ارتقاءِ حيات

متعجب نہ ہوں گر آپ کو اس بلاگ میں کوئی غلطی نظر آجائے۔میں ہر ایک کی پسند کو ملحوظ رکھتے ہوئے لکھتی ہوں اور کچھ لوگ ہیں جو صرف غلطیاں ہی تلاش کرتے رہتے ہیں۔

شیطان کےبچوں کے نام (حصہ دوم)

Posted by ارتقاءِ حيات on January 19, 2012


حضرت آدم علیہ السلام کی پیدائش سے تقریباً سوا لاکھ سال پہلے اللہ تعالٰی نے جنات کو پیدا کر کے زمین پر آباد کیا تھا۔دنیا میں جنوں کی نسل کی بودوباش کے لئے جگہ نہ رہی تو حق تعالٰی نے کچھ جنات کو ہوا میں رہنے کی جگہ دی اور کچھ جنات پہلے آسمان پر رہنے لگے۔
وہب بن منبہ کی طویل روایت کا ایک حصہ  یہ ہے :
جنات کی افزائش کا یہ عالم تھا کہ ایک حمل سے ایک لڑکا اور ایک لڑکی پیدا ہوتی تھی۔ جب ان لوگوں کی تعداد 70ہزار ہوگئی اور بیا شادی کا سلسلہ جاری  رہا تو پھر ان کی اولاد کا کوئی حد و حساب نہیں رہا۔ابلیس نے بنو الجان کی ایک لڑکی سے شادی کر لی اس کے بعد بھی بہت سی اولاد پیدا ہوئی۔جب جن اور جن کی نسل کے لئے دنیا میں رہنے کی جگہ نہ رہی تو اللہ تعالٰی نے جن کو ہوا میں رہنے کے لئے مقام عطا فرمایا۔ابلیس اور اس کی اولاد کو پہلے آسمان میں رہنے کی جگہ دی گئی۔اور ان دونوں کو اپنی اطاعت کا حکم بھی دیا گیا۔اب چونکہ زمین خالی ہو چکی تھی اور زمین پر اللہ کا ذکر کرنے والا نہ رہا تو آسمان اپنی بلندی پر فخر کرنے لگا۔

4 Responses to “شیطان کےبچوں کے نام (حصہ دوم)”

  1. ان کی تعداد تو اب تک انسانوں سے درجنوں گنا زيادہ ہو گئی ہو گی ۔ فرض کرتے ہيں کہ ان ميں سے آدھے مسلمان ہيں تو ايک ايک انسان کو کئی کئی درجن شيطانوں نے گھيرا ہوا ہو گا ۔ مجھ جيسا کمزور آدمی تو گيا کام سے ۔

  2. ممتاز خان said

    بالکل صحیح با ت هے افتخار بها ئ

اپنی رائے دیجئے

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Connecting to %s

 
Follow

Get every new post delivered to your Inbox.

Join 28 other followers