معمولاتِ اعتکاف

دوران اعتکاف کے معمولات:یہ اعتکاف اجتماعی ہو تو اس کے نتائج و ثمرات کئی گنا بڑھ جاتے ہیں۔یہ بات قابل ترجیح ہے کہ اپنے محلے یا بستی کی مسجد میں آپ اعتکاف کریں۔اعتکاف کے لیے اپنے ساتھی پہلے سے تلاش کرلیجیے جو ساتھی آپ کی نظرمیں ہیں اور جن کو آپ دین حق کا کارکن اور ہم سفر بنانا چاہتے ہیں ان سے رابطہ کر لیجیے۔اعتکاف کے دس دنوں میں آپ اپنے اندر جتنا ذہنی انقلاب برپا کر سکتے ہیں شاید پورے سال میں اتنا ممکن نہ ہو۔اعتکاف کے دوران دنیوی باتوں اور دلچسپیوں سے مکمل اجتناب کیجیے۔ اعتکاف سنت کے عین مطابق ہونا چاہیے۔ معتکف انتہائی اشد ضرورت کے تحت اپنے معتکف سے باہر نکل سکتا ہے مثلاً قضائے حاجت اور وضو وغیرہ کے لیے یا غسل واجب ہو جائے تو غسل کے لیے۔اگر کوئی شخص کھانا پہنچانے والا نہ ہو تو کھانا لانے کے لیے جا سکتا ہے مگر کسی سے کوئی غیر ضروری بات وغیرہ نہیں کرسکتا۔ یہ سارا عرصہ ذکروفکر،نفل و عبادت،مطالعہ و تلاوت، تعلیم و تعلم اور خیر و بھلائی کے لیے وقف کردینا چاہیے ۔سہولت کے مطابق پورے چوبیس گھنٹے کا ٹائم ٹیبل پہلے سے ہی بنا لیجیے۔ دوران اعتکاف اس میں ردوبدل کرنا پڑے تو بھی مضائقہ نہیں۔اعتکاف کو محض استراحت اور نیند کا ذریعہ نہ بنائیے۔اس کے دوران خیر و برکت سے اپنا دامن بھرنے کی فکر کیجیے۔لیلة القدر کی تلاش میں راتوں کو بیشتر حصہ عبادت اور تلاوت میں گزاریے۔دل میں یقین رکھیے کہ اللہ تعالیٰ اپنی رحمت سے آپ کو لیلة القدر کی نعمت عطا فرمائے گا۔لیلة القدر نصیب ہوجائے تو سنت کے مطابق خوب دعائیں کیجیے۔خصوصاً اللہ سے عفو و درگزر اور دوزخ سے نجات کی التجا کیجیے۔
افطار سے قبل اور بعد:افطار سے پہلے انفرادی دعا قابل ترجیح ہے مگر اجتماعی دعا بھی کی جا سکتی ہے ۔نمازِ مغرب اور افطاری کے بعد عشاءکے درمیان تراویح میں پڑھی جانے والی منزل کا ترجمہ اور خلاصہ دیکھ لیا جائے تو تراویح میں پڑھی جانے والی منزل کی سماعت کا زیادہ لطف اور اس سے حلاوتِ ایمانی کے نموکا زیادہ موقع پیدا ہوگا۔
نماز عشا ءو تراویح کی ادائیگی کے بعد:تراویح کے بعد نمازیوں کے سامنے متعلقہ منزل کا خلاصہ کوئی ساتھی پیش کرے۔اگر مسجد میں پہلے سے اس کا اہتمام ہو تو اسے سماعت فرمائیں۔ پروگرام کے آخر میں اس موضوع سے متعلق سوالات کے جواب دیے جائیں۔ خواتین کا جہاں اجتماعی اعتکاف ممکن ہو وہاں خواتین بھی اس کا اہتمام کر سکتی ہیں۔خواتین کی امامت کوئی صاحب علم وفضل اور حافظہ خاتون کر سکتی ہیں۔فرق یہ ہے کہ وہ مرد امام کی طرح آگے الگ کھڑی ہونے کے بجائے صف کے درمیان میں دیگر خواتین کے برابرہی کھڑی ہوں گی۔
اجتماعی مطالعہ:تراویح سے فارغ ہونے کے بعد ایک گھنٹہ کے لیے اجتماعی مطالعہ کیا جائے اور پندرہ منٹ باہمی تبادلہ خیالات ، سوال و جواب اور وضاحت وغیرہ کے لیے رکھے جائیں۔سوال و جواب کا مقصد افہام و تفہیم ہو،لایعنی تکرار اور طولانی مباحث سے اجتناب برتا جائے۔ماحول دوستانہ اور خوشگوار رکھنا فرض ہے۔
آرام:مطالعے سے فارغ ہو کر فوراً سونے کی تیاری کی جائے اور با وضو سونے کی کوشش کی جائے۔مسنون دعائیں پڑھتے ہوئے بسترپر دراز ہو جائیں اور جب تک نیند نہ آئے دل میں تلاوت کرتے رہیں۔وقت بہت قیمتی متاع ہے۔اس کے ضیاع سے ہمیشہ بچنا چاہیے مگر اعتکاف میں تو ہر لمحہ سوچ سمجھ کرگزارناضروری ہے۔سال بھر میں محض یہ ایک عشرہ ہے جس کی بڑی قدر ہے۔
سحر خیزی اور نماز فجر:سحری کے وقت سے حسب توفیق ایک دو یا اڑھائی گھنٹے قبل اٹھیں۔ تیاری کرکے نوافل ادا کریں۔نوافل کے بعد مسنون دعائیں یا احادیث یاد کرنے کی کوشش کریں۔سحری کا وقت ختم ہونے سے قبل سحری سے فارغ ہو جائیں اور اپنے مطاف سے مسجد کے ہال میں پہنچ کر نمازفجرباجماعت ادا کریں۔نماز کے بعدمختصر وقت کے لیے تفہیم القرآن یا کسی بھی تفسیرِ قرآن کا اجتماعی مطالعہ کیجیے۔ہمت ہوتوسورج نکلنے تک تلاوت کیجیے اور سورج نکلنے کے بعد نماز چاشت ادا کرکے کچھ دیرکے لیے آرام کرلیجیے۔
بیداری:کم و بیش دو گھنٹے آرام کرنے کے بعد بیدار ہوکر وضو کیجیے۔تحیة الوضو کے نفل ادا کیجیے اور پھر تلاوت قرآن مجیدکم از کم ایک پارہ کا اہتمام کیجیے۔تلاوت کے بعد مطالعہ میں وقت گزاریے،ذکر اللہ کے فضائل،سیرت نبوی ؤﷺ اور سیرت صحابہؓ کے واقعات سے ایک دوسرے کو تذکیر اور اپنے ایمان کی نمو کا اہتمام فرمائیں۔
نماز ظہر اور ما بعد:نماز ظہر ادا کرنے کے بعدہر ساتھی اپنے ذوق کے مطابق آرام کرنا چاہے تو آرام کرے، تلات،نوافل،مطالعہ کی توفیق ملے تو اس میں اپنا وقت صرف کریں۔کوئی ساتھی سوال پوچھنا چاہے تو اہل علم ساتھی اس کی تشفی کا اہتمام کریں۔سوال و جواب کی یہ محفل سنجیدہ،پروقار اور علمی افہام و تفہیم کا نمونہ ہو نہ کہ بحث و مجادلہ کا میدان۔ آوازیں پست اور لب و لہجہ شیریں ہونا چاہیے۔ معتکف حضرات کو اتنی دھیمی آواز میں علمی تبادلہ خیال کرنا چاہیے کہ دیگرنمازیوں کی عبادت میں خلل واقع نہ ہو۔
نماز عصر اور مابعد:نماز عصر ادا کرنے کے بعد درسِ قرآن ،درسِ حدیث یا کسی موضوع پر گفتگو کی جائے جس کے بعد تمام ساتھی اپنے جذبات وخیالات کا اظہار کریں۔یہ خیالات اپنے آپ کو اور دوسرے احباب کو اللہ سے جوڑنے،آخرت کی فکر پیدا کرنے اور تزکیہ نفس کی منزل پالینے پر مرکوز ہونے چاہییں۔
افطار:افطاری اجتماعی طور پر کرنی چاہیے۔مسجد میں موجود نمازیوں کو بھی اس میں شامل کیا جا سکتا ہے۔اس موقع پر خاموشی یا مسنون دعائیں ہر معتکف کا امتیازی وصف ہونا چاہیے۔عام قسم کی گفتگو سے اجتناب برتا جائے۔یہ قبولیت دعا کا خصوصی وقت ہوتا ہے اور دعا میں عاجزی سےحسن پیدا ہوتا ہے۔
سب سے اہم بات معتکف کا اپنے ساتھیوں کے ساتھ ذاتی برتا اور حسن سلوک ہے۔ایثار وقربانی پر بہترین تقریر کرنے سے وہ اثر نہیں ہو سکتا جو عملی مظاہرے سے ہوتا ہے۔جن نئے ساتھیوں کو آپ اعتکاف کی دعوت دے کر اپنے ساتھ شامل کریں گے،ان سے اعتکاف کے بعد مسلسل رابطہ رکھیے۔ان شاءاللہ اس تجربے سے آپ اپنا حلقہ احباب وسیع کرنے اور تحریک کے اثرات پھیلانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔اعتکاف کے دوران فون، ریڈیو،اخبارات سے تعلق منقطع کرلیں گے تو اعتکاف کے حقیقی مقاصد تک رسائی ممکن ہوگی۔
مسجد سے رخصتی:جب ماہِ شوال کا چاند نظر آجائے تو اعتکاف کی مدت ختم ہو جاتی ہے۔نماز مغرب کے بعد معتکف حضرات اپنے گھروں کو جا سکتے ہیں مگریہ دیکھا گیا ہے کہ لوگ غیرضروری تکلفات اور لایعنی اعمال کا اہتمام کرتے ہیں۔معتکف کو ہار پہنائے جاتے ہیں،مٹھائیاں تقسیم کی جاتی ہیں اور چراغاں کیا جاتا ہے۔ان اعمال کی ہرگز کوئی شرعی حیثیت نہیں بلکہ یہ سب بدعات ہیں جن سے اجتناب ضروری ہے۔ان کی جگہ صدقہ کرنے،تذکیر و نصیحت اور دعاو توبہ کی عادت ڈالنی چاہیے۔ یہی مسنون طریقہ ہے اورامت کی کامیابی کا راز اتباع سنت ہی میں پنہاں ہے۔
مطالعہ کے لیے کتب:ماہِ رمضان میں سب سے زیادہ وقت تلاوت قرآن مجید کے لیے ہی وقف کرنا چاہیے۔ اس کے ساتھ دیگر دینی واسلامی کتب کا مطالعہ بھی تزکیہ نفس میں ممدومعاون ثابت ہوتا ہے۔ یہ کتب ذوق کے مطابق بھی منتخب کی جاسکتی ہیں  
قرآن،ترجمہ قرآن،تفاسیر،سیرت پاک ﷺ ، سیرت صحابہ و صحابیات کرام ، اذکار مسنونہ اور ہو سکے تو تاریخ پر بھی کتابیں پڑھ سکتے ہیں۔
Advertisements

اپنی رائے دیجئے

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

اردو سائبر اسپیس

Promotion of Urdu Language and Literature

سائنس کی دُنیا

اُردو زبان کی پہلی باقاعدہ سائنس ویب سائٹ

~~~ اردو سائنس بلاگ ~~~ حیرت سراے خاک

سائنس، تاریخ، اور جغرافیہ کی معلوماتی تحقیق پر مبنی اردو تحاریر....!! قمر کا بلاگ

BOOK CENTRE

BOOK CENTRE 32 HAIDER ROAD SADDAR RAWALPINDI PAKISTAN. Tel 92-51-5565234 Email aftabqureshi1972@gmail.com www.bookcentreorg.wordpress.com, www.bookcentrepk.wordpress.com

اردوادبی مجلّہ اجرا، کراچی

Selected global and regional literatures with the world's most popular writers' works

Best Urdu Books

Free Online Islamic Books | Islamic Books in Urdu | Best Urdu Books | Free Urdu Books | Urdu PDF Books | Download Islamic Books | besturdubooks.net

ISLAMIC BOOKS HUB

Free Authentic Islamic books and Video library in English, Urdu, Arabic, Bangla Read online, free PDF books Download , Audio books, Islamic software, audio video lectures and Articles Naat and nasheed

عربی کا معلم

وَهٰذَا لِسَانٌ عَرَبِيٌّ مُّبِينٌ

International Islamic Library Online (IILO)

Donate Your Books at: Deenefitrat313@gmail.com ..... (Mobile: + 9 2 3 3 2 9 4 2 5 3 6 5)

Taleem-ul-Quran

Khulasa-e-Quran | Best Quran Summary

Al Waqia Magazine

امت مسلمہ کی بیداری اور دجالی و فتنہ کے دور سے آگاہی

TowardsHuda

The Messenger of Allaah sallAllaahu 3Alayhi wa sallam said: "Whoever directs someone to a good, then he will have the reward equal to the doer of the action". [Saheeh Muslim]

آہنگِ ادب

نوجوان قلم کاروں کی آواز

آئینہ...

توڑ دینے سے چہرے کی بدنمائی تو نہیں جاتی

بے لاگ :- -: Be Laag

ایک مختلف زاویہ۔ از جاوید گوندل

اردو ہے جس کا نام

اردو زبان کی ترویج کے لیے متفرق مضامین

آن لائن قرآن پاک

اقرا باسم ربك الذي خلق

پروفیسر عقیل کا بلاگ

Please visit my new website www.aqilkhan.org

AhleSunnah Library

Authentic Islamic Resources

ISLAMIC BOOKS LIBRARY

Authentic Site for Authentic Islamic Knowledge

منہج اہل السنة

اہل سنت والجماعۃ کا منہج

waqashashmispoetry

Sad , Romantic Urdu Ghazals, & Nazam

!! والله أعلم بالصواب

hai pengembara! apakah kamu tahu ada apa saja di depanmu itu?

Life Is Fragile

I don’t deserve what I want. I don’t want what I have deserve.

I Think So

What I observe, experience, feel, think, understand and misunderstand

Amna Art Studio

Maker of art and artsy things, art teacher, and loud thinker

mindandbeyond

if we know we grow

Muhammad Altaf Gohar | Google SEO Consultant, Pakistani Urdu/English Blogger, Web Developer, Writer & Researcher

افکار تازہ ہمیشہ بہتے پانی کیطرح پاکیزہ اور آئینہ کیطرح شفاف ہوتے ہیں

بے قرار

جانے کب ۔ ۔ ۔

سعد کا بلاگ

موت ہے اک سخت تر جس کا غلامی ہے نام

دائرہ فکر... ابنِ اقبال

بلاگ نئے ایڈریس پر منتقل ہو چکا ہے http://emraaniqbal.comے

Kaleidoscope

Urban desi mom's blog about everything interesting around.

تلمیذ

Just another WordPress.com site

سمارا کا بلاگ

کچھ لکھنے کی کوشش

Guldaan

Islam, Pakistan and Politics

کائنات بشیر کا بلاگ

کہنے کو بہت کچھ تھا اگر کہنے پہ آتے ۔۔۔ اپنی تو یہ عادت ہے کہ ہم کچھ نہیں کہتے

Muhammad Saleem

Pakistani blogger living in Shantou/China

Writer Meets World

Using words to conquer life.

Musings of a Prospective Shrink

sugar spice and everything nice

Aiman Amjad

think, discuss, review and express...

Pressure Cooker

Where I brew the stew to feed inner monsters...

My Blog

Just another WordPress.com site

%d bloggers like this: