حضرت شعیب علیہ السلام

حضرت شعیب علیہ السلام كى سر زمین”مدین”
یہاں گفتگو قوم شعیب اور اہل مدین كى ہے یہ وہى لوگ ہیں جنہوں نے توحید كا راستہ چھوڑ دیا تھا اورشرك وبت پرستى كى سنگلاخ زمین میں سرگرداں ہوگئے تھے یہ لوگ نہ صرف بتوں كو پوجتے تھے بلكہ درہم ودینار اور اپنے مال وثروت كى بھى پرستش كرتے تھے اور اسى لئے وہ اپنے كاروبار اور بارونق تجارت كو نادرستی،كم فروشى اور غلط طریقوں سے آلودہ كرتے تھے ۔
ابتداء میں فرمایا گیا ہے :” مدین كى طرف ہم نے ان كے بھائی شعیب كو بھیجا”
_( سورہ ہود آیت 84)( جیسا كہ ہم پہلے كہہ چكے ہیں لفظ”اخاھم” (ان كا بھائی) اس بناء پر ہے كہ اپنى قوم سے پیغمبروں كى انتہائی محبت كو بیان كیا جائے نہ صرف اس بناء پر كہ وہ افرادان كے گروہ اور قبیلے سے تھے بلكہ اس لئے كہ وہ ان كے خیر خواہ اور ہمدرد بھائی كى طرح تھے۔)
مدین
(بروزن” مریم”) حضرت شعیب اور ان كے قبیلے كى آبادى كا نام ہے یہ شہر خلیج عقبہ كے مشرق میں واقع ہے اس كے لوگ اولاد اسماعیل میں سے تھے مصر، لبنان اور فلسطین سے تجارت كیاكرتے تھے۔
آج كل شہر مدین كا نام ”معان” ہے بعض جغرافیہ دانوں نے خلیج عقبہ كے درمیان سے كوہ سینا تك زندگى بسر كرنے والوں پر مدین كے نام كا اطلاق كیا ہے ،توریت میں بھى لفظ” مدیان ” آیا ہے لیكن بعض قبائل كے لئے (البتہ ایك ہى لفظ شہراور اہل شہر پر عام طور پر استعمال ہوجاتاہے )
قوم شعیب كى اقتصادى برائیاں
اس پیغمبر اور ہمدرو ومہربان بھائی نے جیسا كہ تمام انبیاء كا آغاز دعوت میں طریقہ ہے پہلے انہیں مذہب كے اساسى ترین ركن ” توحید” كى طرف وعوت دى اور كہا : اے قوم : ”یكتا ویگانہ خدا كى پرستش كرو، كہ جس كے نے علاوہ تمہارا كوئی معبود نہیں ہے ”۔(سورہ ہود آیت 84)
اس وقت اہل مدین میں ایك اقتصادى خرابى شدید طور پر رائج تھى جس كا سر چشمہ شرك اور بت پرستى كى روح ہے اس كى طرف اشارہ كرتے ہوئے فرمایا گیا ہے :”خرید وفروخت كرتے وقت چیزوں كا پیمانہ اور وزن كم نہ كرو :”
(سورہ ہود آیت 84)
كم فروشى كے ذریعے فساد اور برائی ، لوگوں كے حقوق غصب كرنے كا فساد اور حقوق پر تجاوز كا فسانہ، معاشرتى میزان اور اعتدال كو درہم برہم كرنے كا فساد ،اموال اورا شخاص پر عیب لگانے كا فساد ۔خلاصہ یہ كہ لوگوں كى حیثیت، آبرو، ناموس اور جان كے حریم پر تجاوز كرنے كا فساد ۔
” لاتعشوا”” فساد نہ كرو” كے معنى میں ہے اس بناء پر اس كے بعد ”مفسدین” كا ذكر زیادہ سے زیادہ تاكید كى خاطر ہے ۔
قرآن مجید میں موجود آیات سے یہ حقیقت اچھى طرح سے واضح ہوتى ہے كہ توحید كا اعتقاد اور آئیڈیالوجى كا معاملہ ایك صحیح وسالم اقتصاد كے لئے بہت اہمیت ركھتا ہے نیز آیات اس امر كى نشاندہى كرتى ہیں كہ اقتصادى نظام كا درہم برہم ہونا معاشرے كى وسیع تباہى اور فساد كا سرچشمہ ہے ۔آخر میں انھیں یہ گوش گزار كیا گیا ہے كہ ظلم وستم كے ذریعے اور استعمارى ہتھكنڈوں سے بڑھنے والى دولت تمہارى بے نیازى اور استغناء كا سب نہیں بن سكتى بلكہ حلال طریقے سے حاصل كیا ہوا جو سرمایہ تمہارے پاس باقى رہ جائے چاہے وہ تھوڑاہى ہو اگر خدا اور اس كے رسول پر ایمان كے ساتھ ہو تو بہترہے
_( سورہ ہود آیت 86)
مدین كے تباہ كاروں كا انجام
گزشتہ اقوام كى سرگزشت كے بارے میں قرآن مجید میں ہم نے بارہا پڑھا ہے كہ پہلے مرحلے میں انبیاء انہیں خدا كى طرف دعوت دینے كے لیے قیام كرتے تھے اور ہر طرح سے تعلیم و تربیت اور پند ونصیحت میں كوئی گنجائش  نہیں چھوڑتے تھے۔دوسرے مرحلے میں جب ایك گروہ پر پند و نصائح كا كوئی اثر نہ ہوتا تو انہیں عذاب الہى سے ڈراتے تاكہ وہ آخرى افراد تسلیم حق ہوجائیں جو قبولیت كى اہلیت ركھتے ہیں اور راہ خدا كى طرف پلٹ آئیں نیز اتمام حجت ہو جائے۔
تیسرے مرحلے میں جب ان پركوئی چیز مو ثر نہ ہوتى تو روئے زمین كى ستھرائی اور پاك سازى كر لیے سنت الہى كے مطابق عذاب آجاتا اور راستے كے ان كانٹوں كو دور كردیتا ۔
قوم شعیب علیہ السلام یعنى اہل مدین كا بھى آخر كار مرحلہ انجام آپہنچا_چنانچہ قرآن كہتا ہے: ”جب(اس گمراہ، ظالم اور ہٹ دھرم قوم كو عذاب دیئے جانے كے بارے میں ) ہمارا فرمان آپہنچا تو ہم نے شعیب علیہ السلام اور اس پر ایمان لانے والوں كو اپنى رحمت كى بركت سے نجات دی_”(سورہ ھودآیت94)”پھر آسمانى پكار اور مرگ آفریں عظیم صیحہ نے ظالموں اور ستمگروں كو اپنى گرفت میں لے لیا_”(سورہ ھودآیت94)
جیسا كہ ہم كہہ چكے ہیں _”صیحہ” ہرقسم كى عظیم آواز اور پكار كے معنى میں ہے، قرآن نے بعض قوموں كى نابودى صیحہ آسمانى كے ذریعے بتائی ہے۔یہ صیحہ احتمالاًصاعقہ كے ذریعے یا اس كى مانند ہوتى ہے اور جیسا كہ ہم نے قوم ثمود كى داستان میں بیان كیا ہے كہ صوتى امواج بعض اوقات اس قدر قوى ہوسكتى ہیں كہ ایك گروہ كى موت كا سبب بن جائیں ۔
اس كے بعد فرمایا گیا ہے:”اس آسمانى صیحہ كے اثر سے قوم شعیب كے لوگ اپنے گھروں میں منہ كے بل جاگرے اور مرگئے اور ان كے بے جان جسم درس عبرت بنے ہو ایك مدت تك وہیں پڑے رہے”_( سورہ ھودآیت94)
ان كى زندگى كى كتاب اس طرح بندكردى گئی كہ ”گویا كبھى وہ اس سرزمین كے ساكن ہى نہ تھے”۔
سات روز تك شدت كى گرمى پڑى اور ہوا بالكل نہ چلی، اس كے بعد اچانك آسمان پر بادل آئے، ہوا چلى ان كو گھروں سے نكال پھینكا، گرمى كى وجہ سے بادل كے سایہ كے نیچے چلے گئے۔
اس وقت صاعقہ موت كا پیغام لے كر آئی خطرناك آواز، آگ كى بارش اور زمین میں زلزلہ آگیا، اس طرح وہ سب نابود ہوگئے۔
وہ تمام دولت وثروت كہ جس كى خاطر انہوں نے گناہ اور ظلم و ستم كیے نابود ہوگئی۔انكى زمینیں اور زرق برق زندگى ختم ہوگئی اور ان كا شور وغو غا خاموش ہوگیا اور آخر كار جیسا كہ قوم عادوثمود كى داستان كے آخر میں بیان ہوا ہے فرمایا گیا ہے:دورہو سرزمین مدین لطف و رحمت پروردگار سے جیسے كہ قوم ثمود دور ہوئی_( سورہ ھود آیت 95)
”واضح ہے كہ یہاں ”مدین”سے مراد اہل مدین ہیں جو رحمت خدا سے دور ہوئے”۔
Advertisements

اپنی رائے دیجئے

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

اردو سائبر اسپیس

Promotion of Urdu Language and Literature

سائنس کی دُنیا

اُردو زبان کی پہلی باقاعدہ سائنس ویب سائٹ

~~~ اردو سائنس بلاگ ~~~ حیرت سراے خاک

سائنس، تاریخ، اور جغرافیہ کی معلوماتی تحقیق پر مبنی اردو تحاریر....!! قمر کا بلاگ

BOOK CENTRE

BOOK CENTRE 32 HAIDER ROAD SADDAR RAWALPINDI PAKISTAN. Tel 92-51-5565234 Email aftabqureshi1972@gmail.com www.bookcentreorg.wordpress.com, www.bookcentrepk.wordpress.com

اردوادبی مجلّہ اجرا، کراچی

Selected global and regional literatures with the world's most popular writers' works

Best Urdu Books

Free Online Islamic Books | Islamic Books in Urdu | Best Urdu Books | Free Urdu Books | Urdu PDF Books | Download Islamic Books | Dars e Nizami Books | besturdubooks.net

ISLAMIC BOOKS HUB

Free Authentic Islamic books and Video library in English, Urdu, Arabic, Bangla Read online, free PDF books Download , Audio books, Islamic software, audio video lectures and Articles Naat and nasheed

عربی کا معلم

وَهٰذَا لِسَانٌ عَرَبِيٌّ مُّبِينٌ

International Islamic Library Online (IILO)

Donate Your Books at: Deenefitrat313@gmail.com ..... (Mobile: + 9 2 3 3 2 9 4 2 5 3 6 5)

Taleem-ul-Quran

Khulasa-e-Quran | Best Quran Summary

Al Waqia Magazine

امت مسلمہ کی بیداری اور دجالی و فتنہ کے دور سے آگاہی

TowardsHuda

The Messenger of Allaah sallAllaahu 3Alayhi wa sallam said: "Whoever directs someone to a good, then he will have the reward equal to the doer of the action". [Saheeh Muslim]

آہنگِ ادب

نوجوان قلم کاروں کی آواز

آئینہ...

توڑ دینے سے چہرے کی بدنمائی تو نہیں جاتی

بے لاگ :- -: Be Laag

ایک مختلف زاویہ۔ از جاوید گوندل

اردو ہے جس کا نام

اردو زبان کی ترویج کے لیے متفرق مضامین

آن لائن قرآن پاک

اقرا باسم ربك الذي خلق

پروفیسر عقیل کا بلاگ

Please visit my new website www.aqilkhan.org

AhleSunnah Library

Authentic Islamic Resources

ISLAMIC BOOKS LIBRARY

Authentic Site for Authentic Islamic Knowledge

منہج اہل السنة

اہل سنت والجماعۃ کا منہج

waqashashmispoetry

Sad , Romantic Urdu Ghazals, & Nazam

!! والله أعلم بالصواب

hai pengembara! apakah kamu tahu ada apa saja di depanmu itu?

Life Is Fragile

I don’t deserve what I want. I don’t want what I have deserve.

I Think So

What I observe, experience, feel, think, understand and misunderstand

Amna Art Studio

Maker of art and artsy things, art teacher, and loud thinker

mindandbeyond

if we know we grow

Muhammad Altaf Gohar | Google SEO Consultant, Pakistani Urdu/English Blogger, Web Developer, Writer & Researcher

افکار تازہ ہمیشہ بہتے پانی کیطرح پاکیزہ اور آئینہ کیطرح شفاف ہوتے ہیں

بے قرار

جانے کب ۔ ۔ ۔

سعد کا بلاگ

موت ہے اک سخت تر جس کا غلامی ہے نام

دائرہ فکر... ابنِ اقبال

بلاگ نئے ایڈریس پر منتقل ہو چکا ہے http://emraaniqbal.comے

Kaleidoscope

Urban desi mom's blog about everything interesting around.

I am woman, hear me roar

This blog contains the feminist point of view on anything and everything.

تلمیذ

Just another WordPress.com site

سمارا کا بلاگ

کچھ لکھنے کی کوشش

Guldaan

Islam, Pakistan and Politics

کائنات بشیر کا بلاگ

کہنے کو بہت کچھ تھا اگر کہنے پہ آتے ۔۔۔ اپنی تو یہ عادت ہے کہ ہم کچھ نہیں کہتے

Muhammad Saleem

Pakistani blogger living in Shantou/China

Writer Meets World

Using words to conquer life.

Musings of a Prospective Shrink

sugar spice and everything nice

Aiman Amjad

think, discuss, review and express...

Pressure Cooker

Where I brew the stew to feed inner monsters...

%d bloggers like this: