احکامِ حجاب اور غامدی (حصہ آخری)

گزشتہ سے پیوستہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کیاچہرے کا پردہ ضروری ہے؟

 اس تمام تفصیل کے بعد ہم صرف ایک آیت پیش کریں گے جس سے بات واضح ہو جائی گی کہ چہرے کا پردے ضروری ہے ۔
ترجمہ آیت: اور بڑی عمر کی عورتیں جن کو نکاح کی توقع نہیں رہی تو وہ اگر چادر اتار دیں تو ان پر کچھ گناہ نہیں بشرطیکہ اپنی زینت کا مظاہرہ نہ کرتی پھریں اور اگر اس سے بھی بچیں تو یہ ان کے حق میں بہتر ہے اور اللہ سننے والا اورجاننے والاہے(سورہ نور آیت60)
اگر ہم اس آیت پر غور کریں تو اللہ نے فرمایا ہے کہ جو عورتیں نکاح سے مایوس ہوگئی ہیں (یعنی بوڑھی ہوں ) تو وہ اپنی چادر اتر دیں تو ان پر گناہ نہیں ہے اور اگر جو نکاح کی امیدرکھتی ہوں (یعنی جوان ہوں ) تو اگر وہ چارد اتر دیں گی تو کیا ہو گا لازم سی بات ہے کہ ان پر گناہ ہو گااب اس کے بعد ہم یہ دیکھتے ہیں کہ وہ چادر کون سی ہے عبداللہ بن مسعود اور ابن عباس سے تفسیر طبری میں جو اس آیت کی تشریح منقول ہے اس میں ابن عباس نے اسے (جلباب)کہا ہے اور جلباب وہی چارد ہے جس کا ہم نے ابن عباس کے حوالے سے سورہ احزاب کی آیت 59 میں بیان کیا تھاکہ مسلمان عورتیں اپنا چہرہ ڈھک لیں اور عبداللہ بن مسعود نے اسے اوڑھنی کہا ہے جس کو ہم نے سورہ نور کے حوالے سے عبداللہ بن مسعود سے نقل کیا ہے اب اس سے ثابت ہوتا ہے کہ عورت اگر پردہ نہ کرے گی تو گناہ گار ہوگی اور اب ہم احادیث کا جائزہ لیتے ہیں جو متعدد روایات چہرے کے پردے کے بارے میں موجود ہیں ۔
(١)مفہوم حدیث:۔ عبداللہ بن عمر سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ احرام کی حالت میں عورتیں نقاب نہ ڈالیں ۔(بخاری کتاب العمرة جلد 1 ) اس حدیث میں احرام کی حالت میں نقاب کرنے سے منع کیا جارہا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ عورتیں عام حالت میں نقاب کرتی تھی جس کی وجہ سے انھیں منع کیا جارہا ہے۔
(٢)مفہوم حدیث:۔ ام عطیہ سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم کیا مستورات کے نکلنے کا عید کے روز(یعنی نماز کے لئے ) ایک عورت نے کہا یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اگر کسی کے پاس چادر نہ ہو تو اگر وہ نہ جائے تو کیا حرج ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اس کی سہیلی کچھ چادر اس پر ڈال دے ۔(صحیح بخاری کتاب الصلوةجلد 1،سنن ابوداؤد کتاب الصلوةجلد1)اس حدیث میں بھی چادر(جلباب) کا ذکر ہے جس کے بغیر عورتیں گھر سے باہر نہ نکلتی تھی۔
(٣)مفہوم حدیث:واقعہ افک(جس کے دوران عبداللہ بن ابی ملون نے حضرت عائشہ پر بہتان لگایا تھا) کے متعلق امَ عائشہ فرماتی ہیں کہ جنگل سے واپس آکر جب میں نے دیکھا کہ قافلہ چلا گیا تو میں بیٹھ گئی اور سو گئی صبح صفوان بن معطل وہاں سے گزرے تو دورسے کسی کو پڑے دیکھ کر وہاں آگئے وہ مجھے دیکھتے ہی پہچان گئے کیونکہ حجاب کے حکم سے پہلے وہ مجھے دیکھ چکے تھے مجھے پہچان کر جب انہوں نے اناللہ وانا الیہ راجعون پڑھا تو ان کی آواز سے میری آنکھ کھل گئی اور میں نے اپنی چادر سے منہ ڈھانک لیا۔(بخاری ومسلم) اس حدیث میں بھی جو چادر کے الفاظ آئے ہیں وہ جلباب ہے جس کا تذکرہ ہم متعدد بار کر چکے ہیں ۔
(٤)مفہوم حدیث:ام َ عائشہ سے روایت ہے کہ ایک عورت نے پردے کی اوٹ سے اشارہ کیا اور اس کے ہاتھ میں وہ کتاب تھی جو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے نام پر تھی سو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا ہاتھ سمیٹ لیا اور فرمایا میں نہیں جانتا کہ مرد کا ہاتھ ہے کہ عورت کا تو اس عورت نے کہا کہ عورت کا ہاتھ ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اگر عورت ہوتی تو اپنے ناخونوں کو مہندی سے رنگتی(سنن ابودااؤدکتاب الترجل جلد3)اس حدیث سے بھی اندازہ ہوتا ہے کہ قرآن نے سورہ احزاب آیت 53میں جوحکم ام المومنات کو دیا ہے وہ ان کے واسطے سے تمام عورتوں کو حکم ہے
(٥) مفہوم حدیث:۔مغیرہ بن شعبہ سے روایت ہے کہ میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ذکر کیاایک عورت کا کہ میں پیام دیتا ہوں اس کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جا اسکو دیکھ لے اس سے تم دونوں میں محبت زیادہ ہونے کی امید ہے آخر میں ایک انصار عورت کے پاس آیا اور میں نے اس کو پیام دیا اس کے ماں باپ کے ذریعہ سے اور جو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا وہ ان سے بیان کر دیا لیکن ایسا معلوم ہوا جیسے ماں باپ نے اس کو پسند نہ کیا اس عورت نے پردے میں سے یہ بات سنی تو کہنے لگی اگر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا ہے تو دیکھ لے ورنہ میں تجھے اللہ کی قسم دیتی ہوں (گویا کہ اس نے دیکھنا بڑی بات سمجھا) ۔(ابن ماجہ کتاب النکاح جلد٣) اگر عورت کا چہرے کا پردہ نہ ہوتا تو ان صحابی کو کیوں ان کو دیکھنے کے لئے  ا س قدر پریشانی ہوتی وہ تو اس کو کہیں بھی آتے جاتے دیکھ سکتے تھے اور دوسری بات اس عورت نے بھی پردے کی اوٹ لی ہوئی تھی اور اگر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم نہ دیا ہو تا تو اس نے اس طرح دیکھنے کو بڑی بات سمجھاتھا۔
(٦) مفہوم حدیث:۔ام سلمہ سے روایت ہے جب یہ آیت اتری (یعنی نیچے لٹکالیں اپنے اوپر تھوڑی چادریں اپنی) تو انصار کی عورتیں اس طرح نکلتی تھیں جیسے ان کے سروں پر کوے بیٹھے ہیں یعنی سیاہ کپڑے سروں پر ڈالتیں ۔(سنن ابوداؤد کتاب لباس جلد 3،ابن کثیر)یعنی چارد سے اپنا چہرہ ڈھانک لیتی تھی جیسا ابن عباس نے سورہ احزاب کی آیت 59کی تشریح میں کہا ہے۔
(٧)مفہوم حدیث:۔ام سلمہ نے کہاکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم ہم سے فرماتے تھے کہ جس مکاتب(غلام جو مالک سے معاہدہ کرتا ہے) ہو جس سے یہ شرط ہوگئی کہ اگر اتنا روپے دے تو آزاد پھر اس کے پاس اتنی رقم بھی جمع ہو گئی تو مالک کو چاہئے کہ اس سے پرد ہ کرے(مسند احمدجلد 6حدیث 289،سنن ابوداؤد کتاب العتق جلد2)

 حرف آخر :اس تمام تفصیل کا اصل مقصد یہی ہے کہ خواتین میں پردے کی اہمیت اجاگر ہو سکے اور اللہ ہم سب کو توفیق دے کہ ہم اس کے احکام خوشدلی سے قبول کریں کیونکہ اسی میں ہماری دنیا اور آخرت کی بھلائی ہے اللہ ہم سب کو عمل کرنے کی توفیق دے۔(آمین) 

 ختم شد
Advertisements

اپنی رائے دیجئے

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

اردو سائبر اسپیس

Promotion of Urdu Language and Literature

سائنس کی دُنیا

اُردو زبان کی پہلی باقاعدہ سائنس ویب سائٹ

~~~ اردو سائنس بلاگ ~~~ حیرت سراے خاک

سائنس، تاریخ، اور جغرافیہ کی معلوماتی تحقیق پر مبنی اردو تحاریر....!! قمر کا بلاگ

BOOK CENTRE

BOOK CENTRE 32 HAIDER ROAD SADDAR RAWALPINDI PAKISTAN. Tel 92-51-5565234 Email aftabqureshi1972@gmail.com www.bookcentreorg.wordpress.com, www.bookcentrepk.wordpress.com

اردوادبی مجلّہ اجرا، کراچی

Selected global and regional literatures with the world's most popular writers' works

Best Urdu Books

Free Online Islamic Books | Islamic Books in Urdu | Best Urdu Books | Free Urdu Books | Urdu PDF Books | Download Islamic Books | besturdubooks.net

ISLAMIC BOOKS HUB

Free Authentic Islamic books and Video library in English, Urdu, Arabic, Bangla Read online, free PDF books Download , Audio books, Islamic software, audio video lectures and Articles Naat and nasheed

عربی کا معلم

وَهٰذَا لِسَانٌ عَرَبِيٌّ مُّبِينٌ

International Islamic Library Online (IILO)

Donate Your Books at: Deenefitrat313@gmail.com ..... (Mobile: + 9 2 3 3 2 9 4 2 5 3 6 5)

Taleem-ul-Quran

Khulasa-e-Quran | Best Quran Summary

Al Waqia Magazine

امت مسلمہ کی بیداری اور دجالی و فتنہ کے دور سے آگاہی

TowardsHuda

The Messenger of Allaah sallAllaahu 3Alayhi wa sallam said: "Whoever directs someone to a good, then he will have the reward equal to the doer of the action". [Saheeh Muslim]

آہنگِ ادب

نوجوان قلم کاروں کی آواز

آئینہ...

توڑ دینے سے چہرے کی بدنمائی تو نہیں جاتی

بے لاگ :- -: Be Laag

ایک مختلف زاویہ۔ از جاوید گوندل

اردو ہے جس کا نام

اردو زبان کی ترویج کے لیے متفرق مضامین

آن لائن قرآن پاک

اقرا باسم ربك الذي خلق

پروفیسر عقیل کا بلاگ

Please visit my new website www.aqilkhan.org

AhleSunnah Library

Authentic Islamic Resources

ISLAMIC BOOKS LIBRARY

Authentic Site for Authentic Islamic Knowledge

منہج اہل السنة

اہل سنت والجماعۃ کا منہج

waqashashmispoetry

Sad , Romantic Urdu Ghazals, & Nazam

!! والله أعلم بالصواب

hai pengembara! apakah kamu tahu ada apa saja di depanmu itu?

Life Is Fragile

I don’t deserve what I want. I don’t want what I have deserve.

I Think So

What I observe, experience, feel, think, understand and misunderstand

Amna Art Studio

Maker of art and artsy things, art teacher, and loud thinker

mindandbeyond

if we know we grow

Muhammad Altaf Gohar | Google SEO Consultant, Pakistani Urdu/English Blogger, Web Developer, Writer & Researcher

افکار تازہ ہمیشہ بہتے پانی کیطرح پاکیزہ اور آئینہ کیطرح شفاف ہوتے ہیں

بے قرار

جانے کب ۔ ۔ ۔

سعد کا بلاگ

موت ہے اک سخت تر جس کا غلامی ہے نام

دائرہ فکر... ابنِ اقبال

بلاگ نئے ایڈریس پر منتقل ہو چکا ہے http://emraaniqbal.comے

Kaleidoscope

Urban desi mom's blog about everything interesting around.

I am woman, hear me roar

This blog contains the feminist point of view on anything and everything.

تلمیذ

Just another WordPress.com site

سمارا کا بلاگ

کچھ لکھنے کی کوشش

Guldaan

Islam, Pakistan and Politics

کائنات بشیر کا بلاگ

کہنے کو بہت کچھ تھا اگر کہنے پہ آتے ۔۔۔ اپنی تو یہ عادت ہے کہ ہم کچھ نہیں کہتے

Muhammad Saleem

Pakistani blogger living in Shantou/China

Writer Meets World

Using words to conquer life.

Musings of a Prospective Shrink

sugar spice and everything nice

Aiman Amjad

think, discuss, review and express...

Pressure Cooker

Where I brew the stew to feed inner monsters...

%d bloggers like this: