قربانی کن پر واجب ہے؟

قربانی واجب ہونے کی مندرجہ ذیل شرائط ہیں:
٭مسلمان ہونا:قربانی کرنے والے کامسلمان ہوناشرط ہے ، غیر مسلم (خواہ کسی مذہب کا ہو) پر قربانی واجب نہیں۔ہاں اگر کوئی غیر مسلم ایّام قربانی میں مسلمان ہوگیا اور وہ صاحب نصاب ہو تو اس پر بھی قربانی واجب ہے۔
٭مالکِ نصاب ہونا: مالکِ نصاب سے مراد وہ شخص ہے جو کم از کم 52.5تولے یعنی یا 425گرام 285ملی گرام چاندی ،یا 7.5تولے یعنی 60گرام 755 ملی گرام سونے کا یا اس کے معادل حاجت اصلیہ کا مالک ہو۔یا کسی ایسی چیز کا مالک ہو جس کی قیمت 7.5تولے سونا یا 5.5تولے چاندی کے برابر ہو۔چونکہ چاندی کی قیمت سونے کے مقابلے میں کم ہے لہٰذا قیمت کا تعین چاندی کے نصاب سے ہوگا۔
(حاجت اصلیہ سے مراد رہائشی مکان ، سواری ، لباس ، گھرکا ضروری سازوسامان ہوتا ہے۔فقہائے کرام نے لباس کے بارے میں تفصیل بیان کی کہ ایک شخص کیلئے 3عدد کپڑے حاجت اصلیہ میں ہیں۔ایک گھر میں پہننے کے لئے ،ایک کام کاج کے وقت پہننے کے لئے ،اور ایک جمعہ ،عیدین اور دیگر مواقع پر پہننے کیلئے ، اس کے علاوہ اس کے پاس جتنے کپڑے ہیں سب ضرورت سے زائدہیں۔ رہائشی مکان کے سلسلہ میں یہ صراحت کی گئی کہ ہر شخص کے لئے دو کمرے ایک موسم گرما اورایک موسم سرما کی مناسبت سے ہوں ونیز باورچی خانہ ‘ حمام وبیت الخلاء حاجت اصلیہ میں داخل ہے۔)
٭اقامّت ہونا:مقیم ہونا، مسافر پر قربانی واجب نہیں۔
ہاں! اگر مسافر مالدار ہے اور قربانی کرتا ہے تو ا س کوقربانی کرنے کا ثواب ضرور ملے گا۔یہ اس کی نفلی قربانی کہلائے گی۔(شرعی اعتبار سے مسافر اس شخص کو کہتے ہیں کہ جو اپنے شہر سے کم از کم تقریباً57.5میل یا 92کلو میٹر سفر کی نیت سے نکل چکا ہو، یا اتنی ہی مسافت کے کسی مقام پر پہنچ چکا گیا ہو اور اس نے وہاں تقریباً 15دن اس مقام پر ٹھہر نے کی نیت بھی نہ کی ہو۔)
٭وقت:قربانی کی ادائیگی کے لئے ضروری ہے کہ قربانی کا وقت بھی ہو۔قربانی کے وقت کو  ایّام نحر بھی کہتے ہیں۔اور یہ 10، 11، 12 ذی الحجہ ہیں، یعنی قربانی کا وقت 10 ذی الحجہ نماز عیدالاضحی کے بعد سے 12 ذی الحجہ کی عصر یعنی غروب آفتاب تک ہے۔
٭بلوغت:بالغ ہونا۔ نابالغ پر قربانی واجب نہیں خواہ مالدار ہی ہو، اگر وہ قربانی کرے تو بہتر ہے۔لیکن اگر کوئی ایّام قربانی میں بالغ ہوا اور مالدار ہے تو اس پر قربانی واجب ہے۔
٭آذاد ہونا:قربانی کرنے والا شخص آزاد ہوناچاہیئے کہ  غلام پر قربانی نہیں۔
٭عقلمندہونا:  عاقل ہونا، کسی پاگل ، مجنون وغیرہ پر قربانی واجب نہیں۔
نوٹ:
٭بعض لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ گھر میں ایک قربانی ہوجاناکافی ہے، اس لئے لوگ ایسا کرتے ہیں کہ ایک سال اپنی طرف سے قربانی کرلی، ایک سال بیوی کی طرف سے کردی، ایک سال لڑکے کی طرف سے، ایک سال لڑکی کی طرف سے۔ خوب یاد رکھنا چاہئے کہ گھر کے جتنے افراد پر قربانی واجب ہو ان میں سے ہر ایک کی طرف سے قربانی کرنا واجب ہے۔ مثلاً: میاں بیوی اگر دونوں صاحبِ نصاب ہوں تو دونوں کی طرف سے دو قربانیاں لازم ہیں، اسی طرح اگر باپ بیٹا دونوں صاحبِ نصاب ہوں تو خواہ اکٹھے رہتے ہوں مگر ہر ایک کی طرف سے الگ الگ قربانی واجب ہے۔
٭بعض لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ قربانی عمر بھر میں ایک دفعہ کرلینا کافی ہے، یہ خیال بالکل غلط ہے، بلکہ جس طرح زکوٰة اور صدقہٴ فطر ہر سال واجب ہوتا ہے، اسی طرح ہر صاحبِ نصاب پر بھی قربانی ہر سال واجب ہے۔
٭بعض لوگ گائے یا بھینس میں حصہ رکھ لیتے ہیں اور یہ نہیں دیکھتے کہ جن لوگوں کے حصے رکھے ہیں وہ کیسے لوگ ہیں؟ یہ بڑی غلطی ہے، اگر سات حصہ داروں میں سے ایک بھی بے دین ہو یا اس نے قربانی کی نیت نہیں کی بلکہ محض گوشت کھانے کی نیت کی تو سب کی قربانی برباد ہوگئی، اس لئے حصہ ڈالتے وقت حصہ داروں کا انتخاب بڑی احتیاط سے کرنا چاہئے۔
٭اگر بالغ بچوں یا بیوی کی جانب سے قربانی کرنا چاہتا ہے جو صاحب ِنصاب ہو ں تو اس کے لئے انتہائی ضروری ہے کہ بیوی اور بالغ بچوں سے اجازت ضرور لے ، ورنہ بغیر اجازت قربانی نہ ہوگی، کیونکہ کسی بھی مالی عبادت کے لئے اجازت لینا ضروری ہے۔(فتاوی عالمگیری ج5 ص 293)
Advertisements

اپنی رائے دیجئے

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

اردو سائبر اسپیس

Promotion of Urdu Language and Literature

سائنس کی دُنیا

اُردو زبان کی پہلی باقاعدہ سائنس ویب سائٹ

~~~ اردو سائنس بلاگ ~~~ حیرت سراے خاک

سائنس، تاریخ، اور جغرافیہ کی معلوماتی تحقیق پر مبنی اردو تحاریر....!! قمر کا بلاگ

BOOK CENTRE

BOOK CENTRE 32 HAIDER ROAD SADDAR RAWALPINDI PAKISTAN. Tel 92-51-5565234 Email aftabqureshi1972@gmail.com www.bookcentreorg.wordpress.com, www.bookcentrepk.wordpress.com

اردوادبی مجلّہ اجرا، کراچی

Selected global and regional literatures with the world's most popular writers' works

Best Urdu Books

Free Online Islamic Books | Islamic Books in Urdu | Best Urdu Books | Free Urdu Books | Urdu PDF Books | Download Islamic Books | Dars e Nizami Books | besturdubooks.net

ISLAMIC BOOKS HUB

Free Authentic Islamic books and Video library in English, Urdu, Arabic, Bangla Read online, free PDF books Download , Audio books, Islamic software, audio video lectures and Articles Naat and nasheed

عربی کا معلم

وَهٰذَا لِسَانٌ عَرَبِيٌّ مُّبِينٌ

International Islamic Library Online (IILO)

Donate Your Books at: Deenefitrat313@gmail.com ..... (Mobile: + 9 2 3 3 2 9 4 2 5 3 6 5)

Taleem-ul-Quran

Khulasa-e-Quran | Best Quran Summary

Al Waqia Magazine

امت مسلمہ کی بیداری اور دجالی و فتنہ کے دور سے آگاہی

TowardsHuda

The Messenger of Allaah sallAllaahu 3Alayhi wa sallam said: "Whoever directs someone to a good, then he will have the reward equal to the doer of the action". [Saheeh Muslim]

آہنگِ ادب

نوجوان قلم کاروں کی آواز

آئینہ...

توڑ دینے سے چہرے کی بدنمائی تو نہیں جاتی

بے لاگ :- -: Be Laag

ایک مختلف زاویہ۔ از جاوید گوندل

اردو ہے جس کا نام

اردو زبان کی ترویج کے لیے متفرق مضامین

آن لائن قرآن پاک

اقرا باسم ربك الذي خلق

پروفیسر عقیل کا بلاگ

Please visit my new website www.aqilkhan.org

AhleSunnah Library

Authentic Islamic Resources

ISLAMIC BOOKS LIBRARY

Authentic Site for Authentic Islamic Knowledge

منہج اہل السنة

اہل سنت والجماعۃ کا منہج

waqashashmispoetry

Sad , Romantic Urdu Ghazals, & Nazam

!! والله أعلم بالصواب

hai pengembara! apakah kamu tahu ada apa saja di depanmu itu?

Life Is Fragile

I don’t deserve what I want. I don’t want what I have deserve.

I Think So

What I observe, experience, feel, think, understand and misunderstand

Amna Art Studio

Maker of art and artsy things, art teacher, and loud thinker

mindandbeyond

if we know we grow

Muhammad Altaf Gohar | Google SEO Consultant, Pakistani Urdu/English Blogger, Web Developer, Writer & Researcher

افکار تازہ ہمیشہ بہتے پانی کیطرح پاکیزہ اور آئینہ کیطرح شفاف ہوتے ہیں

بے قرار

جانے کب ۔ ۔ ۔

سعد کا بلاگ

موت ہے اک سخت تر جس کا غلامی ہے نام

دائرہ فکر... ابنِ اقبال

بلاگ نئے ایڈریس پر منتقل ہو چکا ہے http://emraaniqbal.comے

Kaleidoscope

Urban desi mom's blog about everything interesting around.

I am woman, hear me roar

This blog contains the feminist point of view on anything and everything.

تلمیذ

Just another WordPress.com site

سمارا کا بلاگ

کچھ لکھنے کی کوشش

Guldaan

Islam, Pakistan and Politics

کائنات بشیر کا بلاگ

کہنے کو بہت کچھ تھا اگر کہنے پہ آتے ۔۔۔ اپنی تو یہ عادت ہے کہ ہم کچھ نہیں کہتے

Muhammad Saleem

Pakistani blogger living in Shantou/China

Writer Meets World

Using words to conquer life.

MAHA S. KAMAL

INTERNATIONAL RELATIONS | POLITICS| POLICY | WRITING

Musings of a Prospective Shrink

sugar spice and everything nice

Aiman Amjad

think, discuss, review and express...

Pressure Cooker

Where I brew the stew to feed inner monsters...

%d bloggers like this: