آداب قضائےحاجت

قضائےحاجت كے چند آداب ذكر كئے جارہے ہيں
1۔اگر انسان آبادى ميں ہے تو بيت الخلا ميں داخل ہوجائے اور اگر فضا يا صحرا وغيرہ ميں ہے تو اس  قدر دور نكل جائے كہ نظروں سے اوجھل ہوجائے۔ (بخارى 363، ابوداوٴد 1)
2۔تمام محترم اور مقد س اشيا، مثلاً قرآن يا اللہ كے نام سے منقش انگوٹهى وغيرہ اپنے آپ سے عليحدہ  كرلينى چاہئے ،جيسا كہ نبى ﷺ بيت الخلا ميں داخل ہوتے وقت اپنى انگوٹهى (جس پر ’محمدرسول اللہ‘ كا نقش تها) اُتار ديا كرتے تهے۔(ابوداود 19، بيہقى 1/90)
 تاہم اگر ايسا كرنے سے قرآن (يا ديگر مقدس اشيا) كے چورى يا ضائع ہوجانے كا انديشہ ہو تو انہيں اپنے لباس ميں ہى كہيں چهپا ليناچاہئے۔
3۔قضائےحاجت كيلئے پردہ ميں ستر چهپاكر بيٹھنا چاہئے۔ (ترمذى 14، ابن ماجہ 337)
4۔ بيت الخلا ميں داخل ہوتے وقت پہلے باياں پاوٴں ركهنا چاہئے اور يہ دعا پڑھنى چاہئے:
 بِسْمِ اللهِ اَللّٰهُمَّ إِنِّىْ أَعُوْذُ بِكَ مِنَ الْخُبُثِ وَالْخَبَائِثِ (صحيح الجامع الصغير 3611، بخارى؛142)
5۔قبلہ روہوكر يا قبلہ كى جانب پشت كركے نہيں بيٹھنا چاہئے، البتہ اگر كوئى بيت الخلا ميں ہے اور بيت الخلا ہى قبلہ رخ بنا ہوا ہے تو اُميد ہے كہ ايسے شخص پر كوئى گناہ نہيں ہوگا۔ (بخارى 394، ابوداوٴد 13)
6۔گهاٹ پر، شاہراہ عام پر اور سائے كے نيچے قضائے حاجت سے اجتناب كرنا چاہئے۔(ابوداود 26، إرواء الغليل 62)
7۔غسل خانہ ميں پيشاب كرنا جائزنہيں۔ (ابوداود 28) (آج کل کےبیشتر جدید واش رومز مشترکہ یعنی غسل خانہ اور بیت الخلا ایک ساتھ ہوتے ہیں۔ اگر دونوں الگ الگ ہوں تب غسل خانہ میں پیشاب کرنا منع ہوگا)
8۔كهڑے پانى ميں پيشاب كرنے سے اجتناب كرنا چاہئے۔ (مسلم 281)
9۔ ایک روايت ميں كسى جانور كى بل ميں پيشاب كرنے سے منع كيا گيا ہے، وہ ثابت نہيں۔ (إرواء الغليل 55)ا گر چہ یہ حدیث ثابت نہیں بھی ہے، تب بھی عقل سلیم کا تقاضہ یہی ہے کہ بلوں میں پیشاب نہ کیا جائے ک مبادہ اس کے اندر کوئی موذی جانور ہو اور وہ جواباََ حملہ کردے۔
10۔بوقت ضرورت كسى برتن وغيرہ ميں بهى پيشاب كيا جاسكتا ہے۔ (ابوداود 24)
11۔دوران قضائے حاجت كسى قسم كا كلام نہيں كرنا چاہئے۔ (السلسلة الصحيحة 312)
12۔نہ تودائيں ہاتھ سے استنجا كرنا چاہئےاورنہ ہى دائيں ہاتھ سے شرمگاہ كوچہوناچاہئے۔(ابوداود 8، احمد 2/247)
13۔استنجا كے لئے پانى استعمال كرنا افضل ہے۔ (ترمذى 19، ابوداود 44)
14۔اگر تين پتهر يا ڈھيلے استعمال كرلئے جائيں تووہ بهى كفايت كرجاتے ہيں۔ (ابوداود 40)
5۔گوبر اور ہڈى سے استنجا كرنا جائز نہيں۔ (ابن ماجہ 316)
16۔خوراك يا كسى قابل احترام چيز سے استنجا كرنا جائز نہيں۔ (مسلم 450)
17۔كوئلے سے استنجا كرنا بهى صحيح حديث كى رو سے ممنوع ہے۔(صحيح الجامع الصغير 6826)
18۔بلا ضرورت شرمگاہ كو ديكھنا درست نہيں۔ (ابوداود 4017)
19۔پيشاب كے چھينٹوں سے اجتناب واجب ہے۔ (مسلم 292)
20۔جس روايت ميں ہے كہ رسول ﷺ نے (دورانِ قضاے حاجت) ہميں بائيں پاوٴں پر وزن دے كر
بيٹھنے اور دائيں پاوٴں كو كهڑا ركهنے كا حكم ديا ہے، وہ ضعيف ہے۔ (بيہقى 1/96)
21۔بيت الخلا سے نكلتے وقت يہ دعا پڑھنى چاہئے:
غُفْرَانَكَ (ابوداود 30)
Advertisements
8 comments
  1. غُسلخانہ کی بجائے غُسل کی جگہ کہا جائے تو زیادہ موزوں ہے کیونکہ مشترک صورت میں بھی ایک چاردیواری کے اندر غسل اور رفع حاجت کی کی جگہیں الگ الگ ہوتی ہیں
    مٹی سے طہارت کرنے کے بعد پانی مل جانے کی صورت میں پانی سے طہارت کرنا ہوتی ہے

  2. kauserbaig said:

    تھنکس بہنا۔۔۔۔۔۔۔

  3. I strongly believe we should learn from basics either it is Religion or anything else. Some people may find this article crap but I am sure most of them even don’t know the basics about TAHARAT & ISTINJA.

  4. جزاک اللہ محترمہ ۔ ۔ ۔

    امید ہے کہ روزمرہ میں درپیش آنے والے اور بھی چھوٹے موٹے مسائل آپ پیش کرتی رہیں گیں ۔ ۔

    اللہ آپ کو بہترین جزائے خیر عطا کرے ۔ آمین

    • میری کوشش بھی یہی ہے کہ ان مسائل کو جنہیں ہم چھوٹا سمجھ کر اور بےکار سمجھ کر نظر انداز کر دیتے ہیں
      اور وہ فرائض جو ہم سمجھتے ہیں کہ ہم جانتے ہین اور در اصل اس کی باریکیاں و پیچیدگیوں سے ناواقف ہوتے ہیں
      ان باتوں کو اجاگر کیا جائے اور معاشرے میں علم کو عام کیا جائے

      اور دراصل صحیح علم ہی یہی ہے

اپنی رائے دیجئے

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: