رمضان میں نماز وتر

نمازِ تراویح کے بعد سب سے آخری نفل نماز ’وتر‘ کہلاتی ہے۔ نمازِ وتر کے بارے میں  خود آنحضرتﷺنے فرمایا:أوتروا قبل أن تصبحوا   صبح (فجر طلوع) ہونے سے پہلے پہلے وتر پڑھ لیا کرو۔(صحیح مسلم 754)
ایک روایت میں  ہے کہ  وتر (کا وقت) نماز عشاء کے بعد سے طلوعِ فجر تک ہے۔  (صحیح ابن ما جہ 598)
نمازِ وتر طاق عدد کی نماز ہے اور یہ ایک یا تین یا پانچ یا سات یا نو تک پڑھی جاسکتی ہے کیونکہ احادیث میں ایک وتر سے لے کر نو تک کا ثبوت ملتا ہے۔مثلاً:حضرت عائشہؓ سے مروی ہے کہ اللہ کے رسولؐ نے (ایک مرتبہ وتر کی) نو رکعتیں  پڑھیں ۔ ان میں  سے صرف آٹھویں  رکعت پر تشہد کے لئے بیٹھے … پھر نویں  رکعت پڑھ کر سلام پھیرا۔  (مسلم 746)
حضرت ابوایوب انصاریؓ سے روایت ہے کہ رسول اکرمﷺ نے فرمایا:الوتر حق علیٰ کل مسلم فمن أحب أن یوتر بخمس فلیفعل ومن أحب أن یوتر بثلاث فلیفعل ومن أحب أن یوتر بواحدۃ فلیفعلوتر پڑھنا ہرمسلمان پر حق ہے لہٰذا جو پانچ وترپڑھنا چاہے وہ پانچ پڑھ لے، جو تین پڑھنا چاہے وہ تین پڑھ لے اور جو ایک پڑھنا چاہے وہ ایک پڑھ لے۔(صحیح ابوداود للالبانیؒ  1260)
حضرت اُمّ سلمہؓ سے مروی ہے کہ:اللہ کے رسولؐ جب پانچ یا سات وتر پڑھتے تو ان کے درمیان سلام یا کلام کے ساتھ فاصلہ نہیں کرتے تھے۔ (صحیح ابن ماجہ 980)
حضرت عائشہؓ فرماتی ہیں  کہ:اللہ کے رسولؐ جب پانچ وتر پڑھتے تو ان میں  صرف آخری رکعت پربیٹھتے۔  (صحیح مسلم 237)
نمازِ وترکی اَدائیگی کے مختلف طریقے احادیث سے ثابت ہیں ۔ جیسے:
ایک وتر سے لے نو تک جتنے وتر پڑھنے ہوں ، اُنہیں  اکٹھا پڑھ لیا جائے اور اس صورت میں  تین وتروں  کے علاوہ باقی صورتوں  میں  دو تشہد کئے جائیں ، ایک آخری رکعت پر اور ایک آخری سے پہلی پر۔
    دوسرا طریقہ ہے کہ دو دو رکعات پڑھ کر سلام پھیر دیا جائے اور آخر میں  صرف ایک ہی رکعت پڑھ لی جائے۔ اس کے علاوہ بھی نمازِ وتر کی کئی صورتیں  احادیث سے ملتی ہیں  جن کی تفصیل امام ابن حزمؒ کی کتاب المُحلّٰی میں  ملاحظہ کی جاسکتی ہے۔
تین وتروں  کی ادائیگی دیگر وتروں  کے مقابلہ میں  ذرا مختلف ہے اور وہ اس لئے کہ ان کے بارے میں  آنحضرتﷺ کا ارشاد گرامی ہے کہ   ولا تشبھوا بصلاۃ المغرب وتروں  کو نماز مغرب کے مشابہ نہ بناؤ۔(دارقطنی 2؍24، بیہقی  3؍31، حاکم 1؍304)
    نمازِ مغرب کی مشابہت سے بچنے کے لئے وتروں  کی ادائیگی کی دو صورتیں  ہوسکتی ہیں ۔ ایک تو یہ کہ نمازِ وتر کی دوسری رکعت میں  تشہد نہ کیا جائے بلکہ تیسری اور آخری رکعت میں  ایک ہی تشہد کرکے سلام پھیر دیا جائے۔ دوسرا طریقہ یہ ہوسکتا ہے کہ دو رکعت کے بعد تشہد میں  بیٹھ کر سلام پھیر دیا جائے پھرتیسری رکعت علیحدہ پڑھ لی جائے۔
    فقہاے احناف نے اس کی تیسری صورت بھی ذکر کی ہے اور وہ یہ کہ دوسری اور تیسری رکعت پرتشہد کیاجائے اور یہ نمازِ مغرب کے ساتھ اس لئے مشابہت نہیں  کریں  گے کہ آخری رکعت میں  مغرب کے برخلاف امام اونچی آواز میں  تلاوت کرتا ہے۔
    وتروں  میں  کوئی بھی سورت پڑھی جاسکتی ہے، البتہ آنحضرتﷺ کا عام معمول یہ تھا کہ نمازِ وتر کی پہلی رکعت میں  آپﷺ’ سبح اسم ربک الأعلیٰ‘ اور دوسری میں  ’قل یٰأیھا الکٰفرون‘ اور تیسری میں  ’قل ھو اﷲ أحد‘ پڑھا کرتے تھے۔ (ابن ماجہ 1171، ترمذی)
قنوت سے مراد وہ دعا ہے جو دورانِ نماز آخری رکعت میں  رکوع سے پہلے یا بعد میں  کی جاتی ہے۔ آنحضرتﷺ سے دو طرح کی دعاے قنوت ثابت ہے۔ ایک تو نمازِ وتر کی آخری رکعت میں  اور دوسری فرض نمازوں  کی آخری رکعت میں ۔ فرض نمازوں  میں  کی جانے والی دُعا کو قنوتِ نازلہ کہا جاتاہے اور یہ دُعا آنحضرتﷺ کسی حادثہ، مصیبت یا جہاد کے موقع پر یا مجاہدین کی مدد کے لئے کیا کرتے تھے اور یہ دعا آپؐ سے رکوع کے بعد مروی ہے۔ (بخاری 1002)
    جبکہ قنوتِ وتر آپ نے بالعموم رکوع سے پہلے ہی کی ہے۔ (صحیح ابوداود 1266، ابن ما جہ 1182)
    فقہاے احناف قنوتِ وتر کے لئے رکوع سے پہلے اور حنابلہ اسے قنوتِ نازلہ پر قیاس کرتے ہوئے رکوع کے بعد کا تعین کرتے ہیں  اور رکوع سے پہلے بھی جائز کہتے ہیں ۔ ہمارے نزدیک قنوتِ وتر رکوع سے پہلے کی جائے یا فرض نمازوں  میں  ہونے والی قنوتِ نازلہ پر قیاس کرتے ہوئے رکوع کے بعد کی جائے، دونوں  طرح درست ہے
    اور اس میں  بے جا سختی کرنا غیر مناسب ہے، بالخصوص اس لئے بھی کہ خود کئی ایک صحابہؓ سے قنوتِ وتر رکوع کے بعد بھی منقول ہے۔ (مصنف ابن ابی شیبہ)
    حضرت حسن بن علیؓ فرماتے ہیں  کہ اللہ کے رسولؐ نے مجھے قنوتِ وتر کے لئے یہ کلمات سکھائے تھے:
اَللّٰھُمَّ اھْدِنِيْ فِیْمَنْ ہَدَیْتَ وَعَافِنِيْ فِیْمَنْ عَافَیْتَ وَتَوَلَّنِيْ فِیْمَنْ تَوَلَّیْتَ وَبَارِکْ لِيْ فِیْمَا أَعْطَیْتَ وَقِنِيْ شَرَّ مَا قَضَیْتَ فَإِنَّکَ تَقْضِيْ وَلاَ یُقْضٰی عَلَیْکَ إِنَّہٗ لاَ یَذِلُّ مَنْ وَّالَیْتَ وَلاَ یَعِزُّ مَنْ عَادَیْتَ تَبَارَکْتَ رَبَّنَا وَتَعَالَیْتَ اے اللہ! مجھے ہدایت دے کر ان لوگوں  کی صف میں  شامل فرما جنہیں  تو نے رُشدو ہدایت سے نوازا ہے اور مجھے عافیت دے کر ان لوگوں  میں  شامل فرما جنہیں  تو نے عافیت بخشی ہے۔ اور جن لوگوں  کو تو نے اپنا دوست بنایا ہے، ان میں مجھے بھی شامل کرکے اپنا دوست بنا لے۔ جو کچھ تو نے مجھے عطا فرمایا:ہے، اس میں  میرے لئے برکت ڈال اور جس شر اور برائی کا تو نے فیصلہ فرمایا: ہے اس سے مجھے محفوظ رکھ۔ یقینا تو ہی فیصلہ صادر فرماتا ہے اور تیرے خلاف فیصلہ صادر نہیں  کیا جاسکتا اور جس کا تو والی بنا، وہ کبھی ذلیل و خوار اور رسوا نہیں  ہوسکتا اور وہ شخص عزت نہیں  پاسکتا جسے تو دشمن کہے۔ ہمارے پروردگار آقا! تو (بڑا) ہی برکت والا اور بلند و بالا ہے۔(ابوداود  1425، ترمذی  464، بیہقی 2؍209)
حضرت علیؓ سے روایت ہے کہ اللہ کے رسولؐ اپنی نمازِ وتر کے آخر میں  یہ دعا پڑھا کرتے تھے:
اَللّٰھُمَّ إِنِيْ أَعُوْذُ بِرِضَاکَ مِنْ سَخَطِکَ وَبِمُعَافَاتِکَ مِنْ عُقُوْبَتِکَ أَعُوْذُ بِکَ مِنْکَ لاَ أُحْصِيْ ثَنَائً عَلَیْکَ أَنْتَ کَمَا أَثْنَیْتَ عَلیٰ نَفْسِکَ  (ابوداود 1427، ترمذی 3566)
     یا اللہ! میں  تیری رضا کے ساتھ تیری ناراضگی سے پناہ مانگتا ہوں ۔ اور تیری عافیت کے ساتھ تیری سزا سے پناہ مانگتا ہوں ۔ میں  تجھ سے تیری ہی پناہ طلب کرتا ہوں ۔ میں  تیری وہ حمدوثنا شمار نہیں  کرسکتا جو تو نے خود اپنے لئے کی ہے۔
حضرت اُبی بن کعبؓ سے روایت ہے کہ اللہ کے رسولؐ وتروں  سے سلام پھیر کر تین بار یہ پڑھتے سُبْحَانَ الْمَلِکُ الْقُدُّوْسِ  پاک ہے بادشاہ ، نہایت پاک ہے۔(ابوداود 1430)
Advertisements
1 comment
  1. itz me said:

    آپکا بلاگ اور وتر کے متعلق آپکی یہ پوسٹ بہت اچھی لگی۔۔۔۔۔۔ جزاک اللہ خیرا

اپنی رائے دیجئے

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

اردو سائبر اسپیس

Promotion of Urdu Language and Literature

سائنس کی دُنیا

اُردو زبان کی پہلی باقاعدہ سائنس ویب سائٹ

~~~ اردو سائنس بلاگ ~~~ حیرت سراے خاک

سائنس، تاریخ، اور جغرافیہ کی معلوماتی تحقیق پر مبنی اردو تحاریر....!! قمر کا بلاگ

BOOK CENTRE

BOOK CENTRE 32 HAIDER ROAD SADDAR RAWALPINDI PAKISTAN. Tel 92-51-5565234 Email aftabqureshi1972@gmail.com www.bookcentreorg.wordpress.com, www.bookcentrepk.wordpress.com

اردوادبی مجلّہ اجرا، کراچی

Selected global and regional literatures with the world's most popular writers' works

Best Urdu Books

Free Online Islamic Books | Islamic Books in Urdu | Best Urdu Books | Free Urdu Books | Urdu PDF Books | Download Islamic Books | Dars e Nizami Books | besturdubooks.net

ISLAMIC BOOKS HUB

Free Authentic Islamic books and Video library in English, Urdu, Arabic, Bangla Read online, free PDF books Download , Audio books, Islamic software, audio video lectures and Articles Naat and nasheed

عربی کا معلم

وَهٰذَا لِسَانٌ عَرَبِيٌّ مُّبِينٌ

International Islamic Library Online (IILO)

Donate Your Books at: Deenefitrat313@gmail.com ..... (Mobile: + 9 2 3 3 2 9 4 2 5 3 6 5)

Taleem-ul-Quran

Khulasa-e-Quran | Best Quran Summary

Al Waqia Magazine

امت مسلمہ کی بیداری اور دجالی و فتنہ کے دور سے آگاہی

TowardsHuda

The Messenger of Allaah sallAllaahu 3Alayhi wa sallam said: "Whoever directs someone to a good, then he will have the reward equal to the doer of the action". [Saheeh Muslim]

آہنگِ ادب

نوجوان قلم کاروں کی آواز

آئینہ...

توڑ دینے سے چہرے کی بدنمائی تو نہیں جاتی

بے لاگ :- -: Be Laag

ایک مختلف زاویہ۔ از جاوید گوندل

اردو ہے جس کا نام

اردو زبان کی ترویج کے لیے متفرق مضامین

آن لائن قرآن پاک

اقرا باسم ربك الذي خلق

پروفیسر عقیل کا بلاگ

Please visit my new website www.aqilkhan.org

AhleSunnah Library

Authentic Islamic Resources

ISLAMIC BOOKS LIBRARY

Authentic Site for Authentic Islamic Knowledge

منہج اہل السنة

اہل سنت والجماعۃ کا منہج

waqashashmispoetry

Sad , Romantic Urdu Ghazals, & Nazam

!! والله أعلم بالصواب

hai pengembara! apakah kamu tahu ada apa saja di depanmu itu?

Life Is Fragile

I don’t deserve what I want. I don’t want what I have deserve.

I Think So

What I observe, experience, feel, think, understand and misunderstand

Amna Art Studio

Maker of art and artsy things, art teacher, and loud thinker

mindandbeyond

if we know we grow

Muhammad Altaf Gohar | Google SEO Consultant, Pakistani Urdu/English Blogger, Web Developer, Writer & Researcher

افکار تازہ ہمیشہ بہتے پانی کیطرح پاکیزہ اور آئینہ کیطرح شفاف ہوتے ہیں

بے قرار

جانے کب ۔ ۔ ۔

سعد کا بلاگ

موت ہے اک سخت تر جس کا غلامی ہے نام

دائرہ فکر... ابنِ اقبال

بلاگ نئے ایڈریس پر منتقل ہو چکا ہے http://emraaniqbal.comے

Kaleidoscope

Urban desi mom's blog about everything interesting around.

I am woman, hear me roar

This blog contains the feminist point of view on anything and everything.

تلمیذ

Just another WordPress.com site

سمارا کا بلاگ

کچھ لکھنے کی کوشش

Guldaan

Islam, Pakistan and Politics

کائنات بشیر کا بلاگ

کہنے کو بہت کچھ تھا اگر کہنے پہ آتے ۔۔۔ اپنی تو یہ عادت ہے کہ ہم کچھ نہیں کہتے

Muhammad Saleem

Pakistani blogger living in Shantou/China

Writer Meets World

Using words to conquer life.

MAHA S. KAMAL

INTERNATIONAL RELATIONS | POLITICS| POLICY | WRITING

Musings of a Prospective Shrink

sugar spice and everything nice

Aiman Amjad

think, discuss, review and express...

Pressure Cooker

Where I brew the stew to feed inner monsters...

%d bloggers like this: