عبدالقادر دریا بادی (حصہ اّول)

عبدالقادر لکھیم پور کھیری میں ڈپٹی کلیکٹر تھے۔مگر اہل خانہ دریا آباد میں رہائش پزیر تھے۔ان کے گھر ایک بچے نے1892؁ جنم لیا ۔یہ ان کا پہلا بچہ تو نہ تھا پر نجانے کیوں اس کی پیدائش پر دل کچھ زیادہ ہی خوش ہو رہا تھا،اس کی چاہت دوسرے بچوں کی نسبت زیادہ  تھی اس کی وجہ بھی وہ نہیں جان پا رہے تھے۔انہوں نےبچے کا نام عبدالماجد رکھ دیا۔ اسکی والدہ کا نام نصیر النساء تھا ۔ ماجد کا  تعلق قدوائی خاندان سے تھا۔جن کے آباء قاضی اور مفتیوں کا خاندان کہلایا جاتا تھا۔
شیخ محمد آبگش چشتی نظامی ایک نامور بزرگ گذرے ہیں۔یہ عبدالماجد کے مورث اعلٰی تھے۔آبگش اس لئے کہلائے کہ یہ لوگوں  کو کنوؤں سے پانی بھر بھر کر لوگوں کو پلاتے اوروضو کرواتے تھے۔ان کی شہرت سن کر محمود آباد کےشاہی عامل دریا خان انہیں ایک ویران خطہ میں لے آئے جگہ کا نام دریا آباد رکھا اور یہاں آبادی کی بنیاد ڈالی۔حضرت آبگش کا انتقال ہوا تو دریا آباد ہی میں مدفن ہوئے۔
نسل چلتی رہی اور یہاں تک کہ عبدالماجد کے حقیقی دادا مفتی مظہر کریم زمانہ شاہی میں مفتی تھے۔انگریزوں کا نیا نیا دور تھا۔شاہ جہاں پور کو ضلع قرار دیا جا چکا تھا۔1857؁میں جنگ آزادی چھڑی تو ان پر الزام لگا کہ جہاد پر جو فتوی لگا تھا اس پر ان کے دستخط بھی تھے لہذٰا 14سال کی عبوردریا شور کی سزا ملی۔
نور محمد کریم جو عبدالماجد کے حقیقی نانا تھےعلم و فضیلت میں اپنی مثال آپ تھے۔علوم عربیہ و فارسیہ کی تحصیل علمائے فرنگی محل سے حاصل کی تھی۔طب کی تعلیم تو حاصل کی مگر مطب کھولنے کے بجائے ساری زندگی شاگردوں کو طب کی تعلیم ہی دیتے رہے۔اس زمانے میں قاعدہ یہ تھا کہ طب کا علم کسی کو سکھایا نہیں جاتا تھا۔مگر نور محمد صاحب نے اسے کار ہائے خیر سمجھ کر عام کیا۔
عبدالماجد نے بھی دینی تعلیم اپنے والد صاحب کی طرح فرنگی محل سے دینی تعلیم حاصل کی ۔باقاعدہ عالم تو نہ سہی پر اتنی کتابیں پڑھ لی تھیں کہ عالم کہا جا سکتا تھا۔سرکاری ملازمت کی طرف رغبت تھی اس لئے اسکول کی تدریسی سے ترقی کرتے کرتے ڈپٹی کلیکٹر کے عہدے پر جا پہنچا۔
والدہ بھی ایسی ہی تھیں کسی نے کبھی تہجد میں بھی ناغہ نہ دیکھا تھا۔عفت و حیا ایسی کہ اجنبی عورتوں سے بھی پردہ کرتی تھیں۔گو کہ زیادہ پڑھی لکھی نہ تھیں ردو بھی اٹک اٹک کر پڑھتی تھیں مگر علم کی قدر خوب جانتی تھیں۔اور چاہتی تھیں کہ عبدالماجد بھی بڑے بھائی عبدالمجید کی طرح خوب پڑھے لکھے۔
جب ماں باپ ایسے ہوں تو بلاشبہ بچے پر تو علم و ادب اور دین و مذہب کا رعب تو حاوی ہونا ہی ہے۔ایسا ذہن پایا کہ جو پڑھتا حفظ ہو جاتا۔ جو دیکھتے نقش ہو جاتا ۔دیکھتے ہی دیکھتے منزلیں طے کر لیں۔کھانے کا ہوش رہتا تھا نہ پینے کا بس کتابیں ہی اوڑھنا بچھونا بنا رکھا تھا ۔عربی فارسی جو کچھ بھی میسر آتا چھوٹی سی عمر میں ہی پڑھ ڈالنے کا شوق شروع ہی سے تھا۔بچپن سے ہی والدین کی طرف سے تمام ملازمین کو حکم تھا کہ عبدالماجد کی کسی بات کو رد نہ کیا جائے لہذا کچھ تحکمانہ میلان عبدالماجد کا ہو چکا تھا پر اچھی تربیت کی وجہ سے دیگر ضدی بچوں کی طرح بگڑانہیں تھا۔
بڑے بھائی کو روز اسکول جاتا دیکھ کر دل میں خواہش ابھری کے وہ بھی اسکول جائے۔زبان سے اظہار کی دیر تھی اور اسکول میں داخلہ کروادیا گیا۔اب حال یہ تھا کہ کلاس میں وہ ہم جماعتوں میں علم و فاضل مشہور ہوگیاتھا۔گھر پر بھی مولوی صاحب پڑھانے آتے تھے ۔
زندگی خوب چل رہی تھی کہ ایک دن عبدالقادر صاحب گھر آکر نئی خبر سنانے لگے کے تبادلہ سیتا پور ہو گیا ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ پورا گھرانہ ان کے ساتھ سیتا پور منتقل ہو۔ عبدالماجدکو بہت خوشی ہوئی اسے نئی نئی جگہ دیکھنے کا بہت شوق تھا۔جبکہ والدہ کو دریا باد چھوڑنے کا دکھ تھا پر میاں کی خوشی میں وہ بھی خوش  تھیں۔
سیتا پور میں بھی سوائے ماحول کے کچھ نہیں بدلا تھا ،خوشحالی گھوڑے گاڑیاں ،خدمت گار سب کچھ ساتھ چلا آیا تھا۔بچپن ختم ہوا تو لڑکپن کے ساتھ ہی مردان خانے میں جانے کی اجازت مل گئی۔وہاں ریاض خیر آبادی،طیش دہلوی،افتخار حسین ڈپٹی کللیکٹر ،ان کے چچا زاد بھائی عبد الحلیم اثر اور جانے کس کس کو مردان خانے میں آتے جاتے دیکھا۔علم و ادب، شعر و شاعری ،سیاست و معاشرت ،عربی، فارسی، انگریزی اور جانے کس کس زبان میں گفتگو جاری رہا کرتی تھی ۔ عبدالماجد کی آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ جاتیں ۔کتابوں کے انبار تھے کہ پہاڑ وہ وہاں سے کتابیں رسالے اخبارات لے کر پڑھتا رہتا۔
نویں جماعت میں تھا کہ اخباروں کے مطالعے سے یہ راز کھلا کہ علی گڑھ کے بعض تعلیمیافتہ اہل قلم ملحدانہ انداز کے مضامین تواتر سے شائع کر رہے ہیں۔اور بعض نے تو انتہا کر دی کہ قرآن کے احکام معاملات کو حصہ عقائد سے بالکل علحیدہ کر دیا جائے۔اس وقت عبدالماجد کی عمر صرف 12یا 13 سال تھی،مگر مذہبی جذبے نہ ایسا جوش مارا کہ ان مضامین کا جواب تیار کرنے بیٹھ گیا۔
Advertisements
2 comments
  1. kamran qadri said:

    اللہ سب کہ ایسا جذبہ عطا فرمائے۔ امین

اپنی رائے دیجئے

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

اردو سائبر اسپیس

Promotion of Urdu Language and Literature

سائنس کی دُنیا

اُردو زبان کی پہلی باقاعدہ سائنس ویب سائٹ

~~~ اردو سائنس بلاگ ~~~ حیرت سراے خاک

سائنس، تاریخ، اور جغرافیہ کی معلوماتی تحقیق پر مبنی اردو تحاریر....!! قمر کا بلاگ

BOOK CENTRE

BOOK CENTRE 32 HAIDER ROAD SADDAR RAWALPINDI PAKISTAN. Tel 92-51-5565234 Email aftabqureshi1972@gmail.com www.bookcentreorg.wordpress.com, www.bookcentrepk.wordpress.com

اردوادبی مجلّہ اجرا، کراچی

Selected global and regional literatures with the world's most popular writers' works

Best Urdu Books

Free Online Islamic Books | Islamic Books in Urdu | Best Urdu Books | Free Urdu Books | Urdu PDF Books | Download Islamic Books | besturdubooks.net

ISLAMIC BOOKS HUB

Free Authentic Islamic books and Video library in English, Urdu, Arabic, Bangla Read online, free PDF books Download , Audio books, Islamic software, audio video lectures and Articles Naat and nasheed

عربی کا معلم

وَهٰذَا لِسَانٌ عَرَبِيٌّ مُّبِينٌ

International Islamic Library Online (IILO)

Donate Your Books at: Deenefitrat313@gmail.com ..... (Mobile: + 9 2 3 3 2 9 4 2 5 3 6 5)

Taleem-ul-Quran

Khulasa-e-Quran | Best Quran Summary

Al Waqia Magazine

امت مسلمہ کی بیداری اور دجالی و فتنہ کے دور سے آگاہی

TowardsHuda

The Messenger of Allaah sallAllaahu 3Alayhi wa sallam said: "Whoever directs someone to a good, then he will have the reward equal to the doer of the action". [Saheeh Muslim]

آہنگِ ادب

نوجوان قلم کاروں کی آواز

آئینہ...

توڑ دینے سے چہرے کی بدنمائی تو نہیں جاتی

بے لاگ :- -: Be Laag

ایک مختلف زاویہ۔ از جاوید گوندل

اردو ہے جس کا نام

اردو زبان کی ترویج کے لیے متفرق مضامین

آن لائن قرآن پاک

اقرا باسم ربك الذي خلق

پروفیسر عقیل کا بلاگ

Please visit my new website www.aqilkhan.org

AhleSunnah Library

Authentic Islamic Resources

ISLAMIC BOOKS LIBRARY

Authentic Site for Authentic Islamic Knowledge

منہج اہل السنة

اہل سنت والجماعۃ کا منہج

waqashashmispoetry

Sad , Romantic Urdu Ghazals, & Nazam

!! والله أعلم بالصواب

hai pengembara! apakah kamu tahu ada apa saja di depanmu itu?

Life Is Fragile

I don’t deserve what I want. I don’t want what I have deserve.

I Think So

What I observe, experience, feel, think, understand and misunderstand

Amna Art Studio

Maker of art and artsy things, art teacher, and loud thinker

mindandbeyond

if we know we grow

Muhammad Altaf Gohar | Google SEO Consultant, Pakistani Urdu/English Blogger, Web Developer, Writer & Researcher

افکار تازہ ہمیشہ بہتے پانی کیطرح پاکیزہ اور آئینہ کیطرح شفاف ہوتے ہیں

بے قرار

جانے کب ۔ ۔ ۔

سعد کا بلاگ

موت ہے اک سخت تر جس کا غلامی ہے نام

دائرہ فکر... ابنِ اقبال

بلاگ نئے ایڈریس پر منتقل ہو چکا ہے http://emraaniqbal.comے

Kaleidoscope

Urban desi mom's blog about everything interesting around.

I am woman, hear me roar

This blog contains the feminist point of view on anything and everything.

تلمیذ

Just another WordPress.com site

سمارا کا بلاگ

کچھ لکھنے کی کوشش

Guldaan

Islam, Pakistan and Politics

کائنات بشیر کا بلاگ

کہنے کو بہت کچھ تھا اگر کہنے پہ آتے ۔۔۔ اپنی تو یہ عادت ہے کہ ہم کچھ نہیں کہتے

Muhammad Saleem

Pakistani blogger living in Shantou/China

Writer Meets World

Using words to conquer life.

Musings of a Prospective Shrink

sugar spice and everything nice

Aiman Amjad

think, discuss, review and express...

Pressure Cooker

Where I brew the stew to feed inner monsters...

%d bloggers like this: