نمازتراویح میں قرآن مجیدختم کرنا سنت

عَنِ الْحَسَنِ قَالَ مَنْ اَمَّ النَّاسَ فِیْ رَمْضَانَ فَلْیَأْخُذْ بِھِمُ الْیُسْرَفَاِنْ کَانَ بَطِیْئَ الْقِرَأَ ۃِ فَلْیَخْتِمِ الْقُرْآنَ خَتْمَۃً وَاِنْ کَانَ قِرَائَ تُہٗ بَیْنَ ذٰلِکَ فَخَتَمَۃٌ وَنِصْفٌ فَاِنْ کَانَ سَرِیْعَ الْقِرَأَۃِ فَمَرَّتَیْنِ۔ حضرت حسن بصری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جو رمضان میں لوگوں کونمازتراویح پڑھائے وہ ان سے آسانی کامعاملہ کرے۔ اگر اس کی قرأت آہستہ ہو توایک قرآن کریم کاختم کرے، قرات کی رفتار درمیانی ہو تو ڈیڑھ اور اگرتیزقرات کرسکتاہو توپھر دوبار قرآن کاختم کرے
(مصنف ابن ابی شیبۃ ج 2ص284)
وَعَنْ اَبِیْ حَنِیْفَۃَ اَنَّہٗ کَانَ یَخْتِمُ فِیْ شَہْرِ رَمْضَانَ اِحْدٰی وَسِتِّیْنَ خَتْمَۃً ثَلٰثِیْنَ فِی الْاَیَّامِ وَ ثَلٰثِیْنَ فِی اللَّیَالِیْ وَ وَاحِدَۃً فِی التَّرَاوِیْحِ۔ امام اعظم ابوحنیفہ رحمہ اللہ کے بارے میں مروی ہے کہ آپ رمضان مبارک میں اکسٹھ (61) قرآن مجید ختم کرتے تھے، تیس دن میں اور تیس رات میں اورایک تراویح میں۔
(فتاوی قاضی خان ج1ص114)
قَالَ الْاِمَامُ الْفَقِیْہُ الْمُفْتِیُّ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَصْکَفِیُّ رَحِمَہُ اللّٰہِ :(وَالْخَتْمُ)مَرَّۃً سُنَّۃٌوَمَرَّتَیْنِ فَضِیْلَۃٌ وَثَلَاثًا اَفْضَلُ(وَلَایُتْرَکُ)الْخَتَمُ(لِکَسْلِ الْقَوْمِ)۔ مشہور فقیہ محمد بن علی بن حصکفی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ تروایح میں ایک بار ختم کرنا سنت ہے، دوبار فضیلت اورتین بار افضل ہے قوم کی سستی کی وجہ سے اسے ترک نہ کیا جائے ۔
(الدرالمختار للحصکفی ج2ص497)
اَلسُّنَۃُ فِی التَّرَاوِیْحِ اِنَّمَا ہُوَالْخَتْمُ مَرَّۃً فَلَایُتْرَکُ لِکَسْلِ الْقَوْمِ ۔ تروایح میں ایک بار ختم قرآن کرنا سنت ہے، لوگوں کی سستی کی وجہ سے ترک نہ کیاجائے۔
(فتاوی عالمگیر یہ ج1ص130 فصل فی التروایح)
Advertisements
2 comments
  1. Abdul Samad said:

    A Allah ki bandi logoo ko gumra karna chor du Quran ko 3 din se kam khatam karna guna ha

    • تو کس نے کہا کہ 3 دن سے پہلے ختم کرو؟
      آپ پڑھ کے جواب دے رہے ہیں یا بس ایسے ہی بنا پڑھےَ

اپنی رائے دیجئے

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: