قرائے شموس اور قرائے بدور
Posted by ارتقاءِ حيات on January 18, 2012
قاری، عربی زبان کا لفظ ہے،جس کے عمومی معنی پڑھنے والا کے ہیں۔تاہم خاص طور پر اس شخص کے لئے یہ لفظ استعمال ہوتا ہے جو
قرآن مجید کو تجوید کے قواعد کے مطابق اور خوش آوازی سے پڑھے۔اس قرات میں لحن تو ہو مگر غنہ ،سر یا تال نہ ہو۔
قرات ایک فن ہے۔اس فن کے ماہرین میں 7افراد ایسے بھی گذرے ہیں،جن سے لوگ قرآن کی حرکات و سکنات،رموز و اوقاف،
لب و لہجہ اور شد و مد بھی سیکھتے تھے۔انہیں “قرائے شموس “کہا جاتا ہے۔ان کے علاوہ 7جید قاری ایسے ہیں جو فن قرات میں قرائے شموس
سے دوسرے درجے پر ہیں،انہیں “قرائے بدور”کہتے ہیں۔قرائے شموس اور قرائے بدور کے نام یہ ہیں:
قرائے شموس
حضرت نافع
حضرت ابن کثیر مکی
حضرت ابو عمرو بصری
حضرت عبداللہ ابن عامرشامی
حضرت عاصم کوفی
حضرت حمزہ کوفی
حضرت کسائی کوفی
قرائے بدور
حضرت ابو جعفر
حضرت ابن محصن
حضرت یعقوب
حضرت سلیمان اعمش
حضرت خلف بزاز
حضرت خواجہ حسن بصری
حضرت یحیی ترمذی




قرائے شموس اور قرائے بدور | Tea Break said
[...] قرائے شموس اور قرائے بدور [...]