ایامِ تشریق

عيد الاضحى كے بعد والے تين روز ايام تشريق كہلاتے ہيں، اور انہيں ايام تشريق اس ليے كہا جاتا ہے كہ: لوگ ان ايام ميں گوشت خشك كرنے كے ليے دھوپ ميں ركھتے ہيں، تا كہ اس ميں تعفن پيدا نہ ہو اور بعد ميں اسے استعمال كيا جا سكے، ان تين ايام كے متعلق رسول كريم ﷺ  كا فرمان ہے:
 ايام تشريق كھانے پينے اور اللہ كا ذكر كرنے كے دن ہيں۔ چنانچہ اگر ايسا ہى ہے يعنى اگر ان ايام كو شرعى طور پر كھانے پينے اور اللہ كا ذكر كرنے كے ليے خاص كيا گيا ہے۔ایام تشریق کے متعلق کسی کو اختلاف نہیں کہ وہ عید کے دِن تین دن تک ہیں ۔ یعنی ۱۳ ذوالحجہ تک دار قطنی نے اس کو دو طریقوں سے متصلاً بیان کیا ہے۔
حافظ ابن حجرؒ نے دار قطنی کے راویوں کو ثقہ کہا ہے۔ اور علامہ ابن قیمؒ نے زاد المعاد میں جبیر بن مطعم کی حدیث کے علاوہ جابر سے بھی یہی حدیث اسامہ بن زیدؓکے واسطے سے نقل کی ہے جو ثقہ اور قابلِ اعتماد راوی ہیں اور اس کے علاوہ صحیح حدیث سے ثابت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ایامِ تشریق کو ایام
’’اکل وشرب‘‘ یعنی کھانے پینے کے دن فرمایا ہے اور اسی  لئے ان ایام میں روزہ رکھنا حرام ہے اور جب عید کے بعد تین دن ان سب احکام میں ایک حیثیت رکھتے ہیں ، یعنی یہی تین دِن ایامِ منیٰ، ایامِ رمی اور ایامِ تشریق ہیں ۔
ان میں روزہ رکھنا حرام ہے۔ پھر کیا وجہ ہے کہ ذبح قربانی کے لئے ایک دن (تیرہویں تاریخ) کو مستثنیٰ کر دیا جائے۔ علامہ ابن قیمؒ نے زاد المعاد میں اسی قول کو ترجیح دی ہے اور حضرت علیؓ کا ایک قول نقل کیا ہے: اَیَّامُ النَّحْرِ یَوْمُ الْاَضْحٰی وَثَلَاثَةُ اَيَّامٍ بَعْدَه قربانی کے دن عید کے روز سے تین دن بعد تک ہیں ۔ 
اس کے بعد فرماتے ہیں ، یہی قول بصرہ کے امام حسنؒ کا اور امامِ اہلِ مکہ عطاء بن ابی رباحؒ اور امام اہلِ شام اوزاعیؒ امام فقہاء اہلِ حدیث شافعیؒ کا ہے۔
شیخ الاسلام ابن تیمیہؒ کتاب الاختیارات میں فرماتے ہیں :واخر وقت ذبح الاضحية اخر ایام التشریق وھو مذھب شافعی واحمد القولين فی مذھب احمد قربانی کا آخری وقت ایام تشریق کا آخری دن ہے اور یہی مذہب امام شافعی اور ایک روایت کے مطابق امام احمد کا بھی ہے۔ 
قاضی شوکانیؒ نے نیل الاوطار ص ۳۵۹ جلد ۴ میں اور حافظ ابن کثیر نے تفسیر کی دوسری جلد ص ۵۳ میں اسی مسلک کی تائید کی ہے اور اس کو تمام اقوال میں ارجح بتایا ہے۔ پہلا قول یعنی صرف تین دن قربانی جائز رکھنے والوں کی دلیل مؤطا امام مالکؒ کی روایت عبد اللہ بن عمر سے ہے، فرماتے ہیں : الاضحی یومان بعد یوم الاضحیٰ  کہ عید کے دن کے سوا و دن اور قربانی کے ہیں ۔ 
چونکہ یہ مرفوع حدیث نہیں ۔ اس لئے پہلی مرفوع اور صحیح حدیثوں کے مقابلے میں اس کو پیش نہیں کیا جا سکتا۔
اس بحث سے ثابت ہوا کہ :قربانی کے مخصوص وقت سے مراد 10، 11، 12 ذی الحجہ ہیں، قربانی کا وقت 10 ذی الحجہ نماز عیدالاضحی کے بعد سے 12 ذی الحجہ کی عصر یعنی غروب آفتاب تک ہے،یعنی 2 دن اور 2راتیں ۔اس کے بعد قربانی نہیں کی جاسکتی۔یعنی ایّام نحر تین دن ہیں لیکن افضل عید کا دن یعنی ذی الحجہ کی دسویں تاریخ پھر گیارہویں اور پھر بارہویں تاریخ ہے۔ بارہویں تاریخ کا سورج غروب ہوجانے کے بعد قربانی درست نہیں۔(السبوط ،ج12،ص9)
پس گفتگو سے ثابت ہوا کہ تمام میں سے افضل دن یوم نحر یعنی دس ذوالحجہ کا دن ہے کیونکہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہےکہ:ما من أیام العمل الصالح فیھن أحب الی اللہ من ھذہ الأیام العشر   دوسرے دنوں کی نیکی ان دس دنوں کی نیکی سے زیادہ اللہ کو محبوب نہیں۔ (جامع ترمذی، ابواب الصوم ، باب ما جاء فی العمل فی أیام العشر757تو جب یوم نحر کو قربانی کی جائے گی تو وہ ان دس دنوں میں شامل ہونے کی وجہ سے اللہ کو زیادہ محبوب ہوگی۔
 
Normal
0

false
false
false

EN-US
X-NONE
AR-SA

/* Style Definitions */
table.MsoNormalTable
{mso-style-name:”Table Normal”;
mso-tstyle-rowband-size:0;
mso-tstyle-colband-size:0;
mso-style-noshow:yes;
mso-style-priority:99;
mso-style-qformat:yes;
mso-style-parent:””;
mso-padding-alt:0in 5.4pt 0in 5.4pt;
mso-para-margin-top:0in;
mso-para-margin-right:0in;
mso-para-margin-bottom:10.0pt;
mso-para-margin-left:0in;
line-height:115%;
mso-pagination:widow-orphan;
font-size:11.0pt;
font-family:”Calibri”,”sans-serif”;
mso-ascii-font-family:Calibri;
mso-ascii-theme-font:minor-latin;
mso-fareast-font-family:”Times New Roman”;
mso-fareast-theme-font:minor-fareast;
mso-hansi-font-family:Calibri;
mso-hansi-theme-font:minor-latin;}

ایام تشریق کے روزوں کا حکم
گيارہ اور بارہ، اورتيرہ ( 11 . 12 . 13 ) ذوالحجہ ايام تشريق كہلاتے ہيں، نبى كريم ﷺ  سے ان ايام كے روزے ركھنے ثابت ہيں، ان ايام كے روزے ركھنے رخصت بھى صرف انہيں حاجيوں كو ہے جو حج تمتتع يا حج قران كريں اور قربانى نہ كر سكيں، اس كے علاوہ كسى كو رخصت نہيں امام مسلم رحمہ اللہ نے نبيشہ
ہذلى ؓ  سے بيان كيا ہے كہ رسول كريم ﷺ  نے فرمايا:  ايام تشريق كھانے پينے اور اللہ كا ذكر كرنے كے ايام ہيں (صحيح مسلم حديث نمبر 1141)
اور امام احمد رحمہ اللہ نے حمزہ بن عمرو اسلمى ؓ  سے روايت كيا ہے كہ انہوں نے ايك شخص كو منى ميں اونٹ پر سوار ہو كر لوگوں كے خيموں ميں اعلان كرتے ہوئے ديكھا، اور وہاں نبى كريم ﷺ بھى موجود تھے: آدمى يہ اعلان كر رہا تھا: ان ايام كے روزے نہ ركھو كيونكہ يہ ايام كھانے پينے كے ايام ہيں مسند احمد حديث نمبر ( 16081 ) علامہ البانى رحمہ اللہ تعالى نے صحيح الجامع حديث نمبر ( 7355 ) ميں اسے صحيح قرار ديا ہے.
ام ھانئ ؓ كے غلام ابو مرہ بيان كرتے ہيں كہ وہ عبد اللہ بن عمرو ؓ كے ساتھ ان كے والد عمرو بن عاص ؓ  كے پاس گئے تو انہوں نے ان دونوں كے سامنے كھانا ركھا، اور كہنے لگے: تناوّل كريں، تو انہوں نے كہا ميں روزے سے ہوں۔عمرو ؓ  كہنے لگے: كھاؤ، يہ ايام كھانے پينے كے دن ہيں رسول كريم ﷺ  ہميں ان ايام ميں روزہ نہ ركھنے كا حكم ديا كرتے تھے۔امام مالك كہتے ہيں اور يہ ايام تشريق ہيں ۔مسند احمد حديث نمبر ( 17314 ) سنن ابو داود حديث نمبر ( 2418 ) علامہ البانى رحمہ اللہ تعالى نے صحيح ابو داود ميں اسے صحيح كہا ہے
امام احمد نے سعد بن ابى وقاص ؓ  سے روايت كيا ہے وہ كہتے ہيں: منى كے ايام ميں رسول كريم ﷺ  نے مجھے يہ اعلان كرنے كا حكم ديا كہ:يہ كھانے پينے كے ايام ہيں، چنانچہ ان ميں روزہ نہيں ہے  يعنى ايام تشريق ميں.
مسند احمد حديث نمبر ( 1459 ) مسند احمد كے محقق نے اسے صحيح لغيرہ قرار ديا ہےامام بخارى رحمہ اللہ نے عائشہ اور ابن عمر رضى اللہ تعالى عنہم سے روايت كيا ہے وہ دونوں كہتے ہيں:ايام تشريق كے ہم ميں كسى كے ليے بھى روزہ ركھنے كى رخصت نہيں دى گئى، صرف اسے روزہ ركھنے كى رخصت تھى جو قربانى
نہ پاتا(صحيح بخارى حديث نمبر 1998)
ان اور اس كے علاوہ دوسرى احاديث ميں ايام تشريق كے روزے ركھنے كى ممانعت پائى جاتى ہے.
تکبیرات تشریق  :
ذوالحجہ کی نویں تاریخ کی فجرسے ذوالحجہ کی تیرہ تاریخ کی عصر تک ہر نماز کے بعد (جو جماعت مستحبہ کے ساتھ ادا کی گئی ہو) فوراً بلند آواز سے ایک بار تکبیرات تشریق پڑھنا واجب ہے،اور تین بار پڑھنا افضل ہے۔ان کلمات کو تکبیر تشریق کہا جاتا ہے:
اللہ اکبر، اللہ اکبر، لاالہ الا اللہ، واللہ اکبر، اللہ اکبر وللہ الحمد۔
نوٹ :
٭ عید کی نماز کے لیے نہ اذان ہوتی ہے اور نہ ہی اقامّت ٭یہ تکبیرات مقیم ، مسافر، مرد اور عورت، مقتدی اور مفرد سب پر واجب ہے۔
٭مرد حضرات بلند آواز سے اور عورتیں آہستہ آواز سے پڑھیں گی۔ ٭اگر امام صاحب بھول جائیں تو مقتدی تکبیرات تشریق شروع کردیں، امام صاحب کا انتظار نہ کریں۔

٭کوئی شخص اگر تکبیرات کہنا بھول جائے اور مسجد سے نکل جائے تو پھر اس کو تکبیرات نہیں کہنی چاہئیں، اس لیے کہ تکبیرات کی قضا نہیں البتہ آئندہ کے لیے احتیاط کرے۔

 
Advertisements
1 comment
  1. FARSI said:

    SAMAJH NAHI AAI AAP KI BAAT UPAR AYYAM E TASHREEQ ME ZABEEHA JAIZ KAHA PHR MOQOOF KO MARFU PE RAIJ KIA??

اپنی رائے دیجئے

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

اردو سائبر اسپیس

Promotion of Urdu Language and Literature

سائنس کی دُنیا

اُردو زبان کی پہلی باقاعدہ سائنس ویب سائٹ

~~~ اردو سائنس بلاگ ~~~ حیرت سراے خاک

سائنس، تاریخ، اور جغرافیہ کی معلوماتی تحقیق پر مبنی اردو تحاریر....!! قمر کا بلاگ

BOOK CENTRE

BOOK CENTRE 32 HAIDER ROAD SADDAR RAWALPINDI PAKISTAN. Tel 92-51-5565234 Email aftabqureshi1972@gmail.com www.bookcentreorg.wordpress.com, www.bookcentrepk.wordpress.com

اردوادبی مجلّہ اجرا، کراچی

Selected global and regional literatures with the world's most popular writers' works

Best Urdu Books

Free Online Islamic Books | Islamic Books in Urdu | Best Urdu Books | Free Urdu Books | Urdu PDF Books | Download Islamic Books | besturdubooks.net

ISLAMIC BOOKS HUB

Free Authentic Islamic books and Video library in English, Urdu, Arabic, Bangla Read online, free PDF books Download , Audio books, Islamic software, audio video lectures and Articles Naat and nasheed

عربی کا معلم

وَهٰذَا لِسَانٌ عَرَبِيٌّ مُّبِينٌ

International Islamic Library Online (IILO)

Donate Your Books at: Deenefitrat313@gmail.com ..... (Mobile: + 9 2 3 3 2 9 4 2 5 3 6 5)

Taleem-ul-Quran

Khulasa-e-Quran | Best Quran Summary

Al Waqia Magazine

امت مسلمہ کی بیداری اور دجالی و فتنہ کے دور سے آگاہی

TowardsHuda

The Messenger of Allaah sallAllaahu 3Alayhi wa sallam said: "Whoever directs someone to a good, then he will have the reward equal to the doer of the action". [Saheeh Muslim]

آہنگِ ادب

نوجوان قلم کاروں کی آواز

آئینہ...

توڑ دینے سے چہرے کی بدنمائی تو نہیں جاتی

بے لاگ :- -: Be Laag

ایک مختلف زاویہ۔ از جاوید گوندل

اردو ہے جس کا نام

اردو زبان کی ترویج کے لیے متفرق مضامین

آن لائن قرآن پاک

اقرا باسم ربك الذي خلق

پروفیسر عقیل کا بلاگ

Please visit my new website www.aqilkhan.org

AhleSunnah Library

Authentic Islamic Resources

ISLAMIC BOOKS LIBRARY

Authentic Site for Authentic Islamic Knowledge

منہج اہل السنة

اہل سنت والجماعۃ کا منہج

waqashashmispoetry

Sad , Romantic Urdu Ghazals, & Nazam

!! والله أعلم بالصواب

hai pengembara! apakah kamu tahu ada apa saja di depanmu itu?

Life Is Fragile

I don’t deserve what I want. I don’t want what I have deserve.

I Think So

What I observe, experience, feel, think, understand and misunderstand

Amna Art Studio

Maker of art and artsy things, art teacher, and loud thinker

mindandbeyond

if we know we grow

Muhammad Altaf Gohar | Google SEO Consultant, Pakistani Urdu/English Blogger, Web Developer, Writer & Researcher

افکار تازہ ہمیشہ بہتے پانی کیطرح پاکیزہ اور آئینہ کیطرح شفاف ہوتے ہیں

بے قرار

جانے کب ۔ ۔ ۔

سعد کا بلاگ

موت ہے اک سخت تر جس کا غلامی ہے نام

دائرہ فکر... ابنِ اقبال

بلاگ نئے ایڈریس پر منتقل ہو چکا ہے http://emraaniqbal.comے

Kaleidoscope

Urban desi mom's blog about everything interesting around.

تلمیذ

Just another WordPress.com site

سمارا کا بلاگ

کچھ لکھنے کی کوشش

Guldaan

Islam, Pakistan and Politics

کائنات بشیر کا بلاگ

کہنے کو بہت کچھ تھا اگر کہنے پہ آتے ۔۔۔ اپنی تو یہ عادت ہے کہ ہم کچھ نہیں کہتے

Muhammad Saleem

Pakistani blogger living in Shantou/China

Writer Meets World

Using words to conquer life.

Musings of a Prospective Shrink

sugar spice and everything nice

Aiman Amjad

think, discuss, review and express...

Pressure Cooker

Where I brew the stew to feed inner monsters...

My Blog

Just another WordPress.com site

%d bloggers like this: