ارتقاءِ حيات

متعجب نہ ہوں گر آپ کو اس بلاگ میں کوئی غلطی نظر آجائے۔میں ہر ایک کی پسند کو ملحوظ رکھتے ہوئے لکھتی ہوں اور کچھ لوگ ہیں جو صرف غلطیاں ہی تلاش کرتے رہتے ہیں۔

بہادر سلطان

Posted by ارتقاءِ حيات on January 27, 2012

ابراہیم لودھی اوربابرکےدرمیان پانی پت میں زبردست جنگ ہو رہی تھی۔ابراہیم کی فوجیں بری طرح کٹ رہی تھیں،اور وہ بڑی حسرت و یاس سے یہ منظر دیکھ رہا تھا۔کسی نے اس سے کہا :
“جہاں پناہ! ہماری فوج کے حوصلے پست ہو چکے ہیں۔اس صورت میں بہتر یہ ہے کہ آپ جنگ کے میدان سے ہٹ جائیں۔اگر آپ بچ گئے تو ہم ایک اور فوج بھرتی کر کے ایک نہ ایک دن مغلوں لو مار بھگائیں گے۔”
ابراہیم نے جواب دیا :
ایک بادشاہ کے لئے میدان سے بھاگ نکلنا سخت بے عزتی کی بات ہے۔ ہمارے خیر خواہ اور دوست کثرت سے کٹ رہے ہیں ،لاشیں ہی لاشیں نظر آرہی ہیں۔ہم ان کے بغیر زندہ رہ کر کیا کریں گے؟ہم کسی صورت میدان سے نہیں ہٹیں گے۔”
ابراہیم لڑتے لڑتے موت کی گود میں جا سویا۔ بابر کو اطلاع دی گئی ۔بابر کو اس کی موت کا بڑا گہرا اثر ہوا ۔اس نے حکم دیا کہ “بہادر سلطان کو پورے اعزاز سے دفن کیا جائے۔

3 Responses to “بہادر سلطان”

  1. کیا یہ مسلم تاریخ کی بدقسمتی نہیں کہ دونوں سلطان مسلمان تھے اور محض سلطنت کے حصول کے لئے اپنے مسلمان فوجی کٹوا رہے تھے ۔ اسی طرح کی ایک مثال تیمور کی ہے ۔ تیمور حافظ قرآن قرآن ، تلوار کا دھنی اور بلا کا حافظہ رکھتا تھا لیکن اس کی اور عثمانی سلطان بایزید کی انائیں ٹکرائیں اور اس نے بایزید پر اس وقت حملہ کیا جب عثمانی فوجیں یورپ میں جنگ لڑ رہی تھیں ۔ تیمور نے بایزید کی شکست کے بعد اس کی توہین کے لئے اس کے حرم کی خواتین کو عریاں کر کے پابند سلاسل بایزید کے سامنے اپنے خیمے میں پیش کیا ۔ اس کے بعد بایزید کے لئے ایک پنجرہ تیار کر کے اس میں اسے بند کر کے سفر و حضر میں ساتھ رکھا ۔ سلطان بایزید کی موت اسی پنجرے میں ہوئی ۔ پتہ نہیں اسے بہادری کہیں کہ حیوانی جبلت ۔

    • حب مال و زر ہی تو عین عبادت رہ گیا ہے
      نام دیکھئے کیا شان و شوکت سے مسلمان انبیاء و صالحین کا استعمال کیا جاتا رہا ہے
      اور حرکات ابلیس کو بھی شرما دیں
      ہما جس کے سر پر بیٹھ جائے اسے دین سے غرض سے نہ خوف خدا

      کسی نے کیا خوب کہا ہے کہ

      3 “ز” کی وجہ سے دنیا میں فتنہ ہی رہے گا
      زن، زر اور زمین

  2. [...] بہادر سلطان [...]

اپنی رائے دیجئے

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Connecting to %s

 
Follow

Get every new post delivered to your Inbox.

Join 28 other followers