پانی ہمیشہ تین سانسوں میں پیئیں

 عن أبي هريرة : أن رسول الله كان يشرب في ثلاثةأنفاس إذا أدنى الإناء إلى فيه سمى الله فإذا أخره حمد الله يفعل به ثلاث مرات صحابی رسول ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کے رسولﷺپانی تین سانس میں پیتے تھے ہربارجب برتن منہ کے پاس لے جاتے تو۔ بسم اللہ۔ کہتے اور ہربارجب برتن منہ سے ہٹاتے تو۔الحمدللہ ۔کہتے ، آپﷺایساتین بار کرتے تھے۔ (عجم الاوسط للطبرانی : ج١ص٢٥٧ رقم٨٤٠وانظرسلسلۃ الصحیحۃ للالبانی:٢٧٢/٣رقم ١٢٧٧)
اس حدیث کے اندرتین سانس کے اندرپانی پینے کانبوی طریقہ بتلایاگیاہے،یہ بات سبھی جانتے ہیں کہ پانی تین سانس میں پیناچاہئے ،گرچہ یہ واجب اورفرض نہیں لیکن یہ آپﷺکی سنت ضرور ہے ،لیکن تین سانس میں پانی پینے کانبوی طریقہ کیاہے، شاید اس حقیقت سے بہت کم لوگ واقف ہوں ۔
مذکورہ حدیث میں اسی چیز کابیان وارد ہواہے،اس حدیث میں غور کیجئے کہ آپﷺکے تین سانس میں پانی پینے کاطریقہ یہ بتلایاگیاہے کہ آپﷺہرسانس کےشروع میں ۔بسم اللہ ۔اور اخیر میں الحمدللہ۔کہتے تھے ،حدیث کے اخیرمیں بالکل صراحت ہے کہ
یَفْعَلُ بِہِ ثَلاثَ مَرَّاتٍ یعنی ایساآپﷺتین بارکرتے تھے ، اور بعض روایات میں یہاں تک صراحت ہے کہ یُسَمِّی عِنْدَ کُلِّ نَفَسٍ، وَیَشْکُرُ فِی آخِرِھنَّ  یعنی آپﷺہرسانس کے شروع میں ۔بسم اللہ ۔اور اخیر میں الحمدللہ۔کہتے تھے(معجم الاوسط للطبرانی:١١٧٩رقم٩٢٩٠وفی سندہ ضعف)۔
مذکورہ تفصیل سے معلوم ہواکہ تین سانس میں پانی پینے کانبوی طریقہ یہ ہے کہ تینوں دفعہ ہرسانس سے پہلے ۔بسم اللہ ۔اور اخیر میں ۔الحمدللہ۔کہاجائے یعنی تین بار ۔بسم اللہ ۔اور تین بار ۔الحمدللہ۔کہاجائے،یہ ہے تین سانس میں پانی پینے کی نبوی سنت ،ہمارے ایک ڈاکٹردوست نے بتایاکہ اس طریقہ پرعمل کرنا طبی لحاظ سے بھی انتہائی مفید ہے گویا کہ اس طریقہ پرعمل کرنا مفید صحت ہونے کے ساتھ ساتھ باعث اجروثواب بھی ہے بشرطیہ کہ سنت کی نیت سے عمل کیاجائے۔

اللہ تبارک وتعالی سے دعاء ہے کہ وہ ہمیں آپﷺکی ہرسنت پرعمل کی توفیق دے ،آمین۔
Advertisements

اپنی رائے دیجئے

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

w

Connecting to %s

%d bloggers like this: