مکروہ : سولہواں حصہ

گزشتہ سے پیوستہ 
نئے لشکر نے منصوبہ بنایا کہ راہ میں جتنے بھی قلعے ابن مقنع کے ملیں گے انہیں فتح کرتے ہوئے صیام قلعے تک پہنچیں گے۔پہلا قلعہ طواویس نامی مقام پر تھا یہاں ابن مقنع کی بڑی فوج تھی ۔مقابلہ سخت ہوا بالآکر مسلمان فوج کو فتح نصیب ہوئی اور قلعے پر مسلمانوں کا قبضہ ہو گیا ۔اسی جگہ معاذ بن مسلم اور سید حرشی میں اختلافات پیدا ہوئے جس کی وجہ یہ تھی کہ معاذ بن مسلم حد سے زیادہ احتیاط جبکہ حرشی عجلت پسندی و سرگرمی کا مظاہرہ کر رہا تھا ۔قلعہ فتح کرنے کے بعد حرشی آگے بڑھنا چاہتا تھا کہ دشمنوں کے حوصلے پست اور ہماری افواج کے فتح کے باعث حوصلے بلند ہوں گے۔ اور دشمنوں کو سوچنے سمجھنے کا موقعہ بھی نہیں مل سکےگا، جبکہ معاذ ایک فتح کے بعد دوسری فتح میں کچھ وقفہ چاہتا تھا۔وہ لشکر کا امیر تھا اور چاہتا تھا کہ اس کی اطاعت کی جائے ۔
حرشی نے خاموشی اختیار کی اور خفیہ طور پر ایک خط خلیفہ مہدی کو روانہ کر دیا جس میں مکمل صورت حال واضع کر دی اور دلی خواہش ظاہر کی کہ معاملات اس کے سپرد کر دیئے جائیں ،بہت جلد فتنہ ختم کر دوں گا اور پھر فیصلہ خلیفہ پر چھوڑ دیا ۔
خلیفہ کی جانب سے مثبت جواب ملا اور حرشی کو تمام اختیارات دے دئے گئے معاذ کو حم دیا گیا سعید حرشی کو جو کرنا چاہے کرنے دیا جائے ۔معاذ خاموش اور حرشی متحرک ہو گیا محاذ پر محاذ فتح ہونے لگے ۔ ابن مقنع کے آدمی بھاگ بھاگ کر قلعہ صیام میں پناہ لے رہے تھے ، اس صورتحال سے ابن مقنع گھبرا گیا ۔ایک تو یہ کہ سب لوگ بھاگ کر یہاں آرہے ہیں تو عساکر اسلامی بھی ان کاتعاقب کرتے یہاں ہلّا بول دیں گے دوسرےاس کے آدمی بھی چیخنا شروع ہو گئے تھے کہ مسلمان فتح پر فتح حاصل کرتے جا رہے ہیں ہم پر گالب آرہے ہیں یعنی ابن مقنع کی خدائی پر حرف آرہا تھا ۔وہ لوگوں کو صبر کرنے اور انتظار کرنے کا کہہ رہا تھا کہ اس نے دشمنوں کے دل پر ہیبت طاری کی ہوئی ہے وہ یہاں تک نہیں پہنچ پائیں گے جلد فرشتے ان پر قابو پا لیں گے۔
جاری ہے
Advertisements

اپنی رائے دیجئے

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

w

Connecting to %s

%d bloggers like this: