ٹیگ ٹیگ کا کھیل
Posted by ارتقاءِ حيات on January 24, 2012
پچھلے دنوں مجھے اپنے بلاگ کے ایک قاری اور تبصرہ نگار (درویش خراسانی صاحب)کے بلاگ پر جانے کا اتفاق ہوا۔محترم نے مجھے ایک تحریر ٹیگ ٹیگ کا کھیل میں مجھے بھی شامل کیا ۔جس کی رو سے میں بھی ان کے مطلوبہ سوالات کے جوابات دینے کی پابند تھی جو اردو بلاگنگ میں اس سال رائج رہے ہیں۔اب بدنصیبی یہ کہ 8جنوری2012 کو دی گئی اس تحریر کو میں نے22جنوری کو پڑھا(اردو کے رائج بلاگرز کے لاگ کو کم ہی دیکھنے کا اتفاق ہوتا ہے) اب موصوف سے ایک شکایت یہ بھی ہے کہ وہ کم سے کم ایک برقی پیغام کے ذریعہ مجھے مطلع کر سکتے تھے یا شائد یہ رواج نہیں ۔اب جب تحریر پڑھ لی اور جوابات لکھنے کی باری آئی تو کہ بجلی دغا دے گئی(اس دغا کے لفظ پر میں کے ای ایس سی سے معذرت خواہ کہ ان کا یہ روز کا معمول ہے اور ہم عادی )دیر سے جواب دینےکے لئے درویش صاحب سے معذرت اور امید کہ وہ اپنی درویشانہ خصلت کے باعث عذر کر معقول گردانیں گے۔
اب بلا کسی طویل فضول تمہید کے جوابات آپ کے سامنے ہیں۔
2012ء میں کیا خاص یا نیا کرنا چاہتے ہیں؟
اپنی بیٹی (جویریہ )کا اسکول میں داخل، پھر اس کی پڑھائی پر مکمل توجہ دینے کا ارادہ ہے۔
(آپ لوگوں سے دعا ہے کہ اس کے علم میں اضافہ کی دعا کیجئے اور جو علم حاصل کرے اس پر عمل کرنے کا موقع ملے اور اس علم کو آگے پھیلانے کی توفیق عطا فرمائے۔ )
2012ء میں کس واقعے کا انتظار ہے؟
اپنے دیور (محمد وقاص )کی شادی کا پروگرام ہے ۔
2011ء کی کوئی ایک کام یابی؟
کافی تگ دو کے بعد بالآخر ہم بھی اپنا ایک بلاگ بنانے میں کامیاب ہو گئے تھے۔اور لوگوں تک اس کی رسائی بھی ممکن ہوئی اور کچھ تحریریں پسند بھی آسکیں۔
2011ء کی کوئی ایک ناکامی؟
اپنے علاقے کے ایک اچھے سے دینی اسکول میں بچی کا داخلہ کروانے کی کوشش ناکام رہی۔پر امید ہے کہ اگلےسال ورنہ اس سے اگلےسال داخلہ مل ہی جائے گا۔کوشش جاری رکھیں گے۔
2011ء کی کوئی ایک ایسی بات جو بہت یادگار یا دل چسپ ہو؟
ایسا کوئی لمحہ زندگی ہی میں بہت کم ہیں ،اور جو کہ گذرے ہیں وہ کافی پرانے ہیں۔
سال کے آغاز پر کیسا محسوس کررہے ہیں؟
کوئی تاریخ نہ بتائے تو یاد ہی نہیں رہتا کہ کیا تاریخ ہے۔انسان تاریخوں سے نہیں جذبات و احساسات سے تبدیلی محسوس کرتا ہے۔
کوئی چیز یا کام جو 2012ء میں سیکھنا چاہتے ہوں؟
اپنے بلاگ میں کچھ تبدیلیا ں کرنے کی خواہاں ہوں۔اس حوالے سے کچھ سیکھنا چاہتی ہوں۔شائد ڈومین بھی لوں اور کچھ تزین و آرائش وزیبائش کے حوالے سے بھی سیکھنے کی کوشش کروں گی۔بلاگنگ میں کوشش کی ہے کہ سیاست جیسے لاحاصل موضوع پر نہ لکھوں تو اچھا ہی رہے گا لکھنے کو بہت دل بھی چاہتا ہے پر اس پر لکھنا مجھے پسند نہیں کہ سیاست میں اس قابل ہی نہیں سمجھتی کہ اس پر کچھ لکھ سکوں۔




Ali Hasaan said
تحریم باجی میں غریب نے بھی آپ کو ٹیگ گیا تھا۔ حوالہ کے لیے لنک درج ذیل ہے۔
http://www.aili22.blogspot.com/2012/01/blog-post_14.html
پر چلو جواب تو مل گئے ناں۔
اللہ تعالیٰ آپکی سب دعائیں قبول فرمائے۔ آمین
شازل said
ٹیک کے کھیل میں میں نے حصہ نہیں لیا۔ مصروفیات کی وجہ سے.
درویش خُراسانی said
لیجئے 24 جنوری کو مضمون لکھا گیا اور 28 جنوری کو کہیں ان لائن ہو کر ایمیل چیک کرنے کا موقع ملا۔
میرے بلاگ کا لنک اپنے بلاگ پر دینے سے مجھے پنگ بک کی طرف سے ایک ای میل موسول ہوئی۔اگر وہ موصول نہ ہوتی تو شائد ہی پتہ چلتا۔
زندگی اتنی مصروف ہوگئی ہے کہ اپنے بلاگ کا چہرہ ہفتے ہوئے نہیں دیکھا۔
دیر اید درست اید کے مصداق چلو جوابات تو مل گئے ۔