نبی کریم ﷺ کی محبوب ترین پوشاک

نبی کریم ﷺ کی محبوب پوشاک
ام المومنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے بیان کے مطابق آپ کی سب سے زیادہ محبوب پوشاک قمیص تھی۔ (ابو داؤد،ترمذی)
قمیص سے مراد وہ لباس ہے جس کے اندر آستین وگریبان ہو، خواہ اس کی کیفیت کیسی بھی ہو، چنانچہ اس وقت قمیص، کرتا، کندورہ شرڈ کے نام پر جو لباس پہنا جارہا ہے، وہ سب قمیص ہے۔
پیارے نبی ﷺ جو قمیص زیب تن فرماتے تھے اس کی آستین کی لمبائی اسماء بنت یزید انصاریہ رضی اللہ عنہا کے بیان کے مطابق آپ کی کلائی تک تھی۔ (ابو داؤد)
قمیص کے علاوہ آپ کی دوسری پوشاک لنگی یا تہبند تھی۔آپ نے پائجامہ (سروال/شلوار) استعمال نہیں کیا لیکن اس کی تعریف ضرور کی ہے۔پوشاک کی لمبائی کیا ہو؟لباس کی لمبائی کے سلسلے میں مردوں کے لیے خاص حکم یہ ہے کہ اسے ٹخنوں سے نیچے نہیں ہونا چاہیے، ٹخنوں سے نیچے کپڑا پہننے پر سخت وعید آئی ہیں۔
ایک حدیث میں نبی کریم ﷺ کا ارشاد ہے لا ینظر اللہ یوم القیامۃ الی من جرازارہ بطرا (متفق علیہ) اللہ تعالیٰ قیامت کے دن ایسے انسان کی طرف نہیں دیکھے گا جو اپنی ازار غرور سے گھسیٹ کر چلتا رہا۔
 بخاری شریف کی ایک روایت میں ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا ما اسفل من الکعبین من الازار ففی النار جو لنگی ٹخنوں سے نیچے لٹکی، وہ جہنم کی مستحق ہوگی یعنی لنگی کا پہننے والا جہنم کا مستحق ہوگا۔
ایک اور حدیث میں نبی کریم ﷺ نے فرمایا ثلاثۃ لا یکلمہم اللہ یوم القیامۃ ولا ینظر الیہم ولا یزکیہم ولہم عذاب الیم تین قسم کے لوگوں سے اللہ تعالیٰ قیامت کے دن کلام نہیں کرے گا، نہ ان کی طرف دیکھے گا، اور نہ ان کا تزکیہ فرمائے گا بلکہ ان کے لیے درد ناک عذاب ہوگا۔
راوی حدیث حضرت ابو ذرغفاری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ یہ بات نبی کریم ﷺ نے جب تین بار دہرائی تو میں نے عرض کیا وہ لوگ گھاٹے اور خسارے میں پڑیں، اے اللہ کے رسول! یہ کون لوگ ہیں؟ آپ نے فرمایا المسبل (ازارہ) والمنان والمنفق سلعتہ بالحلف الکاذب (مسلم) اپنی ازار (لنگی) کو ٹخنے کے نیچے لٹکانے والا، اور احسان جتانے والا اور اپنے سامان کو جھوٹی قسم کے ذریعہ رواج دینے والا۔یاد رہے اسبال یعنی ٹخنے کے نیچے کپڑا پہننے پر جو وعیدیں آئی ہیں وہ کچھ لنگی کے ساتھ خاص نہیں ہیں بلکہ تمام قسم کے پوشاک اور لباس کا یہی حکم ہے۔
چنانچہ ایک حدیث میں آتا ہے کہ نبی کریم ﷺنے فرمایا الاسبال فی الازار والقمیص والعمامۃ، من جر شےئا خیلاء لم ینظر اللہ الیہ یوم القیامۃ (ابو داؤد، نسائی)
 کپڑوں کو شان سے لٹکانا لنگی میں بھی پایاجاتا ہے اور قمیص وعمامہ میں بھی یاد رہے جس نے کوئی بھی لباس شان سے لٹکایا تو اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس کی طرف نہیں دیکھے گا۔
Advertisements
3 comments
  1. Mian Nasim said:

    اللھ تعا لی اپ کو جزا دے اپ دین کی بہت خدمت کر رھے ھین اپکی حدیث مبارک کو اپنی فیس بک پر تما م فریند کو پوست کرتا رھتا ھون بھت پسند کی جاتی ھے

    • بھائی نسیم بلاگ پر تشریف لانے کا شکریہ
      جی اچھا کرتے ہیں
      اسلام کی اشاعت اور ابلاغ کو اپنا نصب العین بنا لیجیئے
      امید ہے نجات آسانی سے مل سکے گی

اپنی رائے دیجئے

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

اردو سائبر اسپیس

Promotion of Urdu Language and Literature

سائنس کی دُنیا

اُردو زبان کی پہلی باقاعدہ سائنس ویب سائٹ

~~~ اردو سائنس بلاگ ~~~ حیرت سراے خاک

سائنس، تاریخ، اور جغرافیہ کی معلوماتی تحقیق پر مبنی اردو تحاریر....!! قمر کا بلاگ

BOOK CENTRE

BOOK CENTRE 32 HAIDER ROAD SADDAR RAWALPINDI PAKISTAN. Tel 92-51-5565234 Email aftabqureshi1972@gmail.com www.bookcentreorg.wordpress.com, www.bookcentrepk.wordpress.com

اردوادبی مجلّہ اجرا، کراچی

Selected global and regional literatures with the world's most popular writers' works

Best Urdu Books

Free Online Islamic Books | Islamic Books in Urdu | Best Urdu Books | Free Urdu Books | Urdu PDF Books | Download Islamic Books | Dars e Nizami Books | besturdubooks.net

ISLAMIC BOOKS HUB

Free Authentic Islamic books and Video library in English, Urdu, Arabic, Bangla Read online, free PDF books Download , Audio books, Islamic software, audio video lectures and Articles Naat and nasheed

عربی کا معلم

وَهٰذَا لِسَانٌ عَرَبِيٌّ مُّبِينٌ

International Islamic Library Online (IILO)

Donate Your Books at: Deenefitrat313@gmail.com ..... (Mobile: + 9 2 3 3 2 9 4 2 5 3 6 5)

Taleem-ul-Quran

Khulasa-e-Quran | Best Quran Summary

Al Waqia Magazine

امت مسلمہ کی بیداری اور دجالی و فتنہ کے دور سے آگاہی

TowardsHuda

The Messenger of Allaah sallAllaahu 3Alayhi wa sallam said: "Whoever directs someone to a good, then he will have the reward equal to the doer of the action". [Saheeh Muslim]

آہنگِ ادب

نوجوان قلم کاروں کی آواز

آئینہ...

توڑ دینے سے چہرے کی بدنمائی تو نہیں جاتی

بے لاگ :- -: Be Laag

ایک مختلف زاویہ۔ از جاوید گوندل

اردو ہے جس کا نام

اردو زبان کی ترویج کے لیے متفرق مضامین

آن لائن قرآن پاک

اقرا باسم ربك الذي خلق

پروفیسر عقیل کا بلاگ

Please visit my new website www.aqilkhan.org

AhleSunnah Library

Authentic Islamic Resources

ISLAMIC BOOKS LIBRARY

Authentic Site for Authentic Islamic Knowledge

منہج اہل السنة

اہل سنت والجماعۃ کا منہج

waqashashmispoetry

Sad , Romantic Urdu Ghazals, & Nazam

!! والله أعلم بالصواب

hai pengembara! apakah kamu tahu ada apa saja di depanmu itu?

Life Is Fragile

I don’t deserve what I want. I don’t want what I have deserve.

I Think So

What I observe, experience, feel, think, understand and misunderstand

Amna Art Studio

Maker of art and artsy things, art teacher, and loud thinker

mindandbeyond

if we know we grow

Muhammad Altaf Gohar | Google SEO Consultant, Pakistani Urdu/English Blogger, Web Developer, Writer & Researcher

افکار تازہ ہمیشہ بہتے پانی کیطرح پاکیزہ اور آئینہ کیطرح شفاف ہوتے ہیں

بے قرار

جانے کب ۔ ۔ ۔

سعد کا بلاگ

موت ہے اک سخت تر جس کا غلامی ہے نام

دائرہ فکر... ابنِ اقبال

بلاگ نئے ایڈریس پر منتقل ہو چکا ہے http://emraaniqbal.comے

Kaleidoscope

Urban desi mom's blog about everything interesting around.

I am woman, hear me roar

This blog contains the feminist point of view on anything and everything.

تلمیذ

Just another WordPress.com site

سمارا کا بلاگ

کچھ لکھنے کی کوشش

Guldaan

Islam, Pakistan and Politics

کائنات بشیر کا بلاگ

کہنے کو بہت کچھ تھا اگر کہنے پہ آتے ۔۔۔ اپنی تو یہ عادت ہے کہ ہم کچھ نہیں کہتے

Muhammad Saleem

Pakistani blogger living in Shantou/China

Writer Meets World

Using words to conquer life.

MAHA S. KAMAL

INTERNATIONAL RELATIONS | POLITICS| POLICY | WRITING

Musings of a Prospective Shrink

sugar spice and everything nice

Aiman Amjad

think, discuss, review and express...

Pressure Cooker

Where I brew the stew to feed inner monsters...

%d bloggers like this: