چاند رات اور تازہ خبریں

اہم خبرنمبر 1
کراچی میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر تین روز کے لیے ڈبل سوار پر پابندی عائد ہے،اس دوران پولیس نے  کارروائی کرتے ہوئے ڈبل سواری کی خلاف ورزی پر سات سو سے زائد افراد کو حراست میں لیا جنہیں کراچی کی مختلف عدالتوں میں پیش کیا گیا جہاں ان کی ایک ہزار روپے سے لے پانچ پزار روپے تک کی ضمانت ہوئی اس موقع پر چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ مشیر عالم نے تمام مجسٹریٹ کو احکامات جاری کئے کہ وہ اپنے متعلقہ تھانوں کا دورہ کرکے ڈبل سواری کے الزام میں گرفتار افراد کو نرم شرائط پر رہا کرا دیں۔
اہم خبرنمبر 2
وزارت داخلہ کے حکم پر لاہور، کراچی، ملتان ، کوئٹہ اور دیگر بڑے شہروں میں موبائل فون سروس کو آج رات 8 بجے سے کل صبح 11 بجے تک معطل کر دیا گیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد عید الفطر کے موقع پر ممکنہ دہشت گردی کی کسی بھی کاروائی کو روکنا ہے۔
اور اب چاند رات کی مبارکباد قبول کیجئے  ساتھ ہی دعا کیجئے کوئی نا خوشگوار خبر مزید سننے کو نہ ملے۔آمین
…………………………………………
د ل درد سے نڈھال ہے اور چاند رات ہے
آنکھوں میں چبھ گئیں تری یادوں کی کرچیاں
کاندھوں پہ غم کی شال ہے اور چاند رات ہے
دل توڑ کے خموش نظاروں کا کیا ملا؟
شبنم کا یہ سوال ہے اور چاند رات ہے
کیمپس کی نہر پر ہے ترا ہاتھ ہاتھ میں
موسم بھی لازوال ہے اور چاند رات ہے
ہر اک کلی نے اوڑھ لیا ماتمی لباس
ہر پھول پر ملال ہے اور چاند رات ہے
چھلکا سا پڑ رہا ہے وصی وحشتوں کا رنگ
ہر چیز پہ زوال ہے اور چاند رات ہے
Advertisements

اپنی رائے دیجئے

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

w

Connecting to %s

%d bloggers like this: