library

Authentic Islamic Resources

ISLAMIC BOOKS LIBRARY

Authentic Site for Authentic Islamic Knowledge

منہج اہل السنة

اہل سنت والجماعۃ کا منہج

waqashashmispoetry

Sad , Romantic Urdu Ghazals, & Nazam

!! والله أعلم بالصواب

hai pengembara! apakah kamu tahu ada apa saja di depanmu itu?

Life Is Fragile

I don’t deserve what I want. I don’t want what I have deserve.

I Think So

What I observe, experience, feel, think, understand and misunderstand

Amna Art Studio

Maker of art and artsy things, art teacher, and loud thinker

mindandbeyond

if we know we grow

Muhammad Altaf Gohar | Google SEO Consultant, Pakistani Urdu/English Blogger, Web Developer, Writer & Researcher

افکار تازہ ہمیشہ بہتے پانی کیطرح پاکیزہ اور آئینہ کیطرح شفاف ہوتے ہیں

بے قرار

جانے کب ۔ ۔ ۔

سعد کا بلاگ

موت ہے اک سخت تر جس کا غلامی ہے نام

دائرہ فکر... ابنِ اقبال

بلاگ نئے ایڈریس پر منتقل ہو چکا ہے http://emraaniqbal.comے

Kaleidoscope

Urban desi mom's blog about everything interesting around.

I am woman, hear me roar

This blog contains the feminist point of view on anything and everything.

تلمیذ

Just another WordPress.com site

سمارا کا بلاگ

کچھ لکھنے کی کوشش

Guldaan

Islam, Pakistan and Politics

کائنات بشیر کا بلاگ

کہنے کو بہت کچھ تھا اگر کہنے پہ آتے ۔۔۔ اپنی تو یہ عادت ہے کہ ہم کچھ نہیں کہتے

Muhammad Saleem

Pakistani blogger living in Shantou/China

Writer Meets World

Using words to conquer life.

MAHA S. KAMAL

INTERNATIONAL RELATIONS | POLITICS| POLICY | WRITING

Musings of a Prospective Shrink

sugar spice and everything nice

Aiman Amjad

think, discuss, review and express...

Pressure Cooker

Where I brew the stew to feed inner monsters...

%d bloggers like this: