شَھْرُ رَمَضَانَ -ماہ رمضان المبارک-8

خلاصہ کلام : 
روزہ دار کے منہ کی بو بڑی فضیلت والی ہے ، اللہ تعالی کے یہاں  یہ بو بہت مقبول ہے اس کا مرتبہ شہیدکے خون سے بھی بڑھ کرہے ،اس لئے ہمیں  اس بو کو عیب نہیں  سمجھنا چاہئے ۔
اوریہ بو چونکہ پیٹ کے اندر معدہ سے آتی ہے اس لئے یہ مسواک وغیرہ سے ختم بھی نہیں  ہوسکتی ، لہٰذا اس کی وجہ مسواک نہیں  چھوڑنا چاہئے۔
ذرا غور کیجئے کہ وہ خالق و مالک، وہ جبار و قہار اپنے حقیر بندے کی کتنی تعظیم کرتا ہے کہ ہمارے منہ کی بُو بھی اسے کستوری سے زیادہ پاکیزہ معلوم ہوتی ہے۔
روزے دار کی دوسری فضیلت آپ ﷺنے یہ فرمائی :
للصائم فرحتان یفرحھما، اذا افطر فرح واذا لقی ربه فرح بصومه روزے دار کے لئے دو خوشی کے مواقع ہیں ۔ پہلا موقع تو وہ ہے جب ہر شام وہ روزہ افطار کرتا ہے تو اسے ایک خاص روحانی خوشی ہوتی ہے اور دوسرا موقع وہ ہے کہ جب وہ اپنے رب سے ملے گا تو اپنے روزے کی وجہ سے بہت خوش ہو گا۔
آنحضرت ﷺ نے فرمایا:نمازی کو جنت میں  داخل ہونے کے لئے  باب الصلوٰۃ  سے بلایا جائے گا۔ جو مجاہد ہے اسے  باب الجہاد  سے ندا دی جائے گی۔ جو شخص روزے دار ہے اسے  باب الریّان  سے پکارا جائے گا۔ جو صاحب الصدقہ ہے اسے  باب الصدقہ  سے جنت میں  داخلے کی دعوت دی جائے گی۔ 
سہل بن سعد بیان کرتے ہیں  کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا: جنت میں  ایک دروازہ ہے جسے  ریان  کہا جاتا ہے۔ قیامت کے دن اس دروازے سے صرف روزے دار جنت میں  داخل ہوں  گے اور ان کے علاوہ کسی دوسرے کو اس دروازے سے داخل ہونے کی اجازت نہ ہو گی۔ فرشتے پکاریں  گے روزے دار کہاں  ہیں ؟ روزے دار اس آواز کو سن کر جنت میں  داخل ہونے کے لئے اس دروازے کی طرف بڑھیں  گے اور جب روزے دار جنت میں  ہو جائیں  گے تو اس دروازے کو بند کر دیا جائے گا۔ پھر کوئی شخص اس دروازے سے داخل نہ ہو سکے گا۔
روزے کی فضیلت اس سے بڑھ کر کیا ہو سکتی ہے کہ قیامت کے دن روزے داروں  کو امتیازی حیثیت سے جنت میں  بھیجا جائے گا۔
حضرت ابو سعید خدریؓ سے روایت ہے کہ رسول اکرم ﷺ نے فرمایا:ما من عبد یصوم یوما فی سبیل اللہ الا باعد اللہ بذالک الیوم  وجھه عن النار سبعین خریفاً کہ جو شخص لوجہ اللہ ایک دن کا روزہ رکھ لیتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس ایک روزے کی برکت سے اس کے چہرے کو ستر برس مدّت کی مسافت تک آگ سے دور کر دیتا ہے۔
اس سے یہ اندازہ لگانا چنداں  مشکل نہیں  کہ اگر ایک روزہ رکھنے والا آگ سے اس قدر دُور مسافت پر ہو سکتا ہے تو رمضان المبارک کے سارے روزے رکھنے والا کس قدر عظیم ثواب اور انعام کا مستحق ہو گا۔
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے، رسول اکرم ﷺ نے فرمایا:من صام رمضان ایمانا واحتسابا غفر له ما تقدم من ذنبه کہ جس شخص نے ایمان اور ایقان کی دولت سے سرشار ہو کر رمضان کے روزے پورے کر لئے اس کے پچھلے گناہ سب معاف ہو جائیں  گے۔
ایک جگہ آپ ﷺ نے فرمایا:فمن صامه وقامه ایمانا واحتسابا خرج من ذنوبه كيوم ولدته امه کہ جس نے رمضان کو ایمان اور احتساب سے پورا کر لیا وہ اپنے گناہوں  سے اس طرح بری ہوتا ہے جیسے اس کی ماں  نے آج ہی اسے جنا ہے۔
روزے دار کے لئے یہ خوشخبری کس قدر عظیم ہے کہ رمضان المبارک کے پہلے دس دن خدا تعالیٰ کی رحمت کا باعث ہیں ۔  اوّله رحمة  اگلے دس دن اس کی مغفرت کے لئے مقرر ہیں   اوسطه مغفرہ  اور آخری دس دن دوزخ سے نجات حاصل کرنے کا پروانہ ہیں   اٰخرہ عتق من النار  
یہ فضیلت بھی روزے دار کے حصے میں  آئی ہے کہ ماہِ رمضان کے آخری دس دنوں  کی طاق راتوں  میں  ایک رات ایسی ہے جس کی عبادت ہزار مہینوں  کی عبادت سے بہتر ہے  لَیْلَةُ الْقَدْرِ خَيْرٌ مِّنْ اَلْفِ شَھْرٍ    وہ لوگ جو تنو مند اور توانا ہو کر بھی روزہ رکھنے کی سعادت سے محروم رہتے ہیں  کتنے بد بخت اور بد نصیب ہیں  کہ وہ اس رات کی فضیلتوں  سے اپنی جھولیاں  نہیں  بھرتے اور کتنے خوش نصیب اور بامراد ہیں  وہ روزے دار جو اس رات کے انوار اپنے سینوں  میں  سمیٹ لینے کی جدوجہد کرتے ہیں ۔ یہ وہ رات ہے جس رات جبرائیلؑ اپنے لاؤ لشکر سمیت بندگان خدا کو اپنے آقا کے حضور سر بسجود دیکھنے کو زمین پر اتر آتے ہیں ۔  تَنَزَّلُ الْمَلَآئِكَةُ وَالرُّوْحُ فِيْھَا بِاِذْنِ رَبِّھِمْ مِّنْ كُلِّ اَمْرٍ  اس رات کی فضیلت کوئی صاحبِ دل ہی بتا سکتا ہے۔  سَلٰمٌ ھِيَ حَتّٰي مَطْلَعِ الْفَجْرِ کہ فجر کا نور طلوع ہونے تک سلامتی ہی سلامتی ہے۔
رات کی تنہائیوں  میں  کیونکر آقا و غلام ہم کلام ہوتے ہیں  اور آقا اپنے غلاموں  پر رحمت اور برکت کی کون سی بارشیں  نازل کرتا ہے یہ سب راز و نیاز کی باتیں  ہیں ۔ ہم تو صرف یہی کہہ سکتے ہیں  کہ روزے داروں  کے لئے رمضان میں  اس رات سے بڑھ کر کوئی فضیلت نہیں ۔
روزہ کیس عبادت ہے کہ یہ خود بھی فضیلت ہے اور اس کی افطاری بھی فضیلت ہے۔
 آنحضرت ﷺ کا فرمان ہے:من فطر فیه صائما كان مغفرة لذنوبه وعتق رقبته من النار وكان له مثل اجره غيران ينقص من اجره شيئا قالوا يا رسول اللہ ليس كلنا يجد ما يفطر الصائم فقال رسول اللہ ﷺ يعطي اللہ ھذا الثواب من فطر صائما علٰي تمرة او شربة ماء او مذقة لبن کہ جس نے کسی روزے دار کی افطاری کا انتظام کیا تو یہ افطاری اس کے گناہوں  کے لئے بخشش اور اسے دوزخ سے بچانے کا ذریعہ ہو گی اور جس کی افطاری کروائی گئی، اور جس نے افطاری کروائی ان کے اجر میں  کسی قسم کی کمی نہیں  ہو گی۔ صحابہؓ نے گزارش کی، اے اللہ کے رسول ﷺ ہم سب کو تو کسی کی افطاری کا اہتمام کرنے کی توفیق نہیں ۔ آنحضرت ﷺ نے فرمایا: خدا یہ ثواب اس شخس کو بھی برابر عطا کرتا ہے جو ایک کھجور، پانی کے ایک گھونٹ یا دودھ کی ایک چُلّی سے کسی کا روزہ افطار کروا دے۔ ایک جگہ فرمایا:من اسقی صائما سقارہ اللہ من حوضی شربة لا یظماء حتی یدخل الجنة کہ جو شخص کسی روزے دار کو جی بھر کر پانی پلا دے (یا پُرتکلف افطاری کا اہتمام کرے)تو خدا تعالیٰ اس کو میرے حوض کوثر سے اس طرح سیراب کریں  گے کہ جنت میں  داخل ہونے تک اسے پیاس محسوس نہ ہو گی۔ آنحضرت ﷺ نے فرمایا:اذا افطر احدکم فليفطر علي تمر فانه بركة فمن لم يجد فليفطر علي ماء فانه طھور کہ جب روزہ افطار کرنا چاہو تو کھجور سے افطار کرو کیونکہ یہ باعثِ برکت ہے۔ اگر کھجور میسر نہ آئے تو پانی سے چھوڑ لو، یہ باعثِ طہارت ہے۔ ایک دفعہ آنحضرت ﷺ نے سعدؓ بن معاذ کے پاس روزہ افطار کیا اور فرمایا:افطر عندكم الصائمون واكل طعامكم الابرار وصلت عليكم الملٰئكة تمہارے پاس روزہ داروں  نے روزہ افطار کیا اور تمہارا کھانا نیک لوگوں  نے کھایا اور تم پر فرشتوں  نے دعا کی۔ ایک دفعہ آنحضرت ﷺ نے اُم عمارہ سے مخاطب ہو کر فرمایا:ان الصائم تصلی علیه الملائكة اذا کل عندہ حتی یفرغوا وربما قال حتی یشبعوا کہ جب كچھ لوگ کسی روزه دار كے ہاں  روزہ افطار کریں  تو فرشتے اس روزہ دار پر درود بھیجتے ہیں ۔ جب تک وہ افطاری سے فارغ نہ ہو جائیں ۔ یا جب تک افطاری والوں  کا پیٹ نہ بھر جائے۔ ایک روایت میں  ہے :الصائم اذا اکل عندہ المفاطیر صلّت علیه الملائكة خدا تعالیٰ کو وہ بندہ سب سے زیادہ محبوب ہے جو افطاری میں  جلدی کرتا ہے۔ چنانچہ فرمایا:احب عبادی الّی اعجلھم فطراً ایک جگہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا:  لا یزال الناس بخیر ما عجلوا الفطر لوگ اس وقت تک بھلائی پر رہیں  گے جب تک کہ وہ افطاری میں  جلدی کریں  گے۔ ایک جگہ فرمایا:لا یزال الدین ظاھرا ما عجل الناس الفطر کہ یہ دین اس وقت تک دوسرے تمام دینوں  پر غالب رہے گا جب تک لوگ افطاری میں  جلدی کریں  گے۔
Advertisements

اپنی رائے دیجئے

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

اردو سائبر اسپیس

Promotion of Urdu Language and Literature

سائنس کی دُنیا

اُردو زبان کی پہلی باقاعدہ سائنس ویب سائٹ

~~~ اردو سائنس بلاگ ~~~ حیرت سراے خاک

سائنس، تاریخ، اور جغرافیہ کی معلوماتی تحقیق پر مبنی اردو تحاریر....!! قمر کا بلاگ

BOOK CENTRE

BOOK CENTRE 32 HAIDER ROAD SADDAR RAWALPINDI PAKISTAN. Tel 92-51-5565234 Email aftabqureshi1972@gmail.com www.bookcentreorg.wordpress.com, www.bookcentrepk.wordpress.com

اردوادبی مجلّہ اجرا، کراچی

Selected global and regional literatures with the world's most popular writers' works

Best Urdu Books

Free Online Islamic Books | Islamic Books in Urdu | Best Urdu Books | Free Urdu Books | Urdu PDF Books | Download Islamic Books | Dars e Nizami Books | besturdubooks.net

ISLAMIC BOOKS HUB

Free Authentic Islamic books and Video library in English, Urdu, Arabic, Bangla Read online, free PDF books Download , Audio books, Islamic software, audio video lectures and Articles Naat and nasheed

عربی کا معلم

وَهٰذَا لِسَانٌ عَرَبِيٌّ مُّبِينٌ

International Islamic Library Online (IILO)

Donate Your Books at: Deenefitrat313@gmail.com ..... (Mobile: + 9 2 3 3 2 9 4 2 5 3 6 5)

Taleem-ul-Quran

Khulasa-e-Quran | Best Quran Summary

Al Waqia Magazine

امت مسلمہ کی بیداری اور دجالی و فتنہ کے دور سے آگاہی

TowardsHuda

The Messenger of Allaah sallAllaahu 3Alayhi wa sallam said: "Whoever directs someone to a good, then he will have the reward equal to the doer of the action". [Saheeh Muslim]

آہنگِ ادب

نوجوان قلم کاروں کی آواز

آئینہ...

توڑ دینے سے چہرے کی بدنمائی تو نہیں جاتی

بے لاگ :- -: Be Laag

ایک مختلف زاویہ۔ از جاوید گوندل

اردو ہے جس کا نام

اردو زبان کی ترویج کے لیے متفرق مضامین

آن لائن قرآن پاک

اقرا باسم ربك الذي خلق

پروفیسر عقیل کا بلاگ

Please visit my new website www.aqilkhan.org

AhleSunnah Library

Authentic Islamic Resources

ISLAMIC BOOKS LIBRARY

Authentic Site for Authentic Islamic Knowledge

منہج اہل السنة

اہل سنت والجماعۃ کا منہج

waqashashmispoetry

Sad , Romantic Urdu Ghazals, & Nazam

!! والله أعلم بالصواب

hai pengembara! apakah kamu tahu ada apa saja di depanmu itu?

Life Is Fragile

I don’t deserve what I want. I don’t want what I have deserve.

I Think So

What I observe, experience, feel, think, understand and misunderstand

Amna Art Studio

Maker of art and artsy things, art teacher, and loud thinker

mindandbeyond

if we know we grow

Muhammad Altaf Gohar | Google SEO Consultant, Pakistani Urdu/English Blogger, Web Developer, Writer & Researcher

افکار تازہ ہمیشہ بہتے پانی کیطرح پاکیزہ اور آئینہ کیطرح شفاف ہوتے ہیں

بے قرار

جانے کب ۔ ۔ ۔

سعد کا بلاگ

موت ہے اک سخت تر جس کا غلامی ہے نام

دائرہ فکر... ابنِ اقبال

بلاگ نئے ایڈریس پر منتقل ہو چکا ہے http://emraaniqbal.comے

Kaleidoscope

Urban desi mom's blog about everything interesting around.

I am woman, hear me roar

This blog contains the feminist point of view on anything and everything.

تلمیذ

Just another WordPress.com site

سمارا کا بلاگ

کچھ لکھنے کی کوشش

Guldaan

Islam, Pakistan and Politics

کائنات بشیر کا بلاگ

کہنے کو بہت کچھ تھا اگر کہنے پہ آتے ۔۔۔ اپنی تو یہ عادت ہے کہ ہم کچھ نہیں کہتے

Muhammad Saleem

Pakistani blogger living in Shantou/China

Writer Meets World

Using words to conquer life.

Musings of a Prospective Shrink

sugar spice and everything nice

Aiman Amjad

think, discuss, review and express...

Pressure Cooker

Where I brew the stew to feed inner monsters...

%d bloggers like this: