اورجب میں اللہ کے قریب ہوا۔۔۔۔

جب میں اللہ کے قریب ہوا۔۔۔۔
میں دکھ اور پریشانی سے بیگانہ ہو گیا
جب میں اللہ کے قریب ہوا۔۔۔۔
موت کا خوف مجھ سے دور ہو گیا
جب میں اللہ کے قریب ہوا۔۔۔۔
رزق کا خوف مجھ سے دور ہو گیا
جب میں اللہ کے قریب ہوا۔۔۔۔
مجھے دل کا اطمنان اور سکون ہو گیا
جب میں اللہ کے قریب ہوا۔۔۔۔
تمام شکوک و شبہات مجھ سے دور ہو گئے
جب میں اللہ کے قریب ہوا۔۔۔۔
دنیا کے تمام خداؤں اور آقاؤں سے دور ہو گیا
جب میں اللہ کے قریب ہوا۔۔۔۔
میں شرک جیسے بھیانک گناہ سے میں دور ہو گیا
جب میں اللہ کے قریب ہوا۔۔۔۔
میں گناہوں کے اندھیروں سے روشنی میں آگیا
جب میں اللہ کے قریب ہوا۔۔۔۔
میں نے ہر وقت کے گناہوں سے توبہ کر لی
جب میں اللہ کے قریب ہوا۔۔۔۔
میں حیوان نما انسان بننے سے بچ گیا
جب میں اللہ کے قریب ہوا۔۔۔۔
میں بہترین انسانی اخلاق کا مالک بن گیا
وَاعْلَمُواْ أَنَّ اللّه يَحُولُ بَيْنَ الْمَرْءِ وَقَلْبِه وَأَنَّه إِلَيْه تُحْشَرُونَ
ترجمہ اور جان لو کہ اللہ آدمی اور اس کے قلب کے درمیان (شانِ قربتِ خاصہ کے ساتھ) حائل ہوتا ہے اور یہ کہ تم سب (بالآخر) اسی کی طرف جمع کئے جاؤ گے(سورہ نمبر 08، سورہ الانفال،آیت نمبر 24)
امام ابن جریر رحمتہ اللہ علیہ اس آیت کا مفہوم بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ اللہ اپنے بندوں کے دلوں پر پورا اختیار رکھتے ہیں ،جب چاہیں ان کے اور ان کے دلوں کے درمیان حائل ہو جاتے ہیں،حتٰی کہ انسان اللہ سبحان و تعالٰی کی مشیت کے بغیر کچھ بھی نہیں کر پاتا۔نبی پاک ﷺ کی حدیث ہے کہ”بنی آدم کے دل ،ایک دل کی طرح رحمٰن کی دو انگلیوں کے درمیان ہیں ،انہیں جس طرح چاہتا ہے پھیرتا رہتا ہے۔”پھر آپ نے یہ دعا فرمائی کہ”اے دلوں کو پھیرنے والے! ہمارے دلوں کو اپنی اطاعت کی طرف پھیر دے۔”(صحیح مسلم)
وَلَقَدْ خَلَقْنَا الْإِنسَانَ وَنَعْلَمُ مَا تُوَسْوِسُ بِهِ نَفْسُهُ وَنَحْنُ أَقْرَبُ إِلَيْهِ مِنْ حَبْلِ الْوَرِيدِ
ترجمہ اور بیشک ہم نے انسان کو پیدا کیا ہے اور ہم اُن وسوسوں کو (بھی) جانتے ہیں جو اس کا نفس (اس کے دل و دماغ میں) ڈالتا ہے۔ اور ہم اس کی شہ رگ سے بھی زیادہ اس کے قریب ہیں(سورہ نمبر 08، سورہ الانفال،آیت نمبر 24)
یعنی انسان کو کچھ چھپا تا اور دل میں مستور رکھتا ہے،وہ سب اللہ پاک جانتے ہیں۔وسوسہ دل میں گزرنے والے خیالات کو کہتے ہیں جس کا علم اس انسان کے سوا کسی کو نہیں ہوتا لیکن اللہ پاک ان وسوسوں کو بھی جانتے ہیں۔اس لئے حدیث پاک ﷺ میں آتا ہے کہ”اللہ نے میری امّت میں گذرنے والےخیالات کو معاف فرما دیا ہے،یعنی ان پر گرفت نہیں فرمائے گا۔جب تک وہ زبان سے اس کا اظہار نہ کرے یا عمل نہ کرے۔”(صحیح بخاری)
ورید شہہ رگ یا رگ جان کو کہتے ہیں جس کے کٹنے سے موت واقع ہو جاتی ہے۔یہ حلق کے 1کنارے سے کندھے تک ہوتی ہے۔اس قرب سے مراد قرب علمی ہے،یعنی علم کے لحاظ سےاللہ انسان کے بالکل اتنے قریب ہیں کہ اس کی نفس کی باتیں بھی جان لیتے ہیں۔امام ابن کثیر رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ نحن سے مراد فرشتے ہیں ، کیونکہ ہمارے فرشتے انسان کی رگ جان سے بھی زیادہ قریب ہیں۔یہ فرشتے انسان کے دائیں بائیں ہر وقت موجود رہتے ہیں اور انسان کی ہر بات و عمل نوٹ کرتے رہتے ہیں۔
جب میں اللہ کے قریب ہوا۔۔۔۔
میں تمام مادی اور انسانی وسیلوں سے دور ہو گیا یعنی مجھے اللہ تک پہنچنے کے لئے کسی دنیاوی چیز اور انسانی مدد کی ضرورت نہیں پڑی اور یہ اللہ سبحان و تعالٰی کا انسانوں پر بہت بڑا احسان ہے کہ اللہ تک پہنچنے کے لئے تقویٰ اور پرہیز گاری کی ضروت ہےنہ کہ کسی انسانی و مادی وسیلہ وغیرہ کی ۔
خالق اپنی مخلوق کی طرف نظر کرم کرنے کے لئے ہر وقت تیار ہے۔

 

 

 

5 comments
  1. پہلے آٹھ تو ٹھیک ہو گئے لیکن دسواں یعنی آخری اور آٹھواں نہیں ہو پا رہے ۔ کسی نیک انسان کی دعا کی ضرورت ہے

    • آپ کے 2 باقی رہ گئے اور میں سوچتی ہوں کہ
      ان میں سے کوئی 2 خوبیاں مجھ میں ہو تو خوشنصیبی ہو میری

      • یہ تو کرم ہے فقط میرے اللہ کا
        مجھ میں ایسی کوئی بات نہیں ہے

  2. aimen said:

    بیشک

    • ہمارے یہاں انگریزی سکھانے کا بندوبست ہے
      پر اس اسلامی جمہوریہ پاکستان میں عربی سکھانے اور سیکھنے پر کوئی متوجہ نہیں

Leave a reply to Iftikhar Ajmal Bhopal جواب منسوخ کریں

Tahreem Umer's Blog

A Passion Of Healing Souls

ارتقاءِ حيات

انسانی شعور کو جِلا بخشنے کی مبہم کوشش

Moneeb Junior

Journalist, Android Application Developer and Web Designer. My website is best Platform to find out Amazing information & Career guide in the interviews of World's Expert Professionals.

Urdu Islamic Downloads

Download Islamic Audio Video Software Documents - Read Best Islamic Books

اردو سائبر اسپیس

Promotion of Urdu Language and Literature

سائنس کی دُنیا

اُردو زبان کی پہلی باقاعدہ سائنس ویب سائٹ

~~~ اردو سائنس بلاگ ~~~ حیرت سرائے خاک

سائنس، تاریخ، اور جغرافیہ کی معلوماتی تحقیق پر مبنی اردو تحاریر....!! قمر کا بلاگ

BOOK CENTRE

BOOK CENTRE 32 HAIDER ROAD SADDAR RAWALPINDI PAKISTAN. Tel 92-51-5565234 Email aftabqureshi1972@gmail.com www.bookcentreorg.wordpress.com, www.bookcentrepk.wordpress.com

اردوادبی مجلّہ اجرا، کراچی

Selected global and regional literatures with the world's most popular writers' works

Best Urdu Books

Online Free Islamic Books

ISLAMIC BOOKS HUB

Free Authentic Islamic books and Video library in English, Urdu, Arabic, Bangla Read online, free PDF books Download , Audio books, Islamic software, audio video lectures and Articles Naat and nasheed

عربی کا معلم

وَهٰذَا لِسَانٌ عَرَبِيٌّ مُّبِينٌ

دیوبند آن لائن

www.deobandonline.com

Taleem-ul-Quran

Khulasa-e-Quran | Best Quran Summary

Al Waqia Magazine

امت مسلمہ کی بیداری اور دجالی و فتنہ کے دور سے آگاہی

TowardsHuda

The Messenger of Allaah sallAllaahu 3Alayhi wa sallam said: "Whoever directs someone to a good, then he will have the reward equal to the doer of the action". [Saheeh Muslim]

آہنگِ ادب

نوجوان قلم کاروں کی آواز

آئینہ...

توڑ دینے سے چہرے کی بدنمائی تو نہیں جاتی

بے لاگ :- -: Be Laag

ایک مختلف زاویہ۔ از جاوید گوندل

آن لائن قرآن پاک

اقرا باسم ربك الذي خلق

منہج اہل السنة

اہل سنت والجماعۃ کا منہج

waqashashmispoetry

Sad , Romantic Urdu Ghazals, & Nazam

!! والله أعلم بالصواب

hai pengembara! apakah kamu tahu ada apa saja di depanmu itu?

Life Is Fragile

I don’t deserve what I want. I don’t want what I have deserve.

Mushk Pur مشک پور

زین کا بلاگ

I Think So

What I observe, experience, feel, think, understand and misunderstand

Muhammad Altaf Gohar | Google SEO Consultant, Pakistani Urdu/English Blogger, Web Developer, Writer & Researcher

افکار تازہ ہمیشہ بہتے پانی کیطرح پاکیزہ اور آئینہ کیطرح شفاف ہوتے ہیں

بے قرار

جانے کب ۔ ۔ ۔

سعد کا بلاگ

موت ہے اک سخت تر جس کا غلامی ہے نام

دائرہ فکر... ابنِ اقبال

بلاگ نئے ایڈریس پر منتقل ہو چکا ہے http://emraaniqbal.comے

I am woman, hear me roar

This blog contains the feminist point of view on anything and everything.

تلمیذ

Just another WordPress.com site

کچھ لکھنے کی کوشش

کچھ لکھنے کی کوشش

کائنات بشیر کا بلاگ

کہنے کو بہت کچھ تھا اگر کہنے پہ آتے ۔۔۔ اپنی تو یہ عادت ہے کہ ہم کچھ نہیں کہتے

Muhammad Saleem

Pakistani blogger living in Shantou/China

MAHA S. KAMAL

INTERNATIONAL RELATIONS | POLITICS| POLICY | WRITING

Pressure Cooker

Where I brew the stew to feed inner monsters...

My Blog

Just another WordPress.com site

PIECEMEAL

"Religion is sincerity" Prophet Muhammad (pbuh)...To get things organized is just one step away from betterment. "Well begun is half done"...Aristotle

ii85 - Urdu Novels & Stories

Urdu Stories & Novels