ماہ صفر (حصہ ششم)

(عن أبي هريرة رضي الله عنه قال : قال النبي صلى الله عليه وسلم: لا عدوى ولا طيرة ولا صفر ولا هامة ، فقال أعرابي : يا رسول الله ! فما بال الإبل تكون في الرمل كأنها الظباء فيخالطها البعير الأجرب فيجربها ؟ فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم : فمن أعدى الأول) .
( صحيح البخاري : 5770 ، الطب / صحيح مسلم : 2220، الطب )
ترجمہ : "ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ  سے روایت ہے کہ اللہ کے رسولصلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : بیماری کا کسی دوسرے کو لگ جانا ، بدشگونی لینا ، ماہ صفر کا منحوس ہونا اور الو کا منحوس ہونا کوئی چیز نہیں ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم   کے اس فرمان کو سن کر ایک صحرا نشین نے کہا : اے اللہ کے رسول ! اگر بیماری کا کسی دوسرے کو لگ جانا کوئی چیز نہیں ہے تو کیا وجہ ہے کہ اونٹ کے ریوڑ صحرا میں رہتے ہیں وہ اس طرح صاف ستھرے اور نشیط ہوتے ہیں گویا کہ ہرن ہیں ، لیکن ان میں ایک ایسا اونٹ شامل ہوجاتا ہے جو جرب) خارش( کی بیماری میں مبتلا ہوتا تو پورے ریوڑ کو خارش زدہ کردیتا ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم   نے فرمایا : تو یہ بتلاو کہ پہلے اونٹ کو کس نے خارش زدہ کیا ہے ؟”( بخاری و مسلم )
تشریح : اہل سنت و جماعت کا عقیدہ ہے کہ اللہ تبارک و تعالی ہی ہر خیر و شر کاخالق ہے ، سبب اور مسبب کو اس نے پیدا کیا ہے ، چنانچہ اس نے تریاق کو پیدا کیا ہے اور زہرہلال کا خالق بھی وہی ہے ، اسی نے صحت کو پیدا کیا ہے اور وہی بیماری کا خالق ہے ، اسی نے بیماری کا علاج بھی پیدا کیا اور بیماری کے اسباب کا خالق بھی وہی ہے ، اسی نے آگ بھی  پیدا کی ہے اور وہی اس کے اندر جلانے کی صلاحیت کا خالق بھی ہے  ، لیکن قدیم زمانے سے یہ چلا آرہا ہے کہ بہت سے لوگ کم علمی ، کمزور ایمانی اور خالق حقیقی اور مالک کل پر توکل و بھروسہ نہ کرنے کے سبب ، اللہ تعالی کی پیدا کردہ خیر پر اس قدر بھروسہ کرلیتے ہیں گویا کہ خود اسی کے اندر نفع پہنچانے کی پوری صلاحیت موجود ہے اور اس خیر کے مالک حقیقی کو بھول جاتے ہیں کہ اگر وہ نہ چاہے تو یہ خیر تم تک نہیں پہنچ سکتا ، اسی طرح شر سے اس قدر خائف رہتے ہیں کہ گویا یہی ان کے ہر قسم کے ضرر و نقصان کا مالک ہے اور اس شر کے خالق حقیقی کو بھول جاتے ہیں کہ اگر وہ چاہ لے تو یہ شر انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا ، مذکورہ بالا حدیث میں اس غلط عقیدہ کی تصحیح کی گئی ہے ، چنانچہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم   نے اس حدیث میں چار چیزوں کے متعلق اہل جاہلیت کے عقیدہ کی تصحیح کی ۔
[1] بیماری کا کسی دوسرے کو لگ جانا کوئی چیز نہیں : اس میں اس امر کی نفی نہیں ہے کہ بعض متعدی بیماریاں ایک مریض سے دوسرے تندرست شخص تک منتقل نہیں ہوتیں کیونکہ یہ تو ایک بدیہی چیز ہے اور خود آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ:” جس کا اونٹ بیمار ہو اسے نہیں چاہئے کہ اپنے اونٹ کو ان اونٹوں کے پاس لے جائے جو تندرست ہیں” ۔ ( صحیح بخاری ومسلم بروایت ابو ہریرہ )
نیز فرمایا : "کوڑھی سے ایسے ہی بھاگو جیسے کہ شیر سے بھاگا جاتا ہے”. ) صحیح بخاری و احمد بروایت ابو ہریرہ (، بلکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم   کا مقصد جاہل ، مشرک اور بیمار عقیدہ لوگوں کے اس باطل خیال کی تردید ہے کہ کسی بیماری میں دوسرے تک پہنچ جانے کی اپنی کوئی صلاحیت ہے بلکہ یہ بھی مشیت الہی کے تابع ہے ورنہ اگر بیماری ہی اصل سبب ہوتی تو پھر جس گھر کے ایک فرد کو کوئی متعدی بیماری لگ جائے تو اس گھر اور ان سے ملنے جلنے والے ہر فرد کو وہ بیماری لگتی جائے لیکن ایسا نہیں ہوتا ، حدیث کے آخر میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم   نے اسی طرف رہنمائی فرمائی ہے ۔
[2] بدشگونی کوئی چیز نہیں ہے :  کوئی ایسی چیز نہیں ہے جو بجائے خود منحوس ہو ، منحوس وہی ہے جسے اللہ تعالی منحوس پیدا کرے ، کوئی پرندہ ، کوئی دن اور ہفتہ منحوس نہیں بلکہ یہ ساری مخلوقات حکم الہی کے تابع ہیں ، اگر کسی چیز میں نحوست پیدا ہوتی ہے تو وہ اللہ تعالی کے حکم کی نافرمانی کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے ، نیز بعض غیر مرغوب صفات تاریک گھر وغیرہ ، لیکن یہ نہیں ہے کہ یہ چیزیں ان معنی میں منحوس ہیں کہ ان کو دیکھ کر ، یا ان کے سامنے سے گزرجانے سے یا ان کی آواز سن لینے سے کسی قسم کے شر کی توقع کی جائے ۔
[3] ماہ صفر منحوس نہیں : تمام مہینوں اور دنوں کا خالق اللہ تعالی ہے اس نے اپنی حکمت و عدل سے یہ تو کیا ہے کہ بعض دنوں کو بعض دنوں پر اور بعض مہینوں کو بعض مہینوں پر فضلیت دی ہے لیکن ایسا نہیں ہے کہ کسی مہینے کو منحوس ٹھہرایا ہو ، بلکہ جس مہینہ میں اللہ تعالی کے فرمان بجالائے جائیں وہ بندہ کے لئے مبارک اور جس مہینہ میں اللہ کی نافرمانی کی جائے وہ بندے کے لئے منحوس ہے ، اس لئے بجائے اس کے کہ بندہ کسی مہینہ کو منحوس تصور کرے اسے چاہئے کہ خود اپنی اصلاح کی کوشش کرے ، اس طرح ایک ایسا مہینہ جسے اللہ تعالی کسی فضیلت سے نہیں نوازا  اس کے لئے مبارک بن جائے گا ۔
[4] الّو منحوس نہیں ہوتا : الّو بھی اللہ تعالی کی ایک مخلوق ہے ، اللہ تعالی نے اسے کسی بڑی حکمت کیلئے پیدا فرمایا ہے ، اس کا نام اللہ تعالی نے الّو نہیں رکھا بلکہ یہ لوگوں کی اپنی غلطی ہے کہ اسے الو کہتے ہیں ، اسے اللہ تعالی نے منحوس بھی پیدا نہیں فرمایا کہ اس کی آواز یا صورت کو دیکھ کر بندہ اپنے اندر انقباض محسوس کرے اور یہ سمجھے کہ ہمارے گھر کوئی مصیبت ضرور آنے والی ہے ، یہ لوگوں کی جہالت اور بدعقیدگی ہے کہ اللہ کی تسبیح و تحمید بیان کرنے والی ایک مخلوق الو کو منحوس کہا  جارہا ہے ۔
وصلى اللہ على نبینا محمد وآلہ وسلم
Advertisements
1 comment

اپنی رائے دیجئے

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

اردو سائبر اسپیس

Promotion of Urdu Language and Literature

سائنس کی دُنیا

اُردو زبان کی پہلی باقاعدہ سائنس ویب سائٹ

~~~ اردو سائنس بلاگ ~~~ حیرت سراے خاک

سائنس، تاریخ، اور جغرافیہ کی معلوماتی تحقیق پر مبنی اردو تحاریر....!! قمر کا بلاگ

BOOK CENTRE

BOOK CENTRE 32 HAIDER ROAD SADDAR RAWALPINDI PAKISTAN. Tel 92-51-5565234 Email aftabqureshi1972@gmail.com www.bookcentreorg.wordpress.com, www.bookcentrepk.wordpress.com

اردوادبی مجلّہ اجرا، کراچی

Selected global and regional literatures with the world's most popular writers' works

Best Urdu Books

Free Online Islamic Books | Islamic Books in Urdu | Best Urdu Books | Free Urdu Books | Urdu PDF Books | Download Islamic Books | Dars e Nizami Books | besturdubooks.net

ISLAMIC BOOKS HUB

Free Authentic Islamic books and Video library in English, Urdu, Arabic, Bangla Read online, free PDF books Download , Audio books, Islamic software, audio video lectures and Articles Naat and nasheed

عربی کا معلم

وَهٰذَا لِسَانٌ عَرَبِيٌّ مُّبِينٌ

International Islamic Library Online (IILO)

Donate Your Books at: Deenefitrat313@gmail.com ..... (Mobile: + 9 2 3 3 2 9 4 2 5 3 6 5)

Taleem-ul-Quran

Khulasa-e-Quran | Best Quran Summary

Al Waqia Magazine

امت مسلمہ کی بیداری اور دجالی و فتنہ کے دور سے آگاہی

TowardsHuda

The Messenger of Allaah sallAllaahu 3Alayhi wa sallam said: "Whoever directs someone to a good, then he will have the reward equal to the doer of the action". [Saheeh Muslim]

آہنگِ ادب

نوجوان قلم کاروں کی آواز

آئینہ...

توڑ دینے سے چہرے کی بدنمائی تو نہیں جاتی

بے لاگ :- -: Be Laag

ایک مختلف زاویہ۔ از جاوید گوندل

اردو ہے جس کا نام

اردو زبان کی ترویج کے لیے متفرق مضامین

آن لائن قرآن پاک

اقرا باسم ربك الذي خلق

پروفیسر عقیل کا بلاگ

Please visit my new website www.aqilkhan.org

AhleSunnah Library

Authentic Islamic Resources

ISLAMIC BOOKS LIBRARY

Authentic Site for Authentic Islamic Knowledge

منہج اہل السنة

اہل سنت والجماعۃ کا منہج

waqashashmispoetry

Sad , Romantic Urdu Ghazals, & Nazam

!! والله أعلم بالصواب

hai pengembara! apakah kamu tahu ada apa saja di depanmu itu?

Life Is Fragile

I don’t deserve what I want. I don’t want what I have deserve.

I Think So

What I observe, experience, feel, think, understand and misunderstand

Amna Art Studio

Maker of art and artsy things, art teacher, and loud thinker

mindandbeyond

if we know we grow

Muhammad Altaf Gohar | Google SEO Consultant, Pakistani Urdu/English Blogger, Web Developer, Writer & Researcher

افکار تازہ ہمیشہ بہتے پانی کیطرح پاکیزہ اور آئینہ کیطرح شفاف ہوتے ہیں

بے قرار

جانے کب ۔ ۔ ۔

سعد کا بلاگ

موت ہے اک سخت تر جس کا غلامی ہے نام

دائرہ فکر... ابنِ اقبال

بلاگ نئے ایڈریس پر منتقل ہو چکا ہے http://emraaniqbal.comے

Kaleidoscope

Urban desi mom's blog about everything interesting around.

I am woman, hear me roar

This blog contains the feminist point of view on anything and everything.

تلمیذ

Just another WordPress.com site

سمارا کا بلاگ

کچھ لکھنے کی کوشش

Guldaan

Islam, Pakistan and Politics

کائنات بشیر کا بلاگ

کہنے کو بہت کچھ تھا اگر کہنے پہ آتے ۔۔۔ اپنی تو یہ عادت ہے کہ ہم کچھ نہیں کہتے

Muhammad Saleem

Pakistani blogger living in Shantou/China

Writer Meets World

Using words to conquer life.

MAHA S. KAMAL

INTERNATIONAL RELATIONS | POLITICS| POLICY | WRITING

Musings of a Prospective Shrink

sugar spice and everything nice

Aiman Amjad

think, discuss, review and express...

Pressure Cooker

Where I brew the stew to feed inner monsters...

%d bloggers like this: