حضرت فاطمة الزہراءؓ تمام عورتوں کی سردار

حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ حضرت فاطمة الزہراءرضی اللہ عنہا آئیں اور ان کا چلنا ہو بہو حضور نبی اکرم ﷺکے چلنے جیسا تھا۔ پس آپ ﷺنے اپنی لخت جگر کو خوش آمدید کہا اور اپنے دائیں اور بائیں جانب بٹھا لیا‘ پھر چپکے چپکے ان سے کوئی بات کہی تو وہ رونے لگیں۔ تو میں نے ان سے پوچھا آپ کیوں رو رہی ہیں؟ پھر آپ ﷺنے ان سے کوئی بات بات چپکے چپکے کہی تو وہ ہنس پڑیں۔ پس میں نے کہا کہ آج کی طرح میں نے خوشی کو غم کے اتنے نزدیک کبھی نہیں دیکھا۔ میں نے (حضرت فاطمة الزہراءرضی اللہ عنہا) سے پوچھا: آپ سے حضور نبی اکرم ﷺنے کیا فرمایا تھا؟ انہوں نے جواب دیا میں رسول اللہ ﷺکے راز کو فاش نہیں کرسکتی۔ جب حضور نبی اکرم ﷺکا وصال ہوگیا تو میں نے ان سے (اُس بارے میں) پھر پوچھا تو انہوں نے جواب دیا آپ ﷺنے مجھ سے یہ سرگوشی کی کہ جبرائیل ہر سال میرے ساتھ قرآن کریم کا ایک بار دور کیا کرتے تھے لیکن اس سال دو مرتبہ کیا ہے‘میرا خیال یہی ہے کہ میرا آخری وقت آپہنچا ہے اور بے شک میرے گھر والوں میں سے تم ہو جو سب سے پہلے مجھ سے آملو گی۔ اس بات نے مجھے رلا دیا۔ پھر آپ ﷺنے فرمایا: کیا تم اس بات پر راضی نہیں کہ تم تمام جنتی عورتوں کی سردار ہو یا تمام مسلمانوں عورتوں کی سردار ہو! تو اس بات پر میں ہنس پڑی۔ (یہ حدیث متفق علیہ ہے۔) حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ حضور نبی اکرم ﷺنے فرمایا: ایک فرشتہ جو اس رات سے پہلے کبھی زمین پر نہ اترا تھا اس نے اپنے پروردگار سے اجازت مانگی کہ مجھے سلام کرنے حاضر ہو اور مجھے یہ خوشخبری دے کہ فاطمہ (رضی اللہ عنہا) اہل جنت کی تمام عورتوں کی سردار ہے اور حسن و حسین (رضی اللہ عنہم اجمعین) جنت کے جوانوں کے سردار ہیں۔ (ترمذی‘ نسائی‘ احمد)

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم ﷺنے فرمایا: اے فاطمہ! کیا تو نہیں چاہتی کہ تو تمام جہانوں کی عورتوں‘ میری امت کی تمام عورتوں کی اور مومنین کی تمام عورتوں کی سردار ہو!۔ (نسائی‘ حاکم)

Advertisements

اپنی رائے دیجئے

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: