سالمیت اسلام و پاکستان :حصّہ اوّل

پاکستان۔ جس کے قیام کا مقصد ’’لا الٰہ الا اللہ‘‘ کی عملی تعبیر تھا اور جسے صحیح معنوں میں نمونہ کی اسلامی ریاست اور اسلام کا مضبوط حصار ہونا چاہئے تھا۔ اول روز ہی سے لا دین قوتوں  کی ہوسِ اقتدار کی بدولت اپنی اصلی راہ پر گامزن نہ ہو سکا۔ جب کبھی اصلا احوال کی تھوڑی سی امید پیدا ہوئی یہ قوتیں حرکت میں آگئیں اور انہوں نے ایسے حربے استعمال کئے جن سے مقصد کا حصول تو کجا منزل اور بھی دور ہو گئی۔ 66 سال اسی انتظار میں گزر گئے، اب حالات اتنے پریشان کن ہیں کہ صحیح اسلامی نظام حکومت قائم ہونا تو ایک طرف پاکستان کا اساسی نظریہ او سالمیت بھی خطرہ میں پڑ گئی ہے۔
وجہ یہ ہے کہ کسی ریاست کو ’’لا الٰہ الا اللہ‘‘ کی بنیاد پر ایک ’’مثالی اسلامی ریاست‘‘ بنانے کے لئے جس قسم کے کردار اور سیرت کی ضرورت ہوتی ہے۔ روز بروز اس میں کمی ہوتی جا رہی ہے۔ کیا لیڈر اور کیا عوام سب لا دینیت کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ اگر لیڈر ہوسِ اقتدار میں مگن ہیں تو عوام مادیت اور عیش پرستی میں غرق۔ اور اسلام کی حیثیت فقط ایک نعرہ کی رہ گئی ہے۔
دنیا کی نظریں پاکستان پر لگی ہوئی ہیں کہ یہ مملکت خداداد جو خالص اسلام کے نام پر منصۂ شہود پر آئی تھی کیسا اسلامی نمونہ پیش کرتی ہے اور کیسے ثابت کرتی ہے کہ دورِ حاضر کے لئے بہترین ضابطۂ حایت اور انسانی مشکلات کا واحد حل اسلام ہے؟ دیکھنے والے کی نظر صاحب فکر کے کردار پر ہوا کرتی ہے جس سے وہ فکر و نظر کی صحت کا اندازہ لگایا کرتا ہے اور نتیجہ کار ہی اس کی صحت و عظمت تسلیم کرواتا ہے لیکن بد قسمتی کہئے یا حالات کی ستم ظریفی کہ ہم نے اسلام کا نام لے کر اسلام کے لئے کچھ نہیں کیا۔ 66 سال میں ہم نے کیا پایا ہے؟ یہی کہ آج تک اس کے بنیادی نظریہ اور سالمیت کے خلاف کسی کو آواز اُٹھانے کی جرأت نہ ہو سکی تھی لیکن اب نہ صرف یہ کہ اس کے بنیادی نظریہ کے خلاف ہر کس و ناکس کو زبان کھولنے کی اجازت مل گئی ہے بلکہ اس کی سالمیت اور استحکام کے خلاف بھی آوازیں اُٹھنے لگی ہیں۔
قوم فرسودہ نظام تعلیم، اندھا دھند مغربی تقلید، فحاشی اور بے حیائی کی بدولت خدا سے غافل ہو کر جس طرح عیش کی دلادہ ہو رہی تھی، اقتدار پسند لیڈروں نے اصلاحِ حال کی طرف توجہ دینے کی بجائے ان کی ذہنی کج روی اور سفلی جذبات سے پورا فائدہ اُٹھایا اور اصلاحی اور فکر انگیز تحریکوں کے علی الرغم ہوسِ اقتدار میں ان کو شدید جذباتی بنا دیا۔ اس طرح ان کے لئے اقتدار کی راہیں تو کھل گئیں لیکن قوم ان جذبات میں اپنا سب کچھ کھو بیٹھی اور حسد و بغض کی آگ اور مادہ پرستی کے جذبات میں اپنی متاع حیات اسلام اور استحکام پاکستان سے غافل ہو گئی۔ جبکہ ان ہوس مندوں نے اسے قوم کی عظیم بیداری کا نام دیا۔
چونکہ حالیہ انتخابات میں طبقاتی اور علاقائی منافرت کے جذبات سے خاطر خواہ فائدہ اُٹھایا گیا تھا اس لئے انتخابات کے بعد آئین سازی کے لئے جس اتحاد و یگانگت اور رواداری کی ضرورت تھی وہ مفقود ہے اور انتخاب میں کامیاب ہونے والی دو بڑی پارٹیوں کے لیڈر آئینی گتھیوں کو سلجھانے کیلئے بھی جذبات کی اسی ۔۔۔ آگ کو ابھی تک بھڑکاتے چلے جاتے ہیں حالانکہ اب آئین سازی کیلئے ٹھنڈے دِل و دماغ سے سوچنے کی ضرورت ہے۔
اس وقت قوم میں علاقائی اور طبقاتی سفلی جذبات اپنے عروج پر پہنچ چکے ہیں۔ انتخابات میں عظیم اکثریت سے کامیاب ہونے والے لیڈر ملک کو تباہی کے کنارے پر لے آئے ہیں۔ صدر یحییٰ خاں نے اگرچہ لیگل فریم ورک آرڈر میں اسلام اور نظریہ پاکستان کے تحفظ کے لئے واشگاف الفاظ میں اعلان کر دیا تھا اور یہ بھی واضح کر دیا تھا کہ ملک کی سالمیت کے منافی آئین منظور نہیں کیا جائے گا لیکن انتخابات میں کامیابی کے بعد اب تک جن خیالات کا اظہار کیا گیا ہے اور جس قسم کے نکات پر اصرار کیا جا رہا ہے وہ واضح طور پر اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ یہ لوگ ملک و ملت کے وسیع تر مفاد کو نظر انداز کر کے من مانی کرنے پر تلے ہوئے ہیں، حالت یہ ہے کہ قوم اسمبلی کے اجلاس کے صرف چند روزہ التوا کے اعلان سے حالات اتنے مخدوش ہو رہے ہیں کہ پاکستان کے دو حصوں میں تقسیم ہونے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔
یہ صورتِ حال جہاں پاکستای عوام کے لئے پریشان کن ہے وہاں پاکستان کے دشمنوں کے لئے مژدۂ جانفزا ہے وہ حالات کو اور بگاڑنے کے لئے اپنی اپنی تدابیر میں مصروف ہیں۔ خصوصاً ہندوستان اس سے خاطر خواہ فائدہ اُٹھانا چاہتا ہے اور اس نے پاکستان کو اس اندرونی خلفشار میں مبتلا دیکھ کر مختلف بہانوں سے پاکستانی سرحدوں پر اپنی فوجیں جمع کر دی ہیں، ہماری فوجیں جن پر ہم ہر قسم کے حالات میں اعتماد کر سکتے ہیں اور وہ خدا کے فضل سے دشمنوں سے ہر محاذ پر نپٹنے کی صلاحیت رکھتی ہیں اس وقت ان پر دوہری ذمہ داریاں آن پڑی ہیں کہ جہاں وہ پاکستان کے بیرونی دشمنوں کا دفاع کریں وہاں اندرونی انتشار پسندوں کے مذموم ارادے خاک میں ملا دیں۔
ان حالات میں پاکستان کے ہر بہی خواہ کا فرض ہے کہ وہ اپنی اپنی ذمہ داری کا احساس کرے اور پاکستان میں اندرونی اصلاح حال کے لئے اپنی کوششیں تیز تر کر دے اور فتنوں کے سد باب کا تہیہ کرے تاکہ بیرونی دشمنوں کے ناپاک عزائم کا قلع قمع کیا جا سکے۔
ہم اس وقت جس داخلی انتشار اور بیرونی دباؤ کا شکار ہو رہے ہیں اس کا واحد سبب ہماری وہ کوتاہی ہے جو ہم سے اسلام کے نام پر حاصل کئے جانے والے اس ملک میں اس کے نظریے کو عملی صورت نہ دینے میں سرزد ہوئی۔ اللہ تعالیٰ ایک فرد کو تو مدتوں تک ڈھیل دے دیتے ہیں لیکن قوم کو نہیں، یہ صورتِ حال راصل اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک انتباہ ہے وہ شاید ہمیں جھنجھوڑنا چاہتا ہے کہ اس سے پہلے کہ پانی سر سے گزر جائے ہم اُٹھیں اس کی طرف رجوع کریں اور خدا و خلق کے آگے ہم نے تحریک پاکستان چلاتے وقت جو عہد و پیمان باندھے تھے ان کو پورا کریں۔ ہمیں اس وقت اگر کوئی چیز بچا سکتی ہے تو یہی ہے کہ ہم علاقائی تعصبات کو خیر باد کہیں اور اسلام کی بنیادوں پر مل بیٹھیں اور اس جال کو تار تار کرنے کی کوشش کریں، جو خود ہم نے نظریۂ پاکستان سے عملاً انحراف کر کے اپنے ارد گرد پھیلا لیا ہے۔
یایھا الذین اٰمنوا اتقوا اللہ حق تقتہ ولا تموتن الا وانتم مسلمون۔ واعتصموا بحبل اللہ جمیعاً ولا تفرقوا ص واذکروا نعمۃ اللہ علیکم اذ کنتم اعدآئً فالف بین قلوبکم فاصبحتم بنعمتہٖٓ اخواناً ج (آل عمران: ۱۰۲،۱۰۳)
اے ایمان والو! مقدور بھر اللہ کے لئے پرہیز گاری اختیار کرو اور تمہاری موت اسلام پر ہی ہونی چاہئے۔ اور اللہ تعالیٰ کی نعمت یاد رکھو کہ تم آپس میں دشمن تھے، اس نے تمہارے دِلوں میں اُلفت ڈال دی، پس تم اس کے احساس سے (باہم) بھائی بھائی بن گئے۔
Advertisements

اپنی رائے دیجئے

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

اردو سائبر اسپیس

Promotion of Urdu Language and Literature

سائنس کی دُنیا

اُردو زبان کی پہلی باقاعدہ سائنس ویب سائٹ

~~~ اردو سائنس بلاگ ~~~ حیرت سراے خاک

سائنس، تاریخ، اور جغرافیہ کی معلوماتی تحقیق پر مبنی اردو تحاریر....!! قمر کا بلاگ

BOOK CENTRE

BOOK CENTRE 32 HAIDER ROAD SADDAR RAWALPINDI PAKISTAN. Tel 92-51-5565234 Email aftabqureshi1972@gmail.com www.bookcentreorg.wordpress.com, www.bookcentrepk.wordpress.com

اردوادبی مجلّہ اجرا، کراچی

Selected global and regional literatures with the world's most popular writers' works

Best Urdu Books

Free Online Islamic Books | Islamic Books in Urdu | Best Urdu Books | Free Urdu Books | Urdu PDF Books | Download Islamic Books | Dars e Nizami Books | besturdubooks.net

ISLAMIC BOOKS HUB

Free Authentic Islamic books and Video library in English, Urdu, Arabic, Bangla Read online, free PDF books Download , Audio books, Islamic software, audio video lectures and Articles Naat and nasheed

عربی کا معلم

وَهٰذَا لِسَانٌ عَرَبِيٌّ مُّبِينٌ

International Islamic Library Online (IILO)

Donate Your Books at: Deenefitrat313@gmail.com ..... (Mobile: + 9 2 3 3 2 9 4 2 5 3 6 5)

Taleem-ul-Quran

Khulasa-e-Quran | Best Quran Summary

Al Waqia Magazine

امت مسلمہ کی بیداری اور دجالی و فتنہ کے دور سے آگاہی

TowardsHuda

The Messenger of Allaah sallAllaahu 3Alayhi wa sallam said: "Whoever directs someone to a good, then he will have the reward equal to the doer of the action". [Saheeh Muslim]

آہنگِ ادب

نوجوان قلم کاروں کی آواز

آئینہ...

توڑ دینے سے چہرے کی بدنمائی تو نہیں جاتی

بے لاگ :- -: Be Laag

ایک مختلف زاویہ۔ از جاوید گوندل

اردو ہے جس کا نام

اردو زبان کی ترویج کے لیے متفرق مضامین

آن لائن قرآن پاک

اقرا باسم ربك الذي خلق

پروفیسر عقیل کا بلاگ

Please visit my new website www.aqilkhan.org

AhleSunnah Library

Authentic Islamic Resources

ISLAMIC BOOKS LIBRARY

Authentic Site for Authentic Islamic Knowledge

منہج اہل السنة

اہل سنت والجماعۃ کا منہج

waqashashmispoetry

Sad , Romantic Urdu Ghazals, & Nazam

!! والله أعلم بالصواب

hai pengembara! apakah kamu tahu ada apa saja di depanmu itu?

Life Is Fragile

I don’t deserve what I want. I don’t want what I have deserve.

I Think So

What I observe, experience, feel, think, understand and misunderstand

Amna Art Studio

Maker of art and artsy things, art teacher, and loud thinker

mindandbeyond

if we know we grow

Muhammad Altaf Gohar | Google SEO Consultant, Pakistani Urdu/English Blogger, Web Developer, Writer & Researcher

افکار تازہ ہمیشہ بہتے پانی کیطرح پاکیزہ اور آئینہ کیطرح شفاف ہوتے ہیں

بے قرار

جانے کب ۔ ۔ ۔

سعد کا بلاگ

موت ہے اک سخت تر جس کا غلامی ہے نام

دائرہ فکر... ابنِ اقبال

بلاگ نئے ایڈریس پر منتقل ہو چکا ہے http://emraaniqbal.comے

Kaleidoscope

Urban desi mom's blog about everything interesting around.

I am woman, hear me roar

This blog contains the feminist point of view on anything and everything.

تلمیذ

Just another WordPress.com site

سمارا کا بلاگ

کچھ لکھنے کی کوشش

Guldaan

Islam, Pakistan and Politics

کائنات بشیر کا بلاگ

کہنے کو بہت کچھ تھا اگر کہنے پہ آتے ۔۔۔ اپنی تو یہ عادت ہے کہ ہم کچھ نہیں کہتے

Muhammad Saleem

Pakistani blogger living in Shantou/China

Writer Meets World

Using words to conquer life.

MAHA S. KAMAL

INTERNATIONAL RELATIONS | POLITICS| POLICY | WRITING

Musings of a Prospective Shrink

sugar spice and everything nice

Aiman Amjad

think, discuss, review and express...

Pressure Cooker

Where I brew the stew to feed inner monsters...

%d bloggers like this: