علامہ صوفی وارثی
Posted by ارتقاءِ حيات on January 21, 2012
محمد شریف الدین المعروف علامہ صوفی وارثی میرٹھ کے رہنے والے تھے ۔شاعری میں حضرت نوح ناروی کے شاگرد رشید اور تصوف میں حاجی وارث علی شاہ کے مرید خاص تھے۔چشتیہ ،قادریہ، نقشبندیہ، اور سہروردیہ چاروں سلسلوں سے کسب فیض حاصل کیا۔ شاعری روحانیت ،خطابت،سیاست، طب اور ہومیو پیتھی ان کی زندگی کے نمایاں پہلو تھے۔انہوں نے جنگ خلافت میں بھی بھر پور حصہ لیا۔نامور شاعر مظفر وارثی ان کے ہی صاحب زادے ہیں۔
دلّی سے “فصیح الہند”اور مین پوری سے”شرف الشعرا”کے خطابات ملے۔ان کے والد شیخ محمد علاؤالدین احمد شہر کے رؤسا میں سے ایک تھے۔مرحوم معروف قصے”طوطا مینا”کے مصنف بھی تھے۔شاعری میں شاکر تخلص کیا کرتے تھے۔انہوں نے متعدد کتابیں تصنیف کیں۔ ان کا وصال 17دسمبر1962میں ہوا۔قبرستان میانی صاحب میں آپ کی ابدی آرام گاہ ہے۔




علامہ صوفی وارثی | Tea Break said
[...] علامہ صوفی وارثی [...]