احکامِ حجاب اور غامدی (حصہ اوّل)


سر ڈھکنا عورت کی شرم،حیا،عفت وپاکیزگی کی علامت ہے مگر ادارہ المورد اور آج ٹی وی کے اسکالر جاوید احمد غامد ی کی ویب سائیٹ پر ایک سوال کے جواب میں کہا گیا ہے کہ عورت کا سر پر دوپٹہ لینے کا شریعت سے کوئی تعلق نہیں ہے ہم اس عبارت کو یہاں آپ کے لئے نقل کر رہے ہیں:۔”مسلمان خواتین کے سر ڈھانپ کر رکھنے کا تعلق اسلامی شریعت کے قانون معاشرت سے ہے ہمیں شریعت کے تمام تر احکام اللہ کی کتاب اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت میں ملتے ہیں اور اس پر عمل کرنا تمام مسلمانوں کے لئے ضروری ہے گھر اور گھر کے باہر اللہ نے مرد و عورت کے لئے آداب مقرر کئے ہیں جو سورہ نور کی آیت 30-31 میں بیان ہوئے ہیں آداب درج ذیل ہیں (١)دوسروں کے گھر میں داخل ہونے سے پہلے اپنا تعارف کرایا جائے اگر گھر والے واپس جانے کو کہیں تو دل میں تنگی محسوس کئے بغیر لوٹ جائیں (٢) مرد وعورت جہاں موجود ہوں تو وہ اپنی نگاہ نیچی رکھیں (٣) دونوں کے لئے ضروری ہے کہ وہ اپنے لباس سے اپنی شرمگاہوں اور صنفی کشش والے اعضاء کو ڈھانپ کر رکھیں عورتیں اپنی آرائش و زیبائش کو نمایاں کرنے کی کوشش نہ کریں اور صرف اپنے رشتہ داروں کے سامنے ظاہر کریں جن کا ذکر سورہ نور کی آیت 31 میں کیا گیا ہے یاد رہے عادة ظاہر رہنے والے اعضاء مثلا ہاتھ پاؤں اور چہرے آرائش و زیبائش کے اس حکم سے مثتنی ہیں عورتیں اپنے سینے اور گریبان ڈھانپ کر رکھیں ۔درج بالا تفصیل سے یہ بات بلکل واضح ہے کہ شریعت اسلامی میں عورتوں سے اس بات کا مطالبہ نہیںہے کہ وہ ہر وقت سر پر دوپٹا یا اسکاف وغیرہ لیں اس کا تعلق تو ہماری (بالخصوص مشرقی)تہذیبی روایات سے ہے اور اس پر عمل بھی اسی حیثیت سے کرنا چاہئے۔”حوالہ(http://www.urdu.understanding-islam.orgاس عبارت کو پڑھ کر آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ کس طرح سے شریعت کا نام دے کر عورت کو سر کھلا رکھنے کی اجازت دی جارہی ہے سورہ نور کی آیت30-31 کاجو حوالہ دیا گیا ہے اس کا ہم جائزہ آگے تفصیل سے لیں گے پہلے ہم یہ دیکھتے ہیں کہ قرآن و حدیث میں سر کو ڈھانپ کر رکھنے کے بارے میں کیا بیان ہواہے ترجمہ آیت:”اے نبی صلی اللہ علیہ وسلم اپنی ازواج اوربیٹیوں اور مسلمان عورتوں سے کہہ دیجئے کہ وہ اپنے چادر کے پلو اپنے اوپر سے لٹکا لیا کریں یہ بہتر ہے ان کے لئے پھر وہ پہچان لی جائیں گی اور ستائی نہ جائیں گی اور اللہ بخشنے والا مہربان ہے۔(سورہ احزاب آیت59) اس آیت کی تشریح میں ابن عباس سے منقول ہے کہ اللہ مسلمان عورتوں کو حکم دیتا ہے کہ جب بھی وہ کسی کام کاج کے لئے باہر نکلیں تو جو چادر وہ اوڑھتی ہیں اسے اپنے سر پر سے جھکا کر منہ ڈھک لیا کریں صرف آنکھ کھلی رکھیں۔(تفسیر ابن کثیر ،تفسیر طبری)اس کے بعد احادیث کا مطالعہ کرتے ہیں۔مفہوم حدیث:۔ام سلمہ سے روایت ہے جب یہ آیت اتری (یعنی نیچے لٹکالیں اپنے اوپر تھوڑی چادریں اپنی) تو انصار کی عورتیں اس طرح نکلتی تھیں جیسے ان کے سروں پر کوے بیٹھے ہیں یعنی سیاہ کپڑے سروں پر ڈالتیں۔(سنن ابوداؤد کتاب لباس جلد 3،ابن کثیر)مفہومِ حدیث:۔انس سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم حضرت فاطمہ  کے پاس ایک غلام لے کر آئے جو ان کو ہبہ کیا تھا اس وقت فاطمہ  جو چادر اوڑھی ہوئی تھیں اس سے سر کو ڈھانکتیں تھی تو پاؤں تک نہ پہنچتی اور پاؤں ڈھانکتیں تو سر تک نہ پہنچتی حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے جب یہ دیکھا تو فرمایا اگرتمہارا سر یا پاؤں کھلا رہے تو کچھ حرج نہیں کیونکہ یہاں تمہارے والد ہیں یا تمہارا غلام ہے۔(ابوداؤد کتاب لباس جلد3)مفہومِ حدیث :۔ام عطیہ سے روایت ہے کہ ہم کہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم کیا مستورات کے نکلنے کا عید کے روز(یعنی نماز کے لئے ) ایک عورت نے کہا یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اگر کسی کے پاس چادر نہ ہو تو کیا کرے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اس کی سہیلی کچھ چادر اس پر ڈال دے ۔(صحیح بخاری کتاب الصلوةجلد 1،سنن ابوداؤد کتاب الصلوةجلد1)قرآن مجید کی آیت اور ان احادیث سے یہ بات واضح ہے کہ عورت جب گھر سے باہر نکلے گی تو وہ اپنا سر نامحرم کے سامنے ڈھانپ کر رکھے گی جیسا ابن عباس کے قول سے واضح ہے کہ عورت جب بھی باہر نکلے اپنے سر کو ڈھانپ کر رکھے اور احادیث سے بھی یہ بات اور روز روشن کی طرح عیاں ہے جیسا کہ پہلی حدیث سے واضح ہے کہ جب سورہ احزاب کی یہ آیت نازل ہوئی تو عورتوں نے اپنے سروں پر چادر یں ڈال لیں اور دوسری حدیث میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فاطمہ  سے فرمایا کہ والد (یعنی محرم)کے سامنے تمہارا سر اگر کھلا ہو تو کچھ حرج نہیں یعنی نامحرم سے سر کو ڈھانپ کر رکھنا چاہئے، اور تیسری حدیث جب ایک عورت نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ اگر کسی کے پاس چادر نہ ہو تو وہ کیا کرے اس سے صاف معلوم ہو ا کہ عورتیں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں بغیر چادر کے گھر سے باہر جانے کا سوچتی بھی نہیں تھیں اور یہاں چادر سے مراد وہی چادر ہے جس کی ابن عباس نے سورہ احزاب کے حوالے سے تشریح کی ہے کہ سر کے اوپر سے جھکا کر چہرہ ڈھک لیں۔اب یہ بات پوری طرح واضح ہے کہ شریعت عورتوں سے یہ مطالبہ کرتی ہے کہ وہ جب بھی گھر سے باہر نکلیں تو اپنے سر کو ڈھانپ کر رکھیں اور اس بارے میں ادارہ المورد کو غلط فہمی ہوئی ہے ۔اب ہم سورہ احزاب میں جو پردے کے احکام نازل ہوئے ہیں اس کے بارے میں جائزہ لیتے ہیں جس کی ادارہ المورد اور غامدی صاحب غلط تعبیر کرتے ہیں۔

مندرجہ بالا مضمون  امت کی اصلاح وتصیح کی خاطر  دفاع حدیث نامی ویب سائٹ سے لیا گیا ہے۔تاکہ مندرجہ بالا فتنہ کے بارے میں عوام آگاہ ہو سکیں۔

جاری ہے۔۔۔۔

Advertisements
2 comments

اپنی رائے دیجئے

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

اردو سائبر اسپیس

Promotion of Urdu Language and Literature

سائنس کی دُنیا

اُردو زبان کی پہلی باقاعدہ سائنس ویب سائٹ

~~~ اردو سائنس بلاگ ~~~ حیرت سراے خاک

سائنس، تاریخ، اور جغرافیہ کی معلوماتی تحقیق پر مبنی اردو تحاریر....!! قمر کا بلاگ

BOOK CENTRE

BOOK CENTRE 32 HAIDER ROAD SADDAR RAWALPINDI PAKISTAN. Tel 92-51-5565234 Email aftabqureshi1972@gmail.com www.bookcentreorg.wordpress.com, www.bookcentrepk.wordpress.com

اردوادبی مجلّہ اجرا، کراچی

Selected global and regional literatures with the world's most popular writers' works

Best Urdu Books

Free Online Islamic Books | Islamic Books in Urdu | Best Urdu Books | Free Urdu Books | Urdu PDF Books | Download Islamic Books | besturdubooks.net

ISLAMIC BOOKS HUB

Free Authentic Islamic books and Video library in English, Urdu, Arabic, Bangla Read online, free PDF books Download , Audio books, Islamic software, audio video lectures and Articles Naat and nasheed

عربی کا معلم

وَهٰذَا لِسَانٌ عَرَبِيٌّ مُّبِينٌ

International Islamic Library Online (IILO)

Donate Your Books at: Deenefitrat313@gmail.com ..... (Mobile: + 9 2 3 3 2 9 4 2 5 3 6 5)

Taleem-ul-Quran

Khulasa-e-Quran | Best Quran Summary

Al Waqia Magazine

امت مسلمہ کی بیداری اور دجالی و فتنہ کے دور سے آگاہی

TowardsHuda

The Messenger of Allaah sallAllaahu 3Alayhi wa sallam said: "Whoever directs someone to a good, then he will have the reward equal to the doer of the action". [Saheeh Muslim]

آہنگِ ادب

نوجوان قلم کاروں کی آواز

آئینہ...

توڑ دینے سے چہرے کی بدنمائی تو نہیں جاتی

بے لاگ :- -: Be Laag

ایک مختلف زاویہ۔ از جاوید گوندل

اردو ہے جس کا نام

اردو زبان کی ترویج کے لیے متفرق مضامین

آن لائن قرآن پاک

اقرا باسم ربك الذي خلق

پروفیسر عقیل کا بلاگ

Please visit my new website www.aqilkhan.org

AhleSunnah Library

Authentic Islamic Resources

ISLAMIC BOOKS LIBRARY

Authentic Site for Authentic Islamic Knowledge

منہج اہل السنة

اہل سنت والجماعۃ کا منہج

waqashashmispoetry

Sad , Romantic Urdu Ghazals, & Nazam

!! والله أعلم بالصواب

hai pengembara! apakah kamu tahu ada apa saja di depanmu itu?

Life Is Fragile

I don’t deserve what I want. I don’t want what I have deserve.

I Think So

What I observe, experience, feel, think, understand and misunderstand

Amna Art Studio

Maker of art and artsy things, art teacher, and loud thinker

mindandbeyond

if we know we grow

Muhammad Altaf Gohar | Google SEO Consultant, Pakistani Urdu/English Blogger, Web Developer, Writer & Researcher

افکار تازہ ہمیشہ بہتے پانی کیطرح پاکیزہ اور آئینہ کیطرح شفاف ہوتے ہیں

بے قرار

جانے کب ۔ ۔ ۔

سعد کا بلاگ

موت ہے اک سخت تر جس کا غلامی ہے نام

دائرہ فکر... ابنِ اقبال

بلاگ نئے ایڈریس پر منتقل ہو چکا ہے http://emraaniqbal.comے

Kaleidoscope

Urban desi mom's blog about everything interesting around.

I am woman, hear me roar

This blog contains the feminist point of view on anything and everything.

تلمیذ

Just another WordPress.com site

سمارا کا بلاگ

کچھ لکھنے کی کوشش

Guldaan

Islam, Pakistan and Politics

کائنات بشیر کا بلاگ

کہنے کو بہت کچھ تھا اگر کہنے پہ آتے ۔۔۔ اپنی تو یہ عادت ہے کہ ہم کچھ نہیں کہتے

Muhammad Saleem

Pakistani blogger living in Shantou/China

Writer Meets World

Using words to conquer life.

Musings of a Prospective Shrink

sugar spice and everything nice

Aiman Amjad

think, discuss, review and express...

Pressure Cooker

Where I brew the stew to feed inner monsters...

%d bloggers like this: