ام المساکین:ام المومنین سیّدہ زینب بنت خزیمہ

 
نبی رحمت کی ساری اولاد سوائے سیدہ فاطمۃ الزہرا کے آپ کی زندگی ہی میں فوت ہو گئی ۔ آپ کی ازواج مطہرات میں سے دو بیویوں کو یہ شرف حاصل ہوا کہ آنحضور ﷺ کی حیات طیبہ میں فوت ہوئیں اور آپ نے خود ان کا جنازہ پڑھایا اور انہیں دفن کیا ۔ باقی ازواج مطہرات آپ کی رحلت کے وقت زندہ تھیں اور آپ کے بعد کم یا زیادہ عرصہ انہیں حیات عارضی کے ماہ و سال نصیب ہوئے ۔ حضرت خدیجہ جو آپ کی پہلی زوجہ مطہرہ تھیں ، مکہ میں ہجرت سے قبل داغ مفارقت دے گئیں ۔ ان کا غم آنحضور ﷺ زندگی بھر فراموش نہ کرسکے ۔ وہ تھیں بھی اتنی عظیم کہ انہیں فراموش کیا جا بھی نہیں سکتا تھا ۔ دوسری زوجہ مطہرہ جو آپ کی زندگی میں موت سے ہمکنار ہوئیں ، ام المومنین حضرت زینب بنت خزیمہ تھیں۔ جو مسلمان عورت اپنے خاوندکی زندگی میں موت سے ہمکنار ہو جائے وہ خوش بخت ہوتی ہے ۔
قرآن کریم کی سورة الدھر آیت 7 تا10 میں اللہ والوں کی یہ علامت بیان کی گئی ہے :۔
یہ وہ لوگ ہوں گے جو دنیا میں نذر پوری کرتے ہیں اور اس دن سے ڈرتے ہیں جس کی آفت ہر طرف پھیلی ہوئی ہو گی اور اللہ کی محبت میں مسکین اور یتیم اور قیدی کو کھانا کھلاتے ہیں اور ان سے کہتے ہیں کہ ہم تمہیں صرف اللہ کی خاطر کھلا رہے ہیں۔ ہم تم سے نہ کوئی بدلہ چاہتے ہیں نہ شکریہ ۔ ہمیں تو اپنے رب سے اس دن کے عذاب کا خوف لاحق ہے جو سخت مصیبت کا انتہائی طویل دن ہو گا ۔
مفسرین اور سیرت نگار ،صحابہ کرام میں سے کئی ایک عظیم نام لے کر بیان کرتے ہیں کہ وہ ان آیات کی تصویر و تفسیر تھے ۔ ہمارے نزدیک آنحضور ﷺ کی صحابیہ حضرت زینب بنت خزیمہ اس کا بہترین نمونہ ہیں ۔
حضرت زینب قریش کی معزز خاتون تھیں ۔ اتنی فیاض اور فراخدل کہ ہمیشہ فقر او مساکین ان کی مدد اور خیرات سے فیض یاب ہوتے رہتے تھے ۔ امہات المومنین میں سے ان کو یہ بلند شرف حاصل ہوا کہ تاریخ نے انکی فیاضی اور غریب پروری کی وجہ سے انہیں ”ام المساکین“ کے لقب سے اپنے صفحات میں محفوظ کر لیا ۔ ان کا سلسلہ نصب بھی آنحضور ﷺ سے چند پشت اوپر جا ملتا ہے، لیکن ایک اور خصوصی بات یہ تھی کہ وہ آنحضور ﷺ کے پھوپھی زاد حضرت عبداللہ بن جحش کی اہلیہ تھیں ۔ عبداللہ بن جحش آنحضور ﷺ کے بڑے محبوب صحابی تھے ۔ وہ جوانی کے عالم میں جنگ احد میں شہید ہو گئے تھے۔
حضرت سعد بن ابی وقاص کی ایک روایت کے مطابق جنگ احد سے پہلی شام ان دونوں دوستوں نے اللہ سے دعا مانگی ۔ حضرت سعد کی دعا یہ تھی کہ” اے اللہ میدان جنگ میں مجھے اتنی ہمت عطا فرما نا کہ جو طاقت ور سے طاقت ور دشمن میرے مقابلے پر آئے میں اس کی گردن ناپ دوں۔“ حضرت عبداللہ نے ان کی دعا پر آمین کہا۔ حضرت عبداللہ نے دعا مانگی تو شہادت کی تمنا کی اور عرض کیا ”اے میرے پروردگار طاقت ور دشمن میرے مقابلے پر آئے ۔ وہ بھی پنجہ آزمائی کرے میں بھی زور لگاؤں اور اس کشمکش میں میں تیرے دین پر قربان ہو جاؤں ۔پھر دشمن میرے کان اور ناک کاٹ لے ۔ جب میں اس حال میں تیرے دربار میں حاضر ہوں تو تو مجھ سے پوچھے اے عبداللہ تیرے یہ اعضا کیا ہوئے ؟ میں عرض کروں ” میرے رب تیری راہ میں قربان ہو گئے اور تو جواب میں کہے صدقت ( اے عبداللہ تو نے سچ کہا )۔“ اس دعا پر حضرت سعد بن ابی وقاص نے آمین کہا ۔
احد کا معرکہ کار زار گرم ہوا تو حضرت سعد نے شجاعت کے ایسے کارنامے سر انجام دیئے جو تاریخ میں نادر یاد گار کی حیثیت رکھتے ہیں ۔ عبداللہ بن جحش بھی بہادری سے لڑے اور لڑتے لڑتے شہیدہو گئے ۔ اس جنگ میں حضرت حمزہ کی شہادت کے بعد ان کا مثلہ کیا گیا اور ہند نے ان کا جگر چبانے کی کوشش کی ۔ حضرت عبداللہ بن جحش چونکہ حضرت حمزہ کے بھانجے تھے اس لیے کافروں نے انتقاماً ان کے اعضا بھی کاٹے اور حضرت عبداللہ بن جحش اپنی دعا کے مطابق اسی کیفیت میں اللہ کے حضور حاضر ہوئے ۔ سعد بن ابی وقاص ہمیشہ اس منظر کو یاد کر کے کہا کرتے تھے :بخدا عبداللہ کی دعا میری دعا سے افضل اور بہتر تھی ۔
جنگ احد میں 70 صحابہ شہید ہوئے تھے ۔ مدینہ کی بہت سی جوان عورتیں بیوہ اور بہت سے معصوم بچے یتیم ہو گئے ۔ مدینہ پر غم کی چادر تنی ہوئی تھی مگر صحابہ و صحابیات کا کمال ہے کہ صبر کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا گیا تھا ۔ حضرت عبداللہ بن جحش کی اہلیہ حضرت زینب بنت خزیمہ اپنے محبوب شوہر کی شہادت پر انتہائی غمزدہ تھیں ۔ ان کی آنکھوں سے آنسو رواں ہو گئے مگر زبان پر انا للہ وانا الیہ راجعون تھا۔حضرت عبداللہ کی بہن حضرت حمنہ بنت جحش کو آنحضور ﷺ نے ان کے ماموں حضرت حمزہ کی شہادت کی خبر دی تو ان کی آنکھوں سے آنسو بہہ نکلے اور انا للہ وانا الیہ راجعون پڑھا ۔ پھر انکے بھائی عبداللہ بن جحش کی وفات کی خبر دی تو یہی پڑھا لیکن جب ان کے شوہر حضرت مصعب بن عمیر کی شہادت کی خبر دی تو ان کے منہ سے بے ساختہ چیخ نکل گئی ۔ آنحضور ﷺ نے فرمایا کہ بیوی کو اپنے خاوند سے جو محبت ہوتی ہے اس کا اپنا ہی مقام ہے ۔
حضرت زینب بنت خزیمہ کو بھی جب ان کے خاوند کی شہادت کی اطلاع ملی تو ان کی حالت غیر ہو گئی ۔ جنگ احد کے بعد آنحضور ﷺ نے تمام شہدا کے گھروں میں جا کر ان کے لواحقین کو تسلیاں دیں ۔ حضرت زینب کے غم کو آنحضور ﷺ محسوس کیا کرتے تھے ۔ عدت کے ایام گزرنے کے بعد آپ نے حضرت زینب بنت خزیمہ کو نکاح کا پیغام دیا ۔ آپ کے پیش نظر یہی تھاکہ ان کی سرپرستی کی جائے ۔ حضرت زینب نے آنحضور ﷺ کا پیغام بخوشی قبول کیا ۔ یوں 3 ھ میں حضرت زینب حرم نبوی میں داخل ہو ئیں۔ اس وقت ان کی عمر تیس بتیس سال کے قریب تھی ۔
چند ہی مہینے بیت نبوی میں گزارنے کے بعد ام المومنین زینب بنت ِ خزیمہ کو پیغام اجل آ گیا اور وہ جنت کو سدھار گئیں ۔ ان کے لیے یہ اعزاز کچھ کم نہ تھاکہ آنحضور ﷺ نے خود انکی نماز جنازہ پڑھائی اور خود ہی جنت البقیع میں قبر میں دفن کیا ۔ آپ کی ازواج مطہرات میں دو کے نام زینب تھے ۔ یعنی زینب بنت ِ خزیمہ اور زنیب بنت ِ جحش۔پہلی زینب آنحضور ﷺ کے حرم میں داخل ہونے سے قبل دوسری زینب کی بھاوج تھیں ۔ او ل الذکر مدینہ میں تمام ازواج مطہرات میں سے سب سے پہلے جنت مکین ہوئیں جبکہ آخر الذکر آنحضور ﷺ کے وصال کے بعد دیگر ازواج سے قبل آنحضور ﷺ سے جنت میں جا ملیں ۔ اللہ ان سب سے راضی ہوا اوروہ اللہ سے راضی ہوئیں ۔
Advertisements
2 comments
  1. ارے بی بی ۔ آپ کا نام طوفان میل نا رکھ دوں ؟ آپ کی تحاریر کی بھرمار مجھ جیسے صرف پڑھنے کیلئے بیٹھے آدمی کیلئے پڑھنا مُشکل نہیں ناممکن ہو گیا ہے تو اور کوئی کیا پڑھے گا ؟ اپنے دماغ کا جے ایف 17 تھنڈر والا انجن اُتار کر پاکستان ریلوے کا انجن لگا لیجئے
    اور دوسرا مشورہ ۔ یہ آپ کی نشانی تصویر ٹھیک ہے مگر اور بھی اچھی لگے اگر اس کے منہ میں چُوسنی ہو ۔
    😆

    • کافی عرصہ انٹرنیٹ بند رہا تھا
      جس کی بناء پر تحریریں جمع ہوتی جا رہی تھیں
      جب چلا تو لگاتی ہی چلی گئی

      اور چوسنی آپ پیا کیجئے شائد دانت ساتھ دینا بند کررہے ہیں

اپنی رائے دیجئے

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

اردو سائبر اسپیس

Promotion of Urdu Language and Literature

سائنس کی دُنیا

اُردو زبان کی پہلی باقاعدہ سائنس ویب سائٹ

~~~ اردو سائنس بلاگ ~~~ حیرت سراے خاک

سائنس، تاریخ، اور جغرافیہ کی معلوماتی تحقیق پر مبنی اردو تحاریر....!! قمر کا بلاگ

BOOK CENTRE

BOOK CENTRE 32 HAIDER ROAD SADDAR RAWALPINDI PAKISTAN. Tel 92-51-5565234 Email aftabqureshi1972@gmail.com www.bookcentreorg.wordpress.com, www.bookcentrepk.wordpress.com

اردوادبی مجلّہ اجرا، کراچی

Selected global and regional literatures with the world's most popular writers' works

Best Urdu Books

Free Online Islamic Books | Islamic Books in Urdu | Best Urdu Books | Free Urdu Books | Urdu PDF Books | Download Islamic Books | Dars e Nizami Books | besturdubooks.net

ISLAMIC BOOKS HUB

Free Authentic Islamic books and Video library in English, Urdu, Arabic, Bangla Read online, free PDF books Download , Audio books, Islamic software, audio video lectures and Articles Naat and nasheed

عربی کا معلم

وَهٰذَا لِسَانٌ عَرَبِيٌّ مُّبِينٌ

International Islamic Library Online (IILO)

Donate Your Books at: Deenefitrat313@gmail.com ..... (Mobile: + 9 2 3 3 2 9 4 2 5 3 6 5)

Taleem-ul-Quran

Khulasa-e-Quran | Best Quran Summary

Al Waqia Magazine

امت مسلمہ کی بیداری اور دجالی و فتنہ کے دور سے آگاہی

TowardsHuda

The Messenger of Allaah sallAllaahu 3Alayhi wa sallam said: "Whoever directs someone to a good, then he will have the reward equal to the doer of the action". [Saheeh Muslim]

آہنگِ ادب

نوجوان قلم کاروں کی آواز

آئینہ...

توڑ دینے سے چہرے کی بدنمائی تو نہیں جاتی

بے لاگ :- -: Be Laag

ایک مختلف زاویہ۔ از جاوید گوندل

اردو ہے جس کا نام

اردو زبان کی ترویج کے لیے متفرق مضامین

آن لائن قرآن پاک

اقرا باسم ربك الذي خلق

پروفیسر عقیل کا بلاگ

Please visit my new website www.aqilkhan.org

AhleSunnah Library

Authentic Islamic Resources

ISLAMIC BOOKS LIBRARY

Authentic Site for Authentic Islamic Knowledge

منہج اہل السنة

اہل سنت والجماعۃ کا منہج

waqashashmispoetry

Sad , Romantic Urdu Ghazals, & Nazam

!! والله أعلم بالصواب

hai pengembara! apakah kamu tahu ada apa saja di depanmu itu?

Life Is Fragile

I don’t deserve what I want. I don’t want what I have deserve.

I Think So

What I observe, experience, feel, think, understand and misunderstand

Amna Art Studio

Maker of art and artsy things, art teacher, and loud thinker

mindandbeyond

if we know we grow

Muhammad Altaf Gohar | Google SEO Consultant, Pakistani Urdu/English Blogger, Web Developer, Writer & Researcher

افکار تازہ ہمیشہ بہتے پانی کیطرح پاکیزہ اور آئینہ کیطرح شفاف ہوتے ہیں

بے قرار

جانے کب ۔ ۔ ۔

سعد کا بلاگ

موت ہے اک سخت تر جس کا غلامی ہے نام

دائرہ فکر... ابنِ اقبال

بلاگ نئے ایڈریس پر منتقل ہو چکا ہے http://emraaniqbal.comے

Kaleidoscope

Urban desi mom's blog about everything interesting around.

I am woman, hear me roar

This blog contains the feminist point of view on anything and everything.

تلمیذ

Just another WordPress.com site

سمارا کا بلاگ

کچھ لکھنے کی کوشش

Guldaan

Islam, Pakistan and Politics

کائنات بشیر کا بلاگ

کہنے کو بہت کچھ تھا اگر کہنے پہ آتے ۔۔۔ اپنی تو یہ عادت ہے کہ ہم کچھ نہیں کہتے

Muhammad Saleem

Pakistani blogger living in Shantou/China

Writer Meets World

Using words to conquer life.

MAHA S. KAMAL

INTERNATIONAL RELATIONS | POLITICS| POLICY | WRITING

Musings of a Prospective Shrink

sugar spice and everything nice

Aiman Amjad

think, discuss, review and express...

Pressure Cooker

Where I brew the stew to feed inner monsters...

%d bloggers like this: