خدا کی تلاش

انسان ہمیشہ اپنے خالق اور مالک کی تلاش میں بھٹکتے رہے، اور شائد کچھ آج بھی بھٹک رہے ہیں،کبھی سورج کو خدا بنا دیا،کبھی چاند کو ،کبھی آگ کو اور کبھی اپنے ہاتھوں سے بنائے ہوئے بتوں کو اور کبھ اپنے جیسے گوشت پوست کے انسانوں کو، لیکن دل کو یقین نہ آیا اور نہ ہی طبیعت مطمئن ہوئی۔

خالق نے کتنے ہی انبیاء اور رسولوں کو اس زمین پر بھیجا اور ان کے ذریعے اپنی مخلوق کو پیغام پہنچایا کہ میں تمہارا خالق اور مالک ہوں مجھے پہچانو،لیکن انسان نے اپنا چلن نہ چھوڑا اور جان بوجھ کر گمراہیوں اور شرک کے اندھیروں میں گرتا رہا۔

میرا خالق کون ہے ؟

اپنے دل سے پوچھیں تو جواب مل جائے گا ،لیکن ذرا اخلاص اور سنجیدگی سے ۔

جواب کیا ہو گا ؟

یقیناً یہ کہ میرا خدا، خالق ،رب، مالک وہ ہے جو احد ہے احد ہے۔

قرآن خالق اور مالک کے متعلق کچھ یوں کہتا ہے۔

قُلِ اللَّهمَّ مَالِكَ الْمُلْكِ تُؤْتِي الْمُلْكَ مَن تَشَاء وَتَنزِعُ الْمُلْكَ مِمَّن تَشَاء وَتُعِزُّ مَن تَشَاء وَتُذِلُّ مَن تَشَاء بِيَدِكَ الْخَيْرُ إِنَّكَ عَلَی كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ ﴿26﴾

(26) یوں عرض کر، اے اللہ! ملک کے مالک تو جسے چاہے سلطنت دے اور جس سے چاہے چھین لے ، اور جسے چاہے عزت دے اور جسے چاہے ذلت دے ، ساری بھلائی تیرے ہی ہاتھ ہے ، بیشک تو سب کچھ کر سکتا ہے ۔

سورت نمبر03:سورہ ال عمران، آیت نمبر 26

کیا انسان یا کسی دوسری مخلوق کے بس میں ہے کہ وہ ایسے کام سر انجام دے سکے؟

تُولِجُ اللَّيْلَ فِي الْنَّهارِ وَتُولِجُ النَّهارَ فِي اللَّيْلِ وَتُخْرِجُ الْحَيَّ مِنَ الْمَيِّتِ وَتُخْرِجُ الَمَيَّتَ مِنَ الْحَيِّ وَتَرْزُقُ مَن تَشَاء بِغَيْرِ حِسَابٍ ﴿27﴾

(27) تو دن کا حصّہ رات میں ڈالے اور رات کا حصہ دن میں ڈالے اور مردہ سے زندہ نکالے اور زندہ سے مردہ نکالے اور جسے چاہے بے گنتی دے ،

سورت نمبر03:سورہ ال عمران، آیت نمبر 27

وہی خدائے واحد سب جہانوں کا پالنے والا ہے۔

إِنَّ اللَّه هوَ الرَّزَّاقُ ذُو الْقُوَّة الْمَتِينُ ﴿58﴾

(58) بیشک اللہ ہی بڑا رزق دینے والا قوت والا قدرت والا ہے

سورت نمبر58:سورہ الذّریٰت ، آیت نمبر 51

Advertisements
1 comment
  1. نہ جی نہ ۔ میں کے کوئی کوشش ووشش نہیں کی خدا کو ڈھونڈنے کی ۔ ڈھونڈنے کی ضرورت ہی نہیں تھی ۔ آنکھیں بند کروں تو خدا میرے پاس ۔ آنکھیں کھولوں تو خدا میرے پاس ۔ گھر کے اندر تو خدا میرے پاس ۔ گھر سے باہر تو خدا میرے پاس

اپنی رائے دیجئے

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

w

Connecting to %s

%d bloggers like this: