حج کے بعد زندگی کیسے گزاریں

اللہ سبحانہ وتعالی نے سورة الشمس میں متعددچیزوں کی قسم کھاکر فرمایا ہے:کامیاب  ہوا وہ شخص جس نے اپنے نفس کا تزکیہ کرلیا اور ناکام ہوا وہ شخص جس نے اپنے نفس کو برائیوں میں دھنسادیا۔تزکیة کے لغوی معنی پاک وصاف کرنے کے آتے ہیں۔ اور اصطلاح شریعت میں اس کے معنی ہیں اپنے باطن کو رذائل سے پاک کرنا اور فضائل سے آراستہ کرنا
نبی کریم ﷺ نے ظاہر وباطن کی اصلاح پر بہت زیادہ زور دیا ہے اوریہ حقیقت بھی واضح فرمادی ہے کہ باطن کی اصلاح کے بغیر کوئی بندہ اللہ تعالی کا دوست اور اچھا مسلمان نہیں بن سکتا۔ وہ صفات جن کو حاصل کرنا ہر شخص پر فرض ہے، ان کا بیان درج ذیل ہے:۔
اللہ تعالی کی محبت ومعرفت
اللہ تعالی کی محبت ومعرفت کی بنیاد توحیدہے او ر توحیداسوقت تک کامل نہیں ہوتی جب تک ا نسان اپنے خالق اور معبود سبحانہ وتعالی کی محبت حاصل نہ کرے، جس رب نے ہم پر احسانات کی بارش کررکھی ہے اور اس قدر نعمتیں عطا فرما ئی ہیں جن کو شمار کرنا بھی ہمارے لیے نا ممکن ہے، اس کی معرفت حاصل کرنا ضروری ہے۔لہذا دل کوشرکیہ عقائدسے پاک کرنا اور اللہ تعالی کی عظمت اور محبت وخشیت دل میں بٹھانا صرف اللہ تعالی کوحاجت روا اور مشکل کشا جاننا، مصیبت اور تکلیف میں صرف اللہ تعالی کو پکارنا اور ہمیشہ اللہ تعالی کی طرف دل کا متوجہ رہنا ۔
رسول اللہ ﷺ کی محبت واطاعت
رسول
اللہ ﷺ کی محبت کس درجہ دل میں ہونی چاہیے؟ اس کا جواب قرآن مجید میں پڑہیں: اللہ
تعالی کا ارشاد ہے : ﴿
النبی أولی بالمؤمنین من أنفسہم وأزواجہ أمہاتہم﴾ کہ نبی ﷺ ایمان والوں کو
اپنی جانوں سے زیادہ عزیز ہیں اور آپ ﷺ کی ازواج مطہرات ان کی مائیں ہیں۔ (الأحزاب:8)
حضرت
انس ؓ  فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد
فرمایاکہ تم میں سے کوئی شخص اس وقت تک مومن نہیں ہوسکتا جب تک میری محبت اس کے دل
میں اس کے والد اور اس کے بیٹوں اور تمام لوگوں سے زیادہ نہ ہو۔(بخاری ومسلم)
اس
محبت سے مراد وہ محبت ہے جس کی علامت اورنشانی یہ ہے،کہ اس کے نزدیک آں حضرت ﷺ کاحکم
اور آپ ﷺ کی مبارک سنت ساری مخلوق کے مقابلہ میں راجح ہو،ایسانہ ہوکہ اعزہ
واحباب،بیوی،بچوں اوردوسرے لوگوں کی خاطریااپنی خواہشات کی تکمیل کے لیے آپ ﷺ کی
تعلیمات کوپس پشت ڈال دے۔ جب تک خواہش دین کے تابع نہ ہواسوقت تک کامل مومن نہیں۔
عَنْ
عَبْداللّٰہِ بِن عَمْرٍو رَضِیَ اللّٰہُ عَنْھُمَا قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ
اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: لاَیُوٴْمِنُ اَحَدُکُمْ حَتّٰی
یَکُوْنَ ھَوَاہُ تَبْعًا لِّمَاجِئْتُ بِہ
حضرت عبداللہ بن عمرو رضی
اللہ تعالیٰ عنہماسے روایت ہے کہ رسول اللہ تعالیٰ ﷺ نے ارشاد فرمایاکہ تم میں سے
کوئی اس وقت تک موٴمن نہ ہوگا جب تک اس کی خواہش میرے لائے ہوئے طریقے کے تابع نہ
ہو۔ (رواہ فی شرح السنة، وقال النووی: حدیث صَحِیْح)
دل کوکبرو حسد اور دکھلاوے سے پاک کرناتکبر کا علاج
کبر
کا علاج یہ ہے کہ خود کوتمام مسلمانوں سے کم تر سمجھے اور یہ خیال ہمیشہ رہے کہ
اعتبار خاتمہ کاہے، لہٰذا ہمیشہ ڈرتارہے اور اللہ تعالی سے مغفرت اور معافی مانگتا
رہے اور حسن خاتمہ کا سوال کر تارہے۔کسی کوحقیر نہ جانے، گنہگار مسلمانوں کے بارے
میں سوچے کہ کسی بھی وقت اللہ تعالی ان کو سچی توبہ کی توفیق دیدے گا اور اپنے
اعمال کے بارے میں عدم قبولیت کا خوف دل میں رکھے اور قبولیت کی دعا مانگتا رہے۔
حسد کا علاج
اور
حسد کا علاج یہ ہے کہ اس بات کو باربار سوچے کہ اللہ تعالی جس کو جو نعمت عطا
فرمائے کوئی اس سے چھین نہیں سکتا، لہٰذا اللہ تعالی کی عطا پر اعتراض کرنا اور
اپنے دل کو جلانا سراسر بے وقوفی ہے۔ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا:حسداعمال صالحہ
کو اس طرح کھا جاتا ہے جیسے آگ لکڑی کو کھا جاتی ہے․(رواہ ابو داود، باب فی الحسد)
حاسد جب تک حسد سے توبہ نہ کرلے اس کو چین وسکون نہیں ملتا۔
دکھلاوے کا علاج
دکھلاوے
کا علاج یہ ہے کہ روزانہ مراقبہ کرے کہ میدان حشر میں ان لوگوں میں سے کوئی میرے
کام نہ آئے گا، اگر ساری دنیا تعریف کرے اور اللہ تعالی راضی نہ ہو توکچھ فائدہ
نہیں۔لہٰذا دکھلاوا کرکے اپنے اعمال کو برباد کرنا سراسر حماقت ہے۔رسول اللہ ﷺ نے
ارشاد فرمایا: قیامت کے دن جب اعمال کا بدلہ ملے گا تو اللہ تعالی دکھلاوا کرنے
والوں سے فرمائے گا کہ جاؤ ! دیکھو جن کو دکھانے لیے عمل کرتے تھے کیا ان کے پاس
تمہارے لیے کوئی جزا ہے؟(مسند احمد ج 5 ص429)
فرائض اور واجبات اداکرنا
فرائض
اور واجبات اداکرنا اور گناہوں سے اپنے تمام اعضا کو بچانا آنکھوں کو بد نظری سے
اور زبان کو غیبت سے اور کانوں کو گانا اور غیبت سننے سے، ہاتھ پیروں کو ظلم سے
محفوظ رکھنا۔
طاقت واستطاعت کے بقدر نفلی عبادات کی کثرت کرنا
طاقت
واستطاعت کے بقدر نفلی عبادات کی کثرت کرنا، مثلا نفلی نمازیں نفلی روزے اور تلاوت
وذکر اللہ کی کثرت کرنا۔لیکن نفلی عبادت میں جسمانی اور دماغی صحت کاخیال رہے کیوں
کہ اللہ تعالی کو یہ پسند نہیں کہ بندہ اتنی مشقت کرے کہ بیمار ہو جائے، اگر فرائض
اور واجبات ادا کرے اور سنن مؤکدہ کا اہتمام رکھے اور گناہوں سے بچتا رہے تو بھی
اللہ تعالی کی رضا اور محبت حاصل ہوجائیگی۔
صحبت صالحین غفلت کا بہترین علاج ہے
دین
داری اور تقویٰ والی زندگی حاصل کرنے کا سب سے سہل اورآسان طریقہ یہ ہے کہ انسان
صالحین اور متقین کی معیت اختیار کرلے ، وہ حضرات جو خود متبع سنت ہوں اورقرآن
وسنت کے مطابق زندگی گزارنے والے ہوں، ہر عمل میں جائز وناجائز کا خیال کرتے ہوں،
اللہ تعالی سے ڈرنے والے ہوں ان کے دل فکر آخرت سے لبریز ہوں،جب ایسے لوگوں سے تعلق
اور دوستی ہوگی تو خود بھی انسان ان شاء اللہ تعالی ویسا ہی ہوجائے گا اور یہ
تجربہ اور مشاہدہ ہے۔
تنہا نہ
چل سکیں گے محبت کی راہ میں
میں چل رہاہوں آپ میرے ساتھ آئیے
صالحین
کے قافلہ میں شامل ہوجانا بڑی سمجھ داری اور سعادت کی بات ہے، رسول اللہ ﷺ کا
ارشاد ہے
:المرء مع من أحب․ انسان جن لوگوں سے محبت رکھے گاانہیں کے ساتھ ہوگا۔(مشکوٰة
شریف)۔
یعنی
صالحین سے محبت رکھے گا تو ان کی صحبت میں بیٹھے گا، اس طرح وہ اللہ تعالی کی رحمت
کے سائے میں رہے گا،پھر آخرت میں بھی ان کے ساتھ انعام واکرام سے نوازا جائے گا۔جو
دوستی دنیاوی اغراض ومقاصد کے لیے ہوتی ہے وہ ، قائم نہیں رہتی ، البتہ جو تعلق
اللہ تعالی کے لیے ہو وہ باقی رہتاہے ۔
Advertisements
3 comments
  1. roghani said:

    اب تو زمانہ بدل گیا ہے۔ اب حج کے بعد حاجی صاحبان دھڑلے کیساتھ جھوٹ فریب اور مکر کا کاروبار کرنے لگے ہیں۔ جس دوکاندار کو دیکھو حاجی لگتا ہے مگر سارا دن جھوٹ فراڈ کا رزق اکٹھا کر کے گھر لے کر جاتا ہے۔ پہلے جس طرح حاجی محلے میں آیک آدھ ہوتا تھا اب ایماندار اور سچا حاجی ایک آدھ ہوتا ہے۔ خدا خیر کرے اگر تنرلی کی یہی رفتار رہی تو پتہ نہیں پندرہ بیس سال بعد کس طرح کے حاجی ہوا کریں گے۔

  2. Asad Qureshi said:

    Mashaallah, there is another Hadeeth of Prophet (SAW) meanings of which are that whoever loves for the sake of Allah, hates for the sake of Allah, gives for the sake of Allah and withholds for the sake of Allah thus he completes his eman.

اپنی رائے دیجئے

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

اردو سائبر اسپیس

Promotion of Urdu Language and Literature

سائنس کی دُنیا

اُردو زبان کی پہلی باقاعدہ سائنس ویب سائٹ

~~~ اردو سائنس بلاگ ~~~ حیرت سراے خاک

سائنس، تاریخ، اور جغرافیہ کی معلوماتی تحقیق پر مبنی اردو تحاریر....!! قمر کا بلاگ

BOOK CENTRE

BOOK CENTRE 32 HAIDER ROAD SADDAR RAWALPINDI PAKISTAN. Tel 92-51-5565234 Email aftabqureshi1972@gmail.com www.bookcentreorg.wordpress.com, www.bookcentrepk.wordpress.com

اردوادبی مجلّہ اجرا، کراچی

Selected global and regional literatures with the world's most popular writers' works

Best Urdu Books

Free Online Islamic Books | Islamic Books in Urdu | Best Urdu Books | Free Urdu Books | Urdu PDF Books | Download Islamic Books | besturdubooks.net

ISLAMIC BOOKS HUB

Free Authentic Islamic books and Video library in English, Urdu, Arabic, Bangla Read online, free PDF books Download , Audio books, Islamic software, audio video lectures and Articles Naat and nasheed

عربی کا معلم

وَهٰذَا لِسَانٌ عَرَبِيٌّ مُّبِينٌ

International Islamic Library Online (IILO)

Donate Your Books at: Deenefitrat313@gmail.com ..... (Mobile: + 9 2 3 3 2 9 4 2 5 3 6 5)

Taleem-ul-Quran

Khulasa-e-Quran | Best Quran Summary

Al Waqia Magazine

امت مسلمہ کی بیداری اور دجالی و فتنہ کے دور سے آگاہی

TowardsHuda

The Messenger of Allaah sallAllaahu 3Alayhi wa sallam said: "Whoever directs someone to a good, then he will have the reward equal to the doer of the action". [Saheeh Muslim]

آہنگِ ادب

نوجوان قلم کاروں کی آواز

آئینہ...

توڑ دینے سے چہرے کی بدنمائی تو نہیں جاتی

بے لاگ :- -: Be Laag

ایک مختلف زاویہ۔ از جاوید گوندل

اردو ہے جس کا نام

اردو زبان کی ترویج کے لیے متفرق مضامین

آن لائن قرآن پاک

اقرا باسم ربك الذي خلق

پروفیسر عقیل کا بلاگ

Please visit my new website www.aqilkhan.org

AhleSunnah Library

Authentic Islamic Resources

ISLAMIC BOOKS LIBRARY

Authentic Site for Authentic Islamic Knowledge

منہج اہل السنة

اہل سنت والجماعۃ کا منہج

waqashashmispoetry

Sad , Romantic Urdu Ghazals, & Nazam

!! والله أعلم بالصواب

hai pengembara! apakah kamu tahu ada apa saja di depanmu itu?

Life Is Fragile

I don’t deserve what I want. I don’t want what I have deserve.

I Think So

What I observe, experience, feel, think, understand and misunderstand

Amna Art Studio

Maker of art and artsy things, art teacher, and loud thinker

mindandbeyond

if we know we grow

Muhammad Altaf Gohar | Google SEO Consultant, Pakistani Urdu/English Blogger, Web Developer, Writer & Researcher

افکار تازہ ہمیشہ بہتے پانی کیطرح پاکیزہ اور آئینہ کیطرح شفاف ہوتے ہیں

بے قرار

جانے کب ۔ ۔ ۔

سعد کا بلاگ

موت ہے اک سخت تر جس کا غلامی ہے نام

دائرہ فکر... ابنِ اقبال

بلاگ نئے ایڈریس پر منتقل ہو چکا ہے http://emraaniqbal.comے

Kaleidoscope

Urban desi mom's blog about everything interesting around.

I am woman, hear me roar

This blog contains the feminist point of view on anything and everything.

تلمیذ

Just another WordPress.com site

سمارا کا بلاگ

کچھ لکھنے کی کوشش

Guldaan

Islam, Pakistan and Politics

کائنات بشیر کا بلاگ

کہنے کو بہت کچھ تھا اگر کہنے پہ آتے ۔۔۔ اپنی تو یہ عادت ہے کہ ہم کچھ نہیں کہتے

Muhammad Saleem

Pakistani blogger living in Shantou/China

Writer Meets World

Using words to conquer life.

Musings of a Prospective Shrink

sugar spice and everything nice

Aiman Amjad

think, discuss, review and express...

Pressure Cooker

Where I brew the stew to feed inner monsters...

%d bloggers like this: