شَھْرُ رَمَضَانَ -ماہ رمضان المبارک-5

گزشتہ سے پیوستہ۔۔۔۔۔
یہاں  ایک غلط فہمی کا ازالہ بھی ضروری ہے۔ مذکورہ بالا حدیث سے یہ مطلب ہرگز اخذ نہ کرنا چاہئے کہ اسلام رہبانیت کی تعلیم دیتا ہے اور بدھ مذہب یا ہندومت کی طرح نفس کشی کی ترغیب دیتا ہے۔ بلکہ اس حدیث کے بارے میں  فقہاء کا استدلال یہ ہے کہ روزے سے انسان خوراک کی ایک متناسب مقدار پر قناعت کرنے پر مجبور ہوتا ہے جس سے اس کے بدن میں  کمزوری تو ضرور آتی ہے جو بدن میں  جنسی تحریک کی مدافعت کا باعث بنتی ہے لیکن غذا کی کمی اسلام کا منشا نہیں ۔ اسلام یہ سبق نہیں  دیتا، کہ انسان ایسی ضروری غذا سے بھی اپنے آپ کو محروم کرے جس سے اس کی صحت کا دیوالیہ  نکل جائے۔ غذا کو اس حد تک کم کر دینا جو بدن میں  قوت و توانائی برقرار نہ رکھ سکے یا ایسی ریاضت یا محنت شاقہ جس میں  بدن ٹوٹ جائے، ریاضت یا عبادت نہیں  بلکہ وہ ایک سزا ہے اور خدا اپنے بندوں  پر نہایت مہربان ہے، وہ نہیں  چاہتا کہ انسان اپنے آپ کو خواہ مخواہ ہلاکت کے سپرد کر دے۔ اسی لئے فرمایا:
لَا تَقْتُلُوْآ اَنْفُسَکُمْ (کہ تم اپنی جانوں  کو جان بوجھ کر ہلاکت میں  نہ ڈالو)
دوسری جگہ فرمایا:
یُرِیْدُ اللہُ بِکُمُ الْيُسْرَ وَلَا يُرِيْدُ بِكُمُ الْعُسْرَوہ (خدا)تمہیں  سہولت دینا چاہتا ہے اور تمہارے لئے تنگی کا ارادہ نہیں  رکھتا۔
پھر رسول اکرم ﷺ کا ارشاد ہے:
المومن القوی خیر واحب الی اللہ من المومن الضعیف وفی کل خیر  کہ طاقت ور مومن خدا کو نحیف و نزار مومن سے زیادہ محبوب ہے اور ان دونوں  میں  بھلائی ہے۔
پس روزے کا مقصد یہ نہیں  کہ اس سے جنسی جذبات کا خاتمہ مقصود ہے بلکہ روزہ تو ایک ایسی پوشیدہ عبادت ہے جس کا ظاہر داری سے کوئی تعلق نہیں ، اس کی اہمیت بھوک پیاس سے نہیں  بلکہ اس کا مقصد یہ ہے کہ اس کے ذریعے انسان ہر قسم کی خواہشات نفس سے بچار ہے، خطاؤں  سے اجتناب کرے، اپنے نفس کی اصلاح اور اس کی پاکیزگی و طہارت پر کمر بستہ رہے تاکہ روزہ اس تقویٰ کو حاصل کرنے کا ذریعہ بن جائے جس کے لئے یہ فرض کیا گیا ہے۔روزہ مشکل مہمات میں  ثابت قدم رہنے میں  بھی ممد و معاون ہے۔ روزے کا مقصد ضبطِ نفس ہے اور ضبطِ نفس اصل جہاد ہے۔ اگر انسان میں  بھوک پیاس برداشت کرنے کی اہمیت پیدا نہ ہو گی تو وہ مشکلات کا مقابلہ نہ کر سکے گا۔ اسلام میں  جہاد بھی ایک فرض اور ایک عبادت ہے۔ اس فرض کی ادائیگی کے لئے بلند حوصلہ، استقامت اور مہم جوئی کی خصوصیات مطلوب ہیں ۔ ہر قسم کے تلخ اور تند موسم میں  سفر کرنے والے مجاہدوں  کے لئے صبر اور بھوک پیاس برداشت کرنے کی عادت ایسی صفات ہیں  کہ ان کے بغیر مجاہد صحیح معنوں  میں  مجاہد نہیں  کہلا سکتا۔ آنحضرت ﷺ نے ننگے پاؤں  چلنے کی مشق کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔ مسلمان کی زندگی میں  ایسے حالات بھی رونما ہو سکتے ہیں ، جہاں  اسے جسمانی مشقتیں  برداشت کرنا پڑیں  یا فاقہ کشی کی نوبت آئے، موسم گرم ہو یا سرد، دن ہو یا رات، سفر ہو یا حضر، مجاہدینِ اسلام کو ہر حال میں  دشمن کے سامنے دینہ سپر ہونا پڑتا ہے۔ اس لحاظ سے روزہ مجاہدین کی جسمانی تربیت اور فوجی ٹریننگ کا ذریعہ بھی ہے۔ تاریخِ اسلام اس بات پر گواہ ہے کہ غازیانِ صف شکن کئی کئی فاقے کی صعوبتیں  جھیلتے ہوئے بھی دشمن کے سامنے ڈٹے رہتے۔ جنگ خندق کے موقع پر صحابہ کرام اور آنحضرت ﷺ کو بھی تین روز سے فاقہ تھا مگر اس کے باوجود حوصلے بلند اور ولولے جوان تھے۔ اور یہ کیسا عجیب اتفاق ہے کہ مسلمانوں  نے بڑے بڑے مصر کے رمضان کے مہینے میں  ہی سر کیے۔ کفر اور اسلام کا پہلا معرکہ غزوۂ بدر رمضان المبارک میں  ہی سر ہوا۔
روزے کا ایک روحانی فائدہ یہ بھی ہے کہ روزہ ایک مسلسل عبادت ہے اور روزہ دار سحری سے غروب آفتاب تک کا سارا وقت خدا کی عبادت میں  بسر کرتا ہے۔ ایک نماز پڑھ لینے کے بعد ممکن ہے۔ آپ دوسری نماز تک یاد خدا سے غافل ہو جائیں ۔ کاروبارِ حیات میں  غفلت انسان کو خدا سے دور رکھے مگر روزہ رکھ لینے کے بعد اگر آپ زبان سے خدا کو یاد نہ کریں  تو بھی آپ خدا کی عبادت میں  تصور کیے جائیں  گے اگرچہ تجربہ اور مشاہدہ یہی ہے کہ روزہ دار سحر سے لے کر افطار تک ہر لمحہ اور ہر گھڑی خدا کی یاد میں  مگن رہتا ہے کیونکہ جب اس کے دل میں  یہ احساس جاگ اُٹھتا ہے کہ وہ خدا کی خوشنودی کی خاطر بھوک پیاس کو برداشت کرنے کی پابندی قبول کر چکا ہے تو وہ اس کوشش میں  رہتا ہے کہ اس کا کوئی بھی لمحہ یادِ خدا سے غفلت میں  بسر نہ ہو۔
؎                                                صرفِ عصیاں  ہوا وہ لحظۂ عمر                                                                                          جو تری یاد میں  بسر نہ ہوا
اطاعت کا اصل مقصود ہی خدا کی یاد ہے اور اس کی یاد ہی اس کی اطاعت کی اساس ہے اور یادِ خدا انسان کو تمام برائیوں  سے روک دیتی ہے۔ اس عبادت کا یہی اہم تقاضا ہے کہ ہم دن بھر کوئی ایسا کام نہ کریں  جس سے اس عبادت کی رُوح زخمی ہو۔
یہ پہلے عرض کیا جا چکا ہے کہ صرف کھانے پینے سے رک جانا ہی  روزہ  نہیں  کہلاتا بلکہ روزے کا مطلب یہ ہے کہ ہم نہ صرف کبیرہ گناہوں  سے رک جائیں  بلکہ لڑائی جھگڑے، گالی گلوچ، چھینا جھپٹی، غیبت جھوٹ اور مکر و فریب جیسی حرکاتِ شنیعہ سے بھی باز آجائیں ۔
رسولِ اکرم ﷺ کا فرمان ہے:
اذا کان یوم صوم احدکم فلا یرفث ولا یجھل وان جھل علیه احد فلیقل انی امرءٌ صائم کہ جب تم میں  سے کوئی روزے سے ہو تو اسے بد زبانی، کج روی اور جہالت سے باز رہنا چاہئے۔
ہاں  اگر کوئی شخص روزے دار کے ساتھ زیادتی کرے تو اسے کہہ دینا چاہئے، میاں ! میں  تو روزے سے ہوں ۔
ایک جگہ آپ ﷺ نے فرمایا:
الصیام جُنة من النار کجُنة احدکم من القتال مالم یخرقھا بکذب وغیبة کہ جس طرح میدانِ جنگ میں  دفاع کے لئے ڈھال ہوتی ہے۔ روزے تمہارے لئے اسی طرح آگے کے لئے ڈھال ہیں ۔ جب تک کہ انسان اس ڈھال (روزہ)کو جھوٹ اور غیبت سے توڑنہ ڈالے۔
آنحضرت ﷺ نے ہی ایسے روزے دار کے متعلق فرمایا:
رب صائم لیس له من صیامه الا الجوع ورب قائم لیس له من قیامه الا السھر کہ کتنے روزے دار ہیں  جن کے حصے میں ، ان کے روزے سے صرف بھوک آتی ہے اورکتنے شب بیدار ہیں  جنہیں  بیداری کے علاوہ کچھ حاصل نہیں  ہوتا۔
ان گزارشات کے پیش نظر روزے کی اہمیت کو ذہن نشین کر لینا چاہئے۔ بدبخت ہوں  گے وہ لوگ جو رمضان کی فضیلتوں  سے فائدہ نہ اُٹھائیں  گے۔
آنحضرت ﷺ نے فرمایا:
علیکم بالصوم فانه لا مثل لهتم پر روزہ رکھنا فرض ہے کہ روزے جیسی عبادت کی کوئی مثال نہیں ۔
ایک جگہ یوں  ارشاد فرمایا:
من افطر یوما من رمضان من غیر عذر ولا مرض لم یقضه صیام الدھر وان صامه جس نے ماہ رمضان کا ایک روزہ بھی بغیر کسی (شرعی)عذر یا بیماری کے ترک کیا تو وہ قیامت تک بھی لگاتار روزے رکھتا رہے تو اس روزے کی قضا ادا نہیں  ہو سکتی۔
Advertisements

اپنی رائے دیجئے

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

اردو سائبر اسپیس

Promotion of Urdu Language and Literature

سائنس کی دُنیا

اُردو زبان کی پہلی باقاعدہ سائنس ویب سائٹ

~~~ اردو سائنس بلاگ ~~~ حیرت سراے خاک

سائنس، تاریخ، اور جغرافیہ کی معلوماتی تحقیق پر مبنی اردو تحاریر....!! قمر کا بلاگ

BOOK CENTRE

BOOK CENTRE 32 HAIDER ROAD SADDAR RAWALPINDI PAKISTAN. Tel 92-51-5565234 Email aftabqureshi1972@gmail.com www.bookcentreorg.wordpress.com, www.bookcentrepk.wordpress.com

اردوادبی مجلّہ اجرا، کراچی

Selected global and regional literatures with the world's most popular writers' works

Best Urdu Books

Free Online Islamic Books | Islamic Books in Urdu | Best Urdu Books | Free Urdu Books | Urdu PDF Books | Download Islamic Books | Dars e Nizami Books | besturdubooks.net

ISLAMIC BOOKS HUB

Free Authentic Islamic books and Video library in English, Urdu, Arabic, Bangla Read online, free PDF books Download , Audio books, Islamic software, audio video lectures and Articles Naat and nasheed

عربی کا معلم

وَهٰذَا لِسَانٌ عَرَبِيٌّ مُّبِينٌ

International Islamic Library Online (IILO)

Donate Your Books at: Deenefitrat313@gmail.com ..... (Mobile: + 9 2 3 3 2 9 4 2 5 3 6 5)

Taleem-ul-Quran

Khulasa-e-Quran | Best Quran Summary

Al Waqia Magazine

امت مسلمہ کی بیداری اور دجالی و فتنہ کے دور سے آگاہی

TowardsHuda

The Messenger of Allaah sallAllaahu 3Alayhi wa sallam said: "Whoever directs someone to a good, then he will have the reward equal to the doer of the action". [Saheeh Muslim]

آہنگِ ادب

نوجوان قلم کاروں کی آواز

آئینہ...

توڑ دینے سے چہرے کی بدنمائی تو نہیں جاتی

بے لاگ :- -: Be Laag

ایک مختلف زاویہ۔ از جاوید گوندل

اردو ہے جس کا نام

اردو زبان کی ترویج کے لیے متفرق مضامین

آن لائن قرآن پاک

اقرا باسم ربك الذي خلق

پروفیسر عقیل کا بلاگ

Please visit my new website www.aqilkhan.org

AhleSunnah Library

Authentic Islamic Resources

ISLAMIC BOOKS LIBRARY

Authentic Site for Authentic Islamic Knowledge

منہج اہل السنة

اہل سنت والجماعۃ کا منہج

waqashashmispoetry

Sad , Romantic Urdu Ghazals, & Nazam

!! والله أعلم بالصواب

hai pengembara! apakah kamu tahu ada apa saja di depanmu itu?

Life Is Fragile

I don’t deserve what I want. I don’t want what I have deserve.

I Think So

What I observe, experience, feel, think, understand and misunderstand

Amna Art Studio

Maker of art and artsy things, art teacher, and loud thinker

mindandbeyond

if we know we grow

Muhammad Altaf Gohar | Google SEO Consultant, Pakistani Urdu/English Blogger, Web Developer, Writer & Researcher

افکار تازہ ہمیشہ بہتے پانی کیطرح پاکیزہ اور آئینہ کیطرح شفاف ہوتے ہیں

بے قرار

جانے کب ۔ ۔ ۔

سعد کا بلاگ

موت ہے اک سخت تر جس کا غلامی ہے نام

دائرہ فکر... ابنِ اقبال

بلاگ نئے ایڈریس پر منتقل ہو چکا ہے http://emraaniqbal.comے

Kaleidoscope

Urban desi mom's blog about everything interesting around.

I am woman, hear me roar

This blog contains the feminist point of view on anything and everything.

تلمیذ

Just another WordPress.com site

سمارا کا بلاگ

کچھ لکھنے کی کوشش

Guldaan

Islam, Pakistan and Politics

کائنات بشیر کا بلاگ

کہنے کو بہت کچھ تھا اگر کہنے پہ آتے ۔۔۔ اپنی تو یہ عادت ہے کہ ہم کچھ نہیں کہتے

Muhammad Saleem

Pakistani blogger living in Shantou/China

Writer Meets World

Using words to conquer life.

MAHA S. KAMAL

INTERNATIONAL RELATIONS | POLITICS| POLICY | WRITING

Musings of a Prospective Shrink

sugar spice and everything nice

Aiman Amjad

think, discuss, review and express...

Pressure Cooker

Where I brew the stew to feed inner monsters...

%d bloggers like this: