مزید ناقابل یقین پیشین گوئیاں

اے پیغمبر! کافروں سے کہہ دو کہ تم دنیا میں عنقریب مغلوب ہوجاؤ گے اور آخرت میں جہنم کی طرف ہانکے جاؤ گے۔ وہ بری جگہ ہے۔ مزید کئی آیات اس مضمون کی۔ یہ آیات اس وقت نازل ہوئیں جب کل مسلمان گنتی کے تھے۔ ہاتھوں کی انگلیوں پر گنے جاسکتے تھے اور مسلمانو ں پر سخت مظالم ڈھائے جارہے تھے۔ دور دور اس کا کوئی امکان نظر نہیں آرہا تھا کہ شہر مکہ میں بھی اسلام فروغ پاسکے گا۔
اور دیکھو بے دل نہ ہونا اور نہ کسی قسم کا غم کرنا۔ اگر تم مومن صادق ہو تو تم ہی غالب رہو گے۔ یہ آیت اس وقت نازل ہوئی جب جنگ احد 3ہجری کو کافر عارضی طور پر مسلمانوں پر غالب آگئے مسلمانوں کا بہت نقصان ہوا تھا۔ 70اکابر صحابہؓ اس جنگ میں شہیدہوگئے تھے۔ حضرت حمزہ رضی اللہ عنہ بھی شہید ہوگئے تھے اور کفار کے سپہ سالار ابوسفیان کی بیوی نے ان کی لاش کا مثلہ کیا تھا۔ ان کی لاش کے ناک کان کاٹ دیئے تھے اور ان کی بوٹیوں کا ہار بناکر گلے میں پہن لیا اور ان کا کلیجہ نکال کر کچا چبایا تھا۔ تو اے مشرکو! تم زمین پر چار مہینے چل پھر لو ۔ اور جان رکھو تم اللہ کو عاجز نہ کرسکوگے۔ اور یہ بھی کہ اللہ کافروں کو رسوا کرنے والا ہے۔اس آیات کے نزول کے 4ماہ بعد مکہ بغیر جنگ و خونریزی کے فتح ہوگیا اور اس کے بعد تمام کفار ایمان لے آئے۔ اللہ ان کو تمہارے ہاتھوں سے عذاب میں ڈالے گااور تم کو ان پر غلبہ دے گا۔
مومنو! مشرک پلید ہیں تو اس برس کے بعد وہ خانۂ کعبہ کے پاس نہ جانے پائیں اور اگر تم کو مفلسی کا خوف ہو تو اللہ چاہے گا تو تم کو اپنے فضل سے غنی کردے گا۔ بیشک اللہ سب کچھ جانتا اور حکمت والا ہے۔
 مکی آیات میں بھی ایسی ہی ناقابل یقین پیشین گوئیاں ہیں۔اگر منافق جو مدینہ میں بری خبریں اڑایا کرتے ہیں اپنے کردار سے باز نہ آئیں گے تو ہم تم کو ان کے پیچھے لگادیں گے۔ پھر وہاں تمہارے پڑوس میں نہ رہ سکیں گے۔ مگر تھوڑے دن۔ اس کے بعد کچھ ہی عرصہ بعد سب یہودی جلاوطن کردیئے گئے۔یہ لوگ کہا کرتے تھے کہ اگر ہمارے پاس کوئی نصیحت کی کتاب ہوتی تو ہم اللہ کے خالص بندے ہوتے۔ لیکن اب کرتے ہیں سو عنقریب ان کو اس کا نتیجہ معلوم ہوجائے گا اور اپنے پیغام پہنچانے والے بندوں سے ہمارا وعدہ ہو چکا ہے کہ وہی مظفر و منصور رہیں گے اور ہمارا لشکر غالب رہے گا۔ تو اس وقت تک ان سے اعراض کرتے رہو اور انہیں دیکھتے رہو۔ یہ بھی عنقریب کفر کا انجام دیکھ لیں گے۔(سورۂ صفت (175-16737)
یہ چاہتے ہیں کہ اللہ کے چراغ کی روشنی پھونک مار کر بجھادیں۔ حالانکہ اللہ اپنی روشنی کو پوری کرکے رہے گا۔ خواہ کافر ناخوش ہی ہوں۔ وہی تو ہے جس نے اپنے پیغمبر کو ہدایت او ر دین حق دے کر بھیجا تاکہ اسے اور سب دینوں پر غالب کرے۔ خواہ مشرکوں کو برا ہی لگے۔ (سورۂ صفت (9-851)
یہ آیت کئی مقامات پر دہرائی گئی۔سورۂ لہب۔ ۔۔۔ ابولہب کے ہاتھ ٹوٹیں اور وہ ہلاک ہو وہ جلد بھڑکتی ہوئی آگ میں داخل ہوگا اور اس کی جورو بھی۔ اس کے گلے میں مونج کی رسی۔ یہ بالکل ابتدائی مکی سورت ہے۔ ترتیب نزول میں چھٹی۔ ایک امریکن یہ سورت دیکھ کر ہی ایمان لے آیا۔ اس کا کہنا تھا کہ اتنے ابتدائی مرحلے میں رسول اللہﷺ کو یہ اطلاع کون دے سکتا تھا ابولہب حالت کفر میں مرے گا۔ اس سورت کے نزول کے وقت بمشکل 15-20 لو گ ایمان لائے تھے اور بالاخر سارا عرب ایمان لے آیا مگر ابولہب جو آپﷺ کا سگا چچا تھا وہ مرتے دم ایمان نہیں لایا۔ اس امریکی کا کہنا تھا کہ ابولہب کے دل میں یہ بھی خیال نہیں آیا کہ نعوذ باللہ قرآن مجید کو غلط ثابت کرنے کے لئے صرف دکھانے کو ہی کلمہ پڑھ لیتا۔ (دل سے نہیں پڑھتا) کیونکہ اگر کوئی شخص صرف زبان سے کلمہ پڑھ لے تو آپﷺ اس کا ایمان لانا قبول کرلیتے تھے۔ کئی منافقین جو اسلام کے بدترین دشمن تھے انہوں نے زبان سے کلمہ ادا کیا اور آپﷺ نے ان کا مسلمان ہونا قبول کرلیا۔ سب سے بڑا منافق (رئیس المنافقین) عبداللہ بن ابی تھا۔ اس نے صرف زبان سے کلمہ پڑھا تھا لیکن آپﷺ نے اس کا مسلمان ہونا تسلیم کرلیا تھا۔ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم آپﷺ سے کہتے تھے کہ عبداللہ بن ابی منافق ہے مگر آپﷺ نے فرمایا کہ مجھے دل کا حال نہیں معلوم۔ اس کا فیصلہ کہ اس نے صرف زبان سے کلمہ پڑھا ہے یا دل سے اس کا فیصلہ اللہ تعالیٰ روز حساب کرے گا۔ مجھے اختیار نہیں کہ کسی کلمہ گو کو (خواہ وہ دل سے اس پر ایمان نہ لائے) کافر قرار دینا میرے اختیار میں نہیں۔ قرآن کو غلط ثابت کرنے کے لئے ابولہب کے لئے یہ کافی تھا کہ وہ دکھانے کو کلمہ پڑھ لے مگر وہ اور اس کی بیوی دونوں حالت کفر میں نہات اذیت ناک طریقے سے ہلاک ہوئے۔ خود ابولہب کا حال یہ تھا کہ اس سورت کے نزول کے بعد کسی بھی مہم پر مسلمانوں کے خلاف کسی جنگ میں شامل نہ ہوا بلکہ اپنے بدلے کسی اور کو اجرت دے کر جنگ بدر میں لڑنے بھیجا۔
لوگ اس کا مذاق اڑاتے تو کہتا تھا کہ قرآن میں میری ہلاکت کی پیشین گوئی ہوچکی ہے جو کبھی غلط نہیں ہوسکتی۔ مگر اس کے بعد بھی ایمان نہیں لایا۔
سورۂ کوثر۔۔۔۔ ’’اے محمدﷺ ہم نے تمہیں کوثر عطا فرمائی۔ کچھ شک نہیں کہ تمہارا دشمن ہی بے اولاد رہے گا‘‘ (3-1108)
یہ ترتیب نزول کے لحاظ سے پندرہویں سورت ہے۔ گویا بالکل ابتدائی سورت۔ اس کی شان نزول یہ ہے کہ آپﷺ کی سب اولادیں نرینہ (بیٹوں) کا کم سنی میں ہی
انتقال ہوگیا۔ ایک تو مکہ میں کفار کا ظلم وستم اور آپﷺ کا مذاق اڑانا اس پر یہ اولاد کے انتقال کا غم۔ کفار نے آپﷺ کا مذاق اڑایا کہ تمہارا اللہ کیسا ہے کہ تمہیں بیٹا بھی نہیں دے سکتا۔ (آپﷺ کی چار صاحبزادیاں تھیں جو زندہ تھیں) تمہاری تو نسل بھی قائم نہیں رہے گی اور بے نام و نشان رہ جاؤ گے (نعوذ باللہ من تلک
المھفوات) اللہ تعالیٰ نے اس سورت کے ذریعہ بتایا کہ تمہارا دشمن ہی بے نشان رہے گا۔ چنانچہ حالات سے ثابت ہوا کہ وہ دشمنان اسلام جو بڑے بڑے دولت مند سردار تھے اور کثرت اولاد رکھتے تھے۔ آج دنیا میں کوئی ان کا نام لینے والا نہیں اور اگر ان کا کوئی ذکر ہے تو وہ برے الفاظ میں۔ ان پر لعنت بھیجی جاتی ہے لیکن آپﷺ کا ذکر مبارک وقت کے ساتھ ساتھ بڑھتا جارہا ہے۔
Advertisements

اپنی رائے دیجئے

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

اردو سائبر اسپیس

Promotion of Urdu Language and Literature

سائنس کی دُنیا

اُردو زبان کی پہلی باقاعدہ سائنس ویب سائٹ

~~~ اردو سائنس بلاگ ~~~ حیرت سراے خاک

سائنس، تاریخ، اور جغرافیہ کی معلوماتی تحقیق پر مبنی اردو تحاریر....!! قمر کا بلاگ

BOOK CENTRE

BOOK CENTRE 32 HAIDER ROAD SADDAR RAWALPINDI PAKISTAN. Tel 92-51-5565234 Email aftabqureshi1972@gmail.com www.bookcentreorg.wordpress.com, www.bookcentrepk.wordpress.com

اردوادبی مجلّہ اجرا، کراچی

Selected global and regional literatures with the world's most popular writers' works

Best Urdu Books

Free Online Islamic Books | Islamic Books in Urdu | Best Urdu Books | Free Urdu Books | Urdu PDF Books | Download Islamic Books | Dars e Nizami Books | besturdubooks.net

ISLAMIC BOOKS HUB

Free Authentic Islamic books and Video library in English, Urdu, Arabic, Bangla Read online, free PDF books Download , Audio books, Islamic software, audio video lectures and Articles Naat and nasheed

عربی کا معلم

وَهٰذَا لِسَانٌ عَرَبِيٌّ مُّبِينٌ

International Islamic Library Online (IILO)

Donate Your Books at: Deenefitrat313@gmail.com ..... (Mobile: + 9 2 3 3 2 9 4 2 5 3 6 5)

Taleem-ul-Quran

Khulasa-e-Quran | Best Quran Summary

Al Waqia Magazine

امت مسلمہ کی بیداری اور دجالی و فتنہ کے دور سے آگاہی

TowardsHuda

The Messenger of Allaah sallAllaahu 3Alayhi wa sallam said: "Whoever directs someone to a good, then he will have the reward equal to the doer of the action". [Saheeh Muslim]

آہنگِ ادب

نوجوان قلم کاروں کی آواز

آئینہ...

توڑ دینے سے چہرے کی بدنمائی تو نہیں جاتی

بے لاگ :- -: Be Laag

ایک مختلف زاویہ۔ از جاوید گوندل

اردو ہے جس کا نام

اردو زبان کی ترویج کے لیے متفرق مضامین

آن لائن قرآن پاک

اقرا باسم ربك الذي خلق

پروفیسر عقیل کا بلاگ

Please visit my new website www.aqilkhan.org

AhleSunnah Library

Authentic Islamic Resources

ISLAMIC BOOKS LIBRARY

Authentic Site for Authentic Islamic Knowledge

منہج اہل السنة

اہل سنت والجماعۃ کا منہج

waqashashmispoetry

Sad , Romantic Urdu Ghazals, & Nazam

!! والله أعلم بالصواب

hai pengembara! apakah kamu tahu ada apa saja di depanmu itu?

Life Is Fragile

I don’t deserve what I want. I don’t want what I have deserve.

I Think So

What I observe, experience, feel, think, understand and misunderstand

Amna Art Studio

Maker of art and artsy things, art teacher, and loud thinker

mindandbeyond

if we know we grow

Muhammad Altaf Gohar | Google SEO Consultant, Pakistani Urdu/English Blogger, Web Developer, Writer & Researcher

افکار تازہ ہمیشہ بہتے پانی کیطرح پاکیزہ اور آئینہ کیطرح شفاف ہوتے ہیں

بے قرار

جانے کب ۔ ۔ ۔

سعد کا بلاگ

موت ہے اک سخت تر جس کا غلامی ہے نام

دائرہ فکر... ابنِ اقبال

بلاگ نئے ایڈریس پر منتقل ہو چکا ہے http://emraaniqbal.comے

Kaleidoscope

Urban desi mom's blog about everything interesting around.

I am woman, hear me roar

This blog contains the feminist point of view on anything and everything.

تلمیذ

Just another WordPress.com site

سمارا کا بلاگ

کچھ لکھنے کی کوشش

Guldaan

Islam, Pakistan and Politics

کائنات بشیر کا بلاگ

کہنے کو بہت کچھ تھا اگر کہنے پہ آتے ۔۔۔ اپنی تو یہ عادت ہے کہ ہم کچھ نہیں کہتے

Muhammad Saleem

Pakistani blogger living in Shantou/China

Writer Meets World

Using words to conquer life.

Musings of a Prospective Shrink

sugar spice and everything nice

Aiman Amjad

think, discuss, review and express...

Pressure Cooker

Where I brew the stew to feed inner monsters...

%d bloggers like this: