مغلیہ سلطنت

مغلیہ سلطنت اس وقت قائم ہوئی جب ظہیر الدین بابر نے پانی پت کے میدان میں ابراہیم لودھی ہو شکست دی اور دہلی میں اپنی حکومت قائم کی۔خاندانی اعتبار سے بابر منگول تھا۔بابر کے باپ کا نام شیخ مرزا تھا لیکن اس نے جس نئی حکومت کی بنیاد رکھی اسے مغل حکومت کہا جاتا ہے۔مغل منگول کی بدلی ہوئی شکل ہے۔بابر نے اس وقت سب سےبڑےہندو راجا سانگا کو بھی شکست دی۔
بابر زیادہ عرصہ زندہ نہ رہ سکا 1530؁ میں اس کا انتقال ہو گیا۔اسے کابل میں دفن کیا گیا بابر کے بعد اس کا بیٹا نصیر الدین محمد ہمایوں تخت پر بیٹھا،مگر ہمایوں زیادہ ررصہ حکومت نہ کر سکا اسے شیر شاہ سوری نے شکست دے کر جلا وطن کر دیا۔ہمایوں ایران چلاگیا۔سوری خاندان کے بعد ہمایوں واپس آیا اور اپنی سلطنت دوبارہ قائم کی۔ہمایوں کے بعد اس کا بیٹا جلال الدین محمد اکبر تخت پر بیٹھا ۔ اس نے جنوبی ایشیا میں مخل سلطنت کو مضبوط کیا ۔اکبر کے بعد اس کا بیٹا نور الدین محمد جہانگیر تخت پر بیٹھا ۔اسے شہزادہ سلیم کے نام سے بھی جانا جاتا تھا۔جہانگیر کے بعد اس کا تیسرا بیٹا شاہ جہاں 1628؁ میں تخت نشین ہوا۔اس نے تخت نشین ہوتے ہی قانون شریعت کی پیروی شروع کر دی۔
لاہور کا شیش محل اور آگرہ کا تاج محل شاہ جہاں ہی نے بنوایا۔1666؁میں 76سال کی عمر میں اس کا انتقال ہوا شاہجاں کے بعد اس کا بیٹا محی الدین محمد اورنگزیب عالمگیر بادشاہ بنا۔
یہ جلیل القدر بادشہ بڑا متقی و پرہیزگار تھا۔عالمگیر کی حکومت تقریباً پورے جنوبی ایشیا پر پھیل گئی۔ اس وقت مغلیہ سلطنت پورے عروج پر تھی،مگر 1707؁ میں اس کے انتقال کے بعد مغلیہ سلطنت کمزور ہونے لگی اور اکثر صوبے خودمختار ہوگئے۔آخر ایسا زمانہ بھی آیا کہ مغل بادشاہ کی حکومت صرف دہلی تک محدود رہ گئی۔ 1857؁میں انگریزوں نے آخری مغل بادشہ بہادر شاہ ظفر کو قید کر لیا اور اس طرح 300سالہ حکومت کا خاتمہ 1857؁میں انگریزوں کے ہاتھوں ہوا۔
Advertisements
3 comments
  1. سن کا نشان 1530 کے بجائے سکا کے نيچے ہے ۔ اس کوئی ہل ہو سکتا ہے ؟

    آپ کو شکائت تھی کہ کبھی ميرا يہ بلاگ کھُلتا ہے اور کبھی نہيں يا بمُشکل کھُلتا ہے ۔ آپ سے التماس ہے کہ ميرے بلاگ کو کھول کر ديکھئيے اور از راہِ کرم وہاں تبصرہ کر کے مطلع فرمايئے کہ ميرا مندرجہ ذيل بلاگ کھُل رہا ہے
    http://www.theajmals.com

  2. میرے پاس ۱۵۳۰ کے ہی نیچےآرہا ہے جی
    آپ نستعیق فونٹ کاپی کر لیجئے مسئلہ حل ہو جائے گا

    لکھنے میں مسئلہ ہوتا ہے آپ کو نستعلیق سے
    پڑھنے میں بھی آنے لگا ہے اب تو

    مجھ سے بہتر تو آپ جانتے ہی ہیں جی

اپنی رائے دیجئے

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: