بلوچستان
بلوچستان ،یا بلوچوں کا ملک روئے سزمین کے اس حصے کو گھیرے ہوئے ہے جو24.50تا30.40عرض بلد شمالی اور 58.55تا67.30طول بلد مشرقی کے درمیان واقع ہے۔اس کے علاوہ اس کے ایک دو صوبے مشرق و مگرب کے طرف اتنی دور تک پھیلے ہوئے ہیں کہ ان کے صحیح حدود طول بلد بتعین نہیں کئے جا سکتے، جب تک کہ میں ان دونوں کو علیحٰدہ علیحٰدہ بیان نہ کروں۔یہ سارا بسیط علاقہ کسی وقت خان قلات کے والد نصیر خان کی مملکت تھا جو اسے ایرانی فاتح نادر شاہ نے 1739میں عطا کیا تھا، اور اسے بیگلر بیگ بلوچستان کا لقب بھی دیا تھا ۔اسی عطیے کی سند پر میں نے اس عمومی اصطلاح سے فائدہ اٹھایا ہے۔
(لیفٹینینٹ ہنری پوٹنگر کے1816میں لکھے گئے "سفر نامہ بلوچستان اور سندھ”سے اقتباس)
Advertisements