کیا کسی مسلم گستاخِ رسولﷺ کی توبہ قبول ہوگی یانہیں ہوگی-4

علمائے احناف
اس بارے میں امام ابویوسف اپنی مشہور زمانہ اورشہرہ آفاق تصنیف  کتاب الخراج میں لکھتے ہیں:  وایمارجل مسلم سب رسول اللہ ﷺ اوکذبہ اوعابہ او تنقصہ فقد کفر باللہ وبانت منہ زوجتہ ،فان تاب والاقتل وکذلک المراة الا ان اباحنیفہ قال لاتقتل المرأة وتجبرعلی الاسلام اورجوکوئی مسلم شخص رسول پاک ﷺ کو برابھلاکہے یاان کی تکذیب کرے یاان کی شان میں تنقیص کا مرتکب ہو تواس کا اللہ کا انکار کیا اوراس سے اس کی بیوی جداہوجائے گی ۔اگر وہ توبہ قبول نہ کرے(دوبارہ اسلام قبول نہ کرے )تواسے قتل کردیاجائے ۔اوریہی حکم عورت کاہے۔ہاں ،ابوحنیفہ نے یہ کہاہے کہ عورت کو مذکورہ صورت میں قتل نہیں کیاجائے گا بلکہ اس کو اسلام قبول کرنے پر مجبور کیاجائے گا (کتاب الخراج ،صفحہ182)
یہی رائے حضرت ابن عباس کی بھی ہے۔اوریہی حکم امام طحاوی نے مختصرمیں بھی لکھاہے۔بہرحال امام ابویوسف ،امام طحاوی ،اورقاضی عیاض اورابن تیمیہ کے نقول کے مطابق یہ بات چھن کر سامنے آگئی کہ اس مسئلہ میں امام ابوحنیفہ کی رائے کیاہے۔ لیکن بعض حنفی فقہاء سے شاتم رسول کی توبہ قبول نہ کرنے اوراسے قتل کرنے کی بابت آراء نقل کی گئی ہیں مثلا صاحب فتاوی بزازیہ ابن ہمام اوردیگر فقہاء حنفیہ سے شاتم رسول کی توبہ قبول نہ کرنے اورقتل کردینے کا قول مذکور ہے تواس کی حقیقت کیاہے۔ اصل یہ ہے کہ اس مسئلہ میں مذکورہ فقہاء کو اشتباہ ہواہے اوربطورخاص حنفی فقیہہ بزازی کو اس مسئلے میں اشتباہ ہواہے۔
چنانچہ بزازی اوردیگر فقہائے احناف میں جس میں درمختار کے مصنف بھی شامل ہیں ان کے مغالطہ اوراشتباہ کا ذکر کرتے ہوئے ابن عابدین لکھتے ہیں ۔
ان البزازی لامستند لہ الاعبارة الشفاء الاتری کیف نقل عن مشائخ المالکیہ ثم احال  دلائل المسئلہ علی الصارم المسلول لعمدة الحنابلة شیخ الاسلام ابن تیمیہ ولوکان لہ مستندعن احد میں اھل مذہبہ لذکرہ لانہ ثبت لمدعاہ والظن ان صاحب الدرر قلد البزازی فی ذلک فنقل الحکم جازما بہ لماراہ مسطورا کذلک فی البزازیہ التی ھی من کتب المذہب وکذلک فعل المحقق ابن الھمام ثم تواردالمسئلہ کذلک من بعدھم کماذکر ذلک فی منح الغفار حیث قال بعد ماعزی المسئلہ للبزازیہ وفتح القدیر وغیرھما لکن سمعت من مولانا شیخ الاسلام امین الدین بن عبدالعال مفتی الحنفیہ بالدیارالمصریہ ان صاحب الفتح تبع البزازی فی ذلک وان البزازی تبع صاحب الصارم المسلول فانہ عزی فی البزازیہ مانقلہ من ذلک وان البزازی تبع الصاحب الصارم المسلول فانہ عزی فی البزازیہ مانقلہ من ذلک الیہ ولم یعزہ الی احد من علماء الحنفیہ انتھی وقد نقل فی معین الحکام انہاردة وحکمہ حکم المرتدین وکذا فی النتف وممن نقل انہاردة عن ابی حنیفہ القاضی عیاض فی الشفاء انتھی کلام منح الغفار باختصار وقد ذکرہ العلامہ السید احمد الحموی فی حاشیة الاشتباہ نقلاعن بعض العلماء ان ماذکرہ ابن نجیم فی الاشباہ من عدم قبول التوبة قد انکرہ علیہ اھل عصرہ وان ذلک انمایحفظ لبعض اصحاب مالک کمانقلہ القاضی عیاض وغیرہ اماعلی طریقتنا فلاانتھی۔وللعلامة النحریر الشہیر بحسام چلپی من عظماء دولة السلطان سلیم خان بن بایزید خان العثمانی رسالة لطیفة الفھارداعلی البزازیہ فی حکم تلک المسالة ذکر حاصلھافی اواخر نورالعین فقال  اعلم ان سب النبی ﷺ کفر وارتداد لانہ مناف لتعظیمہ ولایمان بہ الثابت بالادلة القطعیة التی لاشبھة فیھا فسبہ جحود لہ فیکون کفرا فیقتل بہ ان لم یتب وھذا مجمع علیہ بین المجتہدین لکنہ ان تاب وعاد الی الاسلام تقبل توبتہ فلایقتل عندالحنفیہ والشافعیہ خلافا للمالکیة والحنبلیة علی ماصرح بہ شیخ الاسلام علی السبکی فی کتاب السیف المسلول فی سب الرسول ﷺ ۔( اس پوری بحث کے بعد (امام ابوحنیفہ اوردیگر ائمہ حنفیہ سے اس صراحت کے بعد کہ رسول پاک کی شان میں گستاخی کرنے والااگرمسلمان ہے تواس کی توبہ قبول کی جائے گی)ہم جان چکے ہیں کہ بزازی(مشہور حنفی فقیہہ کی اس عبارت کا مدار شفائ(قاضی عیاض کی مشہور کتاب)ہے۔کیاآپ نہیں دیکھ رہے ہیں کہ انہوں نے کیسے مالکی مشائخ کی آراء نقل کی ہیں پھر دلائل کے حوالہ کیلئے الصارم المسلول کا نام لیاجومشہور حنبلی فقیہ ابن تیمیہ کی کتاب ہے اگران کے پاس ائمہ احناف کی نقولات ہوتی تواس کو ذکر کرتے کیونکہ اس سے ان کا مدعا ثابت ہوگا۔مان یہ ہے کہ صارالدرر (الدرالمحتار)نے اس باب میں بزازی کی تقلید کی ہے اوربزازیہ میں یہ عبارت دیکھنے
کے بعد اس کوجزم کے ساتھ نقل کردیا کیونکہ یہ فقہ حنفی کی معتمد کتاب ہے اورایساہی محقق ابن ہمام نے کیاہے پھراس کے بعد علماء نے انہی کے بھروسہ پر ایساکیاہے جیساکہ منح الغفار کے مولف نے مذکورہ عبارت ذکر کرنے کے بعداس کی نسبت بزازیہ اورفتح القدیر کی جانب کی ہے۔لیکن میں نے شیخ الاسلام امین الدین بن عبدالعال مصری میں حنفیوں کے فقیہہ سے سناہے کہ فتح القدیر کے مولف(ابن ہمام)نے بزازی کے مولف کی پیروی کی اوربزازی نے صارم المسلول کے مولف کی پیروی کی ۔
ابن ہمام نے جوکچھ نقل کیاہے اس کیلئے بزازیہ کا حوالہ دیاہے اوربزازیہ کے مولف نے جوکچھ نقل کیاہے اس کیلئے الصارم المسلول کا حوالہ دیا ہے اوراس حکم کو علمائے احنا ف کی جانب منسوب نہیں کیاہے۔معین الحکام کے مولف نے نقل کیاہے کہ رسول پاکی شان میں گستاخی کرنا ارتداد ہے اوراس کا حکم مرتدین کاحکم ہے اورایساہی النتف الحسان میں بھی منقول ہے اورجن لوگوں نے امام ابوحنیفہ سے یہ نقل کیاہے کہ وہ رسول پاکی شان میں گستاخی کرنا ارتداد ہے ان میں قاضی عیاض بھی ہیں انہوں نے شفا میں اس کا ذکرکیاہے۔منح الغفار کی عبارت مختصراذکر کی گئی ہے۔علامہ سید احمد حموی نے الاشباہ(الاشباہ والنظائر(ابن نجیم مصری کی مشہور تالیف ہے)کے حاشیہ میں ذکر کیاہے کہ انہوں نے الاشباہ میں  رسول پاکﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والی توبہ قبول نہ کرنے کا ذکرکیاہے جس پر ان کے دور کے علماء نے ان پر نکیرکی اوریہ (شاتم رسول کی توبہ قبول نہ کرنا)علمائے مالکیہ سے منقول ہے۔علماء احناف سے نہیں ۔علامہ حسام چلپی سلطان سلیم خان بن بایزید خان عثمانی کے دور سلطنت کے سربرآورہ علماء میں سے تھے انہوں نے بزازیہ کی اس عبارت کے رد میں (کہ شاتم رسول کی توبہ قبول نہیں کی جائے گی)ایک مختصررسالہ لکھا اوراس کا خلاصہ نورالعین میں ذکر کیاہے جس میں کہا۔جان لو کہ کہ رسول پاک ﷺ کو برابھلاکہنا کفراوردین حق سے پلٹ جانا ہے اس لئے کہ وہ رسول اللہ کی تعظیم اوران پر ایمان کے منافی ہے جوادلہ قطعیہ سے ثابت ہے جس میں کوئی شبہ نہیں توان کو برابھلاکہنا ان کا انکار کرناہے لہذا نبی پاک کاانکار کفر ہوگا اوراگرتوبہ نہ کرے تو قتل کیاجائے گا اوراس پر مجہتدین کا اجماع ہے لیکن اگر وہ توبہ کرے اوراسلام کی جانب پلٹ جائے تواس کی توبہ قبول کی جائے اوراسے قتل نہیں کیاجائے ۔یہ حکم احناف اورشوافع کے نزدیک ہے جب کہ مالکیہ اورحنابلہ کے نزدیک شاتم رسول کی توبہ قبول نہ ہوگی اوراسے قتل کیاجائے گا جس کی تصریح شیخ الاسلام السبکی نے اپنی تصنیف السیف المسلول فی سب الرسول میں کردی ہے۔تنبیہ الولاة والحکام علی احکام شاتم خیرالانام اواحد الصحابة الکرام،مجموعیہ رسائل ابن عابدین جلد اول)
Advertisements

اپنی رائے دیجئے

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

اردو سائبر اسپیس

Promotion of Urdu Language and Literature

سائنس کی دُنیا

اُردو زبان کی پہلی باقاعدہ سائنس ویب سائٹ

~~~ اردو سائنس بلاگ ~~~ حیرت سراے خاک

سائنس، تاریخ، اور جغرافیہ کی معلوماتی تحقیق پر مبنی اردو تحاریر....!! قمر کا بلاگ

BOOK CENTRE

BOOK CENTRE 32 HAIDER ROAD SADDAR RAWALPINDI PAKISTAN. Tel 92-51-5565234 Email aftabqureshi1972@gmail.com www.bookcentreorg.wordpress.com, www.bookcentrepk.wordpress.com

اردوادبی مجلّہ اجرا، کراچی

Selected global and regional literatures with the world's most popular writers' works

Best Urdu Books

Free Online Islamic Books | Islamic Books in Urdu | Best Urdu Books | Free Urdu Books | Urdu PDF Books | Download Islamic Books | besturdubooks.net

ISLAMIC BOOKS HUB

Free Authentic Islamic books and Video library in English, Urdu, Arabic, Bangla Read online, free PDF books Download , Audio books, Islamic software, audio video lectures and Articles Naat and nasheed

عربی کا معلم

وَهٰذَا لِسَانٌ عَرَبِيٌّ مُّبِينٌ

International Islamic Library Online (IILO)

Donate Your Books at: Deenefitrat313@gmail.com ..... (Mobile: + 9 2 3 3 2 9 4 2 5 3 6 5)

Taleem-ul-Quran

Khulasa-e-Quran | Best Quran Summary

Al Waqia Magazine

امت مسلمہ کی بیداری اور دجالی و فتنہ کے دور سے آگاہی

TowardsHuda

The Messenger of Allaah sallAllaahu 3Alayhi wa sallam said: "Whoever directs someone to a good, then he will have the reward equal to the doer of the action". [Saheeh Muslim]

آہنگِ ادب

نوجوان قلم کاروں کی آواز

آئینہ...

توڑ دینے سے چہرے کی بدنمائی تو نہیں جاتی

بے لاگ :- -: Be Laag

ایک مختلف زاویہ۔ از جاوید گوندل

اردو ہے جس کا نام

اردو زبان کی ترویج کے لیے متفرق مضامین

آن لائن قرآن پاک

اقرا باسم ربك الذي خلق

پروفیسر عقیل کا بلاگ

Please visit my new website www.aqilkhan.org

AhleSunnah Library

Authentic Islamic Resources

ISLAMIC BOOKS LIBRARY

Authentic Site for Authentic Islamic Knowledge

منہج اہل السنة

اہل سنت والجماعۃ کا منہج

waqashashmispoetry

Sad , Romantic Urdu Ghazals, & Nazam

!! والله أعلم بالصواب

hai pengembara! apakah kamu tahu ada apa saja di depanmu itu?

Life Is Fragile

I don’t deserve what I want. I don’t want what I have deserve.

I Think So

What I observe, experience, feel, think, understand and misunderstand

Amna Art Studio

Maker of art and artsy things, art teacher, and loud thinker

mindandbeyond

if we know we grow

Muhammad Altaf Gohar | Google SEO Consultant, Pakistani Urdu/English Blogger, Web Developer, Writer & Researcher

افکار تازہ ہمیشہ بہتے پانی کیطرح پاکیزہ اور آئینہ کیطرح شفاف ہوتے ہیں

بے قرار

جانے کب ۔ ۔ ۔

سعد کا بلاگ

موت ہے اک سخت تر جس کا غلامی ہے نام

دائرہ فکر... ابنِ اقبال

بلاگ نئے ایڈریس پر منتقل ہو چکا ہے http://emraaniqbal.comے

Kaleidoscope

Urban desi mom's blog about everything interesting around.

I am woman, hear me roar

This blog contains the feminist point of view on anything and everything.

تلمیذ

Just another WordPress.com site

سمارا کا بلاگ

کچھ لکھنے کی کوشش

Guldaan

Islam, Pakistan and Politics

کائنات بشیر کا بلاگ

کہنے کو بہت کچھ تھا اگر کہنے پہ آتے ۔۔۔ اپنی تو یہ عادت ہے کہ ہم کچھ نہیں کہتے

Muhammad Saleem

Pakistani blogger living in Shantou/China

Writer Meets World

Using words to conquer life.

Musings of a Prospective Shrink

sugar spice and everything nice

Aiman Amjad

think, discuss, review and express...

Pressure Cooker

Where I brew the stew to feed inner monsters...

%d bloggers like this: