مسلمانوں اورکافروں کے درمیان تصور نکاح میں کیافرق ہے؟

مسلمانوں کے ہاں نکاح’’ عبادت‘‘ کاکام ہے کفار کے ہاں نکاح ’’عیاشی‘‘ کانام ہے ،اس لیے کافر نکاح کے موقع پر وہ اسباب اختیار کرتا ہے جن کاتعلق عیاشی کے ساتھ ہے مسلمان وہ اسباب اختیار کرتاہے جس کا تعلق عبادت کے ساتھ ہے۔اس لیے مسلمان نکاح کے موقع پراسباب عبادت اختیارکرتاہے اور کافر اسباب عیش اختیار کرتاہے ۔مسلمانوں کے نکاح میں خطبہ ہے،کافروں کے نکاح میں خطبہ نہیں ۔ مسلمان کے نکاح میں گواہان اور ایجاب وقبول ہے۔ کفار کے ہاں نہیں ، مسلمان کانکاح مسجد میں ؛کافر کا نہیں مسلمان کے ہاں نکاح کے موقع پر کلمات تشکر ہیں کفار کے ہاں نہیں ہیں ۔
کفر کی مسلسل محنت کی وجہ سے آج مسلمان کادماغ یہ بنا ہے کہ مسلمان بھی نکاح کو ’’عیاشی‘‘ سمجھنے لگاہے۔اس لیے کسی سے رشتہ مانگنابھی عجیب لگتاہے رشتہ دینابھی عجیب لگتاہے آپ نے فرق کرنا ہو کہ تقویٰ ہے یا نہیں ؟کسی قریبی دوست یابڑے سے آپ رشتہ مانگیں اگر آپ کا دوست صحیح اورمتقی ہوگاوہ عذر تو کرے گا ، محسوس نہیں کرے گااوراگر آپ کاصحیح دوست اورمتقی نہیں ہوگاعذر نہیں کرے گا،محسوس کرے گا ۔ دس سال سے مجھ سے دوستی اس لیے تھی کہ تو مجھ سے میری بیٹی مانگتا تمہیں شرم نہیں آتی میری بیٹی مانگتاہے یہ وہ کہے گاجودوستی میں غیرمخلص ہوگا جوصحیح دوست ہو گاوہ کہے گامیرا عذرہے ہماری نسبت کامسئلہ ہے یااس کی نسبت طے کردی ہے بچی کی عمرپوری نہیں ہے کچھ مسائل ہیں عذر کر دے گا محسوس نہیں کرے گا ۔
ہمارے ہاں یہ بھی ہے کہ دوستی اوروں سے ہوتی ہے رشتے اوروں سے ہوتے ہیں ۔ میرا ایک بہت ہی قریبی دوست ہے وہ ہمارے گھر نہیں آسکتا کیوں کہ ہماری رشتہ داری نہیں ہے میں چاہتاہوں مگر نہیں آسکتا۔ اگرمیں اپنی بہن یا بیٹی دے دوں اور اس کی بہن یا بیٹی لے لوں تویہ دروازے ختم ہو جائیں گے اور اندر آئے گا ۔
نبوت کامزاج کیاہے ؟ نبی اکرم ﷺ کے ایک لاکھ چوبیس ہزارصحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین میں سے سب سے قریبی جو چارتھے ان میں سے آپ ﷺ نے دوسے لی ہیں اور د و کو دی ہیں تو دوکے گھر میں آئے ہیں اوردو کے گھر میں گئے ہیں ۔
حضوراکرم ﷺ نے دروازے صاف کردیے ہیں اب معاملہ آسان ہو گیا کہ نہیں ؟ ہر روز ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نبی کریم ﷺ کے ساتھ ہیں ،یہ حضورکے یار ہیں نبی پاک ﷺ کی بیٹی ؛ابوبکررضی اللہ عنہ کی بھی خواہش ہے اورعمررضی اللہ عنہ کی بھی خواہش ہے حضور ﷺ نے فرمایا ’’عمر کافرق ہے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے فرمایاتم مانگ لو ۔تیری عمر کافرق تو نہیں ہے ناں !اسے دوستی کہتے ہیں ۔
ہلکی ہلکی بات کے اشارے ہیں تاکہ بات کوسمجھیں لیکن ہمارے معاشرے میں کیونکہ اس حیثیت کواس قدرعام کیا گیا ہے کہ لوگ نکاح کو’’عیاشی‘‘ کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔ اب بتائیں اگرنکاح عبادت ہے توجوعبادت زیادہ کر سکتاہے وہ کرے جونہیں کرسکتا،نہ کرے!ہم کہتے ہیں دوسری شادی؟ ؟ ؟ تیسری شادی ؟ ؟ ؟ چوتھی شادی کیوں ؟ہمارے ذہن میں جنسیت ہے۔ ہمارے ذہن میں خواہشات ہیں ، ہمارے ذہن کا باغیانہ مزاج ہے اگر اس کو عبادت سمجھتے توتعجب نہ ہوتا اگرآپ یاکوئی دس نفل پڑھے بیس نفل پڑھے کوئی تعجب نہیں کرتاکوئی آدمی پوری رات پڑھے کوئی تعجب نہیں کرتا۔لیکن یہ اس کے لیے ہے جو اس عبادت کوسہہ سکتاہو۔ اگرکوئی شخص عشاء کی نماز کے بعد نفل شروع کرے دوگھنٹے پڑھے اور فجر کی نماز فوت ہوگئی۔ توعشاء کی نماز کے بعد دو گھٹے کے نفل چھوڑ کر فجر کی نمازباجماعت ادا کرے ۔ ہاں جو سہہ سکتا ہے وہ ضرور کرے ؛ہمارے امام امام اعظم ابوحنیفہ رحمۃُاللہ علیہ نے چالیس سال تک عشاء کے وضوسے فجر کی نماز پڑھی لیکن ہمارے مشائخ فرماتے ہیں کہ اگر آپ میں ہمت نہیں ہے تو عشاء کی باجماعت نماز ادا کرکے سو جائیں اور صبح فجر کی نماز باجماعت ادا کریں ۔
عورت بہت مضبوط رشتہ ہے اس کی آہ جب نکلتی ہے تو اس کے اور عرش کے درمیان کوئی فاصلہ نہیں رہتا ۔ اس نے گھرکو چھوڑ دیا،والد کو چھوڑ دیا،بھائیوں کوچھوڑ دیا خاندان کوچھوڑ دیا صرف خاوند کے سہارے جیتی ہے جب یہ ظالم اسے مارتاہے ،دنیامیں ہے کوئی اس کی بات سننے والا۔۔
دوسری بات عبادات کی دو قسمیں ہیں
نمبر 1 اجتماعی اورنمبر 2 انفرادی
ایک عبادت اجتماعی ہے! ایک عبادت انفرادی ہے ۔ اجتماعی عبادات میں اظہار مقصود ہوتا ہے انفرادی عبادات میں اخفاء مقصود ہوتاہے ۔جماعت کے ساتھ فرض نماز یہ اجتماعی عمل ہے، اس پر کیا ہونا چاہیے اظہار ۔تہجد یہ ہے انفرادی؛ اس پر کیاہوناچاہیے ؟اخفائ۔ اس لیے فرض نماز مسجد میں بہتر ہی نہیں ضروری ہے اور نفل نماز گھرمیں بہترہے کیونکہ نفل انفرادی عبادت اورفرض اجتماعی عبادت ہے۔
اب آپ دیکھیں نکاح یہ اجتماعی عمل ہے یاانفرادی ؟نکاح ایک فرد سے نہیں ہوتابلکہ نکاح تب ہو گا جب دو افراد ہوں ،اجتماعی ہوا ناں ؟ تو اس کا اظہارہونا چاہیے ؟ یااخفائ؟اب جو نکاح کرکے اخفاء کرتے ہیں توقابل جرم ہیں ۔کہتے ہیں کہ ہم نے شرعی نکاح کیا ہے دوگواہ بنائے ہیں ۔
گواہوں کا مطلب کیا ہے؟
گواہ اس لیے تھے کہ آپ کانکاح توہوگیاآپ جا رہے ہیں اورکسی کو نہیں پتا کہ بیوی ہے کہ نہیں توجب اعلان کریں گے تواب سب کوپتا ہو گا ناں کہ اس کی بیوی ہے۔ تو گواہ اس لیے نہیں تھے کہ آپ دو بندوں کے درمیان ایجاب وقبول کریں ۔ یہ گواہ اس لیے تھے کہ کم از کم دو فرد ہونے چاہئیں تاکہ ان کے اکھٹے چلنے پرکسی کواعتراض نہ ہو اور ہر کسی کوپتہ ہوکہ یہ خاوند بیوی ہیں۔
دوسرے لفظوں ایک ہے نکاح کے لیے افراد اورایک ہے جب کوئی مطالبہ کرے کہ تمہارے نکاح کی دلیل کیاہے؟تو یہ دوشہادتیں اس لیے ہوتی ہیں اگر کوئی کیس عدالت میں آئے کوئی مسئلہ پیش آئے کبھی کوئی بندہ پوچھ لے توکم از کم دو افراد ایسے ہونے چاہئیں کہ جوکہہ سکیں کہ یہ خاوند اوربیوی ہیں ۔ ورنہ شریعت کامنشاء گواہ نہیں ہے بلکہ شریعت کا مسئلہ(اعلنوا النکاح واجعلوہ فی المساجد)اعلانیہ نکاح ہواورکہاں کرو مسجد میں ۔کیونکہ مسلمانوں کی اجتماعی عبادت گاہ کون سی ہے؟ مسجد۔ آپ کے ذہن میں سوال آئے گا ’’اعلنوا‘‘ تو فرما دیا تو د و گواہ کیوں فرمائے ؟ گواہ عبادات میں نہیں ہوتے بلکہ گواہ معاملات کے لیے ہوتے ہیں اس لیے علماء کی مستقل یہ بحث ہے کہ نکاح عبادت ہے یامعاملہ ہے؟ اس لیے یہ ایک بحث چلتی ہے کہ کوئی بندہ نکاح نہ کرے نفل پڑھے یہ بہتر ہے؟ یانکاح کرے اور نفل نہ پڑھے یہ بہتر ہے؟ اصل اس کی وجہ کیاہے ؟ کیااس نکاح کامنشاء معاملہ ہے یاعبادت۔
توجنہوں نے معاملہ سمجھاانہوں نے نوافل کوبہتر کہاجنہوں نے عبادت سمجھاانہوں نے نکاح کوبہتر کہاکیونکہ اجتماعی عبادات انفرادی عبادات میں سب سے بہتر اوراعلیٰ ہوتی ہیں اور جب تک منشاء نہ سمجھ آئے توبات سمجھ میں نہیں آتی۔
نبی کریم ﷺ نے فرمایا ’’الغیبۃ اشد من الزنیٰ ‘‘ غیبت زنا سے بڑا جرم ہے ۔
اس کی وجہ کیاہے ؟
زنا کی منشائ’’ حب باہ‘‘ ہے اورغیبت کی منشاء ’’حب جاہ‘‘ ہے اور’’جاہ‘‘ یہ’’باہ‘‘ سے بڑا جرم ہے اس لیے غیبت زنا سے بڑاجرم ہے۔
Advertisements
10 comments
    • آپ کو اچھا لگا خوشی ہوئی
      آپ کے بلاگ پر آنے والے بھی استفادہ حاصل کر سکین گے

      جزاک اللہ خیرا ………………..

      • Apki Jo Posts Mujhe Achi Lagti Hain Main Unko Reblog Kar Laita Hon Bagair Ijazat. Mujhe Umeed Ha Ap Ko Bura Nahi Lagta Hoga. Aur Ainda K Liay Ijazat Ta Talib Hon.

        • میری جانب سے تب تلک اجازت ہے جبتلک میرے بلاگ کا حوالہ ساتھ دیتے رہیں گے

          • Khud pasandi koi achi adat nahin. Apka maqsad achi baat dosron tak pohanchana hona chahiya, apni zati tareef aur tashheer nahin.
            Atleast thats why I think.

            • محنت کا کچھ صلہ ملے تو دل اور لکھنے کو چاہتا ہے
              میری تحریر پر جوئی اعتراض کرے تو اس کا جواب بھی مجھے ہی دینا چاہیئے نہ؟

  1. آپکا انداز تحریر مجھے بہت پسند آیا- الله کرے زور قلم اور زیادہ

  2. ہمارے امام امام اعظم ابوحنیفہ رحمۃُاللہ علیہ نے چالیس سال تک عشاء کے وضوسے فجر کی نماز پڑھی

    یہ بات تحقیق کے خلاف ہے بہن صاحبہ

    • تحقیق کے خلاف تو نہیں ہاں خلافِ عقل و شعور ضرور ہے

اپنی رائے دیجئے

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

اردو سائبر اسپیس

Promotion of Urdu Language and Literature

سائنس کی دُنیا

اُردو زبان کی پہلی باقاعدہ سائنس ویب سائٹ

~~~ اردو سائنس بلاگ ~~~ حیرت سراے خاک

سائنس، تاریخ، اور جغرافیہ کی معلوماتی تحقیق پر مبنی اردو تحاریر....!! قمر کا بلاگ

BOOK CENTRE

BOOK CENTRE 32 HAIDER ROAD SADDAR RAWALPINDI PAKISTAN. Tel 92-51-5565234 Email aftabqureshi1972@gmail.com www.bookcentreorg.wordpress.com, www.bookcentrepk.wordpress.com

اردوادبی مجلّہ اجرا، کراچی

Selected global and regional literatures with the world's most popular writers' works

Best Urdu Books

Free Online Islamic Books | Islamic Books in Urdu | Best Urdu Books | Free Urdu Books | Urdu PDF Books | Download Islamic Books | Dars e Nizami Books | besturdubooks.net

ISLAMIC BOOKS HUB

Free Authentic Islamic books and Video library in English, Urdu, Arabic, Bangla Read online, free PDF books Download , Audio books, Islamic software, audio video lectures and Articles Naat and nasheed

عربی کا معلم

وَهٰذَا لِسَانٌ عَرَبِيٌّ مُّبِينٌ

International Islamic Library Online (IILO)

Donate Your Books at: Deenefitrat313@gmail.com ..... (Mobile: + 9 2 3 3 2 9 4 2 5 3 6 5)

Taleem-ul-Quran

Khulasa-e-Quran | Best Quran Summary

Al Waqia Magazine

امت مسلمہ کی بیداری اور دجالی و فتنہ کے دور سے آگاہی

TowardsHuda

The Messenger of Allaah sallAllaahu 3Alayhi wa sallam said: "Whoever directs someone to a good, then he will have the reward equal to the doer of the action". [Saheeh Muslim]

آہنگِ ادب

نوجوان قلم کاروں کی آواز

آئینہ...

توڑ دینے سے چہرے کی بدنمائی تو نہیں جاتی

بے لاگ :- -: Be Laag

ایک مختلف زاویہ۔ از جاوید گوندل

اردو ہے جس کا نام

اردو زبان کی ترویج کے لیے متفرق مضامین

آن لائن قرآن پاک

اقرا باسم ربك الذي خلق

پروفیسر عقیل کا بلاگ

Please visit my new website www.aqilkhan.org

AhleSunnah Library

Authentic Islamic Resources

ISLAMIC BOOKS LIBRARY

Authentic Site for Authentic Islamic Knowledge

منہج اہل السنة

اہل سنت والجماعۃ کا منہج

waqashashmispoetry

Sad , Romantic Urdu Ghazals, & Nazam

!! والله أعلم بالصواب

hai pengembara! apakah kamu tahu ada apa saja di depanmu itu?

Life Is Fragile

I don’t deserve what I want. I don’t want what I have deserve.

I Think So

What I observe, experience, feel, think, understand and misunderstand

Amna Art Studio

Maker of art and artsy things, art teacher, and loud thinker

mindandbeyond

if we know we grow

Muhammad Altaf Gohar | Google SEO Consultant, Pakistani Urdu/English Blogger, Web Developer, Writer & Researcher

افکار تازہ ہمیشہ بہتے پانی کیطرح پاکیزہ اور آئینہ کیطرح شفاف ہوتے ہیں

بے قرار

جانے کب ۔ ۔ ۔

سعد کا بلاگ

موت ہے اک سخت تر جس کا غلامی ہے نام

دائرہ فکر... ابنِ اقبال

بلاگ نئے ایڈریس پر منتقل ہو چکا ہے http://emraaniqbal.comے

Kaleidoscope

Urban desi mom's blog about everything interesting around.

I am woman, hear me roar

This blog contains the feminist point of view on anything and everything.

تلمیذ

Just another WordPress.com site

سمارا کا بلاگ

کچھ لکھنے کی کوشش

Guldaan

Islam, Pakistan and Politics

کائنات بشیر کا بلاگ

کہنے کو بہت کچھ تھا اگر کہنے پہ آتے ۔۔۔ اپنی تو یہ عادت ہے کہ ہم کچھ نہیں کہتے

Muhammad Saleem

Pakistani blogger living in Shantou/China

Writer Meets World

Using words to conquer life.

MAHA S. KAMAL

INTERNATIONAL RELATIONS | POLITICS| POLICY | WRITING

Musings of a Prospective Shrink

sugar spice and everything nice

Aiman Amjad

think, discuss, review and express...

Pressure Cooker

Where I brew the stew to feed inner monsters...

%d bloggers like this: