نیت، شرائط اور اقسامِ اعتکاف

اعتکاف کی نیت:نیت دراصل دل کے ارادہ کا نام ہے لیکن زبان سے نیت کو الفاظ میں ذکر کرنا افضل ہے اور وہ یہ ہے  نویت سنۃ الاعتکاف ( میں نے مسنون اعتکاف کی نیت کی)۔
 رمضان شریف کے اعتکاف کی نیت اس طرح کریں میں اللہ عزوجل کی رضا کیلئے رمضان المبارک کے آخری عشرہ کے سنت اعتکاف کی نیت کرتا ہوں۔ (فیضان سنت)
اعتکاف کے شرائط:مسلمان ہونا۔باشعور ہونا۔جنابت سے پاک ہونا اور عورت کا حیض و نفاس سے پاک ہونا۔اس مسجد میں اعتکاف کرنا جہاں پنجوقتہ نمازیں باجماعت ادا کی جاتی ہوں البتہ عورت کے لئے مسجد بیت یعنی گھر میں وہ جگہ جہاں وہ نماز پڑھتی ہے شرط ہے۔روزہ رکھنا ۔
اعتکاف کا وقت:مسنون اعتکاف کے لئے بیسویں (20) رمضان کا سورج غروب ہونے سے قبل معتکف کا اعتکاف کی نیت سے مسجد میں موجود رہنا ضروری ہے اور وہ آخری روزہ کا سورج غروب ہونے تک مسجد میں رہیگا۔ آپ دس روز اعتکاف نہ بھی کرسکیں تو مسجد میں کچھ دیر کے لیے بھی اعتکاف کی نیت سے بیٹھ سکتے ہیں۔ بہرحال مطلوب تو یہی ہے کہ آپ اعتکاف میں دس روز لگائیں۔ یہی مسنون اعتکاف ہے۔
اعتکاف کی اقسام:اعتکاف کی تین قسمیں ہیں ۔1-اعتکاف واجب  2-اعتکاف سنت   3-اعتکاف نقل یا مستحب
اعتکاف واجب: یہ نذر کا اعتکاف ہے، جیسے کسی نے اعتکاف کی نذر مانی تو اب جنے دن کا کہا ہے اتنے دن کا اعتکاف کرنا واجب ہو گیا۔ اعتکاف واجب کیلئے روزہ شرط ہے بغیر روزہ کے صحیح نہیں ہوگا۔ (قانون شریعت)
اعتکاف سنت: رمضان المبارک کے آخری عشرہ کا اعتکاف سنت الموکدہ علی الکفایہ ہے۔ یعنی پورے شہر میں کسی ایک نے کرلیا تو سب کی طرف سے ادا ہوگیا، اور اگر کسی ایک نے بھی نہ کیا تو سبھی مجرم ہوئے۔ (بہار شریعت، بیان اعتکاف)
رمضان کے اعتکاف میں یہ ضروری ہے کہ رمضان المبارک کی بیسویں تاریخ کو غروب آفتاب سے پہلے پہلے مسجد کے اندر بہ نیت اعتکاف چلا جائے، اور انتیس کے چاند کے بعد یا تیس کے غروب آفتاب کے بعد مسجد سے باہر نکلے۔ اگر غروب آفتاب کے بعد مسجد میں داخل ہوئے تو اعتکاف کی سنت موکدہ ادا نہ ہوئی بلکہ سورج ڈوبنے سے پہلے پہلے مسجد میں تو داخل ہونا ضروری ہے۔ (بہار شریعت)
اعتکاف نفل:۔ اس کیلئے نہ روزہ شرط ہے نہ کوئی وقت کی قید ہے، جب بھی مسجد میں داخل ہوں اعتکاف کی نیّت کر لیں۔ جب تک مسجد میں رہیں گے مفت بغیر محنت کے ثواب ملتا رہے گا، جب مسجد سے باہر نکلیں گے اعتکاف ختم ہو جائے گا۔ اعتکاف کی نیّت کرنا کوئی مشکل کام نہیں ہے، نیت دل کے ارادے کو کہتے ہیں اگر دل ہی میں آپ نے ارادہ کرلیا کہ میں سنت اعتکاف کی نیت کرتا ہوں، یہی کافی ہے، زبان سے نیت الفاظ ادا کرنا بہتر ہے، اپنی مادری زبان میں بھی نیت ہو سکتی ہے، اگر عربی میں نیت نہ ہو تو مگر عربی میں بہتر و مناسب ہے۔
اعتکاف کے آداب و مستحبات:اعتکاف کا مقصد اپنے دل کو امور دنیا سے خالی کرکے اپنے آپ کو اللہ تبارک و تعالی کی چوکھٹ پر اس عزم کے ساتھ ڈال دینا کہ اپنے گناہوں کی مغفرت اور تیری رضا کو حاصل کرکے ہی جاؤنگا لہذا معتکف کو اپنا ایک ایک لمحہ عبادت الہی میں گذارنے کی کوشش کرنی چاہئے مثلا پنجوقتہ نمازیں باجماعت کامل طریقہ سے ادا کرنے کے علاوہ قضا نمازوں کی ادائیگی ، نوافل خصوصا تہجد، اشراق، چاشت ،اوّابین کی پابندی ، تلاوت قرآن مجید، ذکر الہی ،بکثرت درود شریف ، دینی کتب کا مطالعہ، شرعی احکام کا سیکھنا ، سکھانا، طاق راتوں میں شب بیداری میں گذارنا چاہئے۔ تمام معمولات کا ایک نظام ترتیب دینا چاہئے تاکہ پابندی و خوش اسلوبی سے انجام پاسکیں۔ اس سلسلہ میں کتابچہ  ہم رمضان کیسے گذاریں   کا مطالعہ بھی مفید ثابت ہوسکتا ہے۔
اعتکاف کے مکروہات:اعتکاف میں بیٹھ کر بھی اپنے قلب و ذہن کو دنیا کی طرف مائل رکھنا اور اپنی زبان و دیگر اعضاء کو امور دنیا میں مشغول رکھنا اعتکاف کے مقصد کے خلاف ہے، معتکف کو چاہئے کہ ہر اس عمل سے اجتناب کرے جو اسکے اعتکاف کو ناقص کردیتا ہے حضور اکرم ﷺ نے اعتکاف کی حقیقت اور اسکے مقصد کو اپنے اس ارشاد سے واضح کردیا ہے کہ المعتکف ھو یعتکف من الذنوب (معتکف وہ ہوتا ہے جو گناہوں سے رکا رہتا ہے) خصوصا حالت اعتکاف میں اخبار کا مطالعہ اور دنیوی خبروں پر تبصرہ کرنا دنیوی یا لغو باتیں کرنا، بلا ضرورت شدید موبائیل فون کا استعمال کرنا، زیادہ وقت سونے میں گذارنا، ضرورت سے زیادہ کھانا ، نظافت مسجد کا خیال نہ رکھنا اعتکاف کو ناقص و مکروہ بنا دیتا ہے اور اسی طرح معتکف کے لئے عباد ت سمجھ کر بالکل خاموش رہنا بھی مکروہ ہے۔
اعتکاف کے مفسدات یعنی اعتکاف کو توڑ دینے والی چیزیں:بلا ضرورت شرعی و طبعی مسجد سے نکلنا۔کسی عذر سے باہر نکل کر ضرورت سے زائد ٹھہرنا۔روزہ کا ٹوٹ جانا یا توڑ دینا ۔۔نماز جنازہ یا بیمار کی عیادت کے لئے مسجد سے نکلنا۔ہمبستری کرنا ۔۔عورت کے لئے حیض یا نفاس کا جاری ہوجانا وغیرہ۔
اعتکاف توڑنے کی جائز صورتیں:معتکف کا شدید بیمار ہوجانا کہ مسجد میں رہکر علاج ممکن نہ ہو۔ماں باپ بیوی بچوں کا شدید بیمار ہوجانا۔جنازہ کی نماز یا تدفین کے لئے جبکہ کوئی دوسرانہ ہو۔جس مسجد میں اعتکاف بیٹھا ہے اس کامنہدم ہوجانا وغیرہ ۔
اعتکاف کے مباحات وہ چیزیں جو اعتکاف میں جائز ہیں:مسجد میں بستر و ضروری سامان لانا۔مسجد کے ایک کنارے کو اعتکاف گاہ کے لئے مقرر کرنا۔سونا۔کپڑے بدلنا۔تیل یا خوشبو استعمال کرنا۔مسجد میں سامان لائے بغیر بوقت ضرورت خرید و فروخت کا معاملہ کرنا۔اذان دینے کے لئے اذان کے کمرہ میں جانا۔
Advertisements

اپنی رائے دیجئے

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

اردو سائبر اسپیس

Promotion of Urdu Language and Literature

سائنس کی دُنیا

اُردو زبان کی پہلی باقاعدہ سائنس ویب سائٹ

~~~ اردو سائنس بلاگ ~~~ حیرت سراے خاک

سائنس، تاریخ، اور جغرافیہ کی معلوماتی تحقیق پر مبنی اردو تحاریر....!! قمر کا بلاگ

BOOK CENTRE

BOOK CENTRE 32 HAIDER ROAD SADDAR RAWALPINDI PAKISTAN. Tel 92-51-5565234 Email aftabqureshi1972@gmail.com www.bookcentreorg.wordpress.com, www.bookcentrepk.wordpress.com

اردوادبی مجلّہ اجرا، کراچی

Selected global and regional literatures with the world's most popular writers' works

Best Urdu Books

Free Online Islamic Books | Islamic Books in Urdu | Best Urdu Books | Free Urdu Books | Urdu PDF Books | Download Islamic Books | besturdubooks.net

ISLAMIC BOOKS HUB

Free Authentic Islamic books and Video library in English, Urdu, Arabic, Bangla Read online, free PDF books Download , Audio books, Islamic software, audio video lectures and Articles Naat and nasheed

عربی کا معلم

وَهٰذَا لِسَانٌ عَرَبِيٌّ مُّبِينٌ

International Islamic Library Online (IILO)

Donate Your Books at: Deenefitrat313@gmail.com ..... (Mobile: + 9 2 3 3 2 9 4 2 5 3 6 5)

Taleem-ul-Quran

Khulasa-e-Quran | Best Quran Summary

Al Waqia Magazine

امت مسلمہ کی بیداری اور دجالی و فتنہ کے دور سے آگاہی

TowardsHuda

The Messenger of Allaah sallAllaahu 3Alayhi wa sallam said: "Whoever directs someone to a good, then he will have the reward equal to the doer of the action". [Saheeh Muslim]

آہنگِ ادب

نوجوان قلم کاروں کی آواز

آئینہ...

توڑ دینے سے چہرے کی بدنمائی تو نہیں جاتی

بے لاگ :- -: Be Laag

ایک مختلف زاویہ۔ از جاوید گوندل

اردو ہے جس کا نام

اردو زبان کی ترویج کے لیے متفرق مضامین

آن لائن قرآن پاک

اقرا باسم ربك الذي خلق

پروفیسر عقیل کا بلاگ

Please visit my new website www.aqilkhan.org

AhleSunnah Library

Authentic Islamic Resources

ISLAMIC BOOKS LIBRARY

Authentic Site for Authentic Islamic Knowledge

منہج اہل السنة

اہل سنت والجماعۃ کا منہج

waqashashmispoetry

Sad , Romantic Urdu Ghazals, & Nazam

!! والله أعلم بالصواب

hai pengembara! apakah kamu tahu ada apa saja di depanmu itu?

Life Is Fragile

I don’t deserve what I want. I don’t want what I have deserve.

I Think So

What I observe, experience, feel, think, understand and misunderstand

Amna Art Studio

Maker of art and artsy things, art teacher, and loud thinker

mindandbeyond

if we know we grow

Muhammad Altaf Gohar | Google SEO Consultant, Pakistani Urdu/English Blogger, Web Developer, Writer & Researcher

افکار تازہ ہمیشہ بہتے پانی کیطرح پاکیزہ اور آئینہ کیطرح شفاف ہوتے ہیں

بے قرار

جانے کب ۔ ۔ ۔

سعد کا بلاگ

موت ہے اک سخت تر جس کا غلامی ہے نام

دائرہ فکر... ابنِ اقبال

بلاگ نئے ایڈریس پر منتقل ہو چکا ہے http://emraaniqbal.comے

Kaleidoscope

Urban desi mom's blog about everything interesting around.

I am woman, hear me roar

This blog contains the feminist point of view on anything and everything.

تلمیذ

Just another WordPress.com site

سمارا کا بلاگ

کچھ لکھنے کی کوشش

Guldaan

Islam, Pakistan and Politics

کائنات بشیر کا بلاگ

کہنے کو بہت کچھ تھا اگر کہنے پہ آتے ۔۔۔ اپنی تو یہ عادت ہے کہ ہم کچھ نہیں کہتے

Muhammad Saleem

Pakistani blogger living in Shantou/China

Writer Meets World

Using words to conquer life.

Musings of a Prospective Shrink

sugar spice and everything nice

Aiman Amjad

think, discuss, review and express...

Pressure Cooker

Where I brew the stew to feed inner monsters...

%d bloggers like this: