اعتکاف

ماہِ رمضان کے خصوصی اعمال میں سے ایک اعتکاف بھی ہے۔ اعتکاف عربی زبان کا لفظ ہے، جس کے معنی ٹھہر جانے اور خود کو روک لینے کے ہیں۔شریعت اسلامی کی اصطلاح میں اعتکاف رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں عبادت کی غرض سے مسجد میں ٹھہرے رہنے کو کہتے ہیں یہ  تمام دنیاوی مصروفیات ترک کرکے محض عبادت کی نیت سے مسجد میں  آکرٹھہرنے کا نام ہے ۔ اعتکاف کے معنی ہیں   جھک کر یک سوئی سے بیٹھ رہنا  اس عبادت میں  انسان صحیح معنوں  میں  سب سے کٹ کر اللہ تعالیٰ کے گھر میں  یکسو ہو کر بیٹھ جاتا ہے۔ اس کی ساری توجہ اس امر پر مرکوز رہتی ہے کہ اللہ تعالیٰ مجھ سے راضی ہو جائے۔ چنانچہ وہ اس گوشہٴ خلوت میں  بیٹھ کر توبہ و استغفار کرتا ہے۔ نوافل پڑھتا ہے، ذکر و تلاوت کرتا ہے۔ دعا و التجا کرتا ہے اور یہ سارے ہی کام عبادات ہیں ۔ اس اعتبار سے اعتکاف گویا مجموعہ عبادات ہے۔اللہ تعالیٰ کی قربت و رضا کے حصول کے لئے گزشتہ امتوں نے ایسی ریاضتیں لازم کر لی تھیں، جو اللہ نے ان پر فرض نہیں کی تھیں۔ قرآن حکیم نے ان عبادت گزار گروہوں کو  رہبان اور احبار  سے موسوم کیا ہے۔ تاجدار کائنات حضرت محمد ﷺ نے تقرب الی اللہ کے لئے رہبانیت کو ترک کر کے اپنی امت کے لئے اعلیٰ ترین اور آسان ترین طریقہ عطا فرمایا، جو ظاہری خلوت کی بجائے باطنی خلوت کے تصور پر مبنی ہے۔ یعنی اللہ کو پانے کے لئے دنیا کو چھوڑنے کی ضرورت نہیں بلکہ دنیا میں رہتے ہوئے دنیا کی محبت کو دل سے نکال دینا اصل کمال ہے۔اس کی مثال ایسے ہے کہ دنیا ایک سمندر ہے اور دل اس پر تیرتی ہوئی کشتی، اگر پانی کشتی میں چلا جائے تو کشتی ڈوب جائے گی، اس کے تیرتے رہنے کے لئے ضروری ہے کہ پانی کشتی میں نہ آنے پائے۔مسلمانوں کا رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں اپنے گھروں کو چھوڑ کر اللہ کے حضور آنا اس بات کی علامت ہے کہ اس نے دنیا اور دنیا والوں سے تعلق توڑ لیا ہے۔ حضور نبی اکرم ﷺ آخری عشرہ میں باقاعدگی سے مسجد نبوی میں اعتکاف کا اہتمام فرماتے اور آپ ﷺ کی اتباع میں عہد صحابہ سے لے کر آج تک صوفیاء و عرفاء اس سنت پر عمل پیرا ہیں۔
یہ مبارک عمل نبی کریمﷺ  کی سنت ِمؤکدہ سے ثابت ہے۔کیونکہ آپﷺ  اپنی مدنی زندگی میں  ہر سال ماہ رمضان کا جب آخری عشرہ شروع ہوتا تو مسجد میں  آکر اعتکاف فرماتے۔ ایک سال کسی سفر کی وجہ سے یہ عمل چھوٹ گیاتو اگلے سال آپ نے بیس دن کااعتکاف کیا۔ چنانچہ سیدنا اُبی بن کعبؓ بیان کرتے ہیں کہ نبیﷺ  رمضان کے آخری عشرے کا اعتکاف کیا کرتے تھے۔ ایک سال آپ (آخری عشرے کے دوران) سفر میں  تھے ، جب اگلا سال آیا توآپ نے بیس دن کا اعتکاف کیا۔ (سنن ابن ماجہ،کتاب الصیام، رقم:۱۷۷۰؛ سنن ابوداؤد، رقم:۲۴۶۳  ’صحیح‘)
 اسی طرح سیدہ عائشہؓ بیان فرماتی ہیں  کہ نبیﷺ  رمضان کے آخری عشرے میں  اعتکاف کیاکرتے تھے۔میں  آپﷺ   کے لیے (مسجد میں ) ایک خیمہ لگا دیتی اور آپ صبح کی نماز پڑھ کر اس میں  چلے جاتے۔پھر سیدہ حفصہؓ نے بھی سیدہ عائشہؓ سے خیمہ کھڑا کرنے کی اجازت چاہی تو اُنہوں نے دے دی اور اُنہوں  نے ایک خیمہ کھڑا کرلیا۔ جب سیدہ زینبؓ بنت جحش نے دیکھا تو اُنہوں  نے بھی اپنے لیے ایک خیمہ کھڑا کرلیا۔ صبح ہوئی تو رسول اللہﷺ  نے کئی خیمے دیکھے تو فرمایا:  ما ھذا؟   یہ کیا ہے؟  آپ کو ان کی حقیقت کی خبر دی گئی تو آپﷺ  نے فرمایا: البر ترون بِھنَّ   کیا تم یہ سمجھتے ہو کہ یہ خیمے ثواب کی نیت سے کھڑے کئے گئے ہیں ؟  پھر آپ نے اس مہینے (رمضان) کا اعتکاف چھوڑ دیااور شوال کے عشرے کا اعتکاف کیا۔  (صحیح بخاری،کتاب الاعتکاف، باب اعتکاف النسائ، رقم :۲۰۳۳)
ایک مرتبہ آپ اعتکاف نہ بیٹھ سکے تو آپ نے شوال کے آخری دس دن اعتکاف فرمایا:۔ (صحیح بخاری، الاعتکاف، باب الاعتکاف فی شوال، حدیث   2041)
اس سے یہ بھی معلوم ہوا کہ رمضان کے اعتکاف کی قضا کسی دوسرے مہینے میں  بھی دی جاسکتی ہے۔
سیدنا ابن عمرؓ فرماتے ہیں :کان رسول اﷲ یعتکف العشر الأواخر من رمضان  یعنی رسول اللہﷺ  رمضان کے آخری عشرے میں اعتکاف کیا کرتے تھے۔  (صحیح بخاری :۲۰۲۵)
ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اﷲ عنہا سے مروی ہے:أَنَّ النَّبِی صلی اللہ عليه وآله وسلم کَانَ يَعْتَکِفُ الْعَشْرَ الأَوَاخِرَ مِنْ رَمَضَانَ حَتَّی تَوَفَّاهُ اﷲُ، ثُمَّ اعْتَکَفَ أَزْوَاجُهُ مِنْ بَعْدِه حضور نبی اکرم ﷺ رمضان المبارک کے آخری دس دن اعتکاف کرتے تھے یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ کے حکم سے آپ ﷺ کا وصال ہوگیا پھر آپ ﷺ کے بعد آپ ﷺ کی ازواج مطہرات نے اعتکاف کیا ہے۔ (بخاری، الصحيح، کتاب الاعتکاف، باب الاعتکاف فی العشر الا واخروالإعتکاف فی المساجد کلها، 2 713، رقم 1922)
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے ۔حضور نبی اکرم ﷺ ہر سال رمضان المبارک میں دس دن اعتکاف فرماتے تھے اور جس سال آپ ﷺ کا وصال مبارک ہوا، اس سال آپ ﷺ نے بیس دن اعتکاف کیا۔(بخاری، الصحيح، کتاب الاعتکاف، باب الاعتکاف فی العشر الأوسط من رمضان، 2 719، ر قم 1939)
Advertisements

اپنی رائے دیجئے

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

اردو سائبر اسپیس

Promotion of Urdu Language and Literature

سائنس کی دُنیا

اُردو زبان کی پہلی باقاعدہ سائنس ویب سائٹ

~~~ اردو سائنس بلاگ ~~~ حیرت سراے خاک

سائنس، تاریخ، اور جغرافیہ کی معلوماتی تحقیق پر مبنی اردو تحاریر....!! قمر کا بلاگ

BOOK CENTRE

BOOK CENTRE 32 HAIDER ROAD SADDAR RAWALPINDI PAKISTAN. Tel 92-51-5565234 Email aftabqureshi1972@gmail.com www.bookcentreorg.wordpress.com, www.bookcentrepk.wordpress.com

اردوادبی مجلّہ اجرا، کراچی

Selected global and regional literatures with the world's most popular writers' works

Best Urdu Books

Free Online Islamic Books | Islamic Books in Urdu | Best Urdu Books | Free Urdu Books | Urdu PDF Books | Download Islamic Books | Dars e Nizami Books | besturdubooks.net

ISLAMIC BOOKS HUB

Free Authentic Islamic books and Video library in English, Urdu, Arabic, Bangla Read online, free PDF books Download , Audio books, Islamic software, audio video lectures and Articles Naat and nasheed

عربی کا معلم

وَهٰذَا لِسَانٌ عَرَبِيٌّ مُّبِينٌ

International Islamic Library Online (IILO)

Donate Your Books at: Deenefitrat313@gmail.com ..... (Mobile: + 9 2 3 3 2 9 4 2 5 3 6 5)

Taleem-ul-Quran

Khulasa-e-Quran | Best Quran Summary

Al Waqia Magazine

امت مسلمہ کی بیداری اور دجالی و فتنہ کے دور سے آگاہی

TowardsHuda

The Messenger of Allaah sallAllaahu 3Alayhi wa sallam said: "Whoever directs someone to a good, then he will have the reward equal to the doer of the action". [Saheeh Muslim]

آہنگِ ادب

نوجوان قلم کاروں کی آواز

آئینہ...

توڑ دینے سے چہرے کی بدنمائی تو نہیں جاتی

بے لاگ :- -: Be Laag

ایک مختلف زاویہ۔ از جاوید گوندل

اردو ہے جس کا نام

اردو زبان کی ترویج کے لیے متفرق مضامین

آن لائن قرآن پاک

اقرا باسم ربك الذي خلق

پروفیسر عقیل کا بلاگ

Please visit my new website www.aqilkhan.org

AhleSunnah Library

Authentic Islamic Resources

ISLAMIC BOOKS LIBRARY

Authentic Site for Authentic Islamic Knowledge

منہج اہل السنة

اہل سنت والجماعۃ کا منہج

waqashashmispoetry

Sad , Romantic Urdu Ghazals, & Nazam

!! والله أعلم بالصواب

hai pengembara! apakah kamu tahu ada apa saja di depanmu itu?

Life Is Fragile

I don’t deserve what I want. I don’t want what I have deserve.

I Think So

What I observe, experience, feel, think, understand and misunderstand

Amna Art Studio

Maker of art and artsy things, art teacher, and loud thinker

mindandbeyond

if we know we grow

Muhammad Altaf Gohar | Google SEO Consultant, Pakistani Urdu/English Blogger, Web Developer, Writer & Researcher

افکار تازہ ہمیشہ بہتے پانی کیطرح پاکیزہ اور آئینہ کیطرح شفاف ہوتے ہیں

بے قرار

جانے کب ۔ ۔ ۔

سعد کا بلاگ

موت ہے اک سخت تر جس کا غلامی ہے نام

دائرہ فکر... ابنِ اقبال

بلاگ نئے ایڈریس پر منتقل ہو چکا ہے http://emraaniqbal.comے

Kaleidoscope

Urban desi mom's blog about everything interesting around.

I am woman, hear me roar

This blog contains the feminist point of view on anything and everything.

تلمیذ

Just another WordPress.com site

سمارا کا بلاگ

کچھ لکھنے کی کوشش

Guldaan

Islam, Pakistan and Politics

کائنات بشیر کا بلاگ

کہنے کو بہت کچھ تھا اگر کہنے پہ آتے ۔۔۔ اپنی تو یہ عادت ہے کہ ہم کچھ نہیں کہتے

Muhammad Saleem

Pakistani blogger living in Shantou/China

Writer Meets World

Using words to conquer life.

Musings of a Prospective Shrink

sugar spice and everything nice

Aiman Amjad

think, discuss, review and express...

Pressure Cooker

Where I brew the stew to feed inner monsters...

%d bloggers like this: