ارتقاءِ حيات

متعجب نہ ہوں گر آپ کو اس بلاگ میں کوئی غلطی نظر آجائے۔میں ہر ایک کی پسند کو ملحوظ رکھتے ہوئے لکھتی ہوں اور کچھ لوگ ہیں جو صرف غلطیاں ہی تلاش کرتے رہتے ہیں۔

مظفر بیگ

Posted by ارتقاءِ حيات on February 7, 2012

مظفر بیگ 1935؁میں پشاور میں پیدا ہوئے۔بی اے تک تعلیم حاصل کی۔لکھنے لکھانے کا ذوق اوائل عمر سے تھا ۔ابتداء میں بچوں کے لئے لکھا کرتے تھے۔1948؁کے آس پاس صادق قریشی مرحوم کے جاری کردہ “ستارہ”میں مظفر بیگ کی متعدد کہانیاں چھپیں۔
پہلے وہ آبائی شہر پشاور ہی میں آباد تھے پھر لاہور چلے آئے۔”آئین “کا پہلا شمارہ 16ستمبر1964؁کو منظر عام پر لائے۔آئین ہماری صحافت کا انوکھا پرچہ تھا  کہ جس کا آغاز بھی مظفر بیگ نے کیا اور اس کا آخری شمارہ بھی انہی کے ہاتھوں مرتب ہوا۔
ان کی وفات26اپریل1999؁کو لاہور میں ہوئی اور ان کی ابدی آرام گاہ قبرستان آصف بلاک علامہ اقبال ٹاؤن لاہور میں ہے۔

اپنی رائے دیجئے

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Connecting to %s

 
Follow

Get every new post delivered to your Inbox.

Join 28 other followers