رمضان المبارک کی سحری و افطاری

رمضان المبارک کی سحری:رمضان المبارک میں حضور نبی اکرم ﷺ کا معمول مبارک تھا کہ آپ ﷺ اپنے روزے کا آغاز سحری کھانے اور اختتام جلد افطاری سے کیا کرتے تھے۔ حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے سحری کھانے کے متعلق آپ ﷺ نے فرمایا: تَسحَّروا فإن في السحور برکۃ سحری کھایا کرو کیونکہ سحری میں برکت ہے۔(مسلم، الصحيح، کتاب الصیام، باب فضل السحور و تأکید استحبابه ، 2 770، رقم 1095) (صحیح بخاری:۱۹۲۳)
ایک اور مقام پر حضرت ابو قیس رضی اللہ عنہ نے حضرت عمرو بن العاص رضی اﷲ عنہما سے روایت کیا کہ حضور نبی اکرم ﷺ نے فرمایا ۔ہمارے اور اہلِ کتاب کے روزوں میں سحری کھانے کا فرق ہے۔(مسلم، الصحيح، کتاب الصيام، باب فصل السحور و تأکيد استحبابه، 2 771) روزہ خود بھی برکت، اس کے لئے سحری کھانا بھی برکت اور روزہ افطار کرنا بھی برکت ہے۔ سحری اور افطار کی خوراک اگرچہ دیسی ہی ہوتی ہے جو ہمارے روز مرہّ کے معمولات میں  داخل ہے مگر روزے دار کے لئے یہ بھی باعثِ فضیلت بن جاتی ہے۔
ایک جگہ فرمایا:  استعینوا بطعام السحر علی صیام النھار کہ دن کا روزہ رکھنے کے لئے سحری کے کھانے سے مد دلیا کرو۔
یہ بات بھی سحری کھانے کی ترغیب کے لئے کہی گئی۔
ایک جگہ فرمایا:علیکم بغداء السحور فانه ھو الغداء المبارک کہ سحری تم پر لازم ہے کیونکہ وہ مبارک کھانا ہے۔
ایک جگہ فرمایا:السحور کله بركة فلا تدعوہ ولو ان یجرع احدکم جرعة من ماء فان اللہ عزوجل وملائکته یصلون علی المتسحرین  سحری کا کھانا پینا سب برکت ہے لہٰذا تم اسے ہرگز نہ چھوڑو۔ خواہ انسان پانی کا ایک گھونٹ پی کر ہی سحری کیوں  نہ کرے (یعنی اگر کھانے کی حاجت نہیں  تو پھر بھی کم از کم پانی کا ایک گھونٹ ضرور پی لینا چاہئے)بے شک اللہ تعالیٰ اور اس کے مقرب فرشتے سحری کھانے والوں  پر درود بھیجتے ہیں ۔
سیدنا عرباض بن ساریہؓ کا بیان ہے کہ رسول اللہﷺ  نے مجھے رمضان میں  سحری کے لیے بلایا اورفرمایا:                 ھلم إلی الغداء المبارک  آؤ، برکت والاکھانا کھالو (سنن ابوداؤد:۲۳۴۴صحیح)
ایک اور حدیث میں  فرمایا: (السحور اکلہ۔۔۔۔۔۔ علی المسحرین)سحری کا کھانا باعث برکت ہے، اس لیے اسے نہ چھوڑو، چاہے کوئی ایک گھونٹ پانی ہی پی لے، کیونکہ اللہ عزوجل اور اس کے فرشتے سحری کھانے والوں  پر رحمت بھیجتے ہیں ۔  یعنی اللہ تعالیٰ رحمت بھیجتا ہے اور فرشتے رحمت و مغفرت کی دعا کرتے ہیں ۔(الفتح الربانی  16/10)
ذرا سوچئے! کھانا ہم کھاتے ہیں ۔ رب العزت کی انواع و اقسام کی نعمتوں  پر ہاتھ ہم صاف کرتے ہیں ۔ مگر لذتِ کام و دہن اور زبان کے چٹخارے کے ساتھ ساتھ اس کی رحمتوں  اور برکتوں  کے سزاوار بھی گردانے جاتے ہیں ۔ الحمد للہ!
بعض لوگ سحری کھانا ضروری نہیں  سمجھتے اور رات ہی کو کھا پی کر سو جاتے ہیں  یا آدھی رات کو کھا لیتے ہیں ۔ یہ دونوں  ہی باتیں  غلط ہیں ۔ نبی کریم ﷺ کا فرمان ہے:(فضل ما ۔۔۔۔۔۔۔۔السحر)ہمارے اور اہل کتاب کے روزے کے درمیان فرق کرنے والی چیز، سحری کا کھانا ہے۔(صحیح مسلم، الصیام، باب فضل السحور۔۔۔، ح 1096)یعنی اہل کتاب سحری نہیں  کھاتے اور مسلمان سحری کھا کر روزہ رکھتے ہیں ۔ اس لیے سحری ضروری کھانی چاہیے۔ چاہے ایک کھجور یا چند گھونٹ پانی ہی ہو۔ اس میں  برکت بھی ہے اور جسمانی قوت کا ذریعہ بھی اور یہ دونوں  چیزیں  روزہ نبھانے کے لیے ضروری ہیں ۔ اسی لیے نبی ﷺ نے سحری کو غدائے مبارک سے تعبیر فرمایا: ہے۔ (سنن ابی داؤد، الصیام، باب من سمی السحور الغداء، حدیث  2344)
سحری کا کھانا باعث برکت ہے، اس لیے اسے نہ چھوڑو، چاہے کوئی ایک گھونٹ پانی ہی پی لے، کیونکہ اللہ عزوجل اور اس کے فرشتے سحری کھانے والوں  پر رحمت بھیجتے ہیں ۔  یعنی اللہ تعالیٰ رحمت بھیجتا ہے اور فرشتے رحمت و مغفرت کی دعا کرتے ہیں ۔اسی طرح نبی اکرم ﷺ کا معمول اور طریقہ مبارک یہ تھا کہ سحری فجر سے تھوڑی دیر پہلے بالکل آخری وقت میں  کھایا کرتے تھے۔ روزے داروں  کے لیے اس طریق نبوی کو اپنانے میں  بڑے فائدے ہیں ۔ مثلاً فجر کی نماز میں  سستی نہیں  ہوتی، سحری سے فراغت کے فوراً بعد نماز فجر کا وقت ہو جاتا ہے۔انسان آسانی سے جماعت کے ساتھ نماز پڑھ لیتا ہے اور روزے کی ابتداء اور انتہاء کے درمیان وقفہ کم ہو جاتا ہے، جس سے روزے دار کو سہولت مل جاتی ہے وغیرہ۔ یہی وجہ ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے  صوم و صال   یعنی بغیر کچھ کھائے پئے مسلسل روزے رکھنے سے منع فرمایا: ہے۔ (صحیح بخاری، الصیام، باب الوصال، ح 1962، ومسلم، باب النھی عن الوصال، ح  1104)
رات کے آخری حصہ میں فجر کی اذان تک سحری کا وقت ہے، لیکن صحابہؓ کا عمل تھاکہ وہ سحری کو آخر وقت کھاتے تھے۔
سیدنا سہل بن سعدؓ کہتے ہیں کہ میں اپنے گھر والوں کے ساتھ سحری کھاتا پھر جلدی جلدی آتا تاکہ رسول اللہﷺ کے ساتھ نماز پڑھ لوں ۔ (صحیح بخاری:۱۹۲۰)
اسی طرح حضرت زید بن ثابتؓ کہتے ہیں : ہم نبیﷺ کے ساتھ سحری کرتے پھر آپﷺ نماز کی طرف چلے جاتے۔
سیدنا انسؓ کہتے ہیں :  میں نے پوچھا اذان اور سحری کے درمیان کتنا وقفہ ہوتا تھا؟ تو اُنہوں نے کہا: جتنے وقت میں پچاس آیات تلاوت کرلی جائیں ۔  (صحیح بخاری:۱۹۲۱)
اگر غسل واجب ہو اور سحری کا وقت کم ہو تو وضو کرکے سحری کھائی جاسکتی ہے۔ سیدناابوبکر بن عبدالرحمن ؓ سے روایت ہے، کہتے ہیں : میں اور میرے والد عائشہؓ کے پاس حاضر ہوئے۔ آپؓ نے فرمایا: میں گواہی دیتی ہوں ، رسول اللہﷺ احتلام کے سبب سے نہیں بلکہ جماع کے سبب سے حالت ِجنابت میں صبح کرتے اور (غسل کیے بغیر) روزہ رکھتے۔ پھر ہم اُمّ سلمہ کے پاس آئے تو اُنہوں نے بھی یہی بات کی۔ (صحیح بخاری: ۱۹۳۱، ۱۹۳۲)
رمضان المبارک  کی افطاری: نبی کریم ﷺ کی ایک سنت یہ بھی ہے کہ روزہ کھولنے میں  تاخیر نہ کی جائے، بلکہ جلدی کی جائے۔ جلدی کا مطلب سورج کے غروب ہونے سے قبل روزہ کھولنا نہیں  ہے، بلکہ سورج کے غروب ہونے کے بعد بلا تاخیر فوراً روزہ کھولنا ہے۔ جیسے بعض لوگ سورج غروب ہونے کے بعد اتنا اندھیرا چھا جانے کو ضروری سمجھتے کہ تارے نظر آنے لگ جائیں ۔ نبی ﷺ کے زمانے میں  یہود و نصاری کا یہی معمول تھا۔ اس لیے آپ نے مسلمانوں  کو حکم دیا کہ تم یہود و نصاری کے برعکس سورج کے غروب ہوتے ہیں  فوراً روزہ کھول لیا کرو۔رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: آفتاب غروب ہوتے ہی روزہ افطار کرلینا چاہئے۔ رسول اللہﷺ نے فرمایا: لا یزال الناس بخیر ما عجَّلوا الفطر  جب تک لوگ جلدی افطاری کرتے رہیں گے، وہ خیر کے ساتھ رہیں گے۔  (صحیح بخاری:۱۹۵۷)
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی حدیث قدسی میں اﷲ تعالیٰ فرماتا ہے
أَحَبَّ عِبَادِی إِلَی أَعْجَلُهُمْ فِطْرًا میرے بندوں میں مجھے پیارے وہ ہیں جو افطار میں جلدی کریں۔ابن حبان، الصحيح، 4 558، رقم 1670
حضرت یعلی بن مرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ اﷲ تعالیٰ کو تین چیزیں پسند ہیں
1-اخیر وقت تک سحری مؤخر کرنا  2-(غروب ہوتے ہی)فوراً افطار کرنا 3-نماز میں (بحالتِ قیام)ایک ہاتھ کو دوسرے ہاتھ پر رکھنا
گویا معلوم ہوا کہ رمضان المبارک میں بروقت روزہ افطار کرنا نہ صرف بے شمار فضائل و روحانی فیوض و برکات کا حامل ہے بلکہ اس وقت کی فضیلت یہ بھی ہے
حضرت عبد اﷲ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہم سے مروی ہے کہ حضور نبی اکرم ﷺ نے فرمایا کہ افطار کے وقت روزہ دار کی دعا کو رد نہیں کیا جاتا۔ابن ماجه، السنن، کتاب الصيام، باب فی الصائم لاتردُّ دعوته، 2 364، رقم 1753
افطاری کے وقت کی گئی دعا ردّ نہیں  ہوتی (بلکہ قبول ہوتی ہے)(سنن ابن ماجہ 1753)
Advertisements

اپنی رائے دیجئے

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

اردو سائبر اسپیس

Promotion of Urdu Language and Literature

سائنس کی دُنیا

اُردو زبان کی پہلی باقاعدہ سائنس ویب سائٹ

~~~ اردو سائنس بلاگ ~~~ حیرت سراے خاک

سائنس، تاریخ، اور جغرافیہ کی معلوماتی تحقیق پر مبنی اردو تحاریر....!! قمر کا بلاگ

BOOK CENTRE

BOOK CENTRE 32 HAIDER ROAD SADDAR RAWALPINDI PAKISTAN. Tel 92-51-5565234 Email aftabqureshi1972@gmail.com www.bookcentreorg.wordpress.com, www.bookcentrepk.wordpress.com

اردوادبی مجلّہ اجرا، کراچی

Selected global and regional literatures with the world's most popular writers' works

Best Urdu Books

Free Online Islamic Books | Islamic Books in Urdu | Best Urdu Books | Free Urdu Books | Urdu PDF Books | Download Islamic Books | besturdubooks.net

ISLAMIC BOOKS HUB

Free Authentic Islamic books and Video library in English, Urdu, Arabic, Bangla Read online, free PDF books Download , Audio books, Islamic software, audio video lectures and Articles Naat and nasheed

عربی کا معلم

وَهٰذَا لِسَانٌ عَرَبِيٌّ مُّبِينٌ

International Islamic Library Online (IILO)

Donate Your Books at: Deenefitrat313@gmail.com ..... (Mobile: + 9 2 3 3 2 9 4 2 5 3 6 5)

Taleem-ul-Quran

Khulasa-e-Quran | Best Quran Summary

Al Waqia Magazine

امت مسلمہ کی بیداری اور دجالی و فتنہ کے دور سے آگاہی

TowardsHuda

The Messenger of Allaah sallAllaahu 3Alayhi wa sallam said: "Whoever directs someone to a good, then he will have the reward equal to the doer of the action". [Saheeh Muslim]

آہنگِ ادب

نوجوان قلم کاروں کی آواز

آئینہ...

توڑ دینے سے چہرے کی بدنمائی تو نہیں جاتی

بے لاگ :- -: Be Laag

ایک مختلف زاویہ۔ از جاوید گوندل

اردو ہے جس کا نام

اردو زبان کی ترویج کے لیے متفرق مضامین

آن لائن قرآن پاک

اقرا باسم ربك الذي خلق

پروفیسر عقیل کا بلاگ

Please visit my new website www.aqilkhan.org

AhleSunnah Library

Authentic Islamic Resources

ISLAMIC BOOKS LIBRARY

Authentic Site for Authentic Islamic Knowledge

منہج اہل السنة

اہل سنت والجماعۃ کا منہج

waqashashmispoetry

Sad , Romantic Urdu Ghazals, & Nazam

!! والله أعلم بالصواب

hai pengembara! apakah kamu tahu ada apa saja di depanmu itu?

Life Is Fragile

I don’t deserve what I want. I don’t want what I have deserve.

I Think So

What I observe, experience, feel, think, understand and misunderstand

Amna Art Studio

Maker of art and artsy things, art teacher, and loud thinker

mindandbeyond

if we know we grow

Muhammad Altaf Gohar | Google SEO Consultant, Pakistani Urdu/English Blogger, Web Developer, Writer & Researcher

افکار تازہ ہمیشہ بہتے پانی کیطرح پاکیزہ اور آئینہ کیطرح شفاف ہوتے ہیں

بے قرار

جانے کب ۔ ۔ ۔

سعد کا بلاگ

موت ہے اک سخت تر جس کا غلامی ہے نام

دائرہ فکر... ابنِ اقبال

بلاگ نئے ایڈریس پر منتقل ہو چکا ہے http://emraaniqbal.comے

Kaleidoscope

Urban desi mom's blog about everything interesting around.

I am woman, hear me roar

This blog contains the feminist point of view on anything and everything.

تلمیذ

Just another WordPress.com site

سمارا کا بلاگ

کچھ لکھنے کی کوشش

Guldaan

Islam, Pakistan and Politics

کائنات بشیر کا بلاگ

کہنے کو بہت کچھ تھا اگر کہنے پہ آتے ۔۔۔ اپنی تو یہ عادت ہے کہ ہم کچھ نہیں کہتے

Muhammad Saleem

Pakistani blogger living in Shantou/China

Writer Meets World

Using words to conquer life.

Musings of a Prospective Shrink

sugar spice and everything nice

Aiman Amjad

think, discuss, review and express...

Pressure Cooker

Where I brew the stew to feed inner monsters...

%d bloggers like this: